23/05/2026
لوئر دیر: پاکستان پیپلزپارٹی لوئر دیر کے زیرِ اہتمام ایک شاندار یوتھ/ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں پارٹی کارکنان، نوجوانوں اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔