06/01/2026
**دو بچوں کی ماں کی روزمرہ زندگی 😄**
صبح ارادہ کیا تھا کہ آج سکون سے چائے پیوں گی۔
پہلا گھونٹ لیا ہی تھا کہ ایک چھوٹی بیٹی نے کہا: "امی، وہ مجھے مار رہی ہے!"
دوسری بولی: "میں نہیں، یہ خود رو رہی ہے!"
چائے ٹھنڈی ہوگئی، مسئلہ گرم ہوگیا...
اور مجھے یاد آگیا کہ دو بچوں کی ماں کے لیے "سکون" صرف لغت میں پایا جاتا ہے! 😂