Live Love

Live Love Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Live Love, Business service, Dhurnal teh Lawa district Talagang, Talagang.

سنو! مایوس مت ہو، خوشیاں تمہارے در پر بہت جلد دستک دینے والی ہیں، بس اپنے یقین کو مضبوط رکھو اور صبر کا دامن نہ چھوڑو، کیونکہ اللہ ہمیشہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ ❤️ 💯

31/10/2025

اک نظر مڑ کے دیکھنے والے کیا یہ خیرات پھر نہ ھو گی

اگر آپ سو کالی چیونٹیاں اور سو لال چیونٹیاں ایک مرتبان میں ڈالیں تو کچھ نہیں ہوگا۔ لیکن اگر آپ اس مرتبان کو زور سے ہلائی...
23/10/2025

اگر آپ سو کالی چیونٹیاں اور سو لال چیونٹیاں ایک مرتبان میں ڈالیں تو کچھ نہیں ہوگا۔ لیکن اگر آپ اس مرتبان کو زور سے ہلائیں گے تو چیونٹیاں ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیں گی۔ لال چیونٹیاں سمجھیں گی کہ کالی دشمن ہیں، اور کالی سمجھیں گی کہ لال چیونٹیاں دشمن ہیں۔ حالانکہ اصل دشمن وہ ہے جو مرتبان کو ہلا رہا ہے۔ انسانی معاشرے میں بھی یہی کچھ ہوتا ہے۔ لہٰذا ایک دوسرے پر پلٹنے سے پہلے اپنے آپ سے یہ سوال ضرور پوچھیں: مرتبان کو ہلا کون رہا ہے

20/10/2025

عباسؑ کی غیرت پہ فدا کائنات ہے
سقّا کی شجاعت پہ نازِ حیات ہے۔
بازو کٹائے پھر بھی وفا کو نبھا گئے
*عباسؑ کی عظمت پہ فخرِ سادات ہے۔*
🌹🖤❤️🚩

🌹🌹🌹🌹🌹🌹
19/10/2025

🌹🌹🌹🌹🌹🌹

08/09/2025

*سارا کام کل پہ چھوڑ دیا* 💁

اب سمجھ نہیں آرہی 🙆

*کہ آج کیا کروں

*جب بہترین کی خواہش ہو تو پھر اللہ کی طرف دیکھواپنی خواہشات کی طرف نہیں* کیونکہ *ہم تو جان ہی نہیں سکتے ہمارے لئے کیا بہ...
18/08/2025

*جب بہترین کی خواہش ہو تو پھر اللہ کی طرف دیکھواپنی خواہشات کی طرف نہیں*
کیونکہ
*ہم تو جان ہی نہیں سکتے ہمارے لئے کیا بہتر ہے کیا نہیں❤️*

17/08/2025
*وطن امیروں کےلیے ہوتا ہے، جبکہ "حُب الوطنی، نعرے اور جھنڈے غریبوں کےلیے__
13/08/2025

*وطن امیروں کےلیے ہوتا ہے، جبکہ "حُب الوطنی، نعرے اور جھنڈے غریبوں کےلیے__

جنوبی سوڈان کے ارب پتی لارنس لوال پر جب حکومت نے ان کے ذرائع آمدن کی تحقیقات شروع کیں تو وہ اپنی تمام دولت سمیٹ کر کینیڈ...
12/08/2025

جنوبی سوڈان کے ارب پتی لارنس لوال پر جب حکومت نے ان کے ذرائع آمدن کی تحقیقات شروع کیں تو وہ اپنی تمام دولت سمیٹ کر کینیڈا چلے گئے۔
رخصت ہوتے وقت وہ ایک ایسا جملہ کہہ گئے جو سوچنے پر مجبور کرے
> "جب میں جوبا کے فٹ پاتھ پر سوتا تھا… بارش میں بھیگتا تھا… بھوکا پیاسا دن گزارتا تھا… کچر-ے سے روٹی کے ٹکڑے نکال کر کھاتا تھا… اُس وقت کسی حکومت کو میرے سورس آف غربت میں دلچسپی کیوں نہ ہوئی؟
یاد رکھو! جس حکومت کو تمہاری غریبی کی پرواہ نہ ہو، اسے تمہاری امیری کا حساب لینے کا کوئی حق نہیں۔"

یہ جملہ صرف ایک شخص کا نہیں…
یہ اُن کروڑوں بے بس انسانوں کی خاموش فریاد ہے،
جنہیں غریبی میں نظرانداز کیا گیا، اور خوشحالی میں کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا ہے۔۔
🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸
🌟 محترم ناظرین! 🌟
ایسی مزید تحریریں پڑھنے کے لیے،
اور میری حوصلہ افزائی و سپورٹ کے لیے
💬 میرے فیس بک پیج کو فالو کریں۔
❤️ آپ کا دل سے شکریہ! ❤️

10/08/2025

تصور٫خواب٫دروازے ٫دریچے...کوئی آئے تو کتنے راستے ہیں...!!!

09/08/2025

*ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں*۔
*کبھی بھی اپنی توہین کا جواب نہ دیں۔*
*توہین کرنے والوں کا اصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ بغیر سوچے* *سمجھے رد عمل دیں۔ اور وہ اس رد عمل کا من چاہا تماشا بنائیں۔*
*انہیں اپنی مسلسل خاموشی سے پریشان رکھیں۔*
*اور اپنی کامیابیوں سے حیران کر دیں ۔

خود ہی شکار ہوگئی...شکار کرنے آئی تھی...!عُبید بن عُمیرؒ اور ایک خوبصورت لڑکی کا واقعہ...!       ایک عورت تھی اُسکو اپنے...
06/08/2025

خود ہی شکار ہوگئی...شکار کرنے آئی تھی...!
عُبید بن عُمیرؒ اور ایک خوبصورت لڑکی کا واقعہ...!

ایک عورت تھی اُسکو اپنے حسن پر بڑا ناز تھا...پورے علاقے میں اس کے حسن کا چرچا تھا عورتیں اسکا حسن دیکھنے کیلئے آتی تھی...!
ایک مرتبہ نہانے کہ بعد کپڑے بدل کر اپنے بال سنوار رہی تھی...آئینے کے سامنے کھڑی تھی اور اپنے آپ پہ بہت فریفتہ تھی کہ میں بہت حور پری ہوں...خاوند کو جب دیکھا تو اُس نے بڑے ناز نخرے سے بات کی کہ ہے کوئی مرد ایسا جو مجھے دیکھے اور میری تمنا نہ کرے...تو خاوند نے کہا ہاں...!ایک شحض ہے پوچھا کون ہے...عبید بن عمیر یہ مسجد نبوی میں مدرس اور خطیب تھے...!
تو میاں بیوی کا تعلق عجیب سا ہوتا ہے آگے سے کہنے لگی تو دے مجھے اجازت میں تجھے دیکھاتی ہوں وہ پھسلتا کیسے ہے...اُس نے کہا ٹھیک ہے میں اجازت دیتا ہوں...عورت کو اجازت مل گئی اور وہ نکلی، پھر مسجد کے دروازے پر آ کر کھڑی ہو گئی...!
اب جب مولانا عبید بن عمیر رحمہ اللہ مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے باہر نکلے تو عورت نے پہلے اس طریقے سے بات کہی جیسے کوئی مسئلہ پوچھنے کے لیے کھڑی ہو...تو مولانا کھڑے ہو گئے...اس دوران اس نے اپنے چہرے سے نقاب کو ہٹا دیا...!
اُسکا خیال یہ تھا کہ جب وہ میرے حسن و جمال کو دیکھیں گے تو فریفتہ ہو جائیں گے...جسے ہی اس نے ایسا کیا تو اُنہوں نے نظر ہٹا دی...!
وہ کہنے لگی آپ مجھے جانتے ہے...فرمانے لگے نہیں میں تمہیں نہیں جانتا...!کہنے لگی میں اپکے پاس اپکی خواہش پوری کرنے آئی ہوں...
عُبید بن عُمیر رحمہُ اللہ نے فرمایا...! میں تُم سے کچھ پوچھتا ہوں اگر تُم نے ہاں میں جواب دیا تو پھر میں تمہارے اُس معاملے کی طرف توجہ کروں گا...!
عورت نے کہا:آپ جو بھی پوچھیں گے میں اُس میں آپ کی ہاں میں ہاں ہی ملاؤں گی...!
عُبید بن عُمیر رحمہُ اللہ نے فرمایا...مجھے یہ بتاؤ کہ جب ملک الموت تُمہاری رُوح قبض کرنے کے لیے آئے گا تو کیا تمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تُمہاری یہ ضرورت پُوری کی ہو؟
عورت نے کہا:اللہ کی قسم نہیں...!
عُبید بن عُمیر رحمہُ اللہ نے فرمایا...دُرست کہا...!
اور پوچھا...جب تمہیں قبر میں داخل کر دیا جائے گا اور پھر تمہیں سوال وجواب کے لیے بٹھایا جائے گا...تو کیاتمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تمہاری یہ ضرورت پوری کی ہو ؟
عورت نے کہا:اللہ کی قسم نہیں...!
عُبید بن عُمیر رحمہُ اللہ نے فرمایادُرست کہا...!
اور پھر پوچھا:جب لوگوں کو اُن کے اعمال نامے دیے جائیں گے...اور تم جانتی نہیں ہو گی کہ تمہار ا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا یا بائیں ہاتھ میں...تو کیا تمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تمہاری یہ ضرورت پوری کی ہو ؟
عورت نے کہا:اللہ کی قسم نہیں...!
عُبید بن عُمیر رحمہُ اللہ نے فرمایادُرست کہا...!
اور پوچھا:اور جب تم پل صراط سے گذرنے لگو گی اور تم نہ جانتی ہوگی کہ تم لڑکھڑاؤ گی یا ثابت قدمی سے گذر جاؤ گی...تو کیاتمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تمہاری یہ ضرورت پوری کی ہو ؟
عورت نے کہااللہ کی قسم نہیں...!
عُبید بن عُمیر رحمہُ اللہ نے فرمایا دُرست کہا...!
اور پوچھا:اور جب اعمال تولنے کے لیے ترازو پر لائے جائیں گے اور تم نہ جانتی ہو گی کہ تمہارے نیک کاموں کا پلڑا بھاری ہو گا یا ہلکا...تو کیا تمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تمہاری یہ ضرورت پوری کی ہو ؟
عورت نے کہااللہ کی قسم نہیں...!
عُبید بن عُمیر رحمہُ اللہ نے فرمایادُرست کہا...!
اور پوچھا:اور جب تُم سوال و جواب کے لیے اللہ کے سامنے پیش کی جاؤ گی...تو کیاتمہیں یہ بات خوش کرے گی کہ میں نے تمہاری یہ ضرورت پوری کی ہو ؟
عورت نے کہااللہ کی قسم نہیں...!
عُبید بن عُمیر رحمہُ اللہ نے فرمایا دُرست کہا...!
اورفرمایا:اے اللہ کی بندی ،اللہ کی ناراضگی اور عذاب سے بچو...اُس نے تُمہیں اپنی نعمتیں عطاء کی ہیں...اور تمہارے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے...!
دیکھو...! کیوں ایسے کام کے بارے میں سوچتی ہو جس سے تمہیں دنیا میں بھی ذلّت ملے گی اور آخرت میں بھی ذلّت ملے گی...!
اب یہ الفاظ انکے منہ سے اتنے درد سے نکلے وہ شرما گئی اور شوہر کے پاس واپس آ گئی...!
تو اُس نے پوچھا کیا کر کے آئی ہو؟
عورت نے کہا...!
کیا مرد ہی نیک ہوتے ہیں؟ عورتیں نہیں نیک ہو سکتی...! میں بھی نیک بنو گی...اُسکی زندگی بدل گئی اُسکے بعد روز وہ خاوند سے پوچھتی عشاء کے وقت کہ تمہیں میری ضرورت ہے؟ اگر کہتا ہاں تو وہ وقت خاوند کے ساتھ گزارتی اور اگر وہ کہتا نہیں تو جبّا پہن لیتی اور ساری رات مصلے پہ عبادت کرتی...!
اُسکا خاوند کہا کرتا تھا...! پتا نہیں عبید بن عمیر نے ایک فقرہ بول کہ میری بیوی کو نیک کیسے بنا دیا...ایک وقت تھا کہ اس کے ناز و نخرے سے میں تنگ آجاتا تھا اور پھر جب بھی میں اسے دیکھا مصلے پر ہی دیکھا...!
شکار کرنے کو آئے شکار ہو کے چلے...!
تو یہ کیفیتیں اُن کی اس لیے تھیں کہ پروردگار عالم نے اُن کے دلوں میں اک اثر ڈالا ہوا تھا...ایمان کامل اُن کے دلوں میں تھا اور یہ نہیں کے صرف بڑے لوگوں کو یہ حال تھا بچوں کا بھی یہی حال تھا...!
اس واقع کو علامہ ابن جوزیؒ نے نم الہوی میں نقل کیا ہے...!!!

🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸
🌟 محترم ناظرین! 🌟
ایسی مزید تحریریں پڑھنے کے لیے،
اور میری حوصلہ افزائی و سپورٹ کے لیے
💬 میرے فیس بک پیج کو فالو کریں۔
❤️ آپ کا دل سے شکریہ! ❤️

Address

Dhurnal Teh Lawa District Talagang
Talagang

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Live Love posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share