03/04/2024
ایک گزارش
تمام کاروباری سُپر مارکیٹوں کے مالکان حضرات سے ایک گزارش ہے
کہ سال کے تین سو پینسٹھ دن میں اگر آپ عید الفطر اور عید القربان کو ایک ایک دن کی چھٹی کر کے اور تمام ورکر کو بھی چھٹی مل جائیں تو یہ بھی ایک نیکی ہوگی اور آپ کا تمام عملہ اُس دن آپ کو دعا بھی دے گا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنی عید بھی گزار لے گا ایک مودبانہ گزارش ہے اللّہ پاک نے آپ سب کو بہت دیا ان دو دنوں میں یہاں پر بسنے والی تمام کمیونیٹیز کو بھی پتہ چل جائیں گا کہ آج مسلمانوں کی عید ہے جب آپ اپنے سٹور کے دروازہ پر پیپر لکھ کر لگادیں گے جیسے یہاں سپانش لوگ ساؤتھ امریکن کرتے ہے اور ہم سب کو پتہ چل جاتا ہے کہ آج ان کا کون سا فیستا ہے ؟
ایسے ہی آپ لوگ بھی کریں اللّہ پاک نے آپ کو بہت دیا دعا ہے مزید بھی دیں
اس طرح ایک اسلام کا مثبت چہرہ بھی سامنے آئیں گا
باقی بھی تو دوسری کمیونیٹیز والے چھٹی کرتے ہے اپنے تہواروں کی اگر آپ بھی یہ دو چھٹیاں کریں گے تو انشاءاللّہ آپ کو کوی گھاٹا نہیں ہوگا
بس ایک گزارش ہے ادنیٰ سی
ایک مزدور 🙏✍️
تحریر عام آدمی