Dr.Hafeez Consultancy

Dr.Hafeez Consultancy Welcome to Dr.Hafeez Consultancy.

We provide high career consultation services and help in search and application process of scholarships/admissions in foreign countries.

بیرون ِ ممالک خاص طور پر یورپ، امریکہ میں تعلیم اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے کیریئر کونسلنگ سیشن بُک کریں۔ رابطہ...
10/02/2025

بیرون ِ ممالک خاص طور پر یورپ، امریکہ میں تعلیم اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے کیریئر کونسلنگ سیشن بُک کریں۔ رابطہ

WhatsApp:

+49 163 96 48 253

09/02/2025

کیریئر کونسلنگ سیشن دو ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو چکے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے اس وٹس ایپ نمبر رابطہ کریں

+49 163 9648253
شکریہ

ٹیم: ڈاکٹر حفیظ الحسن

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Muhammad Yousaf Yousaf, Asif Ali Kazi
16/09/2024

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Muhammad Yousaf Yousaf, Asif Ali Kazi

+49 163 9648253ٹیم: ڈاکٹر حفیظ الحسن آن لائن سیشن بُکنگ اور چارجز کی تفصیلات کے لیے ہمارے اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
15/09/2024

+49 163 9648253

ٹیم: ڈاکٹر حفیظ الحسن

آن لائن سیشن بُکنگ اور چارجز کی تفصیلات کے لیے ہمارے اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ

+49 163 9648253ٹیم: ڈاکٹر حفیظ الحسن آن لائن سیشن بُکنگ اور چارجز کی تفصیلات کے لیے ہمارے اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہDr....
13/09/2024

+49 163 9648253

ٹیم: ڈاکٹر حفیظ الحسن

آن لائن سیشن بُکنگ اور چارجز کی تفصیلات کے لیے ہمارے اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ

Dr. Hafeez Ul Hassan
Dr.Hafeez Consultancy
Science with Dr.Hafeez

اگر آپکو جدید علوم سیکھنے کا شوق ہے اور آپ انٹرنیٹ پر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے اور چاہتے ہیں کہ آپکو دنیا کی بڑی او...
13/09/2024

اگر آپکو جدید علوم سیکھنے کا شوق ہے اور آپ انٹرنیٹ پر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے اور چاہتے ہیں کہ آپکو دنیا کی بڑی اور اچھی یونیورسٹیوں سے سرٹیفیکٹ بھی ملیں تو یہ چند ویب سائنٹس ہیں جہاں آپ آن لائن تعلیم حاصل کر سکتے ہیں:

1. Coursera
2. edX
3. Khan Academy
4. Udemy
5. iTunesU Free Courses
6. MIT OpenCourseWare
7. Stanford Online
8. Codecademy
9. NPTEL

اسکے علاوہ آپ یوٹیوب پر دنیا کی بڑی یونیورسٹیاں جیسے کہ Harvard, MIT, Stanford ، British Columbia وغیرہ پر بھی مختلف سائنس کے کورسز کے لیکچرز دیکھ سکتے ہیں ۔

شکریہ

For Session BookingWhatsApp us at:+49 163 9648253
09/09/2024

For Session Booking
WhatsApp us at:

+49 163 9648253

کیریئر کونسلنگ اور بیرون ملک سکالرشپ کی معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں+49 163 9648253ٹیم: ڈاکٹر حفیظ الحسن آن لائ...
09/09/2024

کیریئر کونسلنگ اور بیرون ملک سکالرشپ کی معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں

+49 163 9648253

ٹیم: ڈاکٹر حفیظ الحسن

آن لائن سیشن بُکنگ اور چارجز کی تفصیلات کے لیے ہمارے اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ

Nothing makes us happier than a knowledgeable and wise  person you become regarding your career choices and scholarship ...
07/09/2024

Nothing makes us happier than a knowledgeable and wise person you become regarding your career choices and scholarship options, after the session!!



Dr. Hafeez Ul Hassan
Dr.Hafeez Consultancy

Come join our Career Consultation Session.  Explore the new career choices and scholarships abroad. Each session is tail...
07/09/2024

Come join our Career Consultation Session. Explore the new career choices and scholarships abroad.

Each session is tailored for specific individual needs. Learn to unlearn and unlearn to learn.

For booking contact our WhatsApp:

+49 163 9648253

سکالرشپ کے لیے اتنی جگہ اپلائی کیا، ناکامی ہوئی، کیوں؟تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن آج ایک سیشن کے دوران ایک لڑکے نے پوچھا کہ ...
05/09/2024

سکالرشپ کے لیے اتنی جگہ اپلائی کیا، ناکامی ہوئی، کیوں؟

تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن

آج ایک سیشن کے دوران ایک لڑکے نے پوچھا کہ اتنی جگہوں پر سکالرشپ کے لیے اپلائی کر چکا مگر کہیں بھی سکالرشپ نہیں ملی تو سوچا اسے جو جواب دیا آپکو بھی بتا دوں۔

دیکھیے دنیا میں پاکستان کے علاوہ قریب 193 اور ممالک ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ہر سال مختلف شعبہ جات میں گریجویٹ ہوتے ہیں۔ بھارت میں یہ تعداد 25 لاکھ سالانہ جبکہ پاکستان میں قریب 5 لاکھ سالانہ ہے۔ یہ ایک بڑی تعداد ہے۔ اگر لاکھوں افراد میں سے چند فیصد بھی دنیا بھر میں موجود مختلف یونیورسٹیوں کے سکالرشپ کے لیے اپلائی کریں تو یہ بذات خود لاکھوں طلبا بنتے ہیں۔ بہت سے جدید ممالک جیسے کہ امریکہ ، چین، جرمنی، جاپان وغیرہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سکالرشپ بانٹتے ہیں۔ تاہم ان میں سے 90 فیصد سے زائد سکالرشپس جزوی سکالرشپس ہوتی ہیں جن میں کُلی یاجزوی فیس معاف ہوتی یے۔ بہت کم سکالرشپ پروگرام ایسے ہوتے ہیں جس میں آپکو مکمل سکالرشپ بمعہ ماہانہ خرچ، رہائش وغیرہ حاصل ہو۔ اور ان سکالرشپس کی تعداد ہزاروں میں ہوتی یے۔
بہت سے انگلش سپیکنگ ممالک جیسے کہ برطانیہ ، امریکہ، آسٹریلیا وغیرہ میں مختلف ڈگریوں کی فیس کئی ہزار ڈالر ہوتی یے۔ جبکہ بہت سے یورپی ممالک جہاں انگریزی نہیں بولی جاتی وہاں تعلیم مفت یا چند لاکھ روپے سمسٹر فیس کے ساتھ حاصل کی جا سکتی ہے۔

لہٰذا اگر آپ مکمل سکالرشپ حاصل کر کے کسی ملک جانا چاہتے ہیں تو یاد رکھیے کہ آپکا مقابلہ دیگر ممالک کے لاکھوں طلبا سے چند ہزار سکالرشپ کی آسامیوں پر ہوتا ہے۔
تو اس کے لیے آپکو کیا کرنا پڑے گا ؟ کیا آپ اپلائی کرنا چھوڑ دینگے؟

نہیں، بلکہ آپ جس قدر ہو، زیادہ سے زیادہ جگہوں اور زیادہ سے زیادہ سکالرشپ پروگرامز کے لیے اپلائی کریں گے اور اپنی ایپلیکیشن، سکالرشپس کے لیے لکھے جانے والے مضمون اور اپنی سی وی کو بہتر سے بہتر بناتے ہوئے دن رات ان پروگرامز کے لیے اپلائی کریں گے۔ آپکو یقیناً ریجکشنز ہونگی، دل ٹوٹے گا، مایوسی ہو گی مگر اس سب کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔ اس سب جے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں اگر آپ بہتر سے بہتر ملک میں کم۔سے کم خرچ یا مفت ڈگری حاصل کرنے اور اپنا مستقبل بنانے کا سوچیں گے۔
یہ بات ذہن نشین کر لیجئے ۔ پلو سے باندھ لیجئے کہ پاکستان میں شاید جگاڑوں اور شارٹ کٹس سے کام ہوتے ہوں باہر کے ممالک میں آپکو منظم نظام اور طریقہ کار سے گزر کر ہی جانا پڑے گا۔ یہاں آپکا کوئی تایا ،ماما یا چاچا نہیں ہو گا جو آپکو مراعات یا رعایت دے گا یا سفارش، رشوت یا اقربا پروری سے کام ہو جائے گا۔

اب آپ نے اپنی سی وی، موٹیویشن لیٹر اور دیگر دستاویزات کیسے بہتر سے بہتر بنانے ہیں کہ آپکے سکالرشپ کے چانسز بڑھ جائیں؟ اسکا کوئی بنیادی فارمولا نہیں کیونکہ ہر شخص کی صلاحیتیں اور ہر شخص کی تعلیمی قابلیت اور مستقبل کے حوالے سے وژن مختلف ہوتا یے۔ لہذا اس حوالے سے انفرادی طور پر مشورہ اہم ہے۔

گھنٹہ پہلے ہونے والے سیشن کے دوران میں نے نوجوان کو یہی بات سمجھائی کہ وہ اپنی ایپلیکیشن میں بہتری لائے۔ محض چیٹ جی ہی ٹی کے استعمال اور کاپی پیسٹ کرنے سے آگے بیٹھی سکالرشپ اور ایڈمشن کمیٹی میں شامل زیرک اور تجربہ کار اساتذہ کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں سکالرشپ ایپلیکیشن آتی ہونگی اور وہ بچے نہیں کہ سمجھ نہ سکیں کہ کس نے مضمون چیٹ جی پی ٹی سے لکھا یے(کیونکہ اس کا ایک مخصوص لکھنے کا انداز ہے) اور کس نے خود سے اپنے متعلق بتایا یے۔ اگر آپ نے ہزاروں ایپلیکیشن میں سے سکالرشپ اور ایڈمشن کمیٹی کے سامنے منفرد نظر آنا ہے تو آپکو محنت کرنی پڑے گی اور سوچ کے نئے زاویے ڈھونڈنے ہونگے جن سے آپ اپنی صلاحیتوں کو کمیٹی کے سامنے رکھ سکیں اور اُنہیں متاثر کر سکیں نہ کہ آپکی ایپلیکیشن دیکھ کر کمیٹی میں بیٹھے انگریز/یورپی کہیں کہ کہاں دوسرے درخواست گزار راجا بھوج اور کہاں یہ گنگو تیلی۔

اگر آپ کیرئیر کونسلنگ اور بیرون ملک سکالرشپ کے لیے مجھ سے انفرادی سیشن رکھنا چاہتے ہیں تو میری ٹیم کے اس نمبر پر رابطہ کیجیے۔

+49 163 9648253

ٹیم: ڈاکٹر حفیظ الحسن

نوٹ: ان سیشنز کی فیس ہے اور یہ محض سنجید افراد کے لیے ہیں جو اپنے مستقبل کے حوالے سے بے حد سنجیدہ ہیں۔کیونکہ میرے پاس وقت نہیں کہ ہر کسی سے سیشن کروں جسکا کوئی حاصل وصول نہ ہو۔ کم تعلیم یافتہ یا ڈنکی کے خواہش مند حضرات ہرگز ہرگز رابطہ نہ کریں۔ اگر آپکی کوالیفیکشن بیچلرز سے کم ہے تو معذرت۔ یہ سیشن محض ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے حصول کے لیے باہر جانے والے حضرات کے لئے ہیں جو باہر کے ممالک میں مزدوری یا ٹیکسیاں چلانے کی نیت سے نہیں بکہ بہتر اور اچھی کمپنیوں/یونیورسٹیوں میں نوکری کرنے کی خاطر انا چاہتے ہیں۔
سیشن بکنگ کے ساتھ اپنی سی وی بھی فارم میں موجود ای میل پر ارسال کریں تاکہ اسے دیکھ کر آپکو بہتر مشورہ دیا جا سکے۔

اس ہفتے کے سیشن بُک ہیں اور سیشن محض ہفتہ اور اتوار کو ہی ہوتے ہیں۔

شکریہ

سر باہر کا ویزا لگوا دیں!!تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن آج پانچ کیریئر کونسلنگ کے سیشن مختلف بیک گراؤنڈ کے طلبا سے کیے جو باہر...
05/09/2024

سر باہر کا ویزا لگوا دیں!!

تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن

آج پانچ کیریئر کونسلنگ کے سیشن مختلف بیک گراؤنڈ کے طلبا سے کیے جو باہر کے ممالک آنا چاہتے ہیں۔ کوئی فاسٹ گریجویٹ تھا تو کوئی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا گریجویٹ ۔۔ہر۔کسی کے اپنے خیالات اور تصورات تھے باہر جانے کے حوالے سے۔ مجھے یہ جان کر تھوڑی مایوسی ہوئی کہ ہر کوئی شارٹ کٹس کے چکر میں یے۔ سیشن میں لوگوں کو اُمید ہوتی یے کہ میں جادو کی چھڑی گھماؤں گا اور وہ فوراً باہر کے ملک سکالرشپ یا نوکری لیکر پہنچ جائیں گے۔ ایسا کونسی دنیا میں ہوتا ہے بھائی؟ میرا کام آپکو اپکے انفرادی تعلیمی بیک گراؤنڈ اور اسکے مطابق بہتر کریئر یا شعبے کے انتخاب اور صحیح ملک میں داخلے اور سکالرشپ کے مواقعوں کے حوالے سے بتانا یے۔ میں کسی ایمبیسی کا ویزا آفیسر نہیں ہوں کہ آپ کو سیشن میں ویزوں کے ٹھپے لگوا کر دوں۔ یہ ایک فضول خواہش ہے۔ آپ کو اگر یہ اُمید یے کہ میرے ساتھ سیشن کر کے آپ اگلے دن کسی باہر کے ملک بیٹھے ہونگے تو آپ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ان سیشنز کا مقصد آپکو صحیح سمت دینا ہے۔ ایک بہتر راستہ دکھانا ہے تاکہ آپ جب مختلف یونیورسٹیوں میں پروگرامز کے لیے اپلائی کریں تو پُر اعتماد ہو کر کریں جس سے آپکے ان ممالک میں بہتر تعلیم کے حصول کے لیے جانا آسان ہو سکے۔ پاکستان میں سبز باغ دکھانے والے بہت ہیں جو آپکو حقیقت سے دور رکھ کر آپ سے لاکھوں لوٹتے ہیں۔ یہ کرنا آسان ہے۔ مگر اس سے آپکا کوئی فائیدہ نہیں ہونا بھلے آپ بھاگ بھاگ کر ایسے لوگوں کے پاس جائیں۔ ایک ایسا ملک جہاں ہر کوئی بھاگنے کی کوششوں میں ہے، انکو ذرا سا سبز باغ دکھاؤ تو وہ کیوں نہیں اپنی جمع پونجی داؤ پر لگائے گا مگر اس طرح سے آپ ایجنٹوں اور فراڈیوں کے ہاتھوں اپنی جہالت کے باعث خود لُٹیں گے اور مجھے آپ سے ذرا ہمدردی نہیں ہو گی اور نہ ہی آپکو اس سے کچھ حاصل ہو گا۔ آپکا لوگوں سے اعتبار ہی اُٹھتا جائے گا۔

اپکو مفت معلومات چاہئیں، وہ آپکو انٹرنیٹ پر مل جائیں گی۔ تردد کیجئے اگر لگن ہے۔ میں اس ہیج پر مختلف موضوعات پر خود گاہے بگاہے کافی کچھ شئیر کرتا رہونگا۔ مگر اگر آپکو انفرادی نوعیت میں کونسلنگ چاہیے تو یہ میں ہزاروں لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں کر سکتا۔
سیشن بُک کیجئے، اپنی توقعات درست کیجئے اور جو غلط فہمیاں اور سؤالات آپکے ہیں، انہیں دور کر کے ایک بہتر درخواست دہندہ کے طور پر اعتماد سے باہر کی یونیورسٹیوں میں ایڈمیشن اور سکالرشپ کے لیے اپلائی کیجئے۔ حقیقت پسند اور پرُاعتماد بنیں۔ آپکو سپون فیڈنگ کسی نے نہیں کرنی نہ ہی کسی کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ آپکے ایک ایک مسئلے کا حل نکالے۔ میرا فلسفہ بھوکے کو مچھلی کھلانا نہیں بلکہ مچھلی پکڑنا سکھانا ہے۔

Adresse

60 Rue Jean Jacques Rousseau 60
Ivry-sur-Seine
94200

Téléphone

+491639648253

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Dr.Hafeez Consultancy publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Dr.Hafeez Consultancy:

Partager