25/03/2024
پتنگ باز جان لیوا ڈور کے استعمال سے نہیں رکیں گے لیکن ہم صرف 5 باتوں پر عمل کرکے انسانی جانوں کے ضیاع کو روک سکتے ہیں۔🥲
1۔ موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ لگائیں۔
2. ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔
3. موٹر سائیکل چلاتے ہوئے گردن پر مفلر باندھ لیں۔
4. بچوں کو ہر گز موٹر سائیکل کی ٹینکی پر نہ بیٹھائیں۔
5. پوری آستین والے کپڑے پہنیں۔
یاد رکھیں وطن عزیز میں ہر سال درجنوں افراد پتنگ کی جان لیوا ڈور سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ ان حالات میں ہمیں خود اپنے پیاروں اور اپنی جان کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔