Corporate Tax solutions

Corporate Tax solutions Tax consultant

19/08/2026

ٹیکس ریٹرن 2026 آج ہی فائل کروائیں — ماہر مشورہ مفت

تنخواہ دار، بزنس مین، فری لانسرز — سب کے لیے! FBR کے مستند کمپلائنس پارٹنر کے ساتھ اپنا ٹیکس ریٹرن، GST/NTN رجسٹریشن، یا کمپنی رجسٹریشن آسانی سے کروائیں۔
✅ تیز اور محفوظ فائلنگ
✅ نئے فائلرز کے لیے خصوصی رجسٹریشن
✅ ماہر ٹیکس مشیروں کی سپورٹ

ابھی کال یا واٹس ایپ کریں: 0346 0552851

09/08/2026

📊 کیا آپ اپنی آمدنی درست Head of Income میں ظاہر کر رہے ہیں؟

ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت Head of Income کا درست انتخاب نہایت اہم ہے۔ غلط ہیڈ منتخب کرنے سے ٹیکس کی غلط کیلکولیشن، FBR نوٹس یا دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہم آپ کی آمدنی کی نوعیت کے مطابق درست رہنمائی فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ کی ٹیکس ریٹرن FBR کے قوانین کے مطابق درست طریقے سے فائل ہو۔

✅ Salary Income
✅ Business Income
✅ Property Income
✅ Capital Gains
✅ Income from Other Sources

اپنی ٹیکس ریٹرن ماہرین کی مدد سے اعتماد کے ساتھ فائل کروائیں۔

📲 WhatsApp: 0346 0552851

SKAS TAX CONSULTANT
اعتماد آپ کا، ذمہ داری ہماری۔

09/08/2026

09/08/2026

اس سال اپنے ٹیکس کنسلٹنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ایف بی آر (FBR) کا ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن نظام پاکستان کے ان پیچیدہ ترین نظاموں میں سے ایک ہے جس کے متعلق 99 فیصد سے زیادہ لوگوں کو یہ آگاہی ہی نہیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے، اس کا اصل مقصد کیا ہے، ریٹرن فائل کیسے کی جاتی ہے، اس میں کن چیزوں کا عمل دخل ہے اور بالآخر اس کے نتائج کیا نکلتے ہیں۔
جب 2017 یا 2018 کے دوران اس ڈیجیٹل نظام کا آغاز ہوا اور ساتھ ہی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فائلر اور نان فائلر کے ٹیکسوں میں واضح فرق متعارف کرایا گیا، نیز بینکوں سے کیش نکلوانے (Cash Withdrawal) پر نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھایا گیا، تو لوگ مجبوراً اس نظام کا حصہ بننے لگے۔ پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک افراد، رجسٹرڈ بزنس کرنے والے اور سرکاری ملازمین یکایک فائلر بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔
شروعات میں فائلر بننے اور ریٹرن فائل کرنے کا درست طریقہ کار خود عوام کو تو کیا، شاید اس نظام کو بنانے والے چند افراد کے علاوہ خود ایف بی آر کے عملے کو بھی صحیح سے واضح نہیں تھا۔ اگرچہ مینول اور طریقہ کار کی ویڈیوز میسر تھیں، لیکن انہیں سمجھنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں تھی۔ چونکہ پراپرٹی کے بیشتر معاملات وکلاء برادری کے ذریعے طے پاتے ہیں، اس لیے اس کام کی ڈور بھی بڑی حد تک وکلاء، عرضی نویسوں اور اشٹام فروشوں نے سنبھال لی۔
ایک وکیل نے کام دیکھا، دوسرے نے سیکھا اور یوں "عطائی ٹیکس کنسلٹنٹس" کی ایک نئی مارکیٹ قائم ہو گئی۔ جن لوگوں کو پراپرٹی کی خرید و فروخت میں لاکھوں کا فائدہ نظر آتا تھا، انہوں نے ان عطائیوں کو پانچ منٹ کے کام کے ہزاروں روپے دینا شروع کر دیے۔ نتیجتاً، ایسے لوگوں کی زیرو (Zero) ریٹرن فائل کی جانے لگی؛ نہ کوئی آمدن دکھائی گئی، نہ اثاثے شو کیے گئے، بس ایک ہزار کا چالان بھرا اور بندہ فائلر بن گیا۔ کلائنٹ کا کام نکل جاتا اور وہ پیچھے مڑ کر نہ دیکھتا کہ اس کے شناختی کارڈ پر ایف بی آر کے ریکارڈ میں کیا غلط بیانی کی جا چکی ہے۔
یہ سچ ہے کہ تمام وکلاء یا ٹیکس کنسلٹنٹس ایک جیسے نہیں تھے؛ کچھ پیشہ ور افراد نے اس کام پر محنت کی، باریکیوں کو سمجھا اور مستقبل کے نتائج کو مدنظر رکھا۔ لیکن جب مارکیٹ میں ہزار دو ہزار روپے میں کام کرنے والے بیٹھے ہوں، تو عوام بھی پانچ دس ہزار روپے دینے کو تیار نہیں ہوتی تھی۔
اب جبکہ 2026 آ چکا ہے، تو نظام زیادہ خودکار اور سخت ہو چکا ہے۔ اب وہی عطائی کنسلٹنٹ بھی پریشان ہیں اور وہ عام عوام بھی، جس کے گلے میں پچھلے سالوں کی "باریک واردات" پڑ چکی ہے۔ اب ایف بی آر کا ڈجیٹل سسٹم ڈیٹا کو آپس میں مربوط کر رہا ہے اور حساب پورا کا پورا ہو رہا ہے۔ اس سال بھی لینے کے دینے پڑ رہے ہیں اور پچھلے سالوں کا غبن بھی سامنے آ رہا ہے۔
اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میری ٹیکس کنسلٹنٹ حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے: خدا را! اب کسی کے ساتھ ظلم نہ کرنا، اب سیکھ لینا۔ کام کرنے سے آپ کو کوئی نہیں روکتا، لیکن پہلے تحقیق کریں، قانون کو سمجھیں اور صرف چند روپوں کے لالچ میں کسی کی زندگی بھر کی جمع پونجی اور ریکارڈ خراب نہ کریں۔
اسی طرح عوام سے بھی گزارش ہے کہ اس سال اپنے ٹیکس کنسلٹنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ جو بھی معلومات، بینک سٹیٹمنٹ یا اثاثے وہ پوچھیں، بالکل سچ سچ بتائیں۔ شارٹ کٹ ڈھونڈنے کے بجائے اپنے کنسلٹنٹ کو اس کی محنت کے مناسب پیسے دیں تاکہ وہ تسلی بخش کام کر سکے اور آپ آئندہ کسی بھی قانونی نوٹس یا پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

05/08/2026

"پچھلے سال تو 2 ہزار روپے میں ریٹرن فائل کردی تھی، اس سال اتنی فیس کیوں؟

یہ سوال صرف ایک کلائنٹ کا نہیں، بلکہ ہمارے معاشرے میں ٹیکس ریٹرن کے بارے میں موجود ایک خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

لوگ اکثر ریٹرن فائل کرواتے وقت صرف فیس دیکھتے ہیں، یہ نہیں دیکھتے کہ ان کی ریٹرن میں کیا ڈکلیئر کیا جا رہا ہے، کیا چھوڑا جا رہا ہے اور مستقبل میں اس کے قانونی نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔

میرے پاس اب تک جتنی ریٹرنز ریویو اور درستگی کے لیے آئیں، ان میں اکثر میں بنیادی غلطیاں موجود تھیں۔

کسی کے Assets درست ڈکلیئر نہیں تھے، کسی کے مکمل Assets ظاہر نہیں کیے گئے، کسی کی Wealth Statement میں مطابقت نہیں تھی، کسی کی آمدن اور اخراجات کا حساب درست نہیں تھا، جبکہ بعض کیسز میں گزشتہ سالوں کا ریکارڈ بھی صحیح طریقے سے carry forward نہیں کیا گیا تھا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ کئی افراد کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنا ٹیکس ریکارڈ خراب کر رہے ہیں۔

صرف اس لیے کہ کسی نے پچھلے سال 2 ہزار روپے میں ریٹرن فائل کردی تھی، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ریٹرن درست، مکمل یا قانونی طور پر محفوظ بھی تھی۔

Income Tax Return صرف ایک فارم نہیں۔
یہ آپ کی آمدن، اثاثہ جات، سرمایہ کاری، اخراجات اور مالی حیثیت کا سرکاری ریکارڈ ہے۔

آج چند ہزار روپے کی فیس بچانے کے لیے اگر آپ غلط یا نامکمل ریٹرن فائل کروا لیتے ہیں، تو کل یہی غلطی Tax Notice، Audit، Wealth Reconciliation یا Assets کے ذرائع کی وضاحت کی صورت میں آپ کے لیے کہیں زیادہ مہنگی ثابت ہو سکتی ہے۔

سستی ریٹرن اور درست ریٹرن میں فرق سمجھیں۔

ایک ذمہ دار Tax Professional کا کام صرف ریٹرن submit کرنا نہیں، بلکہ کلائنٹ کے مکمل ٹیکس پروفائل، Assets، Wealth Statement اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اور ذمہ دارانہ طریقے سے ریٹرن تیار کرنا ہے۔

اپنے ٹیکس ریکارڈ کو چند ہزار روپے کے لیے خطرے میں نہ ڈالیں۔

کم فیس نہیں، درست اور محفوظ ٹیکس کمپلائنس کو ترجیح دیں۔
— محمد عُذیر
Income Tax Lawyer & Tax Consultant

05/08/2026

📊 کیا آپ اپنی آمدنی درست Head of Income میں ظاہر کر رہے ہیں؟

ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت Head of Income کا درست انتخاب نہایت اہم ہے۔ غلط ہیڈ منتخب کرنے سے ٹیکس کی غلط کیلکولیشن، FBR نوٹس یا دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہم آپ کی آمدنی کی نوعیت کے مطابق درست رہنمائی فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ کی ٹیکس ریٹرن FBR کے قوانین کے مطابق درست طریقے سے فائل ہو۔

✅ Salary Income
✅ Business Income
✅ Property Income
✅ Capital Gains
✅ Income from Other Sources

اپنی ٹیکس ریٹرن ماہرین کی مدد سے اعتماد کے ساتھ فائل کروائیں۔

📲 WhatsApp: 0346 0346 0552851

E-SERVICES & TAX CONSULTANT
اعتماد آپ کا، ذمہ داری ہماری۔

Head of Income Pakistan, Income Tax Return Pakistan, FBR Pakistan, FBR IRIS, Salary Income Tax, Business Income Tax, Property Income, Capital Gains Tax, Tax Consultant Pakistan, Income Tax Filing, NTN Registration, Tax Compliance

✅ ٹیکس ریٹرن 2026 کی فائلنگ شروع ہو چکی ہے!اگر آپ ٹیکس ریٹرن 2026 جمع کروانا چاہتے ہیں یا فائلر (Filer) بننا چاہتے ہیں ت...
05/08/2026

✅ ٹیکس ریٹرن 2026 کی فائلنگ شروع ہو چکی ہے!

اگر آپ ٹیکس ریٹرن 2026 جمع کروانا چاہتے ہیں یا فائلر (Filer) بننا چاہتے ہیں تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں۔

ہماری خدمات:

✔️ انکم ٹیکس ریٹرن 2026 فائلنگ
✔️ نئے فائلرز کی رجسٹریشن (NTN)
✔️ تنخواہ دار ملازمین، کاروباری افراد اور فری لانسرز کے لیے ٹیکس خدمات
✔️ بسنس (Business) رجسٹریشن
✔️ ایف بی آر سے متعلق رہنمائی اور مشاورت

📞 رابطہ کریں:

Whatsapp. 0346 0552851

01/08/2026

📢 ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن پورٹل میں اہم بہتریاں
یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پروفیشنلز کی آراء کو مدِنظر رکھتے ہوئے IRIS انکم ٹیکس ریٹرن پورٹل میں متعدد اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔
یکم اگست 2026 کو جاری کردہ اپڈیٹ کے مطابق:
✅ Unstructured Property سے متعلق ایرر کو ختم کر دیا گیا ہے۔
✅ نان ریزیڈنٹس کے لیے جہاں قانوناً قابلِ اطلاق ہو، ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع نہ کروانے کا آپشن فراہم کر دیا گیا ہے۔
✅ نان ریزیڈنٹس کے لیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے بجائے غیر منقولہ جائیداد (Immovable Property) کی علیحدہ رپورٹنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
✅ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس اور دیگر اکاؤنٹس کے IBANs درج کرنے کی سہولت شامل کر دی گئی ہے۔
✅ AOPs اور کمپنیوں کے لیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں Business Capital درج کرنے کا آپشن فعال کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدامات یقیناً خوش آئند ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ تعمیری تجاویز اور پیشہ ورانہ فیڈبیک نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تاہم، ابھی بھی IRIS پورٹل میں کئی تکنیکی اور عملی مسائل موجود ہیں جنہیں جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکس ریٹرن فائلنگ کا عمل مزید آسان، مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ ایف بی آر اسی جذبے کے ساتھ باقی مسائل بھی حل کرے گا تاکہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پروفیشنلز کو ایک بہتر اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم میسر آ سکے۔
Tax Time Consultant

Adresse

House No 914 Nizam Block Iqbal Town Lahore
Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Corporate Tax solutions publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Raccourcis

Partager