Zarnama زرنامہ

Zarnama زرنامہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zarnama زرنامہ, Financial Consultant, Riyadh.

زرنامہ | اسٹاک مارکیٹ 📈 میں 'حصہ داری' کریں، 'جوا' نہیں۔
سرمایہ فنانشلز (Sarmaaya Financials) سے تربیت یافتہ۔ > ڈیویڈینڈ انویسٹینگ اور اسمارٹ پورٹ فولیو مینجمنٹ۔
آئیے مل کر آپ کا مالی سفر شروع کریں! 👇
— عبدالرزاق

02/06/2026

شادی اور شئیرز

اسٹاک مارکیٹ میں ایک جملہ بہت مشہور ہے

کمپنی کے شیئرز سے پیار مت کرو

اکثر انویسٹرز جب کسی کمپنی میں 5، 10 یا 20 سال کے لیے انویسٹ کرتے ہیں، تو وہ اسے ایک ایسی 'شادی' سمجھ لیتے ہیں جسے ہر حال میں نبھانا ہے، چاہے حالات جتنے بھی خراب ہو جائیں۔ وہ پیسے لگا کر سوجاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ بس اب 20 سال بعد ہی اٹھ کر دیکھیں گے۔

مگر سچ یہ ہے کہ لانگ ٹرم انویسٹمنٹ کوئی اندھا اعتماد نہیں بلکہ ایک زندہ کاروبار ہے۔

ہولڈ کریں، لیکن ہوشیار رہ کر

جب تک کمپنی منافع کما رہی ہے، اس کی سیلز بڑھ رہی ہیں آپ بے شک اسے اگلی نسل تک ہولڈ کریں لیکن جیسے ہی کمپنی کی کارکردگی خراب ہونا شروع ہو اس کی رپورٹس منفی آنے لگیں تو وہاں جذبات کے پیچھے بھاگنے کے بجائے عقل کا دامن تھامنا اور کسی بہتر کمپنی میں شفٹ ہونا ہی عقلمندی ہے

ہم سب جانتے ہیں کہ EPCL (Engro Polymer) ایک بہترین کمپنی رہی ہے جس نے انویسٹرز کو اچھا منافع اور ڈیویڈنڈز دیے لیکن جب میکرو اکنامک حالات بدلے خام مال کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آیا اور کمپنی کے فنانشلز دباؤ کا شکار ہوئے تو اس کا اثر سب کے سامنے آیا

یہاں پر دو طرح کے انویسٹرز تھے

پہلا غافل انویسٹر جو یہ سوچ کر بیٹھا رہا کہ "میں نے تو 10 سال کے لیے لیا ہے، مجھے کیا ٹینشن" (اور اپنا پورٹ فولیو گرتا دیکھتا رہا)۔

دوسرا سمارٹ انویسٹر جس نے کمپنی کی کارکردگی اور خبروں پر نظر رکھی بدلتے ہوئے حالات کو بھانپا اور بروقت اپنے سرمائے کو کسی دوسری بہتر پرفارمنگ کمپنی میں منتقل کر دیا۔

آخری بات، بزنس میں مستقل نگرانی ہی منافع کی ضامن ہوتی ہے۔ "سرمایہ کاری کرو اور بھول جاؤ" کا دور اب گزر چکا ہے۔ ایک کامیاب انویسٹر بننے کے لیے کمپنی کے پارٹنر بنیں، اس کے تماشائی نہیں۔

23/05/2026

Dividend Investor

ڈیویڈینڈ انویسٹر وہ ہوتا ہے جسے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ

انڈیا پاکستان کی جنگ لگ گئی ہے
امریکہ اور ایران کی جنگ لگ گئی ہے
ٹرمپ نے ٹیرف لگا دیا ہے
ملک کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے (کیونکہ وہ جانتا ہے کہ کمپنیاں اس اضافے کو اپنی کاسٹ میں ایڈجسٹ کر لیں گی)

اس کی نظر صرف چار چیزوں پر ہوتی ہے

کمپنی کی سیلز بڑھ رہی ہیں یا نہیں
کمپنی اس سیل کو پرافٹ میں کنورٹ کر رہی ہے یا نہیں
پھر پرافٹ کیش میں کنورٹ ہو رہا ہے کہ نہیں
اور سب سے آخر میں کہ کیا کمپنی کا ادھار کم ہو رہا ہے کہ نہیں

18/05/2026

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری: اب کروڑوں روپے ہونا لازمی نہیں

​پراپرٹی کے بزنس کو دنیا بھر میں سب سے محفوظ سرمایہ کاری مانا جاتا ہے۔ عام طور پر لوگ اس بزنس سے دو طرح سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا تو قیمت بڑھنے پر بیچ کر منافع کماتے ہیں، یا پھر ماہانہ کرایے کی صورت میں مستقل آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ لیکن ان دونوں کاموں کے لیے ایک خطیر رقم درکار ہوتی ہے، جو اکثر لوگوں کے پاس نہیں ہوتی۔
​ایسے میں "REIT" آپ کے لیے بہترین حل ہے.

لیکن یہ " REIT" کیا ہے؟

اس کا مطلب ہے Real Estate Investment Trust۔ یہ بالکل ایک 'میوچل فنڈ' کی طرح کام کرتا ہے۔ اس میں ایک کمپنی بہت سے لوگوں سے پیسہ جمع کرتی ہے اور اسے بڑے بڑے منافع بخش پراجیکٹس (جیسے شاپنگ مالز، آفس بلڈنگز یا ہسپتال وغیرہ) میں انویسٹ کر دیتی ہے۔ اس کے بعد ان پراپرٹیز سے جو بھی کرایہ یا منافع حاصل ہوتا ہے، وہ تمام سرمایہ کاروں میں ان کے حصے کے مطابق تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
​آپ اس کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟
پاکستان میں اس کی بہترین مثال کراچی کا ڈولمین مال (Dolmen Mall) ہے۔ آپ کو کوئی پوری دکان یا عمارت خریدنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے محض چند ہزار روپے سے اس REIT کے شیئرز خرید سکتے ہیں اور اس مال کی آمدنی میں باقاعدہ حصہ دار بن سکتے ہیں۔

​اس کے فوائد:
کم سرمایہ: آپ معمولی رقم سے بھی پراپرٹی کا مالک بن سکتے ہیں۔

ماہانہ آمدنی: کرایے کی مد میں باقاعدہ منافع ملتا ہے۔

آسانی: آپ جب چاہیں اسٹاک مارکیٹ میں اپنے شیئرز بیچ کر نقد رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

​اب رئیل اسٹیٹ میں انویسٹمنٹ صرف بڑے سرمایہ کاروں تک محدود نہیں رہی۔ آپ بھی آج ہی سے اپنا سفر شروع کر سکتے ہیں.
عبدالرازق
#زرنامہ

18/04/2026

ڈیویڈنڈ انویسٹنگ: کیا آپ کا پیسہ آپ کے لیے کام کر رہا ہے؟
بہت سے لوگ اسٹاک مارکیٹ کو صرف "سستے میں خرید کر مہنگے میں بیچنے" کا کھیل سمجھتے ہیں، لیکن دولت بنانے کا ایک خاموش اور طاقتور راستہ ڈیویڈنڈ انویسٹنگ بھی ہے۔

ڈیویڈنڈ کیا ہے؟
جب آپ کسی منافع بخش کمپنی کے شیئرز خریدتے ہیں، تو کمپنی اپنے سالانہ منافع کا ایک حصہ اپنے شیئر ہولڈرز میں تقسیم کرتی ہے۔ اسے 'ڈیویڈنڈ' کہتے ہیں۔ یہ آپ کی انویسٹمنٹ پر ایک طرح کا "کرایہ" یا "ماہانہ آمدنی" ہے جو آپ کے شیئرز بیچے بنا آپ کو ملتی رہتی ہے۔

صرف (Yield) کے جال میں نہ پھنسیں!
اکثر نئے سرمایہ کار صرف یہ دیکھتے ہیں کہ کون سی کمپنی سب سے زیادہ فیصد ڈیویڈنڈ دے رہی ہے۔ یاد رکھیں High Yield
کبھی کبھی خطرے کی علامت ہو سکتی ہے اگر کمپنی کی گروتھ رک گئی ہو۔ مثال کے طور پر KAPCO کی ییلڈ پرکشش ہو سکتی ہے، لیکن محدود گروتھ اسے ایک غلط انتخاب بنا دیتی ہے۔

گروتھ پلس ڈیویڈنڈ (Growth + Dividend) اصل دانشمندی ایسی کمپنی میں انویسٹمنٹ ہے جو منافع بھی دے اور اپنے کاروبار کو پھیلا بھی رہی ہو HUBCO جیسی کمپنیاں اس کی بہترین مثال ہیں، جہاں آپ کو ڈیویڈنڈ کے ساتھ ساتھ شیئر کی قیمت میں اضافے کا فائدہ بھی ملتا ہے۔

ایک کامیاب ڈیویڈنڈ پورٹ فولیو کیسے بنائیں؟

کمپنی کی ہسٹری دیکھیں کیا کمپنی مشکل حالات میں بھی ڈیویڈنڈ دیتی رہی ہے؟

پے آؤٹ ریشو (Payout Ratio) کیا کمپنی اپنی کمائی سے زیادہ تو تقسیم نہیں کر رہی؟ (جو کہ خطرناک ہو سکتا ہے)۔

مستقبل کا پلان کیا کمپنی نئے پروجیکٹس لگا رہی ہے؟ یاد رکھیں، آج کی گروتھ کل کا بڑا ڈیویڈنڈ ہے۔

ڈیویڈنڈ انویسٹنگ کا مقصد صرف نقد رقم حاصل کرنا نہیں، بلکہ ایک ایسا "اثاثہ" بنانا ہے جو وقت کے ساتھ خود بخود بڑھتا رہے۔ اگر آپ صبر اور درست تجزیہ (جیسے گروتھ بمقابلہ ییلڈ) کے ساتھ چلیں، تو یہ مالی خود مختاری کی طرف بہترین راستہ ہے.

03/04/2026

اسٹاک مارکیٹ روز بروز نیچے جا رہی ہے اور بہت سے لوگ اب اس کی شکایت کرتے نظر آ رہے ہیں خاص طور پر وہ لوگ جو گزشتہ سال کی تیزی دیکھ کر اس میں آئے تھے. پٹرول مہنگا ہو گیا اس کا اثر بھی اسٹاک مارکیٹ اور ہر پاکستانی کی زندگی پر بھی آئے گا اور ہو سکتا ہے مارکیٹ مزید نیچے جائے.

اسٹاک مارکیٹ میں دو طرح کے شئیرز پائے جاتے ہیں ایک کو گھوڑوں سے تشبیہ دی جاتی جاتی ہے جبکہ دوسری قسم کو گدھوں سے تشبیہ دی جاتی ہے. گھوڑے مثلا FFC, MEBL, FABL, LUCK وغیرہ اور گدھے یعنی penny stocks یا ایسے اسٹاک جن کے فنانشل مضبوط نہیں ہوتے.

وہ لوگ جنہوں نے گھوڑوں پر پیسے لگائے تھے انہیں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حالات جب کبھی بھی ٹھیک ہوں گے یہ اسٹاکس جلد ہی اپنی اصل قیمت پر واپس آ جائیں گے جبکہ گدھے شاید وہیں کے وہیں رہیں.
شکریہ
عبدالرازق

31/03/2026

سٹاک مارکیٹ روز بروز نیچے آ رہی ہے ۔۔۔

انویسڑز پریشان ہیں ۔۔۔

جو کہ فطری بات ہے ۔۔

ایسا صرف سٹاک مارکیٹ کے ساتھ نہیں ہے۔۔۔

ہر asset کا یہی حال ہے ۔۔۔

گولڈ نیچے ا چکا ہے ۔۔

پلاٹس کے ریٹس بھی کم ہوئے ہیں۔۔۔

جس مکان میں آپ رہتے ہیں ہو سکتا ہے اس کی قیمت بھی کم ہو گئی ہو۔۔۔

لیکن نہ تو آپ نے قیمت پتہ کی ہے۔۔۔

نہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ نے بیچنا نہیں ہے ۔۔۔

وجہ ہیں عالمی حالات۔۔۔

سٹاک مارکیٹ میں اگر آپ لانگ ٹرم انویسٹمنٹ کر رہے ہیں۔۔۔

تو پریشانی زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔۔۔

لیکن اس صورت میں ، جب آپ انویسٹمنٹ اس طرح کر رہے ہیں۔۔

جو کہ لانگ ٹرم انویسٹمنٹ کا صحیح طریقہ ہے۔۔۔

اچھی کمپنیز بائی کریں ۔۔

ڈیویڈنڈ انویسٹنگ کی طرف جائیں۔۔۔

ڈیویڈنڈ کو ری انویسٹ کر کے شئیرز کی تعداد بڑھائیں ۔۔

کمپنی کے شئیرز کے ریٹ کی بجائے کمپنی کی کارکردگی پر نظر رکھیں ۔۔۔

اور ایک ساتھ بائی نہیں کریں بلکہ اچھے شئیرز کو تھوڑا تھوڑا جمع کریں ۔۔۔

اگر تھوڑا تھوڑا جمع کرنے کی سمجھ نہیں آتی ۔۔۔

تو اپنی انویسٹمنٹ کو بارہ حصوں میں تقسیم کریں ۔۔اور ہر ماہ اچھی کمپنیز کے شئیرز بائی کرتے رہیں ۔۔۔۔

پریشانی ان کے لیے زیادہ ہے جن کے پاس یا تو کمپنیز اچھی نہیں ہیں۔۔۔

یا ایک بار میں ساری انویسٹمنٹ لگا بیٹھے ہیں ۔۔۔

یا انویسٹمنٹ کی بجائے ٹریڈنگ کر رہے ہیں اور سٹاپ لاس بھی نہیں لگایا۔۔۔۔

پھر اس میں سٹاک مارکیٹ کا کوئی قصور نہیں ہے ۔۔۔

دوسروں کو الزام دینے کی بجائے ۔۔۔۔

اپنی غلطی تسلیم کریں۔۔۔۔

29/03/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ سے آپ "ماہانہ تنخواہ" کی طرح منافع کما سکتے ہیں؟ 💰📈

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ تب ہی بنتا ہے جب شیئرز کی قیمت اوپر جائے، لیکن ایک اور طریقہ بھی ہے جسے

"ڈیویڈینڈ انویسٹینگ" کہتے ہیں۔

ڈیویڈینڈ (Dividend) کیا ہے؟

جب آپ کسی اچھی کمپنی کے شیئرز خریدتے ہیں، تو وہ کمپنی سال میں ایک یا کئی بار اپنے منافع کا ایک حصہ اپنے شیئر ہولڈرز (یعنی آپ) کو نقد رقم کی صورت میں دیتی ہے۔ اسے ڈیویڈینڈ کہتے ہیں۔

ڈیویڈینڈ انویسٹینگ کے 3 بڑے فائدے:
1️⃣ مستقل آمدنی (Passive Income): آپ کو شیئرز بیچنے کی ضرورت نہیں، منافع خود بخود آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آتا رہتا ہے۔

2️⃣ کم خطرہ: اچھی ڈیویڈینڈ دینے والی کمپنیاں عام طور پر مالی طور پر بہت مستحکم ہوتی ہیں۔

3️⃣ کمپاؤنڈنگ کی طاقت: اگر آپ وہی ڈیویڈینڈ دوبارہ انویسٹ کریں، تو آپ کا سرمایہ تیزی سے بڑھتا ہے۔

🚀 کیا آپ بھی اپنا "ڈیویڈینڈ پورٹ فولیو" بنانا چاہتے ہیں؟
آج ہی سے صحیح کمپنیوں کا انتخاب کریں اور اپنی محنت کی کمائی کو اپنے لیے کام پر لگائیں۔

مشورے کے لیے کمنٹ کریں یا ان باکس (DM) میں رابطہ کریں!

27/03/2026

Copied from someone

💡New Investors & 〽️ PSX
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چند سال پہلے تک سرمایہ کاروں کی تعداد تقریباً دو لاکھ کے قریب تھی، لیکن وقت کے ساتھ لوگوں میں سرمایہ کاری کا شعور بڑھا اور اب یہ تعداد چار لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے، یہ ایک اچھی بات ہے کہ لوگ سرمایہ کاری کی طرف آ رہے ہیں، مگر اس کے ساتھ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ نئے آنے والے بہت سے لوگ بغیر کسی مناسب علم کے مارکیٹ میں داخل ہو گئے ہیں، جیسے ہی ان کے اکاؤنٹس کھلے انہوں نے اپنی ساری رقم ایک ساتھ لگا دی، اور جب مارکیٹ میں کمی آئی تو ان کے پاس مزید خریداری کے لیے کیش موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے وہ سرخ پورٹ فولیو دیکھ کر گھبرا گئے اور نقصان میں شیئرز بیچ کر باہر نکل گئے، پھر مایوسی کے ساتھ منفی باتیں پھیلانا شروع کر دیں

حقیقت یہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کوئی ایسا کھیل نہیں ہے جہاں ایک دن پیسہ لگایا جائے اور کچھ عرصے میں وہ دوگنا ہو جائے، چھوٹے سرمایہ کار کے لیے اسٹاک مارکیٹ میں کامیابی کا بہترین طریقہ لانگ ٹرم سرمایہ کاری ہے، جہاں وقت کے ساتھ اچھی کمپنیوں میں لگایا گیا پیسہ بڑھتا ہے اور دولت بنانے کا ذریعہ بنتا ہے، اس کے برعکس ڈے ٹریڈنگ اور سوئنگ ٹریڈنگ زیادہ تر ان لوگوں کے لیے ہوتی ہے جن کے پاس بڑا سرمایہ ہوتا ہے، کیونکہ وہ معمولی قیمت کے اتار چڑھاؤ سے بھی مناسب منافع نکال لیتے ہیں، جبکہ کم سرمایہ رکھنے والے افراد کے لیے یہ طریقہ اکثر نقصان کا سبب بنتا ہے

**** نئے سرمایہ کار جن میں زیادہ تر جاب ہولڈرز اور طلبہ شامل ہیں، جلدی منافع کی امید میں ڈے ٹریڈنگ شروع کرتے ہیں، اور بہت زیادہ توقعات وابستہ کرلیتے ہیں بہت کم انویسٹمنٹ کے ساتھ تو پھر اکثر مایوسی ہوتی ہے انکو ، بہتر یہی ہے کہ انسان صبر کے ساتھ ہر Dip پر تھوڑا تھوڑا سرمایہ لگائے اور بلیو چپس سٹاکس کا انتخاب کرے، وقت کے ساتھ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو جذبات کے بجائے سمجھداری اور مستقل مزاجی کے ساتھ مارکیٹ میں رہتے ہیں، اور جب وہ لوگ جو غیر حقیقی توقعات لے کر آئے تھے مایوس ہو کر نکل جائیں گے تو صبر کرنے والے سرمایہ کار ہی اصل میں ویلتھ بنانے کے سفر پر آگے بڑھ رہے ہوں گے.

27/03/2026

Pakistan stock exchange portfolio management service

اسلام علیکم

میرا نام عبدالرازق ہے اور میں 2017 سے اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا کام کر رہا ہوں. اسی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو خوب سمجھتا ہوں.

اپنی اس صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے یوٹیوب سے بہت سیکھا اور پھر سرمایہ فنانشلز سے انویسٹمنٹ ماسٹری کا کورس بھی کیا.

باقی دنیا کا تو میں زیادہ نہیں جانتا لیکن پاکستان میں لوگ عموماً اسٹاک ایکسچینج میں انویسٹمنٹ 3 طرح سے کرتے ہیں.

پہلا اور سب سے مشہور طریقہ ٹریڈنگ، یعنی اسٹاک خریدنا اور بیچنا

دوسرا طریقہ کیپیٹل گین کے لیے شئیر خریدنا اور مطلوبہ قیمت حاصل ہونے پر بیچ دینا.

تیسرا طریقہ ہے ڈیویڈینڈ انویسٹینگ، اور پاکستان میں شاید یہی طریقہ سب سے کم رائج العمل ہے

اگر ہم آج کل کے جنگی حالات پر غور کریں تو اس وقت ٹریڈنگ اور کیپیٹل گین والے انویسٹرز پریشان نظر ائیں گے جبکہ وہ انویسٹرز جو ڈیویڈینڈ انویسٹینگ کرتے ہیں، ان کو ان حالات سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا بلکہ وہ تو اس کریش مارکیٹ میں ایسے شئیرز کی اور خریداری کریں گے جو ڈیویڈینڈ دیتے ہوں.

میری نظر میں رئٹیل انویسٹر کے لیے پاکستان جیسے ملک میں اسٹاک ایکسچینج میں انویسٹمنٹ کا سب سے بہترین طریقہ ڈیویڈینڈ انویسٹینگ ہی ہے وہ اس لیے کہ دنیا میں کہیں بھی حالات خراب ہو، پاکستانی مارکیٹ فورا گرنا شروع ہو جاتی ہے اب اس طرح کے ملک میں ایک ٹریڈر کیسے پیسے کما سکتا ہے.

پھر صرف ایسے شئیرز میں انویسٹمنٹ کرنا جو مستقبل میں آپ کو اچھا کیپیٹل گین دے سکتے ہیں یہ بھی پاکستان جیسے ملک میں ٹھیک نہیں کیونکہ آج کل تو ہر شئیر نیچے ہی کی طرف گامزن ہے. اب اگر کسی شخص کو آج پیسے کی ضرورت پڑتی ہے تو اس کے لیے اپنے شئیرز نقصان میں بیچنا کافی تکلیف دہ عمل ہو گا.

اس لیے میری نظر میں پاکستان جیسے ملک میں اگر آپ کو اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کرنی ہے تو اس کا سب سے بہترین طریقہ ڈیویڈینڈ انویسٹینگ ہی ہے آپ دھیرے دھیرے ایسے شئیرز میں انویسٹمنٹ کرتے رہتے ہیں جو مستقبل بنیادوں پر ڈیویڈینڈ دیتے ہوں
ایسے شئیرز صرف ڈیویڈینڈ ہی نہیں دے رہے ہوتے بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی قیمت بھی بڑھاتے رہتے ہیں FFC اور MARI اس کی بہترین مثالیں ہیں

اگر آپ بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ڈیویڈینڈ انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں ہم اس سلسلے میں آپ کو بھرپور رہنمائی فراہم کریں گے

شکریہ
عبدالرازق
زرنامہ

Address

Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zarnama زرنامہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share