Hyderabad SITE Association of Trade & Industry

Hyderabad SITE Association of Trade & Industry Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hyderabad SITE Association of Trade & Industry, Business Center, Plot: C-41, S. I. T. E, Mirpur Khas Road, Hyderabad, Sindh.

Hyderabad S.I.T.E Association of Trade & Industry is a registered non-profit organisation which is recognised by the Ministry of Commerce Government of Pakistan and was founded in 2020 for promoting Trade & Industry in Hyderabad's S.I.T.E Area.

پریس ریلیز 🚨حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت، وائس چیئرمین احسن معید شیخ کے ہم...
28/05/2026

پریس ریلیز 🚨

حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت، وائس چیئرمین احسن معید شیخ کے ہمراہ وفد نے چیف اِن پیٹرن حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری و چیئرمین فتح گروپ آف انڈسٹریز سیٹھ گوہراللہ اور سابق ایم پی اے و سابق ضلع ناظم نواب راشد سے ملاقات کی اور انہیں عیدالاضحیٰ کی خوشیوں اور مبارکباد پیش کی۔

وفد میں سید یاور علی شاہ، حفظ الرحمن، اقبال شیخ اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔

ملاقات کے دوران عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کا تبادلہ کیا گیا جبکہ حیدرآباد سائٹ کے صنعتی، تجارتی اور ترقیاتی امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجر برادری کے درمیان باہمی رابطے اور اتحاد سے ہی صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

سیٹھ گوہراللہ نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی خدمات کو سراہا اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر نواب راشد نے بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے صنعتی ترقی اور کاروباری برادری کے استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

A VERY HAPPY EID UL ADHA MUBARAK TO ALL MUSLIM UMMAH.
26/05/2026

A VERY HAPPY EID UL ADHA MUBARAK TO ALL MUSLIM UMMAH.

A very Happy Eid Ul Adha Mubarak to All Muslims
26/05/2026

A very Happy Eid Ul Adha Mubarak to All Muslims

Hajj Mubarak To All Muslim Umaah ALL Over The World
26/05/2026

Hajj Mubarak To All Muslim Umaah ALL Over The World

*پریس ریلیز*  *تاریخ: 21 مئی 2026*  *حیدرآباد*  *حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد کا ریسکیو 1122 کے...
21/05/2026

*پریس ریلیز*
*تاریخ: 21 مئی 2026*
*حیدرآباد*

*حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد کا ریسکیو 1122 کے دفتر کا دورہ*

حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے کمانڈر ریسکیو 1122 روشن مہیسر کی دعوت پر ریسکیو 1122 کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں وائس چیئرمین احسن معید شیخ، ایگزیکٹو ممبران سید یاور علی شاہ، محمد عارف، محمد شعیب، محمد آصف، عبدالوحید شیخ، اقبال شیخ، صلاح الدین خان غوری، حسن ضیاء جعفری، محمد تقی، خالد خانزادہ، حاجی اختیار آرائیں، عباس غوری، اشفاق سومرو اور شجاع الدین شامل تھے۔

کمانڈر ریسکیو 1122 روشن مہیسر نے اپنے افسران کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر کمانڈر روشن مہیسر نے وفد کو ریسکیو 1122 کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 عمارت کے گرنے، عمارتوں، شاپنگ مارکیٹس یا مالز میں آگ لگنے سمیت ہر قسم کی آفات اور ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کا بھرپور جذبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے وفد کو کال سینٹر کا دورہ بھی کرایا جہاں افسران اور عملہ 24/7 ہر وقت موجود رہتا ہے۔ یہاں متعدد کالیں موصول ہوتی ہیں اور ٹیم فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچ جاتی ہے، صحت سے متعلق ایمرجنسی، نہر یہ دریا میں ڈوب جانے والے افراد یا حادثے کی صورت میں لائیو جیکٹس پہن کر ڈوبے ہوئے افراد کو تلاش کرنا اور انسانی جانوں کو بچانا وغیرہ ڈیوٹی میں شامل ہے۔

روشن ماہیسر نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کے پاس ہنگامی صورتحال کے لیے جدید ترین ایمبولینسز بشمول وینٹی لیٹر ایمبولینسز موجود ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی سائٹ کی حدود میں ایک ایمبولینس اور فائر بریگیڈ بھی تعینات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں صرف 7 اضلاع کے علاوہ تمام اضلاع میں ہمارے دفاتر فعال ہیں۔ ہمارا عملہ سو فیصد تربیت یافتہ ہے اور لاہور سے تربیت حاصل کرتا ہے۔

چیئرمین حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن عبدالرحمن راجپوت نے ریسکیو 1122 کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مشکل صورتحال میں عوام کو بروقت مثبت رسپانس مل سکے۔ چیئرمین نے کہا کہ اس حوالے سے اسکولوں، کالجوں اور صنعتوں میں آگاہی پروگرام منعقد کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے قیام کے بعد انسانی جانیں زیادہ محفوظ ہو گئی ہیں۔

*پریس ریلیز*🚨حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی 20ویں ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ دفتر میں...
19/05/2026

*پریس ریلیز*🚨

حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی 20ویں ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ دفتر میں چیئرمین حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری جناب عبدالرحمن راجپوت کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں وائس چیئرمین احسن معید شیخ، سید یاور علی شاہ، محمد عارف، شوکت راجپوت، حاجی اختیار آرائیں، محمد آصف، محمد شاہد، محمد راشد، اشفاق سومرو اور خالد خانزادہ نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں گزشتہ میٹنگ کے منٹس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اس کے بعد چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے شرکاء کو جاری آٹو بھان ایکسٹینشن منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں روڈ کی تعمیراتی پیش رفت، روڈ ایکسٹینشن، پیمائشوں اور مختلف یوٹیلیٹی کنکشنز سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران منصوبے کی بروقت تکمیل، صنعتی مسائل کے حل اور سائٹ ایریا کی ترقی سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔ شرکاء نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے اختتام پر وائس چیئرمین احسن معید شیخ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، جبکہ دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Chand Mubarak 🌙🌙
17/05/2026

Chand Mubarak 🌙🌙

Hyderabad SITE association of trade and industry cordially invites you to attend the event
16/05/2026

Hyderabad SITE association of trade and industry cordially invites you to attend the event

PRESS RELEASEChairman of the Hyderabad SITE Association of Trade & Industry, Mr. Abdul Rehman Rajput, met with Provincia...
16/05/2026

PRESS RELEASE

Chairman of the Hyderabad SITE Association of Trade & Industry, Mr. Abdul Rehman Rajput, met with Provincial Minister and Advisor to the Chief Minister Sindh for Rehabilitation and Disaster Management, Mr. Giyan Chand Essrani. Executive Member Mr. Daya Ram Essrani was also present on the occasion.

During the meeting, detailed discussions were held regarding various issues being faced by the Hyderabad SITE Association of Trade & Industry and matters related to the industrial area. Chairman Abdul Rehman Rajput formally invited Mr. Giyan Chand Essrani to visit Hyderabad in order to personally review the industrial zone and the challenges being faced there.

The meeting also included discussions on Rescue 1122, disaster management, and issues being faced by various departments in Hyderabad. It was emphasized that there is an urgent need to further strengthen emergency and rescue facilities in industrial areas so that any emergency situation can be handled effectively and in a timely manner.

It was further highlighted that the district administration is not cooperating with SITE regarding several important matters, including water supply issues, double taxation problems, and other concerns, due to which the business community in SITE is facing severe difficulties.

On this occasion, Mr. Giyan Chand Essrani stated that he would raise these matters with the higher authorities, as the Hyderabad SITE Area and SITE Association are among the major economic hubs of Hyderabad, where lakhs of people earn their livelihood and billions of rupees in taxes are contributed to the national exchequer, playing a significant role in strengthening the country’s economy.

He assured the delegation that every possible support would be provided for resolving the issues faced by the industrial community and for the development of the industrial area.

پریس ریلیز

حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین جناب عبدالرحمن راجپوت نے صوبائی وزیر اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ جناب گیان چند ایسرانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر دیا رام ایسرانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو درپیش مختلف مسائل اور صنعتی علاقے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے جناب گیان چند ایسرانی کو حیدرآباد آنے کی باضابطہ دعوت بھی دی تاکہ صنعتی زون اور وہاں کے مسائل کا خود جائزہ لیا جا سکے۔

اجلاس میں ریسکیو 1122، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور حیدرآباد میں مختلف محکموں کو درپیش مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی علاقوں میں ایمرجنسی اور ریسکیو سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ مزید یہ بتایا کہ ضلع انتظامیہ سائٹ کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے جس میں پانی کے مسائل، ڈبل ٹیکسیشن کے مسائل وغیرہ شامل ہیں جس کی وجہ سے سائٹ کے تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اس موقع پر جناب گیان چند ایسرانی نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے بات کریں گے کیونکہ حیدرآباد سائٹ ایریا اور سائٹ ایسوسی ایشن شہرِ حیدرآباد کا ایک اہم معاشی مرکز ہے، جہاں لاکھوں لوگ روزگار حاصل کرتے ہیں جبکہ اربوں روپے کے ٹیکسز قومی خزانے میں جمع کروائے جاتے ہیں، جو ملکی بجٹ کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ صنعتی برادری کے مسائل کے حل اور ترقیاتی امور کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Press Coverage dinner with SSP HYDERABAD
09/05/2026

Press Coverage dinner with SSP HYDERABAD

Address

Plot: C-41, S. I. T. E, Mirpur Khas Road, Hyderabad
Sindh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hyderabad SITE Association of Trade & Industry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hyderabad SITE Association of Trade & Industry:

Share