Pind Dadan Khan Updates

Pind Dadan Khan Updates "Pind Dadan Khan Updates": Your global news hub with a focus on Pakistan. Stay informed, join debates, and explore the world's latest events in brief.

ترکی کے صدر طیب اردوغان
03/07/2026

ترکی کے صدر طیب اردوغان

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئےوزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ ایران روانہ ہوگئے
03/07/2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئےوزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ ایران روانہ ہوگئے

معروف اور مقبول یوٹیوبر و مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی کو تحصیل جہانیاں میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دل کا شدید دورہ ...
03/07/2026

معروف اور مقبول یوٹیوبر و مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی کو تحصیل جہانیاں میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دل کا شدید دورہ (ہارٹ اٹیک) پڑ گیا جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔
علامہ ناصر مدنی جہانیاں ناسکو کے سامنے واقع مسجد البشیر میں منبر پر خطبہِ جمعہ دے رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ خطبے کے دوران بلند آواز میں کلمہ پڑھا رہے تھے کہ تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہی انہیں اچانک دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور وہ پیچھے کی طرف گر کر بے ہوش ہو گئے۔ مسجد میں موجود ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید اور انتظامیہ نے انہیں فوری طور پر سنبھالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
طبی ماہرین کے مطابق علامہ ناصر مدنی کو پڑنے والا دل کا دورہ انتہائی شدید تھا، جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی۔ مقامی ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد ان کی نازک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا جہاں انہیں کارڈیالوجی وارڈ کے آئی سی یو (ICU) میں منتقل کر کے علاج کا آغاز کر دیا گی

پنڈدادن خان ڈھوک وینس کے قریب زیر تعمیر نہر کے نالے نے گاؤں کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گاوں کو جانے والا واحد ر...
03/07/2026

پنڈدادن خان ڈھوک وینس کے قریب زیر تعمیر نہر کے نالے نے گاؤں کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گاوں کو جانے والا واحد راستہ دلدل بن گیا ، اہلِ علاقہ کی مشکلات میں اضافہ
اطلاع کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش سے کچا راستہ مکمل طور پر پانی کی زد میں آ گیا ، جس سے پیدل چلنا اور گاڑیوں کا گزرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو کسی بھی وقت یہ واحد راستہ مکمل طور پر بند ہو سکتا ہے، جس سے گاؤں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو سکتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے انتظامیہ فی الفور اس کا نوٹس لے آئندہ ہونے والی مزید بارشوں سے مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر سکتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کو فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر راستے کی بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

01/07/2026

انتہائی خطرناک پہاڑی چوٹیوں سے پاکستان فوج کے نوجوان اپنے زخمی اہلکار کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر نیچے لا رہے ہیں
سلام پاک فوج
پاک فوج زندآباد

01/07/2026

ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں ٹک ٹاک بنانے کی کوشش سیاحوں کو مہنگی پڑ گئی، گاڑی دریاۓ کنارے میں بہہ گئی۔

01/07/2026

واپڈا پنڈدادن خان نے گرمی سے ستائی عوام کو مارنے کی ٹھان لی رات کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی بند ہونے پر کمپلین نمبر کو بھی بزی پہ لگا دینا ان کا وطیرہ بن گیا عوام کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

جوان بیٹے کی ہلاکت کے بعد شدید صدمے کی حالت میں علی کے والد جمیل نے میڈیا کو بتایا: ’اگر وہاں (بلوچستان) جانے والوں کی ج...
30/06/2026

جوان بیٹے کی ہلاکت کے بعد شدید صدمے کی حالت میں علی کے والد جمیل نے میڈیا کو بتایا: ’اگر وہاں (بلوچستان) جانے والوں کی جان محفوظ نہیں، تو لوگوں کو وہاں جانے سے روک دیا جائے۔ میری سب سے درخواست ہے کہ آج کے بعد کوئی بھی اس جگہ نہ جائے۔۔۔‘

للہ جہلم ڈیول کیرج وے جالپ سائیڈ کام تیزی سے جاری
30/06/2026

للہ جہلم ڈیول کیرج وے
جالپ سائیڈ کام تیزی سے جاری

30/06/2026

گرمی کی شدت میں اضافہ تمام والدین سے التماس ہے اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں وہ دوستوں کے اصرار پر والدین کو بغیر بتاۓ دریا پر چلے جاتے ہیں اب دریا میں کافی پانی ہے اور جگہ جگہ گہرے ڈپ ہیں بچے گہرائی کو دیکھے بغیر دریا میں کود جاتے ہیں جس کا نقصان ناقابل تلافی ہوتا ہے آپ کے بچے آپ کی ذمہ داری ہے ان پر نظر رکھیں

Address

Sharjah
49600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pind Dadan Khan Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share