04/01/2026
سلسلہ نقشبندیہ کے نئے رہنما مولانا سلمان صاحب بجنوری
سلسلہ نقشبندیہ برصغیر میں اصلاحِ نفس اور تزکیۂ قلب کا ایک معتبر روحانی سلسلہ رہا ہے۔ اس سلسلے کی قیادت ہمیشہ ایسے اہلِ علم و تقویٰ کے سپرد کی گئی جنہوں نے علم عمل اور اخلاص میں امتیاز قائم کیا۔
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب دامت برکاتہم کی تحریر اور ان کی واضح منشا کے مطابق مولانا سلمان صاحب بجنوری کو سلسلہ نقشبندیہ کا نیا رہنما متعین کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کسی وقتی تاثر پر نہیں بلکہ طویل تربیت اعتماد اور قربت کی بنیاد پر کیا گیا۔
مولانا سلمان صاحب بجنوری علمِ دین میں پختہ بصیرت رکھتے ہیں۔ ان کی زندگی سادگی اخلاص اور خدمتِ خلق کی عملی مثال ہے۔ وہ تربیتِ سالکین میں اعتدال شریعت کی پابندی اور باطنی اصلاح پر خاص توجہ دیتے ہیں۔
یہ تقرری سلسلہ نقشبندیہ کے تسلسل اور استحکام کی علامت ہے۔ امید ہے کہ مولانا سلمان صاحب بجنوری کی رہنمائی میں یہ روحانی سلسلہ مزید اعتدال وقار اور افادیت کے ساتھ آگے بڑھے گا اور طالبانِ حق کو درست سمت عطا کرے گا۔
Maulana Salman Bijnori Offical
Peer Zulfiqar Ahmad Naqshbandi R.A