TSLA Taxation

TSLA Taxation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TSLA Taxation, Consulting Agency, Wah.

.• Preparation and filing of Income tax, Sales Tax and Excise returns,
• Follow up of taxation affairs,
• Representation of clients for assessment / audit procedures and preparing,
• Filing and proceeding for appeals
• Tribunal Hearings.

02/07/2026

*اسلام آباد : حکومت کی جانب سے دس کروڑ کی بینک ٹرانزیکشن کا ڈیٹا رپورٹ کرنے کا قانون نافذ کردیا گیا ، جس کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوگیا ھے۔*

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے سخت اور جدید ترین قانونی طریقہ کار متعارف کرا دیا۔

*فنانس ایکٹ 2026ء کے تحت یکم جولائی سے ان تمام بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کا ڈیٹا ڈیجیٹل اسکروٹنی کے لیے فراہم کیا جائے گا، جن کی 6 ماہ کے دوران بینک ڈپازٹس یا ود ڈرالز کی مالیت 10 کروڑ (100 ملین) روپے سے زائد ہوگی۔*

*گزشتہ دنوں جاری ہونے والے فنانس ایکٹ 2026ء کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ایک نئی شق "سیکشن 165AB” شامل کی گئی ہے، جس کا عنوان "بینکنگ کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے مالیاتی لین دین کے ڈیٹا کی رپورٹنگ” ہے۔*

*اس نئے قانون کے تحت تمام بینکنگ کمپنیوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ دوسرے بینکنگ یا مالیاتی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مخصوص مالیاتی لین دین کا ڈیٹا الیکٹرانک طریقے سے ایک "سینٹرل ڈیٹا ہب” پر اپ لوڈ کریں، تاکہ بینکنگ اور ٹیکس معلومات کا کمپیوٹر الگورتھم کے ذریعے موازنہ کیا جا سکے۔*
کون سی معلومات شیئر کی جائیں گی؟
بینکس کی جانب سے ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا جن کے کسی ایک یا تمام بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 6 ماہ کے دوران 10 کروڑ روپے یا اس سے زائد کی ٹرانزکشنز ہوئیں۔

شیئر کیے جانے والے ڈیٹا میں رقم جمع کروانے اور نکلوانے کی تفصیلات ، اکاؤنٹ کا اوپننگ اور کلوزنگ بیلنس جبکہ پیک کریڈٹ (رپورٹنگ کی مدت کے دوران اکاؤنٹ میں موجود سب سے زیادہ رقم) اور ٹوٹل کریڈٹ شامل ہیں۔

*یہ رپورٹنگ مالی سال کے دو حصوں میں ہوگی، پہلی مدت (1 جولائی سے 31 دسمبر) کا ڈیٹا 31 جنوری تک، جبکہ دوسری مدت (1 جنوری سے 30 جون) کا ڈیٹا 31 جولائی تک فراہم کرنا لازمی ہوگا، اس قانون میں کرنٹ، سیونگز، فکسڈ اور ٹرم ڈپازٹس سمیت تمام اقسام کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔*

قانون کے مطابق، بینکس کی جانب سے شیئر کی جانے والی معلومات کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ طریقے سے پروسیس کیا جائے گا اور کراس میچنگ کے مرحلے کے دوران یہ ڈیٹا انکم ٹیکس حکام کی پہنچ سے دور رہے گا، تاکہ کسی قسم کی بلیک میلنگ یا ہراساں کرنے کا عنصر شامل نہ ہو۔

*اگر سسٹم کو کسی اکاؤنٹ ہولڈر کے ٹیکس ریکارڈ اور بینک بیلنس میں بڑا فرق نظر آیا، تو ایف بی آر کا خودکار ڈیجیٹل نظام اس کیس کو ‘کمپلائنس رسک مینجمنٹ’ سسٹم کے ذریعے "نیشنل فیس لیس سینٹر” کو مزید قانونی کارروائی کے لیے بھیج دے گا۔*

اس قانون کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان شیڈولڈ بینکوں کے پاس موجود افراد کے مالیاتی لین دین اور ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک محفوظ، مرکزی اور ورچوئل ڈیٹا بیس بھی قائم کر سکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ بینکوں سے موصول ہونے والی اس معلومات کی سخت رازداری کو یقینی بنائے اور قانون کے علاوہ اس ڈیٹا کے کسی بھی قسم کے غلط استعمال یا افشا کو روکے۔

02/07/2026

دوکانوں کی لسٹ جن پر 25000 روپے سالانہ فیکس ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
1
اراضی کے استعمال کی تبدیلی (Land Use Conversion)
2
عمارت کی تعمیر
3
بیکری / مٹھائی فروشی (ریٹیل)
4
ٹریول ایجنسی
5
فنی و پیشہ ورانہ تعلیمی ادارہ
6
ہوٹل سروسز
7
ریسٹورنٹ
8
شادی ہال
9
کیٹرنگ سروسز
10
پیٹرول پمپ
11
اوزان و پیمائش کے ڈیلرز / فروخت کنندگان
12
اوزان و پیمائش کے آلات کے مرمت کار
13
اشتہاری ایجنسی
14
ڈپارٹمنٹل اسٹور
15
موٹل
16
ضیافتی ہال (بینکوئٹ ہال)
17
مارکی
18
فوڈ پوائنٹس
19
آئس کریم شاپس
20
جنرل / کریانہ اسٹور
21
دودھ کی دکانیں
22
نان شاپس
23
پارک کینٹینز
24
اسکول کینٹینز
25
مشروبات / جوس کارنرز
26
چائے کے اسٹال
27
تعمیراتی سامان کے تیار کنندگان / سپلائرز کا اندراج
28
کولڈ کارنرز / جوس کارنرز
29
فوڈ کارٹس
30
برگر اور شاورما پوائنٹس
31
سنیما کینٹینز
32
کالج کینٹینز
33
دہی بھلے اور سلاد پوائنٹس
34
ڈھابہ
35
فیکٹری کینٹینز
36
فیکٹری میس
37
فوڈ ٹرکس
38
گول گپہ اسٹال
39
گھریلو / آن لائن کچن (کمرشل)
40
ہسپتال کینٹینز
41
ہاسٹل میس
42
گوشت کی ترسیل کے پک اپس
43
گوشت کی ترسیل کے ٹرکس
44
دودھ کی ترسیل کی بائیکس
45
دودھ کی ترسیل کے پک اپس
46
دودھ کی ترسیل رکشہ
47
دودھ کی ترسیل ٹینکر
48
موبائل فوڈ کارٹس / چھوٹے فوڈ اسٹال
49
آن لائن فوڈ سروس فراہم کنندگان
50
سوڈا واٹر فروخت مراکز
51
ٹرانسپورٹ اسٹیشن کینٹینز
52
یونیورسٹی کینٹینز

‏حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے لاکھوں تاجروں کیلئے فکسڈ اسکیم کا اعلان کردیا، رجسٹریشن نہ کرانے والے تاجروں کو بھاری جرمانوں ...
07/06/2026

‏حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے لاکھوں تاجروں کیلئے فکسڈ اسکیم کا اعلان کردیا، رجسٹریشن نہ کرانے والے تاجروں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے لاکھوں تاجروں کیلئے فکسڈ اسکیم کا فیصلہ کیا ہے، رجسٹریشن نہ کرانے والے تاجروں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، نان فائلر تاجروں کو پہلے ماہ 10 ہزار، دوسرے ماہ 25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، مستقل رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں ماہانہ 50 ہزار جرمانے عائد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سہولت سے فائدہ اٹھانے والے چھوٹے تاجروں کا آڈٹ نہیں ہوگا، رجسٹرڈ چھوٹے تاجروں کو پی او ایس سسٹم نصب نہیں کرنا پڑے گا، سالانہ 20 کروڑ روپے یا کم سیل پر ایک فیصد فکسڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا، 20 کروڑ ٹرن اوور پر 25 ہزار روپے ٹیکس لاگو ہوگا، رجسٹرڈ دکاندار کی دکان میں ایف بی آر کا کوئی افسر داخل نہیں ہوسکے گا۔

Address

Wah
47040

Telephone

+923218372792

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TSLA Taxation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TSLA Taxation:

Shortcuts

Share