Karobari talks

Karobari talks WE MAKE THIS PAGE FOR Awareness TO LOCAL BUSINESS MANS AND GIVING THEM FREE CONSULTANCY ABOUT BUSINESS BY profesional business CONSULTANTS. THANKS

SO PLEASE LIKE THIS PAGE AND SHARE.

31/12/2021

Work hard until you reach your goal

😍
21/10/2021

😍

How to trade crypto and forex trading in pakistan and india best apps to trade crypto and forex trading

16/10/2021

سبزی بیچنے کا پراسرار انداز

05/10/2021

میمن کیسے ایک۔لاکھ سے ایک کروڑ بناتے ھیں ویڈیو دیکھیں اور پیج کو لایک کر لیں

30/09/2021

گوگل۔سے سرٹیفیکٹ لے کے لاکھوں روپے کمائیں بالکل فری ثبوت ویڈیو میں۔دیکھیں یوٹیوب کا لنک نیچے ھے
https://youtu.be/AIii8EAjZBM

14/09/2020

دس ھزار لگائیں اور ماھانا پچاس سے ستر ھزار تک کمائیں مزید ایسی ویڈیوز کے لیے پیج کو لائک شئر کریں

Don’t Swipe without react 💖
29/06/2020

Don’t Swipe without react 💖

28/05/2020

*پچاس 50 ایسے کاروبار جو بغیر سرمائے کے شروع کیے جا سکتے ہیں

*1: ایفلی ایٹ مارکیٹینگ Affiliate marketing*
بغیر کسی سرمائے کے شروع کیا جانے والا یہ بزنس آج کل پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ یہ منافع کمانے کا بہترین آن لائن ذریعہ ہے اور اپنے گھر بلکہ اپنے کمرے میں بیٹھ کر با آسانی اس بزنس کو چلایا جا سکتا ہے۔ اس طریقہ کار میں آپ کسی اور کمپنی کی پروڈکٹ یا سروسز کو انٹرنیٹ یا ایسے ہی کسی دوسرے میڈیم کے ذریعے پروموٹ کرتے ہیں اور اسے فروخت کر کے اپنا طے شدہ کمیشن وصول کرتے ہیں۔

*2: بلاگ رائیٹنگ Blog Writing*
بلاگ ایسی ویب سائیٹ یا ویب پیج ہوتا ہے جس پر ہر روز نئی نئی معلومات اور تبصرے لکھے جاتے ہیں۔ ایک فرد یا افراد کا ایک گروپ مل کر اس کو پلان کرتا ہے۔ بلاگ رائیٹنگ سوشل میڈیا کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان میں اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں اس کی ڈیمانڈ ہے۔ آپ بنا کسی سرمائے کے مختلف ویب سائٹس کے لیے بلاگ رائیٹنگ کا کا م شروع کر کے ایک معقول آمدنی کا ذریعہ پیدا کر سکتے ہیں۔

*3: نئے کاروباری افراد کی کاؤنسلِنگ*
اگر آپ کے پاس بزنس فیلڈ کا کافی علم، مہارت اور آئیڈیاز موجود ہیں اور آپ اس سلسلے میں بزنس کے میدان میں داخل ہونےںوالے نئے افراد کی مدد کرنے کی سوچ بھی رکھتے ہیں تو آپ ایک بہت اچھے بزنس کاؤنسلر بن کر نہ صرف نئے بزنس کاروباری افراد کو ٹرینڈ کر سکتے ہیں بلکہ ایک اچھا منافع کما سکتے ہیں۔

*4: سٹوڈنٹ کیریئر کاؤنسلِنگ*
اگر آپ کے پاس کیریئر کاؤنسلِنگ کی ڈگری یا اس فیلڈ کی کافی زیادہ معلومات موجود ہیں اور آپ کے اندرلوگوں کی چھپی صلاحیتوں کا کسی حد تک اندازہ لگانے کی صلاحیت بھی موجود ہے تو آپ سٹوڈنٹس کے لیے ایک اچھے کاؤنسلر بن سکتے ہیں اور نہ صرف کمیونٹی کی خدمت کر سکتے ہیں بلکہ ایک باعزت روزگار بھی کما سکتے ہیں۔

*5: کلکس سینس Clixsense*
کلکسینس اشتہارات کی ایک ویب سائیٹ ہے۔ اس سائیٹ کو جوائن کر کے آپ بنا پیسہ خرچ کیے اپنے لیے ایک معقول وسیلہ آمدنی بنا سکتے ہیں۔

*6: کنسلٹنگ کمپنی Consulting Company*
اگر آپ کسی بھی فیلڈ میں بہترین معلومات اور مہارت رکھتے ہیں تو آپ اس فیلڈ میں پہلے سے موجود یا نئے آنے والے لوگوں کی رہنمائی کے لیے ایک کنسلٹنگ کمپنی کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے متعلقہ شعبے کی وسیع معلومات و مہارت درکار ہے۔

*7: کونٹینٹ رائیٹنگ Content Writing*
تمام کمپنیوں اور اداروں کو پروموشن کے لیے تحریری شکل میں ایک قابلِ توجہ مواد کی ضرورت ہڑتی ہے جو زیادہ سے زیادہ کسٹمرز کی توجہ حاصل کر سکے۔ اگر آپ کے اندر اردو یا انگلش زبان میں ایسا پرکشش کونٹینٹ تخلیق کرنے کی صلاحیت موجود ہے تو آپ ایک نہایت کامیاب کونٹینٹ رائیٹنگ کا کام شروع کر سکتے ہیں اور مختلف کمپنیوں اور اداروں کو کونٹینٹ فراہم کر سکتے ہیں۔

*8: کاپی رائیٹنگ Copywriting*
کاپی رائیٹنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ اگر آپ کے پاس لکھنے کی مناسب مہارت موجود ہے اور زبان و گرامر کی بہتر سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو آپ ایک اچھے کاپی رایٹر بن کر اپنا کام شروع کر سکتے ہیں۔

*9: یوگا اور ہیلتھ کلاسز*
اگر آپ یوگا یا اسی قسم کی دوسری ہیلتھ ایکٹیویٹیز میں مہارت و تجربہ رکھتے ہیں تو آپ با آسانی اس فیلڈ کو اپنا کاروبار بنا سکتے ہیں اور اپنے گھر یا کسی بھی دستیاب پر سکون جگہ پر یوگا سینٹر یا ہیلتھ کیئر سینٹر بنا سکتے ہیں۔

*10: ای میل سروس*
اجکل زیادہ تر کمپنیاں کسی مخصوص علاقہ میں اپنی برانڈ کی پروموشن کے لیے ای میل سروس کو ترجیح دیتی ہیں جس کا مقصد صرف ٹارگٹ کسٹمرز کو اپروچ کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کی سہولت موجود ہے تو آپ گھر پر ہی مختلف کمپنیوں کے لیے یہ کام شروع کر سکتے ہیں۔

*11: ای بک رائیٹنگ*
*E-Book Writing*
اگر آپ ایک اچھے لکھاری ہیں اور ای بکس کی تیکنیکس جانتے ہیں تو آپ ای بک رائیٹنگ کے ذریعے بہت اچھا منافع کما سکتے ہیں ۔خاص طور پر خواتین کے لیے یہ بہت اچھا کاروبار بن سکتا ہے جو یہ صلاحیت رکھتی ہیں۔

*12: آن لائن مارکیٹنگ*
مختلف کمپنیوں کی پروڈکٹس اور سروسز کی آن لائن مارکیٹنگ کا آج کل بہت زیادہ رجحان ہے اور ہر روز بہت سے نئے لوگ اس کاروبار سے وابستہ ہو رہے ہیں۔ اگر آپ اس کام کی کچھ سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو کمپنیوں اور اداروں کی آن لائن مارکیٹنگ آپ کے لیے نفع بخش کاروبار بن سکتی ہے۔

*13: ملازمین کی تربیت*
بزنس کی دنیا میں ملازمین کی تربیت کی ڈیمانڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ زیادہ تر یہ کورسز کمپنیوں کی ویب سائٹس پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ اس فیلڈ کا تجربہ رکھتے ہیں تو گھر بیٹھ یہ کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

*14: آن لائن ٹیچنگ*
آج کل آن لائن ٹیچنگ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہاہے۔ اگر آپ ٹیچنگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ گھر بیٹھے آن لائن ٹیچنگ بزنس شروع کر سکتے ہیں۔ یہ کاروبار دو طرح سے شروع کیا جاسکتا ہے۔ آپ اپنا آن لائن ٹیچنگ سنٹر رجسٹر کروا سکتے ہیں یا اپنا انڈیپینڈنٹ بزنس شروع کر سکتے ہیں۔

*15: ایوینٹ مینجمنٹ Event Management*
اگر آپ کے پاس ایوینٹ مینجمنٹ کی ڈگری موجود ہے یا اگر آپ پلاننگ، ڈیزائینگ اور چیزوں کو ترتیب دینے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ ایک اچھے ایونٹ آرگینائزر بن کر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ بڑی بڑی کمپنیوں، تعلیمی اداروں، مذہبی تنظیموں، شادی کی تقریبات اور سیاسی جماعتوں کی ایونٹ مینجمنٹ کے ذریعے کثیر منافع کما سکتے ہیں۔

*16: فیشن ڈیزائیننگ*
اگر آپ فیشن ڈیزائیننگ کا کام جانتے ہیں تو آپ بغیر انویسٹمنٹ کے ایک نہایت سود مند کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اس کاروبار میں کامیابی کے 100 فیصد امکانات موجود ہیں کیونکہ مارکیٹ میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

*17: فیچر ایجنسی*
اگر آپ کو لکھنے پڑھنے میں دلچسپی ہے اور آپ ایک تخلیقی ذہن کے مالک ہیں تو آپ اپنی فیچر ایجنسی قائم کر کے ایک بہترین ، باعزت اور بہت زیادہ نفع بخش کاروبار کے مالک بن سکتے ہیں۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا دونوں میں فیچر رائیٹنگ کی بہت ڈیمانڈ ہے۔ اس بزنس کے آغاز کے لیے آپ کو محض ایک کمپیوٹر اور ٹیلیفون کی ضرورت ہوگی جو آج کل باآسانی ہر گھر میں دستیاب ہوتے ہیں۔

*18: مالی مشاورت کا کاروبار* *Finance Consulting*
اگر آپ مالیات کے شعبے میں مناسب مہارت و تجربہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں قانونی مسائل سے بھی آگاہ ہیں تو آپ اپنی ذاتی کمپنی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ اس میں انشورنس، انویسٹمنٹ پلاننگ، ٹیکس کے متعلق معاملات، کاروباری مشاورت وغیرہ شامل ہیں۔

*19: فرسٹ ایڈ ٹریننگ*
اگر آپ کے پاس فرسٹ ایڈ ٹریننگ کی معلومات و تجربہ موجود ہے تو آپ اس اپنا ذاتی کاروبار بنا سکتے ہیں۔ آج کل بہت سی کمپنیاں اور ادارے اپنے ورکرز کے لیے فرسٹ ایڈ کی تربیت کو نہ صرف ضروری خیال کرتے ہیں بلکہ اس کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔بآپ اپنے گھر پر فرسٹ ایڈ ٹریننگ سنٹر قائم کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کی شروعات کے لیے آپ کو کلائنٹس کا ایک نیٹ ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی۔

*20: آرٹ کورسز*
اگر آپ آرٹ کے کسی بھی شعبے میں مہارت و تجربہ رکھتے ہیں مثلاً پھولوں کی آرائش، ڈرائینگ اور پینٹنگ وغیرہ تو آپ اپنے ذاتی آرٹ سینٹر کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔ یہ سینٹر نہ صرف آپ کے فن کو پھیلانے کا بلکہ ایک باعزت روزگار کا بھی ذریعہ بن سکتا ہے۔

*21: سلائی کڑائی کا کام*
بغیر سرمائے کے شروع کیا جانے والا یہ ایک نفع بخش کاروبار ہے۔ اس کے لیے آپ کو صرف اس کام کو جاننے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر خواتین کے لیے یہ ایک بہت اچھا بزنس ہے اور ہمارے شہروں او ر دیہات کی اکثر خواتین اس سے وابستہ ہیں۔

*22: ہوم ٹیوشن سینٹر*
اپنے گھر پر ٹیوشن سینٹر کا قیام ایک بہت منافع بخش بزنس ہے ۔اور پورا سال ایک اچھی ارننگ دیتا ہے۔بہت سے گھروں میں خواتین و حضرات ایسے ٹیوشن سینٹر قائم کر کے باعزت روزگار کما رہے ہیں۔

*23: کوکنگ کورسز*
کوکنگ میں مہارت خاص طور پر خواتین کے لیے ایک بہترین کاروبار کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ آپ اپنے گھر میں بنا سرمائے کے کوکنگ کلاسز کا آغاز کر سکتی ہیں۔

*24: فری لانس بک کیپنگ* *Freelance Book keeping*
تمام چھوٹی اور بڑی کمپنیوں اور سمال بزنس اونرز کو اپنے مالی معاملات اور اکاؤنٹس کی مینجمنٹ کے لیے بک کیپر کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کام زیادہ تر کمپیوٹرز پر ہی سرانجام دیا جاتا ہے۔ تاہم بہت سے چھوٹے بزنس اونرز ایک باقاعدہ بک کیپر کو ہائر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اگر آپ ایک اچھے اکاؤنٹینٹ ہیں تو آپ اپنا فری لانس بک کیپنگ کا کاروبار شروع کر کے ایک ہی وقت میں مختلف کمپنیوں کے لیے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

*25: کینڈل میکنگ*
اگر آپ موم بتی بنانے کا کام جانتے ہیں تو نہایت قلیل سرمائے سے اپنا کام شروع کر سکتے ہیں اور اپنے گھر پر رہتے ہوئے آن لائن اس کی پروموشن کے مواقع بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

*26: لینگویج سینٹر*
اگر آپ کوئی غیر ملکی زبان خاص طور پر انگلش میں مناسب مہارت رکھتے ہیں تو آپ بنا انویسٹمنٹ کے اپنے گھر پر ہی ایک لینگویج سینٹر بنا سکتے ہیں اور ایک اچھی ارننگ کر سکتے ہیں۔

*27: کڈز کیئر سینٹر*
اگر آپ بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنا جانتے ہیں تو آپ اپنے اسی پیشن کو اپنا کاروبار بھی بنا سکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں آج کل خواتین کے ملازمت کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں کڈز کیئر سینٹر کا قیام آپ کو بنا سرمائے کے اچھا منافع دے سکتا ہے۔

*28: ہینڈی مین سروسز* *Handyman service*
اگر آپ گھریلو آلات و دیگر اشیاء کی مرمت کا کام جانتے ہیں تو آپ اسے اپنا کاروبار بنا کر ملازمت کی ٹینشن سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

*29: ہیلتھ کنسلٹنگ*
اگر آپ کے پاس ہیلتھ کیئر کا ایک وسیع نالج اور سرٹیفیکیٹ بھی ہے تو آپ بغیر انویسٹمنٹ کے اپنا ہیلتھ کیئر سینٹر بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو صرف ایک مناسب حکمتِ عملی اور
```Federal Tax Identification Number```
کی ضرورت ہو گی۔

*30: پورٹریٹ میکنگ*
اگر آپ ایک اچھے ڈرائینگ آرٹسٹ ہیں اور پورٹریٹ میکنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ پورٹریٹ بنانے کا ایک بہترین کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنا ایک عمدہ سوشل نیٹ ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہو گی جو آپ کے بزنس نیٹ ورک کی بنیاد بنے گا۔

*31: اشیاء کی منتقلی کی خدمات*
*Goods Transfer Services*
مختلف افراد یا کمپنیوں کی مختلف اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی بھی بغیر سرمائے کے شروع کیا جانے والا کاروبار ہے۔ اس کے لیے آپ کو صرف وسیع تعلقات اور معلومات کی ضرورت ہوگی۔

*32: میرج بیورو*
پوری دنیا میں اور خاص طور پر پاکستان میں یہ کاروبار بہت مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔اس کے لئے آپ کو صرف ایک سوشل نیٹ ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی۔ بنا انویسٹمنٹ کے یہ ایک بہترین منافع بخش کاروبار ہے۔

*33: گرافک ڈیزائننگ*
ایک اچھے گرافک ڈیزائنر کو ملازمت کے حصول کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ مختلف کمپنیوں اور اداروں کے لیے یہ کام گھر بیٹھ کر سرانجام دے سکتا ہے۔مگر اس کے لیے اپنی فیلڈ کی وسیع معلومات اور بزنس نیٹ ورک کا قیام نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

*34: پروپرٹی ڈیلنگ*
بغیر سرمائے کے شروع کیا جانے والا یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ مگر فیلڈ کی وسیع معلومات ، قابلِ اعتماد شہرت اور تعلقات کا ایک وسیع نیٹ ورک درکار ہے۔

*35: سیکیورٹی کنسلٹنگ*
سیکیورٹی آج کل تیزی سے بڑھتا ہوا اور منافع بخش کاروبار ہے اور اپنے گھر پر ہی شروع کیا جاسکتا ہے۔ مگر سیکیورٹی میں مہارت و تجربہ اس کے لیے نہایت ضروری ہے۔

*36: مارکیٹ ریسرچ سروس*
مارکیٹ ریسرچ کسی بھی نئے بزنس اور کمپنی کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ کمپنیز اور سمال بزنس اونرز کے لیے مارکیٹ ریسرچ کا کام سرانجام دینا ایک تیزی سے پھیلتا ہوا منافع بخش کاروبار ہے۔ جس کے لیے سرمائے کی ضرورت نہیں۔

*37: ایپ ڈولپنگ App Developing*
سمارٹ فونز کی آمد کے ساتھ ہی موبائل ایپلیکیشن کا بزنس بہت وسعت اختیار کر گیا ہے۔ اگر آپ ایک اچھے ایپ میکر ہیں تو اپنی ذاتی ایپس بنا کر مختلف کمپنیوں کو فروخت کر سکتے ہیں اور ایک منافع بخش کاروبار کر سکتے ہیں۔

*38: آفس سپلائی بزنس*
آفس سپلائی کا کاروبار بھی ایک منافع بخش کاروبار ہے جو اپنے گھر پر ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔ کمپنیاں، تعلیمی ادارے اور آفسز اس بزنس میں بڑے کلائنٹس بن سکتے ہیں۔ اس کام کے لیے وسیع معلومات و تجربہ درکار ہے۔

*39: آن لائن شاپنگ*
آن لائن شاپنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے جو بغیر انویسٹمنٹ کے اپنے گھر پر ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو صرف مختلف کمپنیوں کے ساتھ رجسٹریشن ، اپنی Website اور اسے پروموٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

*40: آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ*
اگر آپ مارکیٹنگ کے جدید طریقہ کار کی معلومات و تجربہ رکھتے ہیں تو آپ ایک کامیاب آؤٹ ڈور مارکیٹنگ کا بزنس شروع کر سکتے ہیں اور مختلف کمپنیوں اور اداروں کو اپنے کلائینٹس کی لِسٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔

*41: پروڈکٹ برانڈنگ اور پیکنگ*
پروڈکٹس کی برانڈنگ اور پیکنگ کمپنیز کی ایک اہم ضرورت ہے۔ آپ مختلف کمپنیوں کے لیے یہ کام اپنے گھر پر سٹارٹ کر سکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں اکثریت اس کاروبار سے منسلک ہے۔ اس کے لیے مختلف کمپنیوں کی معلومات اور تعلقات ضروری ہیں۔

*42: ریئل اسٹیٹ ایجنسی Real Estate Agecy*
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے اس دور میں ریئل اسٹیٹ ابھی تک ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ آپ اپنی موجودہ پراپرٹی سے ہی اس بزنس کا آغاز کر سکتے ہیں۔

*43: سیلز ٹرینگ Sales Training*
کمپنی یا بزنس کی کامیابی اس کی کامیاب سیلز پر منحصر ہوتی ہے۔ مختلف کمپنیاں اپنے سٹاف کی تربیت کے لیے سیلز ٹریننگ پراگرام تشکیل دیتی ہیں۔ اگر آپ اس شعبے میں مہارت رکھتے ہیں تو مختلف کمپنیوں کے لیے یہ کورسز ڈیزائن کر سکتے ہیں اور بہترین منافع کما سکتے ہیں۔

*44: کٹنگ اینڈ سٹیچنگ کلاسز*
اگر آپ ڈریس میکینگ کا کام جانتے ہیں تو کٹنگ اور سٹیچنگ کی کلاسز اپنے گھر پر شروع کر کے ایک منافع بخش کاروبار کے مالک بن سکتے ہیں۔

*45: موبائل ریپیئرنگ*
موبائل ریپیرنگ ایک بہت کامیاب بزنس بن چکا ہے۔ اگر آپ یہ ہنر جانتے ہیں تو اپنے گھر پر رہتے ہوئے لوکل کمیونٹی سے ہی اس کام کی شروعات کر سکتے ہیں اور آہستہ آہستہ اپنی محنت اور کارکردگی سے اس کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں۔

*46: سپورٹس کوچنگ*
اگر آپ کو کھیلوں میں دلچسپی ہے اور کسی گیم کے اچھے پلیئر ہیں تو آپ اپنی کوچنگ کلاسز کا آغاز کر سکتے ہیں۔اور اپنے گھر پر یا کسی قریبی میدان میں اس ٹریننگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔

*47: ٹرانسلیشن سروس*
اگر آپ ایک سے زیادہ غیر ملکی زبانیں جانتے ہیں تو آپ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور بہت سی سوشل ویب سائٹس کے لیے اپنے گھر پر ہی آن لائن یا آف لائن ٹرانسلیشن کا کام سر انجام دے سکتے ہیں اور اسے ایک منافع بخش کاروبار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

*48: ویب ڈیزائننگ*
اگر آپ ایک اچھے ویب ڈیزائنر ہیں تو مختلف کمپینیوں، اداروں اور لوگوں کے لیے ویب سائٹس ڈیزائن کر کے ایک بہترین پرافٹ کما سکتے ہیں۔

*49: ٹیکسٹ بک رائیٹنگ اینڈ ڈیزائننگ*
اگر آپ تعلیمی شعبے میں وسیع معلومات اور تجربہ رکھتے ہیں تو آپ ٹیکسٹ بک رائیٹننگ کے ایک کامیاب بزنس کا آغاز کر سکتے ہیں اور مختلف تعلیمی اداروں کو ہر سطح پر لرننگ میٹیریل فراہم کر سکتے ہیں۔

*50: کمپیوٹر پروگرامنگ*
اگر آپ کمپیوٹر پروگرامنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو مفید اور کارآمد پروگرامز تخلیق اور فروخت کر کے کثیر منافع کما سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں یہ ایک نہایت منافع بخش کاروبار ہے۔

```مفاد عامہ کے لیے پیش کیا گیا۔❤❤

28/12/2019

Please Rate our page For motivanional vedio and Good & Easy PLANS

20/12/2019

Small buisnus machines

Adresse

Paris

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Karobari talks publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Mis en avant

Partager