26/05/2026
قسطوں پر موبائل لینے والے دھوکای نہ کھائیں - چشم کشا حقیقت! ⚠️
تمام معزز کسٹمرز اور دوستوں کی اطلاع کے لیے ایک بہت ضروری اور مخلصانہ پیغام۔
آج کل مارکیٹ میں Easy Buy اور اس جیسی دیگر کمپنیوں کے قسطوں والے پلان بہت چل رہے ہیں۔ بظاہر یہ آسان لگتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ غریب عوام کی جیب پر بہت بڑا ڈاکا ہے۔ ذرا اس حساب کو غور سے سمجھیں:
1۔ قیمتوں کا بڑا دھوکہ (لوٹ مار):
کمپنی نے لسٹ میں جو قیمتیں لکھی ہیں، وہ پہلے ہی مارکیٹ کی اصل کیش قیمت سے بہت زیادہ ہیں۔ مثال کے طور پر:
Infinix Hot 60 Pro: اس کی اصل مارکیٹ کیش قیمت تقریباً 40,000 سے 45,000 روپے ہے۔ لیکن کمپنی نے لسٹ میں اس کی بنیادی قیمت ہی 56,000 روپے رکھی ہے۔
جب آپ اس کی 20% ڈاؤن پیمنٹ (19,800 روپے) دیتے ہیں اور 9 مہینے کی قسط (7,906 روپے ماہانہ) حساب کرتے ہیں، تو یہ 56,000 والا فون قسطوں میں آپ کو کل 90,954 روپے کا پڑتا ہے! یعنی اصل قیمت سے تقریباً ڈبل!
2۔ ایک دن کی تاخیر اور فون لاک (بند):
ان فونز میں سافٹ ویئر انسٹال ہوتا ہے۔ اگر آپ کی قست ایک دن بھی لیٹ (Late) ہو جائے، تو کمپنی اگلے ہی دن پیچھے سے آپ کا موبائل مکمل لاک (Lock) کر دیتی ہے۔ جب تک آپ پیسے جمع نہیں کروائیں گے، مہنگا ترین فون بھی محض ایک بیکار ڈبہ بن کر رہ جائے گا۔
3۔ بیچنے پر سب سے بڑا نقصان (Loss):
خدا نخواستہ اگر آپ کو پیسے کی ضرورت پڑ جائے اور آپ یہ فون مارکیٹ میں بیچنے نکلیں، تو دکاندار قسطوں والی قیمت پر نہیں بلکہ مارکیٹ کی اصل کیش ویلیو پر فون خریدے گا۔ یعنی جو فون آپ کو قسطوں میں 91,000 کا پڑا، وہ مارکیٹ میں سیکنڈ ہینڈ صرف 20,000 سے 25,000 روپے کا بکے گا! آپ کو سیدھا سیدھا 65,000 روپے کا نقصان ہو گا۔
ہماری مخلصانہ صلاح:
ان کمپنیوں کے چکر میں آ کر اپنا سکون اور محنت کی کمائی برباد مت کریں۔ تھوڑا صبر کر لیں، پیسے جوڑ کر نقد (Cash) پر صاف ستھرا فون خریدیں جو آپ کی اپنی ملکیت ہو۔
منجانب: حسین موبائلز (اڈہ روڈ، نزد نادرا آفس، سلانوالی)