Food Lover's

Food Lover's Eat �good feel good �& Chaffeur Services

😋
20/10/2023

😋

Frozen kofta & spring roll
20/10/2023

Frozen kofta & spring roll

Chaffeur Services
18/07/2022

Chaffeur Services

09/07/2022
*1-کھانا*سب سے زیادہ بیماریاں گلے ہوئے کھانے سے ہوتی ہیں، گلے ہوئے کھانے اور پکے ہوئے کھانے میں فرق ھے،(جس طرح ایک سیب پ...
01/08/2020

*1-کھانا*
سب سے زیادہ بیماریاں گلے ہوئے کھانے سے ہوتی ہیں،
گلے ہوئے کھانے اور پکے ہوئے کھانے میں فرق ھے،
(جس طرح ایک سیب پکا ہوا ہوتا ھے،
اور ایک گلا ہوا،
گلا ہوا سیب آپ آرام سے چمچ کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں،
اور اسے چبانا بھی نہیں پڑے گا)
*مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ھے،*
اس کے برعکس
سِلور،
سٹیل،
پریشر کُکر یا نان سٹِک میں کھانا گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں،
یقین جانیں!
جن لوگوں نے برتن بدل لیے،
*اُن کی زِندگی بدل جاۓ گی،*

*2- کُوکِنگ آئل*
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی جَمے نہ،
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں،
وہ زیتون کا تیل ھے،
لیکن یہ مہنگا ھے،
*ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ھے،*
یہ بھی جمتا نہیں،
سرسوں کا تیل واحد تیل ھے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ھے،
*ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات*
بھی اسی لیے کی جاتی ھے،
کیونکہ یہ ممکن نہیں ھے،
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
*اس کی زِندہ مِثال اچار ھے*
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ھے،
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور *اِن شاءالله* جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے، (اِن شاء الله)
*کیونکہ؟*
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ھے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ھے،

*3- نمک (نمک بدلیں)*

*نمک ہوتا کیا ھے؟*
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
*ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،*
یا پھر
*بندہ بڑا نمک حرام ھے،*
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
*بدقسمتی دیکھیں!*
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،

*4- مِیٹھا*
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا *الله کریم* نے مٹی میں رکھا ھے،
یعنی *گَنّا اور گُڑ،*
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر دی،
خدارہ گُڑ استعمال کریں،

*5- پانی*
انسان کے لٸے سب سے ضروری چیز پانی ھے،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں *آبِ زم زم* سب سے بہترین پانی ھے،
اور اس کے بعد پنچاب کا پانی ھے،
*اس کے بعد مٹی سے نکلنے والی گندم استعمال کریں،*
لیکن گندم کو کبھی بھی چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ھے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
۔
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
*1- مٹی کے برتن،*
*2- سرسوں کا تیل،*
*3- گُڑ،*
*4- پتھر والا نمک،*
*5- زمین کے اندر والا پانی،*
زمین کے اندر والا پانی،
مٹی کے برتن میں رکھ کر،
مٹی کے گلاس میں پئیں،
اور ان ساری چیزوں کے ساتھ گندم کا آٹا،

*اب سوال یہ پیدا ہوتا ھے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں؟*
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لٸے لینی ہیں کہ اسی میں صحت ہے،
*اور الله پاک نے ہمیں مٹی سے پیدا کیا ھے،*

اور ہم نے واپس بھی مٹی میں ہی جانا ھے،
جزاک اللہ

اشیاء!بینگن ۔آدھا کلو دہی۔آدھا کلو پیاز۔2 پیازلہسن۔1 کھانے کا چمچزیرہ پاؤڈر ۔1چائے کا چمچ گرم مصالحہ ۔1چائےکا چمچآمچور پ...
25/07/2019

اشیاء!
بینگن ۔آدھا کلو
دہی۔آدھا کلو
پیاز۔2 پیاز
لہسن۔1 کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ۔1چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ۔1چائےکا چمچ
آمچور پاؤڈ۔ر 1چائے کا چمچ
موٹی کٹی لال مرچ ۔1چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ضرورت
لال مرچ پاؤڈر ۔1چائے کا چمچ
کڑی پتہ ۔5/6
گول لال مرچ ۔4 عدد
ثابت زیرہ ۔ 1 کھانے کا چمچ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترکیب!
بینگن کو گول کاٹ لیں ۔پھر باول میں پانی ڈال کے اس میں نمک ڈال کے کٹےھوئے بینگن اس میں 5منٹ کے لیے بھگو دیں۔
پھر بینگن کو shadow fryکر لیں۔
پیازکو گولڈن کر کے اس میں لہسن ڈال کر فرائی کرے پھر اس میں زیرہ پاؤڈر ،گرم مصالحہ،نمک، لال مرچ پاؤڈر، موٹی کٹی لال مرچ، آمچور پاؤڈر، اور تھوڑا سا پانی ڈال کے مصالحہ بھون لیں ۔اب فرائی کیے ھوئے بینگن اس میں ڈال کر 2سے 4منٹ دم دے پھر چولہا بند کر دے
اب دہی کو پھنٹ کے بینگن میں ڈال دیں
تڑکہ!
زیرہ،کڑی پتہ، گول لال مرچ آئل میں فرائی کرکے تڑکہ لگا لے😋
ابلے ھوئے چاول کے ساتھ کھائے مزیدار بینگن جو آپ نے کبھی نہیں کھائے ھوں گے

اشیاء!آئل_1کپآئسنگ شوگر ۔ 300گرامانڈے۔ 8 عددمیدہ۔ 2کپبیکنگ پاؤڈر ۔2 کھانے کے چمچکوکو پاؤڈر ۔ 3کھانے کے چمچ مکھن۔2 کھانے ...
25/07/2019

اشیاء!
آئل_1کپ
آئسنگ شوگر ۔ 300گرام
انڈے۔ 8 عدد
میدہ۔ 2کپ
بیکنگ پاؤڈر ۔2 کھانے کے چمچ
کوکو پاؤڈر ۔ 3کھانے کے چمچ
مکھن۔2 کھانے کے چمچ
آئسنگ شوگر ۔ 4 کھانے کے چمچ
کوکو پاؤڈر ۔ 2کھانے کے چمچ
Wipe cream ۔1 کپ
آئسنگ شوگر۔ 2\1کپ
کوکو پاؤڈر 2\1 کھانے کے چمچ
پانی۔ 1کپ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترکیب!
انڈوں کو پھنٹ لے اتنا ک وہ اپنی مقدار سے ذیادہ ھو جائے ۔1 الگ باول میں آئل ڈالے اور اس میں آئسنگ شوگر ڈال کے بیٹ کر لے۔پھر اس میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر ،اور 3 کھانے کے چمچ کوکو پاؤڈر شامل کر دے۔ان کو بھی اچھی طرح سے بیٹ کرلے پھر اس مکسچر کو بیٹ کئے ھوئے انڈوں میں شامل کر دے۔چمچ کی مدد سے مکس کرلے۔۔
اب کیک پین کو گریسنگ کرکے اس میں butter paper لگا کر سارا مکسچر اس میں ڈال دے۔
1 بڑے دیچگے میں stand رکھ کر کے کیک پین کو اس پہ رکھ دیں۔آنچ آہستہ رکھنی ہے 35 سے 40 منٹ میں کیک تیار ھو جائے گا۔کیک کو دو حصوں میں کاٹ لے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب ایک پین میں مکھن4کھانے کے چمچ کوکو پاؤڈر 2کھانے کے چمچ اور آئسنگ شوگر1کپ پانی ڈال کے پکا لےجب پکنے لگے تو اتار کے کیک کے دونوں حصوں پر لگا کے فریج میں ٹھنڈا کر لے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک باول میں whipping cream ڈال کے بیٹ کر لے پھر اس میں کوکو پاؤڈر ¹½کھانے کے چمچ ڈال کے اتنا بیٹ کرے کہ اگر آپ باول کو الٹا کریں تو وہ گرے نہیں ۔پھر اس میں آئسنگ شوگر ½ کھانے کاچمچ ڈال کے بیٹ کر لے ۔۔۔
اب کیک کےایک حصے پہ کریم لگا کہ دوسرے کو اس پہ رکھ دیں پھر اس پہ ساری کریم لگا لے آخر میں کوئی سی بھی چاکلیٹ کرش کر کے ڈال لے۔۔۔۔۔۔۔

Address

Dubai

Telephone

+971524438399

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Food Lover's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share