26/05/2026
حلقہ ایک میں خاموش ووٹرز کا پلڑا بھاری: تقی اخونزادہ کی پوزیشن مستحکم حلقہ ایک: موجودہ سیاسی منظرنامے میں جہاں جلسوں اور تقریروں کا شور ہر طرف سنائی دے رہا ہے، وہیں حلقہ ایک کی گہرائیوں میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے۔ زمینی حقائق اور مبصرین کے مطابق، معاشرے کا خاموش اور پڑھا لکھا طبقہ خاموشی کے ساتھ تقی اخونزادہ کی حمایت میں متحد ہو چکا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سات جون کی تاریخ اس حلقے میں ایک بڑا سرپرائز ثابت ہو سکتی ہے۔ اکثر ووٹرز جو نہ تو سوشل میڈیا کی بحثوں کا حصہ بنتے ہیں اور نہ ہی جلسوں میں اپنی حاضری لگواتے ہیں، وہی اصل میں فیصلہ کن قوت ثابت ہوتے ہیں۔ تقی اخونزادہ صاحب کی مہم کی سب سے بڑی طاقت یہی 'خاموش ووٹ' ہے جو پولنگ کے دن کسی بھی سیاسی حساب کتاب کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
باشعور طبقے کا رجحان اگرچہ کچھ حلقوں کی جانب سے تقی اخونزادہ کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم سرویز اور عوامی رابطوں سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ:: نوجوان تقی اخونزادہ کے ویژن اور سنجیدگی کو ترجیح دے رہا ہے۔
خاموش اکثریت: جو جذباتی نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، وہ اخونزادہ کے ساتھ سینہ بہ سینہ کھڑی ہے۔سپورٹ اخونزادہ