Al-Asar organic Fruits skurdu

Al-Asar  organic Fruits  skurdu We provide jams of all kinds of Fruits i.e Apricot,Apple,Sea-buck thorn etc
Our Slogan
" Grow Organic and Eat Organic "
by Mr organic baltistani

Coming soon
14/09/2026

Coming soon

خشک خوبانی کا  آرڈر روانہ! 🔥🍑الحمدللہ! ہمارے ایک قابلِ اعتماد کسٹمر نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے 30 کلو خالص اور معیاری خشک...
10/09/2026

خشک خوبانی کا آرڈر روانہ! 🔥🍑
الحمدللہ! ہمارے ایک قابلِ اعتماد کسٹمر نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے 30 کلو خالص اور معیاری خشک خوبانی کا آرڈر دیا، جو آج روانہ کر دیا گیا۔ 📦🚚
❤️ کسٹمر کا اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے!

اگر آپ بھی چاہتے ہیں: ✅ اعلیٰ معیار کی خشک خوبانی
✅ صاف ستھری اور بہترین کوالٹی
✅ ریٹیل اور ہول سیل آرڈرز
✅ گھر بیٹھے آرڈر کی سہولت
تو ابھی whatapp کریں 📩

🍑 اپنے گھر کے لیے ہو یا کاروبار کے لیے — بہترین خشک خوبانی ہم سے منگوائیں!

From :-Al-Asar organic Fruits skurdu

"Grow organic and eat organic'
Mr organic

Business ideaہمارے آلوؤں کے کاشتکاروں کو صرف آلو گڈنا اور آلو پٹنا آتا ہے آلو لگاۓ پھر اچھی فصل کے لیئے دعائیں آلو پٹے پ...
01/09/2026

Business idea
ہمارے آلوؤں کے کاشتکاروں کو
صرف آلو گڈنا اور آلو پٹنا آتا ہے
آلو لگاۓ پھر اچھی فصل کے لیئے دعائیں
آلو پٹے پھر بیوپاریوں کو صدائیں
ہماری عوام کروڑوں روپے بنکوں میں رکھ کر سود خود بھی کھا رہے ہیں
بچوں کو بھی کھلا رہے ہیں
ہمارے ای کامرس اور مارکیٹنگ کے نوجوان چائنہ کے مال کو برانڈ بنا بنا کر دنیا کو بیچنے کے چکر میں جھلے ہو رہے ہیں
مینٹوؤر چائنہُ کے مال پر کمپنیاں بنا بنا کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں
لیکن کوئ یہ نہیں سوچ رہا ہے صرف ایک پراڈکٹ
صرف ایک پراڈکٹ
وہ ہے
آلو
آلو سے بنے فلیکس
Flakes
کی اس وقت دنیا کو اشد ضرورت ہے
آلو کا آٹا
آلو دانے دار آٹا
یہ سب پراڈکٹس فرنچ فرائیز کے علاوہ ہیں
اور یہ
7 بلین ڈالرزُ کی گلوبل مارکیٹ ہے
دنیا میں جتنی بھی فوڈ انڈسٹری ہے وہ ان پراڈکٹس کو اپنی ڈشز میں استعمال کرتی ہے
ان میں باریک اور دانہ دار آلو کا آٹا
(Potato Flour)
گریوی اور سالن کو گاڑھا کرنے کے لیے بہترین کام کرتا ہے، اور تلی ہوئی اشیاء پر تہہ یا کوٹنگ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ زیادہ تر بیکری مصنوعات، جیسے بسکٹ، پین کیک، بریڈ، مفنز اور کوکیز کی ساخت بہتر بنانے میں بھی مدد دیتا ہے
آلو کے فلیکس سے
Mashed potatoes
کی ڈش تیار ہوتی ہے
چھوٹے سائز کے آلو بوائل کر کے ٹن پیکنگ میں بکتے ہیں
جو سلاد میں استعمال ہوتے ہیں
صرف آلو نہ بیچیں
آلوؤں میں ویلیو ایڈیشن کریں
اور اس سے بنائ ہوئ مصنوعات کو دس گنا منافع پر بیچیں
کاشتکار ، انوسٹرز اور مارکیٹنگ یا ای کامرس کے نوجوان مل کر اپنی برانڈز سے پراڈکٹس تیار کریں
سارا مُد٘دا حکومت پہ نہ ڈالیں
کاشتکاری میں پڑھے لکھے نوجوان آگے آئیں
شہروں میں مزدوریاں یا کلرکی کی نوکری سے بہتر ہے کہ
اپنے پرکھوں کی زمینوں پر کیش کراپس کاشت کریں
ان میں ویلیو ایڈیشن کریں
بنکوں میں پیسے رکھ کر سود کھانے سے بہتر ہے کہ دیہاتی علاقوں میں چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں لگائیں اور اس علاقے کی فصلوان میں ویلیو ایڈیشن کریں
اور ای کامرس کا یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نوجوان چائنہ چائنہ کی ہاکری نہ کریں
اپنے ملک پاکستان 🇵🇰 سے
اپنی برانڈ سے پراڈکٹس بنوا کر دنیا کو بیچیں
ہمیشہ یاد رکھیں
دنیا کا ہر کاروبار ناکام ہو سکتا ہے
لیکن کھانے پینے کا کاروبار کبھی ناکام نہیں ہوتا
اگر صحیح پلاننگ اور ریسرچ سے کیا جاۓ
تو میرے آلوؤں والے ہم وطنو !
صرف آلو کی مد میں بلینز آف ڈالرز کی مارکیٹ سے اپنا حصہ ضرور وصول کریں
جیوتے رہو، کماوتے رہو

Copy from the facebook Murshad Masud Qazi

نیپال  میں تباہی ہمارے شمالی علاقوں کے لئیے بڑی وارننگ ہے جہاں پہ دریا کے کناروں پہ عمارتوں کے پہاڑ اور جنگلات کی بے درد...
28/08/2026

نیپال میں تباہی ہمارے شمالی علاقوں کے لئیے بڑی وارننگ ہے جہاں پہ دریا کے کناروں پہ عمارتوں کے پہاڑ اور جنگلات کی بے دردی سے کٹائی ۔ ہمارے 7500 گلیشرز میں سے 45 فیصد گلیشرز اگلے 5 سال میں پگل جائیں گے اور جس طرح کی موسمیاتی تبدیلی وار کر رہی ہے اس طرح کے حالات کا خطرہ ہر وقت موجود ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ہم کتنے تیار ہیں ؟

15/08/2026

Organic fan

11/08/2026

Foxtail Millet is a rarevand expensive verity of millet which are grown in kharmang

انگور کلیکشن میں ایک اور ورائٹی کا اضافہ، ماشاءاللہ!  🍇Location At Mr organic fruit nursery Mehdiabad Skardu
10/08/2026

انگور کلیکشن میں ایک اور ورائٹی کا اضافہ، ماشاءاللہ! 🍇
Location
At Mr organic fruit nursery Mehdiabad

Skardu

انڈہ واقعی سپر فوڈ ہے؟انڈہ صرف ناشتے کی عام غذا نہیں، بلکہ پروٹین، وٹامنز اور کئی اہم غذائی اجزاء کا اچھا ذریعہ ہے۔💪 پٹھ...
10/08/2026

انڈہ واقعی سپر فوڈ ہے؟

انڈہ صرف ناشتے کی عام غذا نہیں، بلکہ پروٹین، وٹامنز اور کئی اہم غذائی اجزاء کا اچھا ذریعہ ہے۔

💪 پٹھوں کے لیے: اعلیٰ معیار کا پروٹین
🧠 دماغ کے لیے: کولین
👁️ آنکھوں کے لیے: وٹامن A
🦴 ہڈیوں کے لیے: وٹامن D
🛡️ مدافعتی نظام کے لیے: مختلف اہم غذائی اجزاء

لیکن یاد رکھیں، صحت مند زندگی کے لیے صرف ایک غذا کافی نہیں متوازن خوراک، ورزش، اچھی نیند اور صحت مند طرزِ زندگی بھی ضروری ہیں۔

آپ روزانہ انڈہ کھاتے ہیں؟ کمنٹ میں بتائیں!

چھپکلیاں بھگانے کےلیے ایک طریقہچھپکلیاں بھگانے کےلیے ایک طریقہ پرندوں کے پر استعمال کرنا بھی ہے۔ چھپکلیاں پرندوں سے خوف ...
09/08/2026

چھپکلیاں بھگانے کےلیے ایک طریقہ

چھپکلیاں بھگانے کےلیے ایک طریقہ پرندوں کے پر استعمال کرنا بھی ہے۔ چھپکلیاں پرندوں سے خوف محسوس کرتی ہیں کیونکہ پرندے انہیں شکار کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے بعض لوگ گھر میں پرندوں کے پر، خصوصاً مور کے پر، ان مقامات پر لگا دیتے ہیں جہاں چھپکلیاں زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پر دیکھ کر چھپکلی کو قریب کسی پرندے کی موجودگی کا گمان ہوتا ہے اور وہ اس جگہ سے دور چلی جاتی ہے۔ مور کے پر گھر کی سجاوٹ میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں، اس لیے یہ بیک وقت آرائشی مقصد بھی پورا کر سکتے ہیں۔

انڈے کے چھلکے

انڈے کے چھلکے بھی چھپکلیوں کو دور رکھنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ انڈہ استعمال کرنے کے بعد اس کا چھلکا پھینکنے کے بجائے اسے ایسی جگہ رکھا جا سکتا ہے جہاں چھپکلیوں کی آمدورفت زیادہ ہو۔ گھریلو تجربات کے مطابق انڈے کے چھلکے کی بو چھپکلیوں کو ناگوار گزرتی ہے اور وہ ایسے مقامات سے دور رہنے لگتی ہیں۔

لہسن کا استعمال

لہسن بھی چھپکلیوں کو مخصوص جگہوں سے دور رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ گھر کے ان راستوں یا کونوں میں لہسن لٹکایا جا سکتا ہے جہاں سے چھپکلیوں کے اندر داخل ہونے کا امکان ہو۔ اس طریقے کا مقصد لہسن کی بو کے ذریعے چھپکلیوں کو ان راستوں سے دور رکھنا ہے۔
゚viralシ

🇵🇰🌲 ہرا بھرا پاکستان – دلچسپ حقیقت  #1 🌲🇵🇰کیا آپ جانتے ہیں؟ 🤔پاکستان کا قومی درخت "دیودار" (Deodar Cedar) ہے۔دیودار ایک ...
05/08/2026

🇵🇰🌲 ہرا بھرا پاکستان – دلچسپ حقیقت #1 🌲🇵🇰
کیا آپ جانتے ہیں؟ 🤔

پاکستان کا قومی درخت "دیودار" (Deodar Cedar) ہے۔

دیودار ایک بلند و بالا، مضبوط اور ہمیشہ سرسبز رہنے والا درخت ہے، جو زیادہ تر پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کی شان و شوکت، مضبوطی اور لمبی عمر اسے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کی ایک منفرد پہچان بناتی ہے۔

جس طرح دیودار ہر موسم میں ثابت قدم رہتا ہے، اسی طرح ہمیں بھی اپنے وطن، اپنی ثقافت اور اپنے ماحول سے محبت اور وفاداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

🌱 آج کا پیغام: اگر ہر پاکستانی صرف ایک درخت یا ایک پودا بھی لگائے، تو ہمارا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ سرسبز، خوبصورت اور خوشحال بن سکتا ہے۔

کمنٹ میں بتائیں! 👇
کیا آپ کے گھر یا باغ میں کوئی ایسا درخت یا پودا ہے جس پر آپ کو سب سے زیادہ فخر ہے؟

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Asar organic Fruits skurdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share