I Love Islaam

I Love Islaam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from I Love Islaam, Professional Service, Dubai.

06/09/2025
🚫 گلی میں گھر کے آگے تھڑے بنانے کی ممانعت 🚫📜 قرآن کی روشنی میںاللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:> وَلَا تَعْثَوا فِي ٱلۡأَرۡضِ...
06/09/2025

🚫 گلی میں گھر کے آگے تھڑے بنانے کی ممانعت 🚫
📜 قرآن کی روشنی میں
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

> وَلَا تَعْثَوا فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ
"اور زمین میں فساد نہ پھیلاؤ"
(سورۃ البقرۃ: 60)

گلی یا راستے میں تھڑا، سیڑھی یا کوئی بھی رُکاوٹ ڈالنا دُوسروں کے لیے تکلیف اور فساد کا باعث بنتا ہے۔

اور فرمایا:

> وَٱلَّذِينَ يُؤۡذُونَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَـٰتِ بِغَيۡرِ مَا ٱكتَسَبُواْ فَقَدِ ٱحۡتَمَلُواْ بُهۡتَـٰنٗا وَإِثۡمٗا مُّبِينٗا
"اور جو لوگ ایمان والوں کو بلاوجہ تکلیف دیتے ہیں، انہوں نے بہتان اور کُھلے گُناہ کا بوجھ اٹھایا"
(سُورۃ الاحزاب: 58)

---

📜 حدیث کی روشنی میں

رسُول اللہ ﷺ نے فرمایا:

> "راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا صدقہ ہے"
(صحیح بخاری، حدیث: 2472 — صحیح مسلم، حدیث: 1009)

اور فرمایا:

> "ایمان کے ستر سے زیادہ شعبے ہیں... سب سے ادنیٰ شعبہ راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا ہے"
(صحیح مُسلم، حدیث: 35)

جب راستے سے رُکاوٹ ہٹانا صدقہ ہے، تو راستے میں رُکاوٹ ڈالنا ظُلم اور گُناہ ہے۔

---

⚠️ تھڑے بنانے کے عملی نقصانات

1. راستہ تنگ ہونا — پیدل چلنے والے، موٹر سائیکل اور گاڑیاں مُشکل سے گُزرتی ہیں۔

2. حادثات کا خطرہ — تنگ گلیوں میں موٹر سائیکل یا رکشہ ٹکرا سکتا ہے۔

3. ایمرجنسی میں رکاوٹ — ایمبولینس یا فائر بریگیڈ بروقت نہیں پہنچ پاتی۔

4. پڑوسیوں میں جھگڑے — جگہ کم ہونے سے تعلقات خراب ہوتے ہیں۔

5. اُونچے مکان کا چکر —

ایک شخص مکان اُونچا بناتا ہے، چڑھنے کے لیے آگے تھڑا نکالتا ہے۔

اگلا پڑوسی بھی اُونچا مکان بناتا ہے اور تھڑا نکالتا ہے۔

وقت کے ساتھ گلی کا فرش نیچے اور مکان اُوپر ہوتے جاتے ہیں۔

نتیجہ: بارش کا پانی گلی میں کھڑا رہتا ہے، گھروں میں داخل ہو جاتا ہے۔

آخرکار سب کو اپنے مکان گرا کر دوبارہ بنانے پڑتے ہیں، جو مالی اور ذہنی نقصان کا سبب بنتا ہے۔

6. شرعی گُناہ — یہ عمل ظُلم ہے، اور نبی ﷺ نے فرمایا:

> "ظُلم قیامت کے دن اندھیروں کی صُورت میں ہوگا"
(صحیح بخاری، حدیث: 2447 — صحیح مسلم، حدیث: 2582)

---

💡 نتیجہ:
گلی میں گھر کے آگے تھڑے بنانا شریعت میں ممنوع اور دنیاوی نقصان کا باعث ہے۔ یہ نہ صرف دوسروں کے لیے تکلیف دہ ہے بلکہ وقت کے ساتھ سب کو نقصان پہنچاتا ہے۔ بہتر ہے کہ راستے کو صاف اور کشادہ رکھا جائے تاکہ سب کے لیے آسانی ہو، اور اللہ کی رحمت حاصل ہو۔

حل

مکان جتنا مرضی اُونچا بنائیں لیکن گیراج اور گیٹ کو گلی کے لیول پر رکھیں اور گیراج سے لون میں جانے کے لیے 3/4سٹیپ بنا دیں ساری زندگی نہ گلی اُونچی کرنا پڑے گی نہ مکان
---

06/09/2025
06/09/2025

Mashaallh., 🌺🎉🌹

06/09/2025

Subhanallah., 🌹🎉🌺🎊🌸💐

06/09/2025
06/09/2025
Mashaallh
06/09/2025

Mashaallh

اگر ایک تنہا کمرے میں ایک غیر مرد اور عورت کو بند کیا جائے اور ان کو صرف اتنا بتا دیا جائے کہ یہاں کیمرہ 📷 لگا ہوا ہے جو...
09/07/2025

اگر ایک تنہا کمرے میں ایک غیر مرد اور عورت کو بند کیا جائے اور ان کو صرف اتنا بتا دیا جائے کہ یہاں کیمرہ 📷 لگا ہوا ہے جو آپ کے حرکات کو ریکارڈ کر رہا ہے اور بوقت ضرورت یہ پبلک بھی ہوسکتا ہے تو کوئی بھی صاحب عقل، عزت دار اور خاندانی انسان اس خوف کے مارے غلط حرکت نہیں کرسکتا کہ کہیں لوگوں کے سامنے رسوا نہ ہو جاؤں کیوں ؟؟؟ اس لیے کہ ہمیں اس چھوٹے سے مشین پر یقین ہے اور اس کے مالک سے بھی ہے جس نے لگایا ہے اور دنیا میں اپنے جانے والوں کے درمیان رسوائی کا خوف بھی ہیں 😢
حالانکہ یہ خراب بھی ہوسکتا ہے، بغیر کنکشن کے بھی ہوسکتا ہے، بجلی کی خرابی بھی ممکن ہے، ریکارڈ ڈیلیٹ بھی ہوسکتی ہے وغیرہ وغیرہ۔ 😧

جبکہ یہی تنبیہ اللہ تعالیٰ "جوکہ مالک کائنات ہے" نے سچ اور حق کتاب "قرآن مجید" میں واضح طور پر فرمایا ہے کہ آپ کی ہر حرکت، یہاں تک کہ دل کی خیالات بھی لمحہ بہ لمحہ ریکارڈ ہورہا ہے اور دونوں بازوں پر فرشتے مقرر کیے ہیں جس کا کام انسان کی ہر کام کو لکھنا ہے خلوت میں ہو یا جلوت میں ریکاڈنگ آلات کسی بھی فنی خرابی سے سو فیصد محفوظ ہیں ، ریکاڈ ڈیٹا ایک دن تمام مخلوق "اپنے اور پرائے" سب کے سامنے کھول دیا جائے گا، کیا ہمیں یقین نہیں ہم اپنے رب سے نہیں ڈرتے 💔
اللّٰہ ہمیں روز محشر کے رسوائی سے بچائے آمین یا رب العالمین 💔😭

15/06/2025

Address

Dubai
00971

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I Love Islaam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share