Sheen Ghar Wild Olive Oil شین غر جنگلی زیتون تیل

  • Home
  • Pakistan
  • Zhob
  • Sheen Ghar Wild Olive Oil شین غر جنگلی زیتون تیل

Sheen Ghar Wild Olive Oil شین غر جنگلی زیتون تیل Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sheen Ghar Wild Olive Oil شین غر جنگلی زیتون تیل, Business Center, احد فوٹوسٹیٹ جامع مسجد محراب گلی ژوب, Zhob.

I am wali Khan from district sherani/zhob
we have wild olive oil of our village.
میرا نام ولی خان ہے
ہمارے پاس اپنے گاؤں ، علاقے کا اصل جنگی زیتون تیل دستیاب ہے

12/02/2025

زیتون کی کھل – انشاءاللہ 15 دن میں یقینی نتائج

زیتون کے درخت کو قدرت نے بے شمار فوائد سے نوازا ہے۔ اس کا تیل، پتے، لکڑی اور یہاں تک کہ اس کے بیج بھی فائدہ مند ہیں۔ لیکن آج ہم خاص طور پر زیتون کی کھل (Olive Cake) پر بات کریں گے، جو جانوروں کی خوراک کے لیے ایک بہترین اور غذائیت سے بھرپور آپشن ہے۔ اگر آپ اپنے جانوروں کی صحت اور دودھ کی پیداوار کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، تو زیتون کی کھل کا استعمال صرف 15 دن میں حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔

زیتون کی کھل کیا ہے؟

زیتون کے تیل نکالنے کے بعد جو باقیات بچتی ہیں، انہیں زیتون کی کھل کہا جاتا ہے۔ یہ کھل پروٹین، فائبر اور قدرتی غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے، جو جانوروں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

زیتون کی کھل کے فوائد

1. دودھ کی مقدار میں اضافہ
زیتون کی کھل میں موجود غذائی اجزاء گائے، بھینس اور بکریوں کے دودھ کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں۔ اگر آپ کے جانور کم دودھ دے رہے ہیں تو 15 دن تک زیتون کی کھل استعمال کروا کر واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔

2. وزن میں اضافہ اور طاقتور جسم
جو لوگ اپنے جانوروں کا وزن بڑھانا چاہتے ہیں، ان کے لیے زیتون کی کھل بہترین انتخاب ہے۔ اس میں قدرتی فیٹس اور پروٹین موجود ہوتے ہیں، جو جانوروں کو طاقتور بناتے ہیں۔

3. بہترین ہاضمہ
زیتون کی کھل فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، جو جانوروں کے ہاضمے کو بہتر کرتی ہے اور نظامِ انہضام کو درست رکھتی ہے۔ اس کا مسلسل استعمال جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

4. قدرتی توانائی کا ذریعہ
اس کھل میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جانوروں کو توانائی فراہم کرتے ہیں، جس سے وہ زیادہ متحرک اور صحت مند رہتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ

گائے اور بھینسوں کے لیے: روزانہ 1 سے 2 کلو زیتون کی کھل چارے میں ملا کر دیں۔

بکریوں اور بھیڑوں کے لیے: روزانہ 200 گرام سے400 گرام کھل دیں۔

گھوڑوں اور دیگر طاقتور جانوروں کے لیے: 3 سے 5 کلو تک دی جا سکتی ہے۔

نتائج کب ملیں گے؟

اگر زیتون کی کھل کو مسلسل 15 دن تک استعمال کروایا جائے، تو دودھ کی مقدار میں اضافہ، جانوروں کے وزن میں بہتری اور ان کی صحت میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔

خالص زیتون کی کھل کہاں سے ملے گی؟

اگر آپ خالص اور اعلیٰ معیار کی زیتون کی کھل خریدنا چاہتے ہیں تو شین غر قدرتی زیتون کھل سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کو بہترین قیمت پر اصل زیتون کی کھل فراہم کرتے ہیں۔

📞 رابطہ نمبر: 03136823751/03244000493

اپنے جانوروں کی خوراک میں زیتون کی کھل شامل کریں اور صرف 15 دن میں یقینی نتائج دیکھیں!

30/12/2024

🫒 🌳🌿 زیتون: اللہ کی رحمت، برکت، فضل و کرم کا مقدس قرآنی درخت 🌟مکمل مضمون پڑھیں شکریہ 🫒 🌳
🌿 پاکستان 🇵🇰 میں زیتون کی کاشت 🌿
ایک روشن مستقبل🫒 🌳🌳

---🌱 زیتون کا باغ 🌳🌳 لگائیں 🌱
ماہرین کے مطابق، اگر پاکستان 🇵🇰 میں زیتون 🫒🫒 کا باغ ایک بار لگا لیا جائے تو یہ کم از کم 1000 سال تک پھل 🫒 دیتا رہے گا۔
زیتون ایک الہامی درخت 🌳 ہے جس کا ذکر تمام آسمانی مذہبی کتابوں میں ہے۔
یہ درخت صرف ایک پودا 🌳 نہیں، بلکہ ایک تہذیب اور تمدن کا مظہر ہے۔

زیتون: ایک صدا بہار درخت 🌳🫒

زیتون ایک ایسا منفرد درخت ہے جو ہمیشہ سبز رہتا ہے اور اس پر کبھی خزاں نہیں آتی۔ یہ درخت اپنی مضبوطی اور خوبصورتی کے لیے مشہور ہے اور موسم کی سختیوں کو برداشت کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے زیتون امن و آشتی اور زندگی کی علامت ہے

🌳🌳 🌳 شجر کاری کی اہمیت دین اسلام میں 🌱

اسلام میں شجرکاری کا عمل بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف ماحول کی بہتری کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ اللہ کی رضا اور اجر کا باعث بھی بنتا ہے۔ 🌍💚

رسول اللہ ﷺ نے اس بارے میں فرمایا:
📝 "اگر قیامت قائم ہو رہی ہو اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں سبز ٹہنی 🌿 ہو اور وہ اس بات پر قادر ہو کہ قیامت قائم ہونے سے پہلے وہ اسے لگا لے گا تو ضرور لگائے۔"
(مسند احمد) 📖 📘

🌿 "اگر قیامت کی گھڑی آجائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پودا 🌱 ہو اور وہ اسے لگا سکتا ہو تو لگائے بغیر کھڑا نہ ہو۔"
(مسند احمد) 📘 📖

🔑 یہ حدیثیں 📘 📖 ہمیں بتاتی ہیں کہ شجرکاری ایک ایسا عمل ہے جس کا نہ صرف دنیاوی فائدہ ہے بلکہ آخرت میں بھی اس کا بڑا اجر ہے۔ 🌳✨

زیتون کا 🫒🫒🫒 ذکر قرآن مجید 📕 میں
اللہ رب کعبہ نے قرآن عزیز میں اسے "مبارک درخت" 🌳 قرار دیا ہے اور اسکے تیل کے نور کو اپنے نور سے تشبیہ دی ہے۔

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ[35]

ترجمہ:
اللہ ہی آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اس کے نور کی مثال ایک طاق کی سی ہے، جس میں ایک چراغ ہے، وہ چراغ ایک فانوس میں ہے، وہ فانوس گویا چمکتا ہوا تارا ہے، وہ (چراغ) ایک مبارک درخت 🌳 زیتون🫒🫒🫒 سے روشن کیا جاتا ہے، جو نہ شرقی ہے اور نہ غربی۔ اس کا تیل قریب ہے کہ روشن ہو جائے، خواہ اسے آگ نے نہ چھوا ہو۔ نور پر نور ہے، اللہ اپنے نور کی طرف جس کی چاہتا ہے رہنمائی کرتا ہے اور اللہ لوگوں کے لیے مثالیں بیان کرتا ہے اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔

اور قرآن عظیم میں دوسری جگہ اسکی قسم بھی کھائی ہے:
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِ (1)
قسم ہے انجیر کی اور زیتون 🫒🫒🫒 کی..................

پاکستان میں زیتون کی کاشت کے مواقع 🌿:
اٹلی اور سپین سے تین گنا زیادہ رقبہ 🇵🇰

غیر ملکی ماہرین کے مطابق، پاکستان کے پاس زیتون کی کاشت کے لیے اٹلی اور سپین کے مقابلے میں تین گنا زیادہ قابل کاشت رقبہ موجود ہے۔ یہ ایک اہم حقیقت ہے جو پاکستان کی زراعت کے شعبے میں زیتون کی پیداوار میں ترقی کے امکانات کو ظاہر کرتی ہے۔ پاکستانی زمین کی اقلیمی اور مٹی کی نوعیت زیتون کے درختوں کی کاشت کے لیے بہت سازگار ہے،

پاکستان کی خوردنی تیل کی ضرورت 🇵🇰: اہم حقائق

پاکستان اپنی خوردنی تیل کی ضرورت کا صرف 30% سے 35% حصہ مقامی سطح پر پیدا کرتا ہے، جبکہ باقی تیل درآمد کیا جاتا ہے۔ ہر پاکستانی سالانہ اوسطاً 24 لیٹر تیل استعمال کرتا ہے، جو عالمی سطح پر بہت زیادہ ہے، جب کہ ہندوستان میں یہ شرح 19 لیٹر ہے۔ پاکستان ہر سال تین سے چار سو ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے، مگر بدقسمتی سے یہ تیل عموماً غیر معیاری اور نچلے درجے کا ہوتا ہے۔
---

🌿 پاکستان میں منظور شدہ زیتون کی اقسام 🌿

پاکستان میں زیتون کی کاشت کے لیے مختلف بین الاقوامی اور مقامی اقسام کو منظور کیا گیا ہے۔ ان اقسام کا انتخاب آب ہوا زمین، مٹی اور پانی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔ یہاں پاکستان میں منظور شدہ زیتون کی اقسام کی فہرست دی جا رہی ہے:

---

1. Ascolana (ملک: اٹلی)

2. Bari Zatoon 1 (Carotina) (ملک: پاکستان - مقامی نسل تبدیل شدہ

3. Bari Zatoon 2 (FRANTOIO) (ملک: پاکستان - مقامی تبدیل شدہ نسل)

4. Koroneiki (ملک: یونان)

5. Gemlik (ملک: ترکی)

6. Hamdi (ملک: لیبیا)

7. Hojiblanca (ملک: اسپین)

8. Picual (ملک: اسپین)

9. Arbequina (ملک: اسپین

10. Arbosana (ملک: اسپین)

11. Manzanilla (ملک: اسپین)

12. Picholine (ملک: فرانس)

13. Chemlali (ملک: تیونیسیا)

14. Cheietina (ملک: اٹلی)

15. Erlik (ملک: ترکی)

16. Ottobriatica (ملک: اٹلی)

17. Jerboui (ملک: الجزائر)

18. Pandoline (ملک: اٹلی)

⚠️ اہم ہدایت ⚠️
ہمیشہ سرٹیفائیڈ نرسریوں سے سرٹیفائیڈ پودے خریدیں 🌱 تاکہ بہترین معیار یقینی بنایا جا سکے

🌸 پولینائزر اقسام کا استعمال 🌸
مختلف اقسام مکس🌳🌳🌳 کر کے کاشت کریں 🌱.
پولینائزر اقسام کی موجودگی پھل🫒🫒🫒کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے.

⚠️ پولینائزر 🌳🌳 کے بغیر پیداوار کم ہو سکتی ہے.

اضافی معلومات:

🌳 یورپی زیتون 3-4 سال میں پھل 🫒🫒🫒 دینا شروع کرتا ہے.

🌱 اچھی دیکھ بھال کی صورت میں 2 سال میں بھی پھل
🫒🫒دے سکتا ہے.

🫒🫒🫒ایک پودے سے سالانہ 50-60 کلو پھل 🫒🫒🫒 حاصل کیا جا سکتا ہے...............................

🌞 زیتون 🫒🫒🫒 کے پودے🌳 لگانے کا وقت 🌞
🌸 بہار: فروری، مارچ، اپریل
🌧️ مون سون: اگست، ستمبر، اکتوبر.........................

🌍 زیتون🫒🫒 کن علاقوں میں لگایا جا سکتا ہے؟ 🌍
پاکستان کے درج ذیل علاقے زیتون کی کاشت کے لیے موزوں ہیں:

🌳 کشمیر
🌿 گلگت بلتستان
🌾 خیبرپختونخوا
🌴 بلوچستان
🏜️ چولستان
🌵 تھر
🌞 جنوبی پنجاب
🌊 سندھ کے ساحلی و میدانی علاقے

یہ علاقے زیتون 🌳🌳 کی کاشت کے لیے سازگار ہیں کیونکہ ان کی زمین اور موسمی حالات زیتون کے لیے مثالی ہیں۔......................

🌾 گندم کے کھیتوں میں زیتون کے درخت 🌳🌳 🌾
گندم کے علاقوں میں زیتون کے درخت درج ذیل جگہوں پر لگائیں:
۔۔🌳کھیتوں کے کنارے
🏫 اسکول، کالج
🕌 مسجد، مدرسہ
🚗 شاہراہوں کے کنارے
🌳 پارکس اور میدان

اس طرح گندم کا زیرِ کاشت رقبہ متاثر نہیں ہوگا اور زمین کا زیادہ سے زیادہ استعمال ممکن ہوگا 🌍......................

� زیتون 🫒🫒 کی کاشت کے لیے زمین کا انتخاب 🌱
زیتون کے درخت مختلف اقسام کی زمینوں میں کامیابی سے اگ سکتے ہیں:
🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳
🏜️ ریتلی زمین
🌱 میرا زمین
🌾 پکی زمین
🏜️ صحرائی زمین
🪶 پتھریلی زمین
🌦️ بارانی زمین

💡 زمین کی پی ایچ:
زیتون کے لیے زمین کا پی ایچ 5.5 سے 8.5 کے درمیان ہونا ضروری ہے۔
⚠️ سیم، کلر، اور شور زدہ زمین میں کاشت سے گریز کریں یا پہلے زمین کی اصلاح کریں۔

---
🌳 زیتون 🫒🫒🫒 کا باغ لگانے کا طریقہ 🌳

1. باغ کی بیرونی حدود سے 8-10 فٹ اندر کاشت کریں۔

2. پودوں 🌳 کے درمیان 18×18 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔
(ایک ایکڑ میں تقریباً 130 پودے لگائے جا سکتے ہیں۔)

3. قطاروں کا رخ شمال سے جنوب رکھیں تاکہ سورج کی روشنی تمام پودوں تک پہنچ سکے

🌱 زیتون 🫒🫒🫒 کے پودے کیسے لگائیں؟ 🌱

1️⃣ گڑھا کھودیں:
گڑھے کی چوڑائی اور گہرائی 2 فٹ رکھیں.
گڑھے کو پانی سے بھریں 💧 اور ایک ہفتے کے لیے کھلا چھوڑ دیں.

2️⃣ گڑھے کو بھریں:
زرخیز مٹی 🌾 اور بھل ڈالیں. تین تہہ بنا کر
دیمک سے بچاؤ کے لیے گڑھے کے کناروں پر تین لئرز میں فینائل کی گولیاں 🧴 یا بائر جرمنی کی ریجنڈ دیمک کش دوا کا استعمال کریں اور پانی لگا کر 🌧️ زمین دوبارہ ایک ہفتے کے لیے چھوڑ دیں.

3️⃣ پودا لگائیں:
پودے 🌳🌳 کو شاپر سے احتیاط سے نکالیں یا شاپر کا نیچے والا حصہ کاٹ کر لگائیں 🌱 اور مٹی دبا کر مستحکم کریں.

4️⃣ تنے کے گرد مٹی لگائیں:
پانی تنے کو نہ لگے 💦، اس کے لیے مٹی کا حفاظتی حصار بنائیں.

5️⃣ پودے 🌳🌳 کو سہارا دیں:
پلاسٹک کے پائپ سے سہارا دیں 🛠️.

⚠️ لکڑی کا استعمال بالکل نہ کریں تاکہ دیمک کا حملہ نہ ہو.
🌳🌳🌳🌳🌳🌳
---

زیتون کی کھاد اور اس کا استعمال 🌱

زیتون کے درخت کی صحیح نشوونما کے لیے NPK کھاد کا استعمال ضروری ہے، جو کہ نائٹروجن (N)، فاسفورس (P)، اور پوٹاشیم (K) کے ساتھ ساتھ مائیکرو اور میکرو نیوٹرنٹس پر مشتمل ہو۔ اس کھاد کا استعمال درخت کی ترقی، پھلوں کی پیداوار اور درخت کے تنا کی مضبوطی کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

قدرتی کھاد کا استعمال
کمپوسٹ کا استعمال کریں : گائے بھینس بھیڑ بکری گوڑا گدھے کی لید + پتے پھل سبزی کی باقیات کی کمپوسٹ
استعمال کے طریقے:

پندرہ فروری سے پندرہ اکتوبر تک، کھاد کو تنوں سے ہٹا کر مٹی میں دبایا جائے

کھاد کو ہر پانی دینے سے پہلے مٹی میں شامل کرنا چاہیے تاکہ یہ جڑوں تک بہتر طریقے سے پہنچ سکے۔

💧 زیتون 🫒🫒🫒 کے لیے پانی کی ضرورت 💧
ابتدائی طور پر ہر 10 دن بعد پانی دینا ضروری ہے۔
موسم و علاقے کے لحاظ سے پانی کے وقفے میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے
دو سال کے بعد، وقفہ بڑھا کر 20-25 دن کر دیا جائے۔

ڈرپ اریگیشن کے فوائد:

1. 💦 پانی کی بچت: پانی صرف جڑوں تک پہنچتا ہے۔

2. 🌿 یکساں فراہمی: پودے کو مستقل اور ضرورت کے مطابق پانی ملتا ہے۔

3. 📈 پیداوار میں اضافہ: مناسب آبپاشی سے پیداوار اور درخت کی عمر بڑھتی ہے۔

4. 💸 کم لاگت: خاص طور پر پانی کی کمی والے علاقوں میں موثر۔

🌟 زیتون کی کاشت کے فوائد 🌟

🌿 زرخیز زمین کی دستیابی
💦 پانی کی بچت
📈 معیشت میں بہتری

🛠️ زیتون 🫒🫒🫒 کے باغ لگائیں اور کمرشل کاشتکاری کو فروغ دیں

---
🍃 جنگلی 🫒🫒🫒 زیتون کی اہمیت 🍃
پاکستان میں جنگلی زیتون 🫒🫒🫒 کی اقسام، مثلاً کہو، سینزلہ، گونیر وغیرہ بہت بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں:

🌳 9 کروڑ جنگلی زیتون 🫒🫒 درخت 🌳 موجود ہیں۔
🌿 ان درختوں سے 8-10% خوردنی تیل نکالا جا سکتا ہے۔

اہم ہدایت:
جنگلی زیتون کو کمرشل یورپی اقسام 🌳🌳 سے پیوند کاری کریں تاکہ پیداوار اور معیار میں اضافہ ہو سکے۔......
🌿 کیا زیتون کا تیل 🍈 کھانا پکانے کے لیے محفوظ ہے؟ جانیں فوائد اور احتیاطی تدابیر.....
یہ فیصلہ کرنے میں کہ کون سا تیل کھانا پکانے کے لیے استعمال کرنا ہے یا نہیں، تیل کا استحکام (سموک پوائنٹ) زیادہ اہم ہے 🔥.
زیتون 🫒🫒🫒 کا تیل اولیک ایسڈ اور دوسرے مرکبات سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے بہت مستحکم بناتا ہے. ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل میں پولیفینول اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو تیل کے ٹوٹنے اور فری ریڈیکلز کی تشکیل سے لڑتے ہیں 🧴.
اس کی وجہ سے، اضافی ورجن زیتون کا تیل سب سے زیادہ مستحکم کھانا پکانے کا تیل پایا گیا ہے.
اس کا سموک لیول مختلف حالات میں 370°F سے 410°F تک ہوتا ہے، جو کہ بہت بلند ہے🔥.

💡 احتیاط: زیتون کے تیل کو 210 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جلانے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے تیل کی غذائی خصوصیات متاثر ہو سکتی ہیں اور اس میں نقصان دہ مرکبات بن سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🌱 غذائی بحران کے دور میں پھل دار درختوں کی اہمیت: اسلامی تعلیمات اور ماحول کے لیے ضروری اقدام 🌳

اسلام میں پھل دار درختوں کی اہمیت 🌳🍇

پھل دار 🫒🫒🫒 درخت 🌳🌳 لگانے کی اہمیت کا اندازہ آپ رسول اکرم ﷺ کے اس مبارک قول سے لگا سکتے ہیں:........
عطاء نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "کوئی بھی مسلمان جو درخت 🌳🌳 لگاتا ہے 🌱، اس میں سے جو بھی کھایا جائے 🍎 وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے، اور اس میں سے جو چوری کیا جائے 💰 وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے، اور جنگلی جانور 🦁 اس میں سے جو کھا جائیں وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے، اور جو پرندے 🦅 کھا جائیں وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے اور کوئی اس میں کمی نہیں کرتا مگر وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔" (صحیح مسلم).........
📖 سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس مسلمان نے کوئی درخت 🌳🌳 لگایا اور اس کا پھل آدمیوں اور جانوروں نے کھایا 🍐 تو اس لگانے والے کے لیے صدقہ کا ہے۔" (صحیح بخاری)

---

🌱 گرین فاؤنڈیشن پاکستان 🌱🫒🫒🫒
میاں احمد علی 🫒🫒🫒
📞 واٹس ایپ: 03008836857

---
🪴 سبز انقلاب 🌳🌳 کی جانب قدم بڑھائیں! 🌍🫒🫒

🌱 باغبان، کاشت کار خواتین و حضرات متوجہ ہوں! 🌱
جو دوست پرائیویٹ طور پر زیتون کے پودے حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ ان نمبروں پر کال یا واٹس ایپ کریں۔ براہ کرم میسج کو پورا کھول کر پڑھیں۔ شکریہ! 🙏

---

🌿 ریٹ فی پودا:

💲 350 روپے (دو فٹ) پرائیویٹ

---

📞 رابطہ کے نمبرز:

زیتون ہاؤس چکوال روڈ:

📱 سید محسن علی شاہ
03035815551

پرائیویٹ ایکسپرٹ زیتون (کلر کہار):

📱 سید یوسف علی شاہ
03114004408

دی فارمز نرسری (چکوال اسلام آباد):

📱 03455151649

اظہار زیتون فارم (لاہور، چکوال):

📱 042 111 323 111
📱 0333 4919877
📱 0345 8493332
📱 0300 5404844

---

👩‍🌾 کاشت کار حضرات کے لیے خصوصی معلومات:

پاکستان بھر میں زیتون کے پودے سرکاری ریٹ پر 93 روپے اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم 75000 روپے رعائیتی قیمت پر حاصل کرنے کے لیے ان افراد سے رابطہ کریں۔

📌 نوٹ: تمام پیسے بنک میں جمع کروائیں۔

---

📲 رابطہ نمبرز:

ڈاکٹر عظمت اعوان صاحب (ڈائریکٹر نیشنل پروجیکٹ):

📱 0333 9124224

عمیر صاحب (لاہور):

📱 0321 4861856

مدثر صاحب (بہاولپور):

📱 03009683601

قاضی محمد علی (کراچی):

📱 03337267278

فرحان (چکوال):

📱 03365544488

وقاص طیب (پشاور):

📱 03004168896

محمد دین (گلگت بلتستان):

📱 03555404092

ڈاکٹر فیصل آزاد (جموں کشمیر):

📱 03485364771

وقاص (اسلام آباد):

📱 0332 6005818

سعید (مانسہرہ):

📱 03403527451

حبیب اللہ کاکڑ (لورالائی):

📱 03342407822
📱 03442407824

---

🌍 بلوچستان کے لیے حکومتی پیکج (زیتون کی کاشت):

پودے: 93 روپے

ڈرپ ایریگیشن: 74250 روپے فی ایکڑ

پودے دستیاب: 25 فروری 2024 سے کوئٹہ اور ضلعی دفاتر میں

رابطہ نمبرز:
📱 عبداللہ بلوچ:
0333 7815697
📱 عبدالوارث:
0333 7866553
📱 معراج خان دمڑ:
03337852448
📱 جاوید صاحب:
0332 3579792
📱 حبیب اللہ کاکڑ:
0334 2407822
📱 مولا داد:
0333 7913775

---

🛢️ زیتون کا تیل نکالنے والی مشین (امپورٹڈ):

📱 ڈاکٹر عبدالرحمان غازی: 0300 6642595
📱 عمران صاحب (فیصل آباد): 0349 7366304

💡 لوکل مشین (رابطہ کریں):

📱 0321 6615711
📱 رانا محمد ارشد

---

🌿 بشکریہ

گرین فاؤنڈیشن پاکستان
📱 03008836857
میاں احمد علی

مزید معلومات کے لیے فیس بک گروپ جائن کیجیے

سردی کے موسم میں اچھی صحت کے لئے بے مفید پراڈکٹ جنگلی زیتون تیل استعمال کریں جوکہ بالکل قدرتی اور Extra Virgin oils ہے ۔...
18/12/2024

سردی کے موسم میں اچھی صحت کے لئے بے مفید پراڈکٹ جنگلی زیتون تیل استعمال کریں جوکہ بالکل قدرتی اور Extra Virgin oils ہے ۔۔ مناسب قیمت پر دستیاب ہیں ۔۔
03136823751/03244000493

رابطہ نمبر

بلوچستان کے جنگلی زیتون کے درختوں سے تیار کردہ قہوہ چائے پتی دستیاب ہے۔جو کہ صحت کے لئے انتہائی مفید ہے پورے پاکستان میں...
20/11/2024

بلوچستان کے جنگلی زیتون کے درختوں سے تیار کردہ قہوہ چائے پتی دستیاب ہے۔جو کہ صحت کے لئے انتہائی مفید ہے پورے پاکستان میں ڈیلیوری سہولت موجود ہے ۔۔
رابطہ نمبر ۔۔۔
03136823751/
03244000493

صاف شفاف اور خالص قدرتی جنگلی زیتون تیل دستیاب ہیں 0310-70446440313-68237510324-4000493
21/09/2024

صاف شفاف اور خالص قدرتی جنگلی زیتون تیل دستیاب ہیں
0310-7044644
0313-6823751
0324-4000493

01/07/2024

زیتون تیل پر نیا تحقیق اور فوائد کے لیے ویڈیو پورا دیکھ لیں ۔۔۔
صاف شفاف اور قدرتی جنگلی زیتون تیل دستیاب ہے
رابطہ نمبر ۔۔03136823751/03107044644

باچا خان اور اس کے دوستوں کے کوشش سے آج ہمارے اپنے زیتون تیل کا مثبت رپورٹ پشاور لیبارٹری نے جاری کردیا... Sheen Ghar Wi...
12/05/2024

باچا خان اور اس کے دوستوں کے کوشش سے آج ہمارے اپنے زیتون تیل کا مثبت رپورٹ پشاور لیبارٹری نے جاری کردیا...
Sheen Ghar Wild Olive Oil شین غر جنگلی زیتون تیل
ضلع شیرانی/ژوب کے جنگلی زیتون کے تیل خوراک اور مساج کے لیے
انتہائی مفید قرار ۔۔۔۔ 03136823751/03244000493

Address

احد فوٹوسٹیٹ جامع مسجد محراب گلی ژوب
Zhob
41

Telephone

+923244000493

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheen Ghar Wild Olive Oil شین غر جنگلی زیتون تیل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sheen Ghar Wild Olive Oil شین غر جنگلی زیتون تیل:

Share