اُمِ لیلیٰ اعوان

اُمِ لیلیٰ اعوان فخر کیوں نہ کروں میں اس سیدہ کائنات (س) کی کنیز ہوں جو نبی (ص) کے جگر کا ٹکڑا ہیں

12/04/2026

اگر کسی کو پنجابی نہ آئے تو ٹرانسلیٹ کروا لے کسی سے

آج جو لوگ ہندہ زانی کو پاک دامن یا ماں ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، وہ ذرا اپنی ہی معتبر تاریخی کتابوں کے یہ سیاہ ص...
07/04/2026

آج جو لوگ ہندہ زانی کو پاک دامن یا ماں ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، وہ ذرا اپنی ہی معتبر تاریخی کتابوں کے یہ سیاہ صفحات بھی پڑھ لیں
مشہور مورخ ابنِ ابی الحدید معتزلی اور علامہ زمخشری ربیع الابرار نے نقل کیا ہے کہ ہندہ مکہ کی ان عورتوں میں سے تھی جو اپنے سیاہ کردار کے لیے مشہور تھی اس کے چار بیٹوں کے بارے میں شک کیا جاتا تھا کہ ان کا اصل باپ کون ہے ابو سفیان، مسافر بن ابی عمرو، عمارہ بن ولید یا صباح یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں معاویہ کے نسب پر ہمیشہ سوالیہ نشان رہا
جنگِ احد میں ہندہ نے جو درندگی دکھائی وہ انسانیت کے ماتھے پر کلنک ہے اس نے سید الشہداء حضرت حمزہؑ کا پیٹ چاک کر کے ان کا کلیجہ نکال کر چبایا کیا کوئی مومنہ یا شریف عورت ایسی درندگی کر سکتی ہے نبی ﷺ نے فتحِ مکہ کے دن اسے ہدر الدم جس کا خون مباح ہو قرار دیا تھا وہ تو محض جان بچانے کے لیے ظاہری اسلام لے آئی
جب فتحِ مکہ پر عورتیں بیعت کرنے آئیں اور نبی ﷺ نے شرط رکھی کہ زنا نہیں کرو گی تو ہندہ نے پلٹ کر کہا تھا کیا آزاد عورتیں بھی زنا کرتی ہیں یہ جملہ اس کے اپنے ضمیر کی خلش تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اس کا ماضی کیا رہا ہے
معاویہ نے اپنی حکومت بچانے کے لیے اپنے باپ ابو سفیان کی بدکاری کو تحفظ دیا اس نے زیاد بن ابیہ جس کا کوئی باپ معلوم نہ تھا کو ابو سفیان کا ناجائز بیٹا تسلیم کر کے اپنا بھائی بنا لیا اسلام میں ناجائز اولاد کو نسب میں شامل کرنا حرام ہے مگر آلِ سفیان کے ہاں حرام ہی سب کچھ تھا
تم اسے رضی اللہ کہتے ہو جس نے اللہ کے پیارے رسول ﷺ کے چچا کا کلیجہ چبایا تمہارا دین کیا اتنا کمزور ہے کہ تمہیں ایک زانیہ اور درندہ صفت عورت میں ماں نظر آتی ہے
کیا نبی ﷺ نے ہندہ کے بارے میں یہ نہیں فرمایا تھا کہ اس کا گوشت جہنم پر حرام نہیں ہو سکتا کیونکہ اس نے حمزہ کا کلیجہ چکھا ہے
کیا معاویہ وہ نہیں ہے جس نے امام حسنؑ کو زہر دلوایا اور یزید جیسے شرابی و زانی کو امت پر مسلط کیا
ہندہ وہ زنا کاری کی جڑ ہے جس سے معاویہ جیسا غاصب اور یزید جیسا قاتلِ حسینؑ پیدا ہوا جو ہندہ کو پاک کہے وہ دراصل کربلا کے مظالم میں برابر کا شریک ہے

انسسٹ کے نام کی  بے حیاءئی اور بے غیرتی کا یہ عالم ہے کہ لوگ اب خود اپنی ماں بہن کی تصاویر بھیج کر ان کے بارے گندے سوالا...
06/04/2026

انسسٹ کے نام کی بے حیاءئی اور بے غیرتی کا یہ عالم ہے کہ لوگ اب خود اپنی ماں بہن کی تصاویر بھیج کر ان کے بارے گندے سوالات کرتے ہیں
آج کل سوشل میڈیا پر ایک ایسا بھیانک اور گھناؤنا ٹرینڈ دیکھنے کو مل رہا ہے جسے دیکھ کر روح کانپ جاتی ہے وہ رشتے جو تقدس عزت اور تحفظ کی علامت تھے آج چند پیسوں کی خاطر یا ذہنی پستی کی وجہ سے سرِ عام نیلام کیے جا رہے ہیں
افسوس صد افسوس
کچھ لوگ اپنی ہی ماؤں اور بہنوں کی تصاویر جنہیں چھپ کر یا غلط ارادوں سے بنایا جاتا ہے دوسروں کو بھیجتے ہیں یا سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہیں
ماں وہ ہستی ہے جس کے قدموں تلے جنت ہے
بہن وہ رشتہ ہے جو بھائی کی غیرت کا مان ہوتی ہے
جو شخص اپنے گھر کی عزت کا جنازہ خود نکالتا ہے وہ معاشرے میں کسی عزت کا حقدار نہیں رہتا جو تصویریں آپ آج گندے کھیل یا پیسوں کے لیے دوسروں کو بھیج رہے ہیں وہ کل آپ کی اپنی پہچان بن کر آپ کا پیچھا کریں گی
میرا پیغام ان لوگوں کے لیے جو ایسی حرکتیں کرتے ہیں
خدارا اپنی عاقبت برباد نہ کریں اپنی غیرت کو مردہ نہ ہونے دیں جس ماں نے آپ کو پالا اور جس بہن کے ساتھ آپ کا بچپن گزرا ان کے تقدس کو پامال نہ کریں یاد رکھیں دنیا مکافاتِ عمل ہے جو آج آپ دوسروں کی ماؤں بہنوں کے ساتھ یا اپنی عزت کے ساتھ کر رہے ہیں وہ کل پلٹ کر آپ کے پاس ہی آئے گا
آئیے عہد کریں
ہم ایسے کسی بھی میسج یا پوسٹ کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی ایسے بیمار ذہنیت والے لوگوں کو فروغ دیں گے عزت کی حفاظت کرنا صرف عورت کی ذمہ داری نہیں مرد کی غیرت کا امتحان بھی ہے
آج تک آپ لوگوں سے کچھ شیئر کرنے کا نہیں بولا یہ پیغام ہر جگہ پہنچائیں شکریہ
#غیرت #اخلاقیات #انسانیت

آزادیِ اظہار یا اخلاقی خودکشی؟آج کے دور میں سوشل میڈیا جہاں رابطوں کا ذریعہ ہے وہیں یہ کچھ بیمار ذہنوں کے لیے اپنی اندرو...
05/04/2026

آزادیِ اظہار یا اخلاقی خودکشی؟
آج کے دور میں سوشل میڈیا جہاں رابطوں کا ذریعہ ہے وہیں یہ کچھ بیمار ذہنوں کے لیے اپنی اندرونی غلاظت نکالنے کا آلہ بن چکا ہے عقل و شعور کا دعویٰ کرنے والے اور نیٹ ورک کی دنیا میں مگن لوگ جس حد تک گر چکے ہیں وہ انسانیت کے ماتھے پر کلنک ہے

انتہائی افسوس اور کرب کا مقام ہے کہ کچھ لوگ اپنی سستی شہرت یا محض دو منٹ کے مزے اور ذہنی تسکین کے لیے پاک ہستیوں کے ناموں کو ننگی تصاویر اور فحش ویڈیوز کے ساتھ جوڑتے ہیں یہ نہ صرف گستاخی ہے بلکہ ایک ایسی گھٹیا حرکت ہے جس کا تصور بھی ایک نارمل انسان نہیں کر سکتا
کیا یہ وہ عقل ہے جس پر ہم ناز کرتے ہیں؟ کیا ٹیکنالوجی کا مقصد پاکیزہ ہستیوں کی تذلیل کرنا رہ گیا ہے؟
حیرت تو ان لوگوں پر ہوتی ہے جو خود کو جدید اور روشن خیال کہتے ہیں لیکن ان کی سوچ کا معیار اتنا پست ہے کہ وہ دین کے ساتھ غداری کرتے ہوئے ذرا بھی نہیں ہچکچاتے کسی کے ایمان اور جذبات کے ساتھ اس طرح کا گھٹیا کھیل کھیلنا درحقیقت ان کے اپنے کردار کی عکاسی کرتا ہے جو اپنے دین اور اپنی مقدسات کا احترام نہیں کر سکتا وہ معاشرے کا کچرا تو ہو سکتا ہے انسان نہیں

وہ لوگ جو ایسی تصاویر یا ویڈیوز بناتے یا شیئر کرتے ہیں وہ شاید یہ بھول چکے ہیں کہ یہ ایک گناہِ جاریہ ہے یہ مواد جتنا پھیلے گا ان کی بدبختی کا نامہ اتنا ہی سیاہ ہوتا جائے گا عارضی لذت کے لیے اپنی عاقبت اور اپنی پہچان کو داؤ پر لگا دینا سراسر حماقت ہے
نیٹ ورک کی اس دنیا میں ہمیں خاموش تماشائی نہیں بننا

ایسی کسی بھی پوسٹ یا اکاؤنٹ کو فوراً Report کریں

ایسے لوگوں کو اپنے حلقہ احباب سے نکال باہر کریں جو ایسی غلاظت کا حصہ بنتے ہیں

اپنے گروپس اور پلیٹ فارمز پر واضح کریں کہ دین اور مقدسات کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

دین سے بیزاری یا ماڈرن بننے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ انسان اپنی حیا اور غیرت ہی بیچ کھائے پاک ہستیوں کی شان میں ایسی گستاخی کرنے والے دنیا میں بھی رسوا ہوں گے اور آخرت میں بھی ان کا ٹھکانہ عبرت ناک ہوگا اللہ ہمیں ہدایت دے اور ہمیں اپنے دین کا سچا محافظ بنائے آمین
اس مسئلہ کا حل کیا ہو سکتا ہے آپ لوگوں کی قیمتی رائے درکار ہے۔۔۔۔۔

آج میں ایک ایسی کیفیت میں ہوں جہاں خاموش رہنا اپنی روح پر بوجھ لگ رہا ہے آپ سب جانتے ہیں کہ میں اپنے والدین کی اکلوتی او...
29/03/2026

آج میں ایک ایسی کیفیت میں ہوں جہاں خاموش رہنا اپنی روح پر بوجھ لگ رہا ہے آپ سب جانتے ہیں کہ میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہوں ان کی کل کائنات اور ان کا مان ہوں لیکن آج میرے گھر کی دیواروں نے وہ لفظ سنے جنہوں نے میرا دل چھلنی کر دیا

آج کچھ قریبی رشتہ داروں نے میرے والدین کو صرف اس بات پر طعنے دیے کہ میری شادی اب تک کیوں نہیں ہوئی میری عمر 27 سال ہے میں کنواری ہوں اور کیا یہ میرا جرم ہے؟ کیا شادی کا نہ ہونا کسی بیٹی کی ناقابلیت یا والدین کی کوتاہی ہے؟

میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا رشتہ داروں کا کام صرف دکھ دینا ہے؟ ایک اکلوتی بیٹی پہلے ہی اپنے والدین کے بڑھاپے اور ان کی تنہائی کو دیکھ کر فکر مند ہوتی ہے اس پر معاشرے کی یہ باتیں اسے مزید توڑ دیتی ہیں شادی ایک نصیب کا کھیل ہے جو اللہ کے ہاتھ میں ہے انسان کے نہیں وقت سے پہلے اور نصیب سے زیادہ کسی کو کچھ نہیں ملتا پھر ان طعنوں کا مقصد کیا ہے؟ میرے والدین جنہوں نے اپنی پوری زندگی میری خوشیوں پر وار دی کیا وہ آج اپنوں کے تلخ جملوں کے مستحق ہیں؟

میں یہ پوسٹ اس لیے لکھ رہی ہوں تاکہ آپ سب کو بتا سکوں کہ الفاظ گولی سے زیادہ گہرا زخم لگاتے ہیں کسی کی بیٹی کی گھر بیٹھی عمر کو اس کے والدین کی ناکامی مت سمجھیں وہ بیٹی اپنے والدین کا سہارا بھی ہو سکتی ہے ان کا فخر بھی

میری آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے اور میرے والدین کے لیے دعا کریں اللہ پاک ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے اور ہمیں ان لوگوں کے شر سے بچائے جو زبان سے زہر اگلتے ہیں

مودتِ فی القربیٰ   قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے     قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِ...
27/03/2026

مودتِ فی القربیٰ
قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے
قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ
(ترجمہ کہہ دیجیے کہ میں اس (تبلیغِ رسالت) پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے اپنے قریب ترین رشتہ داروں (اہل بیت) کی محبت کے) — سورہ الشوریٰ آیت 23

یہ آیت واضح کرتی ہے کہ سادات سے محبت کرنا محض ایک اخلاقی عمل نہیں بلکہ اجرِ رسالت کا تقاضا ہے
احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں
سادات کا احترام اور رسول اللہ ﷺ کی خوشنودی
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
میری اولاد کا احترام کرو ان میں سے نیک لوگوں کا اللہ کے لیے اور بروں کا میری خاطر

یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ سادات کا احترام ان کی ذاتی صفات سے بڑھ کر ان کے پاکیزہ نسب کی وجہ سے واجب ہے

حدیثِ ثقلین میں حضور ﷺ نے فرمایا
میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں اللہ کی کتاب اور میرے اہل بیت

سادات اسی شجرہ طیبہ کی شاخیں ہیں لہٰذا ان کی توقیر درحقیقت نبی ﷺ کی وصیت پر عمل کرنا ہے

سید زادیاں شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نسبت رکھتی ہیں جس طرح ہم اپنی ماں کا احترام کرتے ہیں سید زادیوں کا احترام اس لیے ضروری ہے کیونکہ وہ سیدہ فاطمتہ الزہرا بی بیؑ کی نسل سے ہیں

دنیا میں تمام نسب ختم ہو جائیں گے مگر رسول اللہ ﷺ کا نسب قیامت تک باقی رہے گا۔ سادات کو ماننا دراصل مولا علیؑ اور بی بی پاکؑ کی نشانیوں کا احترام کرنا ہے

مولا کو ماننے کا دعویٰ تبھی سچا ثابت ہوتا ہے جب انسان ان کے گھرانے اور ان کی اولاد کے سامنے سراپا ادب بن جائے
#کنیز #فاطمہ #سیدہ

جس نے مجھے ایک لفظ بھی سکھایا، اس نے مجھے اپنا غلام بنا لیا (مولا علی علیہ السلام)علم ایک ایسا نور ہے جو اللہ اپنے پسندی...
26/03/2026

جس نے مجھے ایک لفظ بھی سکھایا، اس نے مجھے اپنا غلام بنا لیا (مولا علی علیہ السلام)
علم ایک ایسا نور ہے جو اللہ اپنے پسندیدہ بندوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے
کچھ لوگ زندگی میں ایسے آتے ہیں جو آپ سے کبھی ملے نہیں ہوتے لیکن وہ آپ کی روح کے تار چھیڑ دیتے ہیں میرے لیے ایسی ہی ایک عظیم ہستی محترمہ حافظہ ربیعہ ہیں میں انہیں استاد تو کہتی ہی ہوں لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ میری فکری محسنہ اور روحانی مربی ہیں
آج سوشل میڈیا کے اس طوفان میں اگر میں حق اور باطل کے درمیان تمیز کر سکتی ہوں اگر میرے پاس باطل کے ہر وار کا جواب قرآن و حدیث کے مستند حوالوں سے موجود ہے تو یہ سب ان کی خاموش تربیت کا ثمر ہے
آپ شاید نہیں جانتیں کہ دور بیٹھ کر آپ کا ایک ایک لفظ میرے لیے مشعلِ راہ بنتا ہے آپ نے مجھے سکھایا کہ
عقیدہ صرف جذباتی نہیں بلکہ علمی اور دستاویزی ہونا چاہیے
حق کی پہچان قرآن اور آلِ محمدؑ کے در سے ہوتی ہے
ہر بات کا جواب گالی سے نہیں بلکہ حوالے اور تحقیق سے دینا ہی اصل مومن کی پہچان ہے
میری دعا ہےکہ الٰہی میری اس محسنہ کے علم میں وہ برکت عطا کر کہ یہ نور چہار سو پھیلے ان کی زبان میں وہ تاثیر رکھ کہ مردہ دل جی اٹھیں پروردگار! انہیں صحت تندرستی اور طویل عمر عطا فرما اور ان کا سایہ ہم جیسے پیاسوں پر سلامت رکھ
اے میری ہادیہ
آپ نہیں جانتیں کہ آپ کا ایک ایک درس میرے لیے علم کا سمندر ثابت ہوتا ہے میں آپ کی وہ شاگرد ہوں جو نیٹ ورک کی لہروں کے ذریعے آپ سے جڑی ہے اور ہمیشہ آپ کی دعاؤں کی طلبگار رہے گی
میرے فالوورز سے گزارش ہے کہ ان کے اکاؤنٹ کو فالو کیا جائے اور جو ٹیوب پر سبسکرائب کریں شکریہ
👇🏻
Hafiza Rabiya Fatima

کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کا وجود دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بن جاتا ہے۔ میری نظر میں محترمہ Hafiza Rabiya Fatima  ایک ای...
08/03/2026

کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کا وجود دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بن جاتا ہے۔ میری نظر میں محترمہ Hafiza Rabiya Fatima ایک ایسی ہی باوقار علمی شخصیت ہیں
جب بھی مجھے دینِ مبین کے حوالے سے کوئی الجھن پیش آتی ہے یا کسی شرعی مسئلے کا حل درکار ہوتا ہے، تو میں بلا جھجھک ان کی ویڈیوز اور دروس سے رجوع کرتی ہوں ان کا اندازِ بیاں اتنا سادہ اور پُر اثر ہے کہ مشکل ترین مسائل بھی آسانی سے سمجھ آ جاتے ہیں۔ ایک شیعہ مذہبی سکالر کے طور پر ان کا کام واقعی لائقِ تحسین ہے
باری تعالیٰ! ان کے علم، عمل اور توفیقات میں بے پناہ اضافہ فرما پروردگارا! انہیں پنجتن پاکؑ کے صدقے ہمیشہ اپنی امان میں رکھ اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھ
الٰہی! انہیں بی بی سیدہ پاکؑ کی خاص کنیزوں میں شمار فرما اور ان کے آنگن کو ہمیشہ خوشیوں سے بھرا رکھ
اچھے لوگ خاموشی سے معاشرے کی اصلاح کرتے ہیں، اور حافظہ ربیعہ صاحبہ ان میں سے ایک ہیں ✨
آمین یا رب العالمین! 🌹
اگر آپ بھی اپنے علم میں اضافہ چاہتے ہیں تو لازمی انہیں فالو کریں
https://www.facebook.com/HafizaRabiyaFatima

کچھ لوگ اپنی شخصیت کی خوشبو سے دور بیٹھے لوگوں کو بھی متاثر کر دیتے ہیں۔ شازیہ آپا  کے بارے میں جتنا سنا، ہمیشہ ان کے اخ...
04/03/2026

کچھ لوگ اپنی شخصیت کی خوشبو سے دور بیٹھے لوگوں کو بھی متاثر کر دیتے ہیں۔ شازیہ آپا کے بارے میں جتنا سنا، ہمیشہ ان کے اخلاق اور حسنِ سلوک کی تعریف ہی سنی۔ اللہ پاک ان کی زندگی میں مزید آسانیاں اور برکتیں عطا فرمائے
میری دوست نے جب آپ کا تذکرہ کیا تو دل میں ایک خاص سی عزت پیدا ہوگئی۔ اچھے لوگ اپنی پہچان خود ہوتے ہیں، اور شازیہ آپا کا تذکرہ ان کی شرافت اور مخلص ہونے کی گواہی دیتا ہے۔ آپ سے ملنے اور آپ کو مزید جاننے کی خواہش ہمیشہ رہے گی
شازیہ آپا کی شخصیت میں جو ٹھہراؤ اور سچائی ہے، وہ ان کی تربیت اور عقیدت کا آئینہ دار ہے۔ ایک سچی شیعہ بہن ہونے کے ناطے ان کا اخلاق دوسروں کے لیے مثال ہے مولا ان کا سایہ سلامت رکھیں اور انہیں ڈھیروں خوشیاں نصیب ہوں
اللہ پاک آپ کی زندگی کو خوشیوں سے معمور فرمائے آپ کے گھرانے پر پنجتن پاکؑ کا سایہ ہمیشہ سلامت رہے مولا آپ کی ہر دلی مراد پوری فرمائیں اور آپ کو دنیا و آخرت کی ہر بلا سے محفوظ رکھیں
آمین یا رب العالمین! 🌹✨

یہ ایک ایسا تاریخی پروپیگنڈا ہے جسے بنو امیہ کے دور میں وضع کیا گیا تاکہ غاصبین کو "دامادیِ علیؑ" کا سہارا دے کر معتبر ب...
25/02/2026

یہ ایک ایسا تاریخی پروپیگنڈا ہے جسے بنو امیہ کے دور میں وضع کیا گیا تاکہ غاصبین کو "دامادیِ علیؑ" کا سہارا دے کر معتبر بنایا جا سکے، لیکن تاریخ اور عقل و شعور کے ترازو میں یہ نکاح سراسر جھوٹ ثابت ہوتا ہے

تاریخ میں "ام کلثوم" نام کی کئی خواتین تھیں (جیسے ابوبکر کی ایک بیٹی کا نام بھی ام کلثوم تھا جو ان کی وفات کے بعد پیدا ہوئیں)، اسی نام کا فائدہ اٹھا کر اسے بنتِ علیؑ سے منسوب کر دیا گیا

جس ام کلثوم کا نکاح عمر سے ہوا، وہ ابوبکر کی بیٹی تھی جس کی پرورش عمر کے گھر میں ہوئی تھی۔ تم نے نام کی مماثلت کا فائدہ اٹھا کر اسے بنتِ علیؑ بنا دیا تاکہ غاصبوں کو "آلِ رسول کا رشتہ دار" ثابت کر سکو

کوئی کہتا ہے کہ بی بی ام کلثومؑ کا نکاح (نعوذ باللہ) عمر سے ہوا، کوئی کہتا ہے کہ (نعوذ باللہ) جب وہ چھوٹی بچی تھیں تب ہوا
تاریخی کتب (جیسے تہذیب التہذیب) میں درج ہے کہ بی بی ام کلثومؑ کا انتقال عمر کی زندگی میں ہوا، جبکہ دیگر کتب کہتی ہیں کہ وہ عمر کے بعد بھی زندہ تھیں

امام طبرانی اور دیگر محدثین نے نقل کیا ہے
من لا یحضرہ الفقیہ (شیخ صدوق)، جلد 3، صفحہ 393 کہ نبی ﷺ نے علیؑ کی بیٹیوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا
"بَنَاتُنَا لِبَنِيْنَا وَ بَنُوْنَا لِبَنَاتِنَا"
"ہماری بیٹیاں ہمارے بیٹوں کے لیے ہیں اور ہمارے بیٹے ہماری بیٹیوں کے لیے ہیں"

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا "قریش ایک دوسرے کا کفو ہیں اور انصار ایک دوسرے کا" (سنن ابن ماجہ)۔ لیکن اہل بیتؑ کے لیے اللہ نے خاص معیار رکھا

یہ نکاح صرف تمہاری کتابوں کے کاغذوں پر ہے، علیؑ کی تاریخ میں نہیں۔ علیؑ کا خون کبھی غاصبین کے ساتھ شریک نہیں ہو سکتا

جس کا خون (اہل بیتؑ) صدقے سے پاک ہو، اس کا نکاح اس سے کیسے ہو سکتا ہے جو صدقہ کھانے والوں میں سے ہو؟ نور اور نار کا ملاپ ممکن نہیں اس لیے اہلبیت اور سادات کی بیٹیوں بہنوں جوکہ امتی کے لیے ماں کا درجہ رکھتی ہیں ان کے بارے بکواسات کر کے نہ گستاخی کرو اور نہ ہی اپنی آخرت خراب کرو اور نہ اپنے والدین کی تربیت کا پتہ دو
اور میں سادات کے گھرانے کی چھوٹی سی کنیز ہوں
فاطمہ زیدی کی کنیز اُمِ لیلیٰ اعوان


حضرت ابو طالبؑ کا ایمان ان کے وہ بیٹے ہیں (علیؑ، جعفرؑ، عقیلؑ) جنہوں نے اسلام کی آبیاری کی۔ تم کلمے کی بات کرتے ہو، ابو ...
24/02/2026

حضرت ابو طالبؑ کا ایمان ان کے وہ بیٹے ہیں (علیؑ، جعفرؑ، عقیلؑ) جنہوں نے اسلام کی آبیاری کی۔ تم کلمے کی بات کرتے ہو، ابو طالبؑ کا تو اٹھنا بیٹھنا، جینا مرنا ہی 'لا الہ الا اللہ' کی حفاظت میں گزرا
اگر ابو طالبؑ (نعوذ باللہ) مومن نہیں تھے، تو نبی ﷺ نے اپنی محبوب زوجہ حضرت خدیجہؑ کے ساتھ ان کا پڑھایا ہوا نکاح کیوں قبول کیا؟ کیا (معاذ اللہ) تمہارے نزدیک نبی ﷺ کا نکاح باطل تھا؟
جس سال حضرت ابو طالبؑ کی وفات ہوئی، نبی ﷺ نے اسے 'عام الحزن' (غم کا سال) قرار دیا۔ کیا نبی ﷺ کسی کافر کی موت پر سال بھر سوگ مناتے ہیں؟
تم دوسروں کے باپ کا ایمان ڈھونڈتے ہو، ذرا اپنے 'عمر' کے باپ خطاب کی تاریخ تو پڑھو جو بتوں کی وکالت میں اپنے ہی بھتیجے کا دشمن بن گیا اور کفر کی حالت میں واصلِ جہنم ہوا

صدیق وہ ہے جس کی تصدیق اللہ نے قرآن میں کی (نفسِ رسول)، اور فاروق وہ ہے جس کی ذوالفقار نے حق اور باطل کا فیصلہ کیا۔ چرائ...
22/02/2026

صدیق وہ ہے جس کی تصدیق اللہ نے قرآن میں کی (نفسِ رسول)، اور فاروق وہ ہے جس کی ذوالفقار نے حق اور باطل کا فیصلہ کیا۔ چرائے ہوئے القابات سے اوقات نہیں بدلتی، اوقات خیبر اور خندق کے میدان بتاتے ہیں
امام ابن ماجہ اپنی "سنن ابن ماجہ" (حدیث نمبر: 120) میں صحیح سند کے ساتھ نقل کرتے ہیں کہ مولا علیؑ نے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا
میں اللہ کا بندہ اور اس کے رسول کا بھائی ہوں، اور میں صدیقِ اکبر ہوں۔ میرے بعد جو بھی یہ دعویٰ کرے گا وہ جھوٹا (کذاب) ہوگا
امام حاکم نیشاپوری المستدرک (جلد 3، صفحہ 112) میں اور ابن ابی عاصم السنہ میں نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے علیؑ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا
"یہ (علی) سب سے پہلے مجھ پر ایمان لائے، یہ قیامت کے دن مجھ سے سب سے پہلے مصافحہ کریں گے، یہی صدیقِ اکبر ہیں اور یہی اس امت کے فاروق ہیں جو حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والے ہیں
مشہور مورخ ابن سعد اپنی کتاب الطبقات الکبریٰ (جلد 3، صفحہ 270) میں اور ابن اثیر لکھتے ہیں
ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ مسلمانوں میں سب سے پہلے جس نے عمر کو 'فاروق' کہا وہ اہلِ کتاب (یہودی و عیسائی) تھے۔ مسلمانوں کے کانوں میں یہ بات وہاں سے پڑی۔ ہمیں یہ اطلاع نہیں ملی کہ رسول اللہ ﷺ نے عمر کے لیے یہ لفظ استعمال کیا ہو
صحیح بخاری (حدیث 4066) اور قرآن (سورہ توبہ 25-26) گواہ ہیں کہ جب مشکل وقت آیا تو سوائے علیؑ اور چند صحابہ کے، سب پہاڑوں کی طرف بھاگ گئے تھے
یہاں تک کہ عمر بن خطاب خود اعتراف کرتے تھے کہ احد کے دن میں پہاڑی بکری کی طرح پہاڑ پر چڑھ رہا تھا
عمر بن خطاب کا اعتراف ہے کہ وہ اکثر پیچیدہ مسائل میں علیؑ کے محتاج ہوتے اور کہتے "لولا علي لهلك عمر" (اگر علی نہ ہوتے تو عمر ہلاک ہو جاتا) (حوالہ الاستیعاب از ابن عبدالبر)
وہ شخص کیسے فاروق (حق و باطل کا فرق کرنے والا) ہو سکتا ہے جو خود قرآن کی آیات (مثلاً مہر کے مسائل یا نمازِ جنازہ کے احکام) سے ناواقف ہو اور ایک عورت اسے سرِ بازار ٹوک دے؟
اگر وہ صدیق اور فاروق تھے تو بی بی زہراؑ کے گھر کو آگ لگانے کیوں گئے؟ کیا کوئی صدیقِ اکبر، جگرِ گوشۂ رسول کو جھوٹا کہہ کر ان کا حق چھین سکتا ہے؟
ؑ ؑ ؑ

Address

Dubai
0755

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اُمِ لیلیٰ اعوان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share