Farhan Iqbal

Farhan Iqbal Our goal is to empower businesses aiming to expand their digital presence.

By combining top-tier data recovery and software development expertise, DataSol Technologies is dedicated to driving online growth for its clients. Our goal remains the same: help businesses worldwide with data recovery, web development, SEO, and IT solutions – but now with an even stronger global presence.

Alhamdulilah……! Now approved from PSEB 🙌
24/08/2026

Alhamdulilah……! Now approved from PSEB 🙌

ہارڈ ڈرائیو فارمیٹ مانگ رہی ہے؟ گھبرائیں نہیں!اگر آپ کی ہارڈ ڈرائیو، ایکسٹرنل HDD یا USB یہ پیغام دے رہی ہے:“You need to...
05/08/2026

ہارڈ ڈرائیو فارمیٹ مانگ رہی ہے؟ گھبرائیں نہیں!

اگر آپ کی ہارڈ ڈرائیو، ایکسٹرنل HDD یا USB یہ پیغام دے رہی ہے:

“You need to format the disk before you can use it.”

تو سب سے پہلے Format پر ہرگز کلک نہ کریں۔ اس سے ڈیٹا مزید متاثر ہو سکتا ہے۔

اگر مسئلہ صرف فائل سسٹم کا ہو تو CMD سے یہ طریقہ آزما سکتے ہیں:

1️⃣ Start Menu میں جائیں اور Command Prompt (CMD) کو Run as Administrator کریں۔

2️⃣ یہ کمانڈ لکھیں (E کی جگہ اپنی ڈرائیو کا لیٹر لکھیں):

chkdsk E: /f /r

3️⃣ Enter دبائیں اور اسکین مکمل ہونے کا انتظار کریں۔

⚠️ اہم نوٹ:

* اگر ہارڈ ڈرائیو سے Tick Tick کی آواز آ رہی ہو۔
* ڈرائیو بار بار Disconnect ہو رہی ہو۔
* BIOS میں Detect نہ ہو رہی ہو۔
* بہت سلو ہو یا I/O Error آ رہی ہو۔

تو CHKDSK استعمال نہ کریں کیونکہ بعض صورتوں میں یہ خراب ڈرائیو پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے اور ڈیٹا ریکوری مشکل ہو سکتی ہے۔

Data Recovery کی ضرورت ہے؟

DataSol Technologies میں ہم فراہم کرتے ہیں:

✅ Hard Drive (HDD) Recovery
✅ SSD & NVMe Recovery
✅ USB Flash Drive Recovery
✅ RAID Recovery
✅ IT Support & Networking

📍 کراچی کے کلائنٹس کے لیے Free Diagnosis دستیاب ہے۔

🌐 www.datasoltechnologies.com
📞 WhatsApp: 0336-2479619

No Data, No Fee Policy
Payment After Data Verification

21/07/2026

🤯😳😲

یہ 30 سال پہلے کی ایک خوشی تھی جب ان صاحب نے Windows 95 کی کاپی حاصل کی ہوگی۔ مائیکروسافٹ کا یہ آپریٹنگ سسٹم کئی لحاظ سے...
10/07/2026

یہ 30 سال پہلے کی ایک خوشی تھی جب ان صاحب نے Windows 95 کی کاپی حاصل کی ہوگی۔ مائیکروسافٹ کا یہ آپریٹنگ سسٹم کئی لحاظ سے منفرد اور انقلابی تھا خاص طور پر Graphical User Interface کے حساب سے۔
پہلی بار Start menu متعارف ہوا اور Taskbar پر ایپلیکیشنز (recent) کا ظہور ہوا۔ فائل مینیجر کی جگہ Windows Explorer نے لے لی اور اب DOS کو مستقل ونڈوز کا حصہ بنادیا گیا۔ یہ ونڈوز i486 سسٹم کے لیے بنایا گیا تھا جس کو 8MB ریم چاہیے تھی اور صرف 50MB سٹوریج کافی تھی۔ پہلی بار Plug and Play کا مزہ عام صارف تک پہنچا تھا۔ فائل کے نام کی حد بھی بڑھ کر 255 کریکٹر تک پہنچ گئی۔
اور اب ہم ڈیسک ٹاپ پر اپنی فائلوں اور ایپلیکیشنز کے Shortcut بھی رکھ سکتے تھے۔
اس دور کے مہان لوگ حاضر ہوں جنہوں نے اس تبدیلی کا پہلی بار مزہ لیا تھا۔

Once you feel your drive health is decreasing you must consider data recovery specialist first instead of doing copy pas...
09/07/2026

Once you feel your drive health is decreasing you must consider data recovery specialist first instead of doing copy paste data!

🔒 اپنا واٹس ایپ (WhatsApp) ہیک ہونے سے بچائیں - بس یہ ایک سیٹنگ کر لیں!السلام علیکم دوستو!آج کل واٹس ایپ ہیک ہونا ایک عا...
07/07/2026

🔒 اپنا واٹس ایپ (WhatsApp) ہیک ہونے سے بچائیں - بس یہ ایک سیٹنگ کر لیں!

السلام علیکم دوستو!

آج کل واٹس ایپ ہیک ہونا ایک عام بات بن چکی ہے۔ ہیکرز آپ کا اکاؤنٹ اپنے قبضے میں لے کر آپ کے دوستوں اور گھر والوں سے پیسے مانگتے ہیں یا آپ کی ذاتی معلومات چوری کر لیتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ میں ایک ایسی سیٹنگ موجود ہے جس کے بعد کوئی بھی آپ کا واٹس ایپ نہیں کھول سکتا؟ اسے Two-Step Verification کہتے ہیں۔

اسے آن کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے:
اپنے واٹس ایپ کی Settings میں جائیں۔
وہاں Account پر کلک کریں۔
اب Two-step verification کو منتخب کریں اور اسے Turn On کر دیں۔
یہاں اپنی پسند کا 6 ہندسوں کا کوڈ (PIN) لکھیں اور اسے یاد رکھیں۔

اس کا فائدہ کیا ہے؟

اگر کبھی کوئی آپ کا سم کارڈ چوری کر لے یا آپ کا کوڈ حاصل کر لے، تب بھی وہ آپ کا واٹس ایپ نہیں چلا سکے گا کیونکہ اسے اس 6 ہندسوں کے خفیہ کوڈ کی ضرورت ہوگی جو صرف آپ کو معلوم ہے۔

کیا آپ نے یہ سیٹنگ آن کی ہوئی ہے؟ اگر نہیں تو ابھی کریں اور کمنٹس میں "Done" لکھیں تاکہ دوسروں کو بھی یاد دہانی ہو۔ 👇

⚡ کیا آپ جانتے ہیں Fast Charging کیسے کام کرتی ہے؟چند سال پہلے موبائل کو مکمل چارج ہونے میں گھنٹے لگ جاتے تھے، لیکن آج ج...
06/07/2026

⚡ کیا آپ جانتے ہیں Fast Charging کیسے کام کرتی ہے؟

چند سال پہلے موبائل کو مکمل چارج ہونے میں گھنٹے لگ جاتے تھے، لیکن آج جدید Fast Charging Technology کی بدولت بہت سے اسمارٹ فونز چند منٹوں میں کافی حد تک چارج ہو جاتے ہیں۔

📌 Fast Charging کے لیے صرف فون ہی نہیں، بلکہ اصل (Original) Charger، Compatible Cable اور Supported Device بھی ضروری ہوتے ہیں۔

یاد رکھیں:
✅ ہمیشہ معیاری چارجر اور کیبل استعمال کریں۔
✅ غیر معیاری لوازمات بیٹری اور فون دونوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
✅ فون زیادہ گرم ہونے پر چارجنگ روک دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔
✅ بہترین بیٹری لائف کے لیے 20% سے 80% کے درمیان چارج رکھنا مفید سمجھا جاتا ہے۔

💬 آپ کا فون کتنے واٹ کی Fast Charging سپورٹ کرتا ہے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

اس سوال کا جواب لازمی دیں تاکہ پتہ چلے کہ اپ کے نزدیک کون سی ایپلیکیشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے?
06/07/2026

اس سوال کا جواب لازمی دیں تاکہ پتہ چلے کہ اپ کے نزدیک کون سی ایپلیکیشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے?

اے آئی کو سمجھیں، ہر تصویر پر فوراً یقین نہ کریں! 🤖📷آج کل مصنوعی ذہانت (AI) نے تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو کو اس حد تک حقیقت...
06/07/2026

اے آئی کو سمجھیں، ہر تصویر پر فوراً یقین نہ کریں! 🤖📷

آج کل مصنوعی ذہانت (AI) نے تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو کو اس حد تک حقیقت کے قریب بنا دیا ہے کہ اکثر اصل اور جعلی میں فرق کرنا آسان نہیں رہا۔ کسی بھی تصویر کو دیکھتے ہی ذہن میں سوال آتا ہے: “کیا یہ واقعی اصلی ہے یا AI سے تیار کی گئی ہے؟”

اسی مسئلے کے حل کے لیے گوگل نے SynthID نامی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے، جو اب گوگل سرچ میں دستیاب ہے اور جلد ہی Google Chrome کا بھی حصہ بننے جا رہی ہے۔

SynthID کیا کرتا ہے؟

جب گوگل کے AI ٹولز سے کوئی تصویر، ویڈیو یا آڈیو تیار کی جاتی ہے تو اس میں ایک ایسا ڈیجیٹل واٹرمارک شامل کیا جاتا ہے جو عام انسان کو نظر نہیں آتا، مگر گوگل کے سسٹمز اسے شناخت کر سکتے ہیں۔

آپ کیسے جان سکتے ہیں؟

اب آپ Google Lens، AI Mode یا Circle to Search کے ذریعے کسی بھی تصویر کے بارے میں معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا اس میں AI کے استعمال کے آثار موجود ہیں یا نہیں۔

یہ فیچر کیوں ضروری ہے؟

سوشل میڈیا پر روزانہ ہزاروں جعلی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرتی ہیں۔ کبھی کسی معروف شخصیت کی فرضی تصویر، کبھی کسی واقعے کی من گھڑت تصویر، اور کبھی کسی پروڈکٹ کا گمراہ کن اشتہار۔ ایسے حالات میں کسی بھی تصویر کی تصدیق کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔

ایک آسان طریقہ

اگر کوئی تصویر غیر معمولی یا مشکوک لگے، تو اسے Google Lens میں کھولیں یا Circle to Search استعمال کریں اور اس کی جانچ کریں۔ چند لمحوں میں آپ کو بہتر اندازہ ہو جائے گا کہ تصویر قابلِ اعتماد ہے یا نہیں۔

ایک اہم بات

یاد رکھیں، یہ نظام صرف اُن تصاویر کی شناخت کر سکتا ہے جن میں SynthID یا متعلقہ ڈیجیٹل شناخت موجود ہو۔ اس لیے ہر AI تصویر لازمی طور پر پکڑی نہیں جا سکے گی، مگر یہ جعلی مواد کی پہچان کے لیے ایک مؤثر آغاز ضرور ہے۔

ٹیکنالوجی غلط معلومات پھیلانے کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہے، لیکن یہی ٹیکنالوجی ہمیں حقیقت جانچنے کا ذریعہ بھی فراہم کرتی ہے۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہم اسے درست طریقے سے استعمال کرنا سیکھیں۔

اگر یہ معلومات مفید لگیں تو اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ وہ بھی جعلی تصاویر اور خبروں سے محفوظ رہ سکیں۔

واٹس ایپ" کا ل " کا شاندار فیچر اگر آپ کسی کو کال کرتے ہیں تو 3 ڈاٹ کے اُوپر کلک کریں اور (noise  cancellation)پر کلک ک...
06/07/2026

واٹس ایپ" کا ل " کا شاندار فیچر
اگر آپ کسی کو کال کرتے ہیں تو 3 ڈاٹ کے اُوپر کلک کریں
اور (noise cancellation)پر کلک کریں ، آپ جتنی بھی شور والی جگہ پر ہیں آپ کے آس پاس کی آواز ختم ہوجائیگی ، صرف آپ کی صاف شفاف آواز ہی دوسرے کو سننے کو ملے گی ،

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farhan Iqbal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Farhan Iqbal:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Business?

Share