MAN Media PAK

MAN Media PAK Pakistan ki har taaza khabar sab se pehle – MAN Media Pakistan.

Discover Pakistan TV extends warm Eid ul Fitr wishes to all our viewers and their families. May this joyous occasion bri...
21/03/2026

Discover Pakistan TV extends warm Eid ul Fitr wishes to all our viewers and their families. May this joyous occasion bring blessings, happiness, and prosperity to your lives. Eid Mubarak!

Aamen 🤲.
20/03/2026

Aamen 🤲.

اسرائ*یل نے سیکیورٹی کے نام پر مسجد اقصیٰ کو بند کر دیا، جس کے نتیجے میں 59 سال میں پہلی بار عیدالفطر کی نماز مسجد کے با...
20/03/2026

اسرائ*یل نے سیکیورٹی کے نام پر مسجد اقصیٰ کو بند کر دیا، جس کے نتیجے میں 59 سال میں پہلی بار عیدالفطر کی نماز مسجد کے باہر ادا کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائ*یلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں فلس*طین*یوں کو نماز عید ادا کرنے سے روک دیا گیا ہے، 1967 کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا، جس کے باعث فلس*طین*ی نمازیوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائ*یلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے، جس کے باعث سینکڑوں فلس*طین*یوں کو بیت المقدس کے پرانے شہر کے باہر نماز عید ادا کرنا پڑی۔
اسرائی**لی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا تاہم فلس*طی*نی حلقوں نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
فلس*طینی*وں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی مذہبی عبادات پر پابندیوں کا باعث بن سکتے ہیں، جو ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔
دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے باہر نماز کی ادائیگی کے بعد اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس سے نمازیوں میں بھگدڑ مچ گئی اور کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔
Disclaimer:
This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources. It does not represent any personal opinion or endorsement of any party involved.

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شوال کا چاند پاکستان میں نظر نہیں آیا اس لیئے ...
19/03/2026

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شوال کا چاند پاکستان میں نظر نہیں آیا اس لیئے عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو گی ۔

چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں ہوا تاہم لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا لیکن کہیں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج مسلم امت کو اتحاد کی ضرورت ہے، آج ہمیں ایک قوم بن کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آج پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم نے پاکستان کے بیانیہ کو ہر گھر کی آواز بنایا ہے، بیرونی سازشوں کو نہیں چلنے دیں گے۔

شوال کے چاند کی 5 شہادتیں ٹیلی فون کے ذریعے موصول،ذونل کیمٹی پشاورپشاور سے چاند نظرآنے کی 13 شہادتیں موصول،حتمی اعلان رو...
19/03/2026

شوال کے چاند کی 5 شہادتیں ٹیلی فون کے ذریعے موصول،ذونل کیمٹی پشاور
پشاور سے چاند نظرآنے کی 13 شہادتیں موصول،حتمی اعلان روہت ہلال کمیٹی کرے گی،جبکہ لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ اور بلوچستان سے چاند نظر نہیں آیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر سے شوال کے چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی۔ ڈی جی اوقاف پنجاب کے مطابق مختلف علاقو...
19/03/2026

لاہور سمیت پنجاب بھر سے شوال کے چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی۔ ڈی جی اوقاف پنجاب کے مطابق مختلف علاقوں سے چاند کی رویت کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی، جس کے بعد عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

بنگلادیش میں چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر 21 مارچ (ہفتہ) کو ہوگی، بنگلا دیشی رویت ہلال کمیٹی
19/03/2026

بنگلادیش میں چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر 21 مارچ (ہفتہ) کو ہوگی، بنگلا دیشی رویت ہلال کمیٹی

رمضان المبارک کے  آخری ایام میں  آج نماز تہجد کے اختتام کے فوراً بعد مکہ مکرمہ میں شدید بارش ہوئی۔مسجد الحرام میں زائرین...
19/03/2026

رمضان المبارک کے آخری ایام میں آج نماز تہجد کے اختتام کے فوراً بعد مکہ مکرمہ میں شدید بارش ہوئی۔
مسجد الحرام میں زائرین موسم کی تبدیلی اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان مقدس مقامات کے خوبصورت مناظر وائرل ہوگئے ہیں۔

صوبہ جیانگشی میں 12 سالہ لی یوئی نے گزشتہ برسوں کے دوران چینی نئے سال کے موقع پر ملنے والی رقم کو خرچ کرنے کی بجائے جمع ...
19/03/2026

صوبہ جیانگشی میں 12 سالہ لی یوئی نے گزشتہ برسوں کے دوران چینی نئے سال کے موقع پر ملنے والی رقم کو خرچ کرنے کی بجائے جمع کیا۔

اس نے 44 ہزار یوآن (17 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد رقم کو جمع کیا اور پھر اسے کاروبار میں لگانے کا فیصلہ کیا۔

کویت کی گرینڈ مسجد نے عید کی نماز معطل کر دی۔ کویتی حکام کےمطابق یہ اقدام موجودہ کشیدگی کے باعث کیا گیا،تاکہ شہریوں کو ح...
19/03/2026

کویت کی گرینڈ مسجد نے عید کی نماز معطل کر دی۔ کویتی حکام کےمطابق یہ اقدام موجودہ کشیدگی کے باعث کیا گیا،تاکہ شہریوں کو حملوں سے محفوظ بنایا جاسکے۔ خلیجی ممالک میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔

شوال کا چاند پیدا ہوگیا ۔۔۔کیا پاکستان میں آج  عید کا چاند نظر آئے گا؟سپارکوکی نئی پیشگوئی آگئی۔۔۔۔ڈویژنل ہیڈ آسٹروفز...
19/03/2026

شوال کا چاند پیدا ہوگیا ۔۔۔کیا پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آئے گا؟سپارکوکی نئی پیشگوئی آگئی۔۔۔۔ڈویژنل ہیڈ آسٹروفزکس سپارکو غلام مصطفیٰ لغاری کے مطابق شوال کا نیا چاندآج صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے ۔آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔سائنسی بنیادوں پر رویت کے لیے چاند کی کم از کم عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے جب کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ 40 سے 45 منٹ ہونا چاہیے۔ اس تناظر میں پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور قومی امکان ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عید جمعہ 20 مارچ کو ہوگی۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق اس سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور عیدالفطر 21...
12/03/2026

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق اس سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور عیدالفطر 21 مارچ کو متوقع ہے۔

سپارکو نے بتایا کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔ تاہم، 19 مارچ کی شام چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

حتمی اعلان شوال کے چاند کے متعلق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔


Disclaimer: This news is based on SUPARCO’s astronomical calculations. The exact date of Eid-ul-Fitr will be confirmed by the Central Ruet-e-Hilal Committee upon actual moon sighting.

Adresse

Karachi
Democratic Republic Of The

Téléphone

+923063997341

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque MAN Media PAK publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager