Ahmad Raza Ali Raza Traders vehari.

Ahmad Raza Ali Raza Traders vehari. Agriculture Consult

موسمی مکئی اور فنگس مکئی کی فنگس جو مکئی کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے اسکی آگے تین اقسام ہیں سٹیم راٹ روٹ راٹائیر راٹاس ...
02/03/2026

موسمی مکئی اور فنگس

مکئی کی فنگس جو مکئی کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے اسکی آگے تین اقسام ہیں
سٹیم راٹ
روٹ راٹ
ائیر راٹ

اس فنگس کا اٹیک ہونے کی وجوہات
مسلسل مکئی کی کاشت
بہت خشک موسم
زیادہ مرطوب یعنی نمی والا موسم
زیادہ پانی کا لگنا
تنے کو پانی کا لگنا
گرم موسم اور زمین کا مسلسل نم رہنا
زمین میں فنگس کا ہونا
پلانٹ پاپولیشن

پودے پر علامات
تنے کا لال ہونا
نچلے پتوں کا خشک ہونا
جڑوں کا رنگ تبدیل ہونا

اٹیک کے بعد تنے کا گلنا سڑنا
تنے میں کیڑے پیدا ہونا

مکئی کے ایسے پودے جہاں پر شروع کے دنوں میں کسی بھی سنڈھی کیڑے نے اٹیک کیا ہو وہاں سے پودا اس فنگس سے متاثر ہونا شروع ہوتا ہے۔۔۔

اس فنگس کا اٹیک عموما پیچیز میں ہوتا ہے اور ایسی جگہ جہاں پانی کی کمی ہو یا زیادتی ہو جڑی بوٹی زیادہ ہو وہاں سے اس کا اٹیک شروع ہوتا ہے اور پھر پورے پلاٹ میں پھیل جاتا ہے۔۔۔۔

بہاریہ مکئی پر اس فنگس کا اٹیک عموما اگاو سے 30 دن کے بعد شروع ہوتا ہے اور ٹیسلنگ کے وقت ظاہر ہوتا ہے۔۔۔

ارگینگ تدارک
فصل تبدیل کریں
ٹرائیکو ڑرمہ دوست فنگس کا استعمال کریں

کیمیکل تدارک
اگاو سے 30 دن پر

کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ 500 گرام
کاپر آکسی کلورائیڈ 750 گرام
گاسوگامائسین 400 ایم ایل
فلڈ کریں

تھائیوفنیٹ میتھائیل
سپرے کریں

یہ دونوں طریقہ کار اختیار کرنا چائیں کسی بھی ایک تدارک سے 100 فیصد کنٹرول ملنے کا تناسب کم ہو سکتا ہے۔۔۔

جب مکئی پر یہ فنگس ظاہر ہو جاتی ہے تو اس وقت کیا گیا تدارک اس فنگس کو آگے بڑھنے سے تو کسی حد تک روک لیتا ہے لیکن متاثرہ پودے ریکور نہیں ہوتے لہذا بہتر ہے کہ یہ تدارک اگاو کے 30 دن پر لازمی کر لیں۔۔۔

ایسی فیلڈ جہاں مسلسل مکئی کاشت ہو رہی ہو
ایسی فیلڈ جہاں پچھلی مکئی کی فصل پر فنگس کا اٹیک ہو چکا ہو
اس پر یہ کیمیکل تدارک لازمی کریں۔۔

جہاں پہلی بار مکئی کاشت ہوئی ہے وہ کسان احتیاطا یہ تدارک کر سکتے ہیں دوسری صورت ٹیسلنگ کے بعد اگر اس فنگس کا اٹیک نظر ایے تو یہ تدارک کریں۔۔۔۔۔
راؤ عمر دراز ایگریکلچر کنسلٹنٹ
ڈاکٹر سیڈ کارپوریشن وہاڑی
03017945127

With Offical Ssd Punjab – I'm on a streak! I've been a top fan for 6 months in a row. 🎉
22/02/2026

With Offical Ssd Punjab – I'm on a streak! I've been a top fan for 6 months in a row. 🎉

With Sardar Mohammad Ashfaq Dogar – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
22/02/2026

With Sardar Mohammad Ashfaq Dogar – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

🌾 گندم کے کاشتکار بھائیو! کیا آپ کا جھاڑ کم رہ جاتا ہے؟اکثر ہمارے زمیندار بھائی پورا سال محنت کرتے ہیں، مہنگی کھادیں بھی...
22/02/2026

🌾 گندم کے کاشتکار بھائیو! کیا آپ کا جھاڑ کم رہ جاتا ہے؟
اکثر ہمارے زمیندار بھائی پورا سال محنت کرتے ہیں، مہنگی کھادیں بھی ڈالتے ہیں، لیکن آخر میں دانے کا وزن وہ نہیں ملتا جس کی توقع ہوتی ہے۔ جانتے ہیں کیوں؟ کیونکہ آخری مراحل کی آبپاشی میں تھوڑی سی تاخیر پورے سال کی کمائی پر پانی پھیر دیتی ہے۔
⚠️ یاد رکھیں: یہ وقت سستی کا نہیں ہے!
* گوبھ کی حالت: اگر اس وقت پانی نہ دیا تو سٹہ چھوٹا رہ جائے گا اور دانے کم بنیں گے۔
* اگیتی کاشت (125 تا 130 دن): اب وقت ہے تیسرا پانی لگانے کا، تاکہ دانے کی دودھیا حالت (Milking stage) میں اسے بھرپور طاقت ملے۔
* پچھیتی کاشت (110 تا 115 دن): دانے بھرنے کا عمل شروع ہے، اس وقت کی پیاس منوں کے حساب سے پیداوار گرا سکتی ہے۔
💡 ایک ضروری مشورہ:
موسم کی تبدیلی اور اپنی زمین کی قسم کو ضرور مدنظر رکھیں۔ اگر ہوا تیز چل رہی ہو تو پانی لگانے سے گریز کریں تاکہ فصل گرنے (Lodging) سے محفوظ رہے۔

راؤ عمر دراز ایگریکلچر کنسلٹنٹ
ڈاکٹر سیڈ کارپوریشن وہاڑی

03017945127

بہاریہ مکئی اور یوریا    سلفر زنک بورانبہاریہ مکئی میں یوریا کی پہلی اپلیکیشن اس وقت کی جانی چاہیے جبکہ مکئی کا پودا 6 ا...
22/02/2026

بہاریہ مکئی اور یوریا سلفر زنک بوران

بہاریہ مکئی میں یوریا کی پہلی اپلیکیشن اس وقت کی جانی
چاہیے جبکہ مکئی کا پودا 6 انچ کا ہو جائے۔۔۔۔
بجائی کے وقت یا اگاو کے وقت مکئی کو یوریا یعنی نائٹروجن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔۔۔۔۔
مکئی کا پودا جب تک کہ 6 انچ کا نہ ہو جائے اس وقت تک اسکی جڑ زمین سے نائٹروجن لینے کے قابل نہیں ہوتی ہے۔۔۔۔۔

مکئی میں وجیٹیٹیو سٹیج کی آخری یوریا کھاد ٹیسلنگ سے 6۔7 پہلے تک مکمل کر لینی چاہیے۔۔۔۔

یوریا کی پہلی اپلیکیشن
یوریا 25 کلو
زنک 2۔4 کلو (بمطابق زمین)
جب پودا 6 انچ کا ہو جائے

پہلی اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 50 کلو
سلفر 2۔4 کلو

دوسری اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 50 کلو
سلفر 2 کلو

تیسری اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 50 کلو
زنک 1۔2 کلو

چوتھی اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 40 کلو
سلفر 1 کلو
بوران 1۔2 کلو

یہ شیڈول آپکی آسانی کے لئے دیا گیا ہے اپنی سہولت اور حالات مطابق اس میں ایک سے دو دن اوپر نیچے کر سکتے ہیں۔۔۔۔

ریپروڈکٹیو سٹیج کی کھاد
ٹیسلنگ مکمل ہونے کے 7 دن بعد
یوریا 25 کلو
سلفر 1 کلو
زنک 1 کلو
پوٹاش 6۔8 کلو

مکئی میں ان کھادوں کی اپلیکیشن کا بہترین طریقہ کھادیں ڈرم میں فلڈ کرنا ہوتا ہے۔۔۔۔
ہمیشہ کوشش کریں کہ یوریا کو اکیلا فلڈ نہ کریں خاص کر جب دن کے اوقات اور گرم موسم میں فلڈ کی جائے ساتھ کوئی ایک مائیکرو نئیوٹرینٹ مکس کر کے فلڈ کرنے سے یوریا کی افادیت بہت بہتر ہو جاتی ہے۔۔۔۔
یہ کھاد کی مقدار ایسے زمین کے لئے ہے جہاں پچھلی فصل مکئی تھی۔۔۔۔
زرخیز زمین ہے تو تجویز کردہ یوریا کی مقدار میں 10۔15 فیصد کمی کر سکتے ہیں۔۔۔۔
اپنی سابقہ پریکٹس اور زمین مطابق اپنی کھادوں کی مقدار کا تعین کر سکتے ہیں۔۔۔
یوریا زنک سلفر ایک ڈرم میں حل کر سکتے ہیں۔۔۔۔
زنک اور ایس او پی کو ایک پانی پر فلڈ کر سکتے ہیں لیکن انہیں ایک ڈرم میں مکس نہ کریں اس سے ایس او پی کی سولیبیلیٹی متاثر ہوتی ہے۔۔۔
زنک کے فولئیر سے زنک کی ضرورت اور افادیت حاصل نہیں ہوتی بہتر ہے اسے فلڈ کریں، زنک سلفیٹ پاوڈر شکل 27 فیصد سب سے بہتر اور سستی سورس ہے۔۔۔
لیکوئیڈ زنک سے اجتناب کریں۔۔۔۔
سلفر 80 فیصد پاوڈر ، بائیو سلفر استعمال کر سکتے ہیں ۔۔۔

الو کے بعد مکئی کاشت کی صورت میں اوپر تجویز کردہ سلفر اور زنک کی مقدار سے 20 فیصد زیادہ استعمال کریں تاکہ فکس فاسفورس ایکٹیو ہو جائے۔۔۔۔

زبردست یوریا دینے سے زنک کی ضرورت پوری نہیں ہوتی یہ کھاد صرف چھٹہ اور کیرا کرنے کے لئے ہے اگر کوئی مجبوری نہ ہو تو اسے ڈرم میں حل کر کے فلڈ کرنے سے اجتناب کریں۔۔۔۔

مکئی کی نائٹروجنی ضرورت کے لئے سب سے بہترین کھاد یوریا ہے امونیم نائٹریٹ یا گنوارہ مکئی کی وجیٹیٹیو
سٹیجز میں یوریا کا متبادل نہیں ہے۔۔۔۔

راؤ عمر دراز ایگریکلچر کنسلٹنٹ

03017945127

 #آم کےپھولوں کونقصان پہنچانے_والی بیماریاں/پھپھوند اور ان کا تدارکآم کے پھولوں پر دو طرح کی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں۔...
08/02/2026

#آم کےپھولوں کونقصان پہنچانے_والی بیماریاں/پھپھوند اور ان کا تدارک
آم کے پھولوں پر دو طرح کی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں۔
1۔ اینتھریکنوز/ بلاسم بلائیٹ جس کو پھولوں کا جھلساؤ بھی کہتے ہیں۔
2۔ پاؤڈری ملڈیو جس کو سفوفی پھپھوند بھی کہا جاتا ہے۔
ان دو میں سے بھی پہلی بیماری یعنی پھولوں کا جھلساؤ کا حملہ زیادہ تر دیکھنے میں آتا ہے۔ جبکہ دوسری بیماری یعنی سفوفی پھپھوند یعنی پاؤڈری کا حملہ پچھلے 4، 5 سالوں سے بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے جس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ چونکہ جھلساؤ کی پھپھوند کے بعد ہی سفوفی پھپھوند کا حملہ ہوتا ہے تو جھلساؤ کی پھپھوند کے کنٹرول کے لیے جو وسیع اثر سپرے کئے جاتے ہیں ان سے سفوفی کے جراثیم بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
اینتھریکنوز کم درجہ حرارت اور زیادہ نمی کے دنوں میں پھیلتی ہے جبکہ سفوفی کچھ زیادہ درجہ حرارت کے ماحول میں پنپتی ہے۔
پھول نکلنے کے ابتدائی دنوں میں جھلساؤ والی پھپھوند کے لیے سازگار ماحول ہوتا ہے اور جیسے جیسے درجہ حرارت بڑھتا جاتا ہے ویسے ویسے اس کے کم اور سفوفی پھپھوند کے لیے زیادہ سازگار ماحول بنتا جاتا ہے کیونکہ جھلساؤ کی پھپھوند کم درجہ حرارت (18 سے 25) اور زیادہ نمی والے ماحول میں پھولوں کو خراب کرتی ہے جبکہ سفوفی پھپھوند زیادہ درجہ حرارت ( 23 سے 30) اور کم نمی والے ماحول میں پھیلتی ہے۔ لیکن ایک وقت درمیانی سٹیج پر ایسا بھی آتا ہے جب یہ دونوں پھپھوند ماحول کو اپنے لئے سازگار پاتی ہیں۔ تقریباً فروری اور مارچ کا پہلا ہفتہ جھلساؤ کی پھپھوند کے لیے سازگار ہوتا ہے جبکہ مارچ کا مہینہ سفوفی پھپھوند کے لیے سازگار ہوتا ہے۔
لہذا پھول نکلنے کے ابتدائی دنوں میں جھلساؤ، درمیان میں جب 50 فیصد پھول آنے پر وسیع الثر جبکہ آخری سٹیج پر سفوفی پھپھوند سے بچاؤ کی پھپھوند کُش ادویات سپرے کی جاتی ہے۔
اسی طرح جب آم پر پھول اپنے عروج پر ہوں تب کیڑے مار دوائی کا سپرے نہ کریں کیونکہ اس سے پولینیشن کرنے والے فائدہ مند کیڑے بھی مر جاتے ہیں لہذا جب پھپھوند کُش دوائی کا پہلا سپرے کریں اس کے ساتھ باغ میں پائے جانے والے نقصان دہ کیڑوں کو مدنظر رکھ کر کیڑے مار دوائی بھی اس میں شامل کریں۔
فنجیسائیڈ کے منسلک ٹیبل سے آپ ادویات منتخب کر سکتے ہیں۔
پوٹاشیئم نائیٹریٹ (قلمی شورہ)، کاپر آکسی کلورائیڈ+ کاسوگا مائی سین، ڈائینوٹیفیوران، لمبڈا، امیڈا، ٹرائی ایزوفاس، این پی کے دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ میسج کر سکتے ہی

راؤ عمر دراز ایگریکلچر کنسلٹنٹ
ڈاکٹر سیڈ کارپوریشن وہاڑی
03017945127

سٹرس فارمر کے لیے اہم پیغام فروٹ اترنے کے  فوراً بعد باغ کو فوسٹائل المونیم 1.5 گرام فی لیٹر (Fosetyl-Aluminium)پلس اسیٹ...
08/02/2026

سٹرس فارمر کے لیے اہم پیغام

فروٹ اترنے کے فوراً بعد باغ کو
فوسٹائل المونیم 1.5 گرام فی لیٹر (Fosetyl-Aluminium)
پلس
اسیٹا میپرڈ (Acetamiprid) 1 گرام فی لیٹر
پلس
امیڈا کلوپرڈ 1 گرام فی لیٹر
کا سپرے کریں اور پھول نکلنے سے پہلے رپیٹ کریں۔

پھر 80/85 فیصد دانہ بننے پر دھرائیں۔

تو اس شکل جیسا فروٹ آپ کے باغ میں نظر نہیں آئے گا۔
زہر آپ بدل بھی سکتے ہیں ۔ ساتھ زنک بوران امینو ایسڈ یا سی ویڈ ایکسٹریکٹ بھی ڈال سکتے ہیں ۔
ریٹ بھی اہم ہیے لیکن کوالٹی اور پیداوار ریٹ سے زیادہ اہم ہے
راؤ عمر دراز ایگریکلچر کنسلٹنٹ
ڈاکٹر سیڈ کارپوریشن وہاڑی
03017945127

بہاریہ مکئی اور یوریا    سلفر زنک بورانبہاریہ مکئی میں یوریا کی پہلی اپلیکیشن اس وقت کی جانی چاہیے جبکہ مکئی کا پودا 6 ا...
02/02/2026

بہاریہ مکئی اور یوریا سلفر زنک بوران

بہاریہ مکئی میں یوریا کی پہلی اپلیکیشن اس وقت کی جانی
چاہیے جبکہ مکئی کا پودا 6 انچ کا ہو جائے۔۔۔۔
بجائی کے وقت یا اگاو کے وقت مکئی کو یوریا یعنی نائٹروجن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔۔۔۔۔
مکئی کا پودا جب تک کہ 6 انچ کا نہ ہو جائے اس وقت تک اسکی جڑ زمین سے نائٹروجن لینے کے قابل نہیں ہوتی ہے۔۔۔۔۔

مکئی میں وجیٹیٹیو سٹیج کی آخری یوریا کھاد ٹیسلنگ سے 6۔7 پہلے تک مکمل کر لینی چاہیے۔۔۔۔

یوریا کی پہلی اپلیکیشن
یوریا 25 کلو
زنک 2۔4 کلو (بمطابق زمین)
جب پودا 6 انچ کا ہو جائے

پہلی اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 50 کلو
سلفر 2۔4 کلو

دوسری اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 50 کلو
سلفر 2 کلو

تیسری اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 50 کلو
زنک 1۔2 کلو

چوتھی اپلیکیشن کے بعد جو پانی لگائیں
یوریا 40 کلو
سلفر 1 کلو
بوران 1۔2 کلو

یہ شیڈول آپکی آسانی کے لئے دیا گیا ہے اپنی سہولت اور حالات مطابق اس میں ایک سے دو دن اوپر نیچے کر سکتے ہیں۔۔۔۔

ریپروڈکٹیو سٹیج کی کھاد
ٹیسلنگ مکمل ہونے کے 7 دن بعد
یوریا 25 کلو
سلفر 1 کلو
زنک 1 کلو
پوٹاش 6۔8 کلو

مکئی میں ان کھادوں کی اپلیکیشن کا بہترین طریقہ کھادیں ڈرم میں فلڈ کرنا ہوتا ہے۔۔۔۔
ہمیشہ کوشش کریں کہ یوریا کو اکیلا فلڈ نہ کریں خاص کر جب دن کے اوقات اور گرم موسم میں فلڈ کی جائے ساتھ کوئی ایک مائیکرو نئیوٹرینٹ مکس کر کے فلڈ کرنے سے یوریا کی افادیت بہت بہتر ہو جاتی ہے۔۔۔۔
یہ کھاد کی مقدار ایسے زمین کے لئے ہے جہاں پچھلی فصل مکئی تھی۔۔۔۔
زرخیز زمین ہے تو تجویز کردہ یوریا کی مقدار میں 10۔15 فیصد کمی کر سکتے ہیں۔۔۔۔
اپنی سابقہ پریکٹس اور زمین مطابق اپنی کھادوں کی مقدار کا تعین کر سکتے ہیں۔۔۔
یوریا زنک سلفر ایک ڈرم میں حل کر سکتے ہیں۔۔۔۔
زنک اور ایس او پی کو ایک پانی پر فلڈ کر سکتے ہیں لیکن انہیں ایک ڈرم میں مکس نہ کریں اس سے ایس او پی کی سولیبیلیٹی متاثر ہوتی ہے۔۔۔
زنک کے فولئیر سے زنک کی ضرورت اور افادیت حاصل نہیں ہوتی بہتر ہے اسے فلڈ کریں، زنک سلفیٹ پاوڈر شکل 27 فیصد سب سے بہتر اور سستی سورس ہے، لیکوئیڈ زنک سے اجتناب کریں۔۔۔۔
سلفر 80 فیصد ، بائیو سلفر استعمال کر سکتے ہیں ۔۔۔
الو کے بعد مکئی کاشت کی صورت میں اوپر تجویز کردہ سلفر اور زنک کی مقدار سے 20 فیصد زیادہ استعمال کریں تاکہ فکس فاسفورس ایکٹیو ہو جائے۔۔۔۔
زبردست یوریا دینے سے زنک کی ضرورت پوری نہیں ہوتی یہ کھاد صرف چھٹہ اور کیرا کرنے کے لئے ہے اگر کوئی مجبوری نہ ہو تو اسے ڈرم میں حل کر کے فلڈ کرنے سے اجتناب کریں۔۔۔۔
مکئی کی نائٹروجنی ضرورت کے لئے سب سے بہترین کھاد یوریا ہے امونیم نائٹریٹ یا گنوارہ مکئی کی وجیٹیٹیو سٹیجز میں یوریا کا متبادل نہیں ہے۔۔۔۔۔
راؤ عمر دراز ایگریکلچر کنسلٹنٹ
ڈاکٹر سیڈ کارپوریشن وہاڑی
03017945127

ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ ڈویلپر​ بچی کھچی چیز سے طرزِ زندگی تک !!مکئی کی گٹھلیوں (بھٹوں) سے بننے والی حیرت انگیز صارفی مصنوعات۔...
15/01/2026

ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ ڈویلپر
​ بچی کھچی چیز سے طرزِ زندگی تک !!
مکئی کی گٹھلیوں (بھٹوں) سے بننے والی حیرت انگیز صارفی مصنوعات۔
​کیا آپ کا خیال ہے کہ مکئی کی گٹھلیاں صرف کھیتوں تک محدود ہیں؟ ایک بار پھر سوچئیے۔ جدید کمپنیاں اس زرعی فضلے کو باشعور صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کی، ماحول دوست مصنوعات میں تبدیل کر رہی ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں زرعی کاروبار (ایگری بزنس) ماحول دوست صارفی مارکیٹ سے ملتا ہے۔
​ویلیو ایڈڈ صلاحیتوں کو دریافت کریں:
​🚀 گرلنگ اور اسموکنگ ایندھن (Grilling & Smoking Fuel):
ٹکڑوں یا چھروں (pellets) کی شکل میں تیار کردہ، مکئی کی گٹھلیاں گرلز اور اسموکرز کے لیے ایک بہترین اور صاف جلنے والا ایندھن ہیں۔ یہ گوشت کو ایک میٹھا اور ہلکا ذائقہ فراہم کرتی ہیں جسے باربی کیو کے شوقین بے حد پسند کرتے ہیں۔
بائیو ڈیگریڈیبل (قدرتی طور پر🍟 ختم ہو جانے والے) برش اور اسکربرز: مکئی کے بھٹوں کو پیس کر پائیدار اور %100 قدرتی طور پر ختم ہو جانے والے صفائی کے برشوں میں ڈھالا جا سکتا ہے، جو گھر کی صفائی میں پلاسٹک کے اسکربرز کی جگہ لے سکتے ہیں۔
​پالتو جانوروں کا بچھونا اور کچرا (Pet Bedding & Litter): نمی جذب کرنے کی بہترین صلاحیت اور گرد و غبار کی کمی کی وجہ سے، پراسیس شدہ مکئی کے بھٹے چھوٹے جانوروں کے بچھونے اور بلیوں کے لیے بائیو ڈیگریڈیبل فضلے (Litter) کے طور پر ایک بہترین اور قدرتی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
​کسانوں اور زرعی کاروباری حضرات کے لیے یہ ایک بڑا موقع ہے۔ شراکت داری کر کے یا قدرتی اشیاء سے بنے اس کاروبار کا آغاز کر کے، آپ پائیدار اور پودوں سے تیار کردہ مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنے منافع میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔

مکئی کے بیج کے تھیلے کا وزن یکساں کیوں نہیں ہوتا ہے؟؟؟؟مکئی کا بیج ملٹی نیشنل کمپنی کا ہو یا لوکل کمپنی کا۔۔۔ہر تھیلے می...
11/01/2026

مکئی کے بیج کے تھیلے کا وزن یکساں کیوں نہیں ہوتا ہے؟؟؟؟

مکئی کا بیج ملٹی نیشنل کمپنی کا ہو یا لوکل کمپنی کا۔۔۔

ہر تھیلے میں بیج کی تعداد 35ہزار ہوتی ہے

اپ دیکھتے ہیں کہ مکئی کے بیج کا تھیلا 8 سے 12 کلو تک ہوتا ہے۔۔۔
کسان یہ سمجھتا ہے کہ اگر تھیلے کا وزن زیادہ ہو گا تو اس میں بیج کی تعداد زیادہ ہو گی۔۔۔۔
ایسا بلکل نہیں ہوتا ۔۔۔
ہر تھیلے میں بیج کی تعداد ایک جیسی ہی ہوتی ہے۔۔۔

اگر بیج کی تعداد ایک جتنی ہے تو تھیلے کے وزن میں فرق کیوں ہوتا ہے؟

اسکی وجہ بیج کے سائز کا فرق ہوتا ہے۔۔۔
بیج موٹا ہو گا تو تھیلے کا وزن زیادہ ہو جائے گا
بیج پتلا ہو گا تو تھیلے کا وزن کم ہو جائے گا

ہر کمپنی خاص کر خاص کر ملٹی نیشنل کمپنیاں سیڈ کی گریڈنگ کرتی ہیں۔۔۔
ایک تھیلے میں ہمیشہ ایک ہی سائز کا بیج پیک کیا جاتا ہے۔۔۔

چھلی پر دو طرح کے گرین سائز ہوتے ہیں اوپر والے حصے کا گرین سائز کم ہوتا ہے اور درمیان اور نیچے والے حصے کا گرین سائز بڑا ہوتا ہے۔۔۔
یا
مختلف ممالک یا جگہ پر بریڈ کی گئی مکئی کے گرین سائز مختلف ہوتے ہیں ۔ ۔۔

اس طرح بڑے یا موٹے اور پتلے یا چھوٹے گرین کی الگ الگ لاٹ بنا دی جاتی ہے۔۔۔
ہر سائز کے بیج کے اگاو کے وقت کا فرق ہو سکتا ہے ۔۔۔
اس لئے ایک ہی سائز کا بیج ایک تھیلے میں پیک کیا جاتا ہیں تاکہ انکا یکساں اگاو ہو۔۔۔

بیج کا سائز پتلا ہو یا موٹا، بڑا ہو یا چھوٹا اس سے پیداوار، پودے کے سٹرکچر اور ورائٹی کے کریکٹر پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔۔
راؤ عمر دراز ایگریکلچر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سیڈ کارپوریشن وہاڑی 03017945127

مکئی کا کاشتکاروں کے لیے انتہائی مفید معلومات براہ کرم خود بھی پڑھیں دوستوں کو بھی شیئر کریں۔ راؤ عمر دراز ایگریکلچر کنس...
09/01/2026

مکئی کا کاشتکاروں کے لیے انتہائی مفید معلومات براہ کرم خود بھی پڑھیں دوستوں کو بھی شیئر کریں۔
راؤ عمر دراز ایگریکلچر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سیڈ کارپوریشن وہاڑی 03017945127

20/11/2025

Latest water 💦 irrigation Technology.

Address

8-KM Khanewal Road
Vehari

Opening Hours

Monday 06:00 - 21:00
Tuesday 06:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923017945127

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmad Raza Ali Raza Traders vehari. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share