Highly Advisable Visa Consultancy

Highly Advisable Visa Consultancy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Highly Advisable Visa Consultancy, Consulting Agency, Al Barsha first, Dubai.

13/04/2024
19/11/2023

’معاشی بحران‘ پانچ لاکھ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بدستور تاخیر کا شکار

صالح سفیر عباسی، اسلام آباد! ہفتہ 18 نومبر 2023 05:37

اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی کے طالب علم محمد علی کی خوشی کی انتہا نہیں تھی جب انڈر گریجویٹ امتحان پاس کرنے کے بعد انہیں اٹلی کی ایک یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ سکالرشپ ملی۔

تاہم ان کی یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی اور اس وقت مایوسی میں بدل گئی جب بروقت پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ اٹلی نہ جا سکے اور ان کا تعلیمی سال ضائع ہو گیا۔

محمد علی نے اردو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے رواں سال اکتوبر کے آخر میں اٹلی جانا تھا اور ان کی پوسٹ گریجویٹ ڈگری کی باقاعدہ کلاسز شروع ہونا تھیں مگر پاسپورٹ نہ ملنے کے سبب وہ اٹلی نہ جا سکے۔ اس سے نہ صرف ان کا تعلیمی سال ضائع ہوا بلکہ انہیں سکالرشپ سے بھی محروم ہونا پڑا اور اب انہیں اگلے سال اس کے لیے دوبارہ درخواست دینا پڑے گی۔

محمد علی کے مطابق انہوں نے اگست میں پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی لیکن انہیں یہ اب تک نہیں مل سکا۔

پاکستان میں پاسپورٹ فراہمی میں تاخیر کا بحران کافی شدید ہے اور صرف محمد علی ہی نہیں بلکہ لاکھوں دوسرے پاکستانی بھی اس بحران کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ’لیمینیشن کاغذ کی عدم فراہمی کی وجہ سے بحران پیدا ہوا تھا اور تاخیر کے شکار پاسپورٹ 10 لاکھ تک پہنچ گئے تھے۔ اگرچہ اب بھی مشکلات برقرار ہیں تاہم اب تاخیر کا شکار ہونے والے پاسپورٹس کی تعداد کم و بیش پانچ لاکھ ہے۔‘

پاسپورٹ کے حصول کے لیے روزانہ 35 ہزار درخواستیں

پاسپورٹ آفس کے حکام کے مطابق 14 ستمبر کے بعد درخواست دینے والے کسی شہری کو پاسپورٹ جاری نہیں ہو سکا۔ اور اس وقت بھی ملک بھر میں 5 لاکھ لوگ پاسپورٹ کے اجرا کا انتظار کر رہے ہیں۔

پاسپورٹ آفس کے حکام نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار تک پاسپورٹ جاری کیے جا رہے ہیں تاہم روزانہ 35 ہزار افراد کی جانب سے نئی درخواستیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

’اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاسپورٹ آفس کا عملہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کام کر رہا ہے۔‘

لیمینشن پیپر کی درآمد کیوں رکی؟

پاکستان میں پاسپورٹ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا لیمینیشن کاغذ فرانس سے درآمد کیا جاتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل کی وجہ سے اس کاغذ کو درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے پاسپورٹس کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔

مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق ’پاکستان کو ماضی قریب میں شدید معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا اور اس وقت بھی ملک مشکل معاشی صورتحال سے ہی دوچار ہے۔ اگر کسی ملک میں معاشی صورتحال غیر معمولی ہو تو وہاں کے مختلف محکمے بھی اس معاشی بحران کی زد میں آ سکتے ہیں۔ پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر تھے اور جس کی وجہ سے ہم بھی لیمینیشن پیپر درآمد نہ کر سکے۔‘

پاسپورٹ بحران سے نمٹنے میں کیا غلطیاں ہوئیں؟

پاکستان کے ایک سابق ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کے مطابق خراب معاشی صورتحال پاسپورٹ بحران کی وجہ ضرور بنی تاہم مناسب منصوبہ بندی کے ذریعے اس مسئلے سے بچا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں پاکستان سے باہر جانے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرف موجودہ سال کے پہلے چار ماہ کے دوران چار لاکھ سے زائد شہری بیرون ملک روزگار کے حصول یا تعلیم کے سلسلے میں گئے ہیں جس میں ذیادہ تعداد پڑھے لکھے افراد کی ہے۔ پاسپورٹ کی مانگ میں اس قدر اضافہ پاسپورٹ اور امیگریشن آفس کے لیے ایک امتحان تھا۔ اضافی بوجھ نے پاسپورٹ آفس کے لیے مسائل کھڑے کیے۔

سابق ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ بحران ظاہر ہونے پر اگر پاسپورٹ آفس اور وزارت داخلہ پاسپورٹ فراہم کرنے میں کچھ شرائط عائد کرتے تو مسائل سے بچا جا سکتا تھا۔

’اگر بہت ضروری مقصد یا ہنگامی صورتحال میں باہر جانے والے افراد کو پاسپورٹ فراہم کیا جاتا اور بچ جانے والے افراد کو ویٹنگ لسٹ پر رکھ دیا جاتا اور لیمینیشن کاغذ پر پاسپورٹ حکام، وزارت خزانہ یا سٹیٹ بینک مطلوبہ زرمبادلہ کی فراہمی کے معاملے پر مل بیٹھ کر سنجیدہ بات کرتے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا تھا۔‘

16/10/2023

جی سی سی ممالک سنگل ٹورسٹ ویزا کی منظوری

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک ایک نیا بلاک تشکیل دے رہے ہیں جس کا مقصد خطے کے سیاحت کے شعبے کو ترقی دینا ہے۔ GCC ممالک: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کو اکٹھا کرتے ہوئے، دسمبر تک واحد "GCC زون" ویزا کا اعلان کیا جانا ہے۔

اس خبر کا اعلان عمان میں منعقدہ جی سی سی وزرائے سیاحت کے ساتویں اجلاس میں کیا گیا۔ عمان کے ثقافتی ورثہ اور سیاحت کے وزیر سلیم محمد المروقی کے مطابق سنگل ویزا پر عمل درآمد جلد شروع ہو جائے گا۔ فیصلے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

خلیجی وزرائے سیاحت نے سنگل ٹورسٹ ویزا متعارف کرانے کے حوالے سے سال کے اختتام سے قبل تجاویز پیش کرنے پر اتفاق کیا۔

اس طرح کے ویزا کا ذکر پہلی بار مئی 2023 میں دبئی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں کیا گیا تھا، جہاں وزراء نے جی سی سی ریاستوں کو متحد کرنے کی اپنی امیدیں شیئر کی تھیں تاکہ سیاح یورپ کے سفر کی پیچیدگیوں کے بغیر متعدد ممالک کا سفر کرنے پر غور کریں۔

نیا ویزا 2023-2030 کے لیے جی سی سی کی سیاحتی حکمت عملی کے حصے کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے بارے میں وزراء نے کہا کہ ترقی جاری ہے۔ اس میٹنگ میں خلیجی سیاحت کے اعداد و شمار کے پلیٹ فارم کے قیام پر بھی بات کی گئی، جیسا کہ ٹی وی برکس کے ایک پارٹنر ٹرنٹی مرر نے رپورٹ کیا ہے۔

25/09/2023

Hello friends,
Citizenship on investment :

For any client, we need this basic information before we can really match/advise the right program.

There are various programs out there and all are quite different.

1. Purpose (travel, relocation, Europe travel with option to relocate)

2. Family size and age of kids (e.g. applicant, spouse, 1x son aged 20, 1x daughter aged 18)

3. Access to cash of approx $300k

Once I know the purpose and other information, I would then recommend a program based on the requirements.

Dominica is great for travel purposes. Visa free travel to over 140 countries, no requirement of interview, medical, language or visit to Dominica. Direct passport will be issued within 3 months.

Portugal - great program for European citizenship but its ending anyday.

Greece - life long EU residency card (Golden Visa). No minimum stay. Kids and family can relocate if they want and access state of the art education and health facilities.

21/09/2023

ٹریول چیک

اگر اس وقت درھم، ڈالر، یورو نہیں مل رہا تو گھبرانے کی ضرورت نہیں مسلم کمرشل بینک سے ٹریول چیک بنوا لیں جو الامارات میں کسی بھی ٹریول ایکسچینج سے درھم حاصل کر سکتے ہیں۔ ائرپورٹ پر بھی شو کروا سکتے ہیں جو قابل قبول ہے۔ اور اگر چوری بھی ہو جائے تو کوئی بھی اسے کیش نہیں کروا سکتا۔

20/08/2023

7 Common US Visitor Visa Refusal Reasons

US Visitor visas, also known as B1-B2 visas can be applied by anyone with a valid passport/travel document. But that doesn’t mean everyone who applies will get the visa approved.

A US visitor or B1/B2 visa is never guaranteed. However, you can become the strongest candidate by learning the refusal reasons and proper preparation to avoid them.

So, why are US tourist visas rejected?

1. Incomplete or Incorrect DS160 Document
2. Unable to Show Logical Purpose of Visit
3. Failure to show No Strong Ties to the Home Country
4. Poor Communication Skills / Lack of Confident
5. Focusing/Disregarding the Invitation Letter
6. Previous Visa Violations records
7. Criminal History or Fraud
(Collected visa processing center BD)

27/07/2023

پاکستان سمیت مزید بارہ ممالک کے لیے نیا سعودی ویزا سسٹم، سٹیکر کی جگہ کیو آر کوڈ

بدھ 26 جولائی 2023 5:43

سعودی عرب نے مزید 12 ممالک کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ پر ویزا سٹیکر ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کیا ہے۔

ملازمت، اقامہ، وزٹ اور ملازمت کے ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے۔

اخبار 24 کے مطابق دوسرے مرحلے میں پاکستان، لبنان، نیپال، سری لنکا، ترکیہ، یمن، سوڈان، یوگنڈا، کینیا، مراکش، تھائی لینڈ اور ویتنام میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ پاسپورٹس پر سٹیکر نہیں لگائیں گے۔ کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا جاری کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلانے والی تمام فضائی کمپنیوں کو اس حوالے سے تحریری طور پر مطلع کر دیا ہے۔

محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ ’پاسپورٹ پر ویزا سٹیکر کے بجائے اے فور کاغذ پر ویزا پرنٹ ہو گا جس میں مسافر سے متعلق ویزا معلومات درج ہوں گی۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’کیو آر کوڈ کے ذریعے ویزوں کے موثر ہونے کا پتہ لگایا جا سکے گا۔‘

محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق ’اس سے قبل جاری ہونے والے سٹیکر ویزے موثر ہوں گے۔‘

محکمہ شہری ہوا بازی نے نئے نظام پرعمل درآمد کے حوالے سے چارٹ جاری کیا ہے۔

پاکستان 24 جولائی 2023، یمن 26 جولائی، سوڈان 2 اگست، یوگنڈا 7 اگست، لبنان 9 اگست، نیپال 14 اگست، ترکیہ 16 اگست، سری لنکا 21 اگست، کینیا 23 اگست، مراکش 28 اگست، تھائی لینڈ 30 اگست اور ویتنام میں 4 ستمبر 2023 سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی کابینہ نے وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کے اجرا کے نئے طریقہ کار کی منظوری دی تھی۔

نئے نظام کے مطابق وزٹ یا ٹرانزٹ ویزے کی کارروائی کرانے والے کے پاسپورٹ پر سٹیکر کے بجائے ای ویزا جاری ہوگا جس پر کیو آر کوڈ ہو گا۔

’یہ فیصلہ ملازمت، اقامہ اور وزٹ ویزوں کا نیا سسٹم متعارف کرانے والی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔‘

یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں ای ویزا سسٹم سات ممالک میں نافذ کیا گیا تھا۔ ان میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن شامل تھے۔

20/07/2023

𝙐𝙎𝘼 (𝘼𝙈𝙀𝙍𝙄𝘾𝘼) 𝙑𝙄𝙎𝙄𝙏 𝙑𝙄𝙎𝘼

امریکہ وزٹ ویزا (B1۔B2)

پہلے تو میں آپکو انفارمیشن بتاتی ہوں کہ یہ ویزا کیا ہے

ویزا (B1۔B2) ایک گروپ کے دو مختلف ویزا کیٹگری ہیں ۔ عام زبان میں دونوں ہی وزٹ ویزا ہیں لیکن ان میں کچھ فرق ہے

بی 1 (B1) : یہ ویزا وزٹ ویزا کے لئے ہے اور اس ویزا کے مقصد آپکو امریکہ میں بزنس کے لئے جانا ہے یا وہاں اپنے بزنس پارٹنر نے ملنا ہے تو آپ اس کے لئے جا سکتے ہیں
اسکی مدت 1 ماہ سے 10 سال تک ہے جسکو ہم ملٹیپل انٹری کہتے ہیں ۔ اس ویزا پر آپکو 30 سے 180 دن بعد ایک بار امریکہ سے واپس اپنے ملک جانا ہوگا اور یہاں اپنے ملک میں بھی اسی طرح 30 سے 180 دن اپنے ملک میں رہ کر دوبارہ جا سکتے ہیں

بی 2 (B2) : یہ بھی ایک وزٹ ویزا ہے اور اس ویزا کی مقصد بی 1 سے مختلف ہے یعنی اس ویزا کے مقصد وہاں سیر و سیاحت ، میڈیکل علاج ، یا آپکا بچہ جو یونیورسٹی سے پاس ہورہا ہو اور وہ اپنے ڈگری پاس آؤٹ پر آپکو بلالنا چاہتا ہو

یہ دونوں ویزا میں آپ کو جاتے وقت ائیرپورٹ سے ریکارڈ کرتے ہیں اور مدت ہوتے ہی آپکو امریکہ سے واپس آنا ہے بیشک آپکا ویزا 10 سالہ ہو اگر آپ نہیں آئے تو وہ آپکو قانونی کارروائی میں گرفتار کر کے ملک بدر کر سکتے ہیں اور واپس آنے پر پابندی بھی عائد کرینگے

اپلائی کرنے کا طریقہ کار :

امریکہ وزٹ ویزا اپلائی کرنا بیحد آسان ہے اور آپ گھر بیٹھے بھی اپلائی کر سکتے ہیں ۔ اور یورپین ممالک سے امریکہ وزٹ ویزا لگنا کافی آسان ہونے کے ساتھ ساتھ چانس بھی زیادہ ہیں ۔

آنلائین اپلائی کرنے کے لئے آپکو سب سے پہلے امریکہ کہ وزٹ ویزا آفیشل ویب سائٹ سے کرنی ہے ۔

https://ceac.state.gov/genniv

جیسے ہی اسکو کھولیں گے تو آپ نون-امیگرانٹ ویزا درخواست دیں گے ۔

1- سب سے پہلے اپنے امریکہ ایمبیسی لوکیشن جہاں آپ اپلائی کرنا چاہتے ہیں جیسے کہ پاکستان میں کراچی یا اسلام آباد سے اپلائی کرنا چاہتے ہیں

2۔ پھر آپکو وہاں ایک کوڈ نظر آئیگا اور نیچے اسکو لکھنے والے خالی خانے میں لکھنا ہے ۔

3۔ پھر نیچے لال رنگ کے ایک آپشن ہوگا اس پر کلک کرکے "START AN APPLICATION" سے شروع کریں ۔ اور اسکے بعد یہ آپکو ویزا ایپلیکیشن آئی ڈی ، دکھائی دیگا وہ آپ محفوظ کرلیں یا اسکو پرنٹ کرلیں کیوں کہ اس سے آپکو اپنی ویزا فیس دینی ہوگی

4۔ اسکے بعد آپکو یہ سیکورٹی سوالات کا طریقہ پر کلک کر کے کنٹینیو کریں

5۔اس کے بعد یہ آپکو ویزا فارم فراہم کریگا جسکو اپنے پر کرنا ہے یعنی اپنے سارے ڈیٹیل لکھنے ہیں جو جو وہ پوچھیں اور آپ وہاں سب معلومات ایمانداری سے دینا اور اپنے ایپلیکیشن محفوظ کرنے سے پہلے ایک بار دوبارہ تصلی سے چیک کریں کہ کہیں غلطی تو نہیں ہوئی کیوں کہ یہاں آپکے ویزا ریجیکٹ ہونے کے خدشات ہیں ۔

6- اپنے ویزا فیس جمع کریں ۔ سب سے پہلے دوبارہ اپنے ایپلیکینٹ سیسٹم میں جاكر ایک اپائنٹمنٹ پر کلک کرکے اپنی اپائنٹمنٹ اور ویزا فی دیں . فیس 160 ڈالر (25000)

ضروری کاغذات

1۔ ویزا ایپلیکیشن فیس والی رسید

2۔ چھ ماہ والی بینک سٹیٹمنٹ (ذاتی) موجودہ بیلنس آپکے قیام کے خرچے کے مطابق ہو .

3۔ پاسپورٹ چھ ماہ ایکسپائر ہونے سے قبل ہو

4۔ اپنے کچھ تصاویر (ایمبیسی ویب سائٹ سے تعداد دیکھ لیں )

5۔ اگر جاب ہولڈر ہیں تو سیلری سلپ یا اگر بزنس ہے تو اس کے کاغذات ساتھ رکھیں کیوں کہ انٹرویو میں شائد آپ سے بینک سٹیٹمنٹ پروف پوچھ سکتے ہیں

6۔ میڈیکل انشورنس اور پولیس کلئیرنیس سرٹیفکیٹ بھی بنائیں ۔
7۔ قیام کے مدت تک کا ہوٹل بکنگ اور واپسی کے ٹکٹ بھی لیں تاکہ آپکو ویزا میں دشواری نہ ہو

تو یہ ہے امریکہ وزٹ ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ کار

This site is managed by the Bureau of Consular Affairs, U.S. Department of State. External links to other Internet sites should not be construed as an endorsement of the views contained therein. Copyright Information   Disclaimers   Paperwork Reduction Act (241)

13/07/2023
07/07/2023

visitor visa(from outside Canada ) processing time shall be is as follows:

Pakistan: 48 days
India: 30 days
Oman: 91 days
Saudi Arabia: 40 days
Bangladesh: 45 days
UAE : 105 days
Phillipines : 43 days

Source: Canada.ca

Address

Al Barsha First
Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Highly Advisable Visa Consultancy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Highly Advisable Visa Consultancy:

Share