Naaj Digital Shop

Directions

Naaj Digital Shop Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Naaj Digital Shop, Business service, MD Marghoob Alam, Kishanganj.

21/06/2026

میں قسم کھاتا ہوں اس شہر ( مکہ) کی
کہ آپ اسی شہر میں رہتیہہیں
لوگ آگ میں بند کردیئے جائیں گے

اور قسم ہے باپ کی اور اس کی اولاد کی
ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے
کیا اس کا خیال ہے کہ اس پر کسی کا بس نہ چلے گا ؟
وہ کہتا ہے : میں نے ڈھیروں مال خرچ کر ڈالا
کیا اس کا خیال ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں ہے
کیا ہم نے اس کو دو آنکھیں
ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیئے
اور ہم نے اس کو (خیر و شر کے) دونوں راستے دکھا دیئے ،
مگر اس سے یہ نہ ہوسکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا
اور آپ نے سمجھا کہ گھاٹی کیا ہے
گردن کا چھڑانا
یا فاقہ کے دن کسی رشتہ دار یتیم کو یا مٹی میں پڑے ہوئے کسی محتاج شخص کو کھانا کھلانا ،
پھر وہ ان لوگوں میں شامل ہوا جو ایمان لائے ، ایک دوسرے کو صبر کرنے اور شفقت کرنے کی تلقین کی
یہی لوگ داہنی طرف والے ہیں
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ، وہی ہیں بائیں طرف والے
یہ لوگ آگ میں بند کردیئے جائیں گے 🕌 Surah Al-Balad (सूरत अल-बलद) - कुरान का 90वां सूरा | 20 आयतें

इस पोस्ट में Surah Al-Balad की पूरी तिलावत देखें अरबी में, हिंदी अनुवाद के साथ।

✨ इस सूरा को पढ़ने का फज़ीलत:
- अल्लाह न्याय के दिन अपने क्रोध से सुरक्षित रखता है [web:20]
- परलोक के कठिन मार्ग से बचाता है
- दासों की मुक्ति, भूखों को खाना खिलाना और गरीबों की मदद करना इस सूरा में सबसे मूल्यवान कार्यों में गिना जाता है [web:20]

📌 Surah Details:
- Surah No: 90
- Ayats: 20
- Makki Surah

👉 पोस्ट को Like, Share और Comment करें!
🔔 हमारे पेज को Follow करें नई Islamic वीडियोस के लिए

#सूरतअलबलद

16/06/2026
15/06/2026

اس میں رسول اللہ ﷺ کو تلقین ہے کہ آپ موجودہ دشواریوں سے پریشان نہ ہوں ، اللہ تعالیٰ بہت جلد اس پریشانی کے مقابلہ آسانی پیدا کردیں گے ؛ چنانچہ آپ ﷺ کی ابتدائی زندگی ہر طرح کی تنگیوں اور دشواریوں سے گھری ہوئی تھی ؛ لیکن بالآخر اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو دولت سے بھی نوازا اور سلطنت سے بھی ، اور آپ ﷺ کی دعوت آپ کی زندگی ہی میں پورے جزیرۃ العرب میں پھیل گئی ، کہاں تو آپ ﷺ مکہ سے بے یار و مددگار نکلنے پر مجبور کئے گئے تھے ، یا صرف آٹھ سال کے بعد اس شان سے داخل ہوئے کہ دس ہزار جاں نثار آپ ﷺ کے قدموں میں تھے ، اس سورہ میں اگر غور کیا جائے تو ایک ’’ عُسْر‘‘یعنی تنگی کا ذکر دو ’’ یُسْر‘‘ یعنی سہولتوں کے درمیان ہے ؛ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ایک عسر ہرگز دو یسر پر غالب نہیں آسکتا 👍 Facebook पर फॉलो करें: [आपका Facebook लिंक]

13/06/2026

حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی کا آغاز سچے خوابوں کے ذریعہ ہوا ، جب بھی آپ خواب دیکھتے صبح کی سفیدی کی طرح وہ آپ کے سامنے آجاتا ، پھر اس کے بعد آپ کے اندر یہ کیفیت پیدا ہوگئی کہ آپ تنہائی کو پسند کرتے ، غارِ حرا میں خلوت کی حالت میں رہتے اور کئی کئی دنوں آپ یہیں اپنے خیال کے مطابق اللہ تعالیٰ کے بارے میں غور و فکر کرتے رہتے ، آپ کا توشہ آپ کے ساتھ ہوتا ،چند دنوں کے بعد آپ ﷺ واپس تشریف لاتے اور حضرت خدیجہ آپ ﷺ کو توشہ دے کر رُخصت کردیتیں ، یہاں تک کہ ایک دن غارحرا میں حضرت جبرئیل آپ کے پاس آئے ، انھوں نے کہا : آپ پڑھئے ! آپ ﷺ نے فرمایا : میں پڑھا ہوا نہیں ہوں ، یعنی مجھے لکھی ہوئی چیز پڑھنی نہیں آتی ہے ، حضرت جبرئیل نے آپ کو اپنے سینے سے لگاکر بھینچا ، پھر دوبارہ آپ سے پڑھنے کا مطالبہ کیا ، آپ ﷺ نے یہی جواب دیا ، پھر تیسری بار آپ ﷺ سے پڑھنے کو کہا اور زور سے بھینچ کر چھوڑ دیا ، نیز اس سورہ کی ابتدائی پانچ آیتیں آپ پر پڑھیں ، ( بخاری ، باب کیف کان بدء الوحی ، حدیث نمبر : ۳ ) لہٰذا اس پر سبھوں کا اتفاق ہے کہ آپ پر نازل ہونے والی سب سے پہلی آیات یہی ہیں ، ان آیات میں کئی پہلو قابل توجہ ہیں ، اول یہ کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلی وحی میں پڑھنے کا حکم دیا اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیم اور قلم کا ذکر کیا ، اس سے تعلیم کی اہمیت معلوم ہوتی ہے ، دوسرے : فرمایا گیا ’ اپنے رب کے نام سے پڑھئے ‘ اس میں اس بات کا اشارہ ہے کہ انسان کے لئے وہی علم نافع ہوتا ہے ، جس کا رشتہ اللہ تعالیٰ سے جڑا ہوا ہو ، جس علم کا رشتہ اللہ کے نام سے جڑا ہوا نہ ہو ، وہ دنیا کمانے کا ذریعہ تو بن سکتا ہے ؛ لیکن انسانیت کی بھلائی کا ذریعہ نہیں بن سکتا ، جیساکہ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ اعلیٰ صلاحیت رکھتے ہیں ؛ لیکن نہ ان میں خالق کی پہچان ہے ، نہ مخلوق کی محبت ، تیسری بات یہ معلوم ہوئی کہ ہر اچھے کام کو اللہ کے نام سے شروع کرنا چاہئے ، چوتھے : قلم کی اہمیت معلوم ہوئی ؛ کیوں کہ قلم ہی علم کا سب سے بڑاذریعہ ہے ، قتادہ کا قول ہے کہ قلم اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ، اگر یہ نہ ہوتا تو نہ دین قائم رہتا اور نہ زندگی بہتر ہوتی ، ( تفسیر قرطبی : ۲۰؍ ۱۲۰) چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا فرمایا ( ترمذی ، کتاب التفسیر ، حدیث نمبر : ۳۳۱۹ ) رسول اللہ ﷺ نے اگرچہ لکھنا نہیں سیکھاتھا اور اس میں مصلحت تھی کہ لوگوں کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ آپ نے کسی کتاب کو پڑھ کر خود سے قرآن مجید کو بنالیا ہے ؛ لیکن آپ نے لکھنے کی حوصلہ افزائی فرمائی ، آپ مختلف صحابہ سے قرآن مجید لکھا یا کرتے تھے ، آپ ﷺ نے حدیث کو لکھنے کا حکم دیا ، (الاتقان فی علوم القرآن : ۱؍۲۰۵) اس کا اثر یہ ہوا کہ جب آپ نبی بنائے گئے تھے ، اس وقت کہا جاتا ہے کہ مکہ میں صرف تیرہ آدمیوں کو لکھنا آتا تھا ؛ لیکن آپ ﷺ کی برکت سے لکھنے کا فن اتنا عام ہوا کہ صرف وہ لوگ جن سے آپ نے وحی کی کتابت کرائی ہے ، چالیس سے اوپر ہیں ، چوتھے : اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے انسان کو ان باتوں کا علم دیا ہے ، جن کو وہ نہیں جانتے

11/06/2026

(سورہ القدر، تلاوت، Quran, Laylat al-Qadr)(۱) رسول اللہ ﷺ نے صحابہ سے بنی اسرائیل کے بعض لوگوں کے طویل مدت تک عبادت کرنے کا ذکر کیا ، صحابہ کو خیال ہوا کہ ان کی عمریں تو زیادہ ہوتی تھیں ؛ اس لئے انھوں نے زیادہ دن تک عبادت کی ، ہم لوگ اس سے محروم ہیں ، اسی پس منظر میں یہ سورہ نازل ہوئی کہ اس اُمت کو ایک ایسی شب دی گئی ہے ، جس کی عبادت ہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے ، ہزار مہینے سے ایسے ہزار مہینے مراد ہیں ، جن میں شب قدر شامل نہ ہو ، ( تفسیر قرطبی : ۲۰؍۲۳۱) چنانچہ اس سورہ میں بحیثیت مجموعی پانچ باتیں ارشاد فرمائی گئیں : اول یہ کہ قرآن مجید شب قدر میں اُتارا گیا ، حضرت عبد اللہ بن عباس ﷟ سے روایت ہے کہ قرآن سب سے اوپر والے آسمان سے آسمانِ دنیا پر اس رات میں بیک دفعہ نازل کیا گیا ، ( تفسیر طبری : ۲۴؍ ۵۴۳) دوسرے : اس رات کی فضیلت بیان کی گئی کہ یہ ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، ہزار مہینوں سے بہتر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس رات میں عبادت ایسی ایک ہزار مہینوں کی عبادت پر فائق ہے ، جن میں شب قدر نہیں ہو ؛ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو شخص ایمان اور اخلاص کے ساتھ شب قدر میں عبادت کرے ، اس کے اگلے اور پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے ، (بخاری ، کتاب الصوم ، حدیث نمبر : ۱۸۰۲) تیسری بات یہ کہی گئی کہ اس رات کے اعزاز و احترام میں خصوصی طورپر فرشتے اُترتے رہتے ہیں اور " روح " یعنی حضرت جبرئیل ﷣ --- جن کی ڈیوٹی وحی لانے کی ہے --- اگرچہ سلسلہ نبوت کے ختم ہوجانے کے بعد اب دنیا میں ان کی آمد و رفت کی ضرورت نہیں رہی ؛ لیکن اس رات کے اعزاز میں وہ بھی آسمان سے زمین پر اُترتے ہیں ، اس سے یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ روح سے حضرت جبرئیل ﷣ مراد ہیں ، یہی اکثر اہل علم کی رائے ہے ، ( روح المعانی : ۳۰؍ ۱۹۴) یہ جو عوام میں مشہور ہے کہ مُردوں کی روحیں اُترتی ہیں ، اگرچہ یہ بھی بعض لوگوں کی رائے ہے ؛ لیکن یہ صحیح نہیں ہے ، چوتھی بات فرمائی گئی کہ فرشتے اس دن تمام معاملات سے متعلق اللہ تعالیٰ کے فیصلے لے کر آتے ہیں ، جیسے زندگی ، موت وغیرہ ؛ (تفسیر قرطبی ، عن ابن عباس : ۲۰؍۱۳۳) بلکہ قدر کے معنی ہی " تقدیر " کے ہیں ، گویا اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بات کا فیصلہ ہوتا ہے کہ اس سال کیا کیا اُمور واقع ہوں گے ؟ ( حوالۂ سابق : ۱۳۰) پانچویں : یہ پوری کی پوری رات خیر و سلامتی کی حامل ہے ، یعنی آدمی اس رات کے جس لمحہ میں بھی عبادت کرے ، انشاء اللہ اس رات کی فضیلت کو پائے گا ، یہاں تک کہ صرف مغرب اور عشاء کی نمازیں جماعت سے پڑھ لے ، تب بھی شب قدر کا اپنا حصہ پائے گا ، یہ بات حضرت عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ ﷟ نے خود حضور ﷺ سے روایت کی ہے ، (قرطبی : ۲۰؍ ۱۳۷ ) اللہ تعالیٰ نے اس بات کا ذکر نہیں فرمایا کہ شب قدر کس تاریخ میں ہوگی ؛ لیکن احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے جمہور کی رائے ہے کہ یہ رات ہر سال آتی ہے ، رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں آتی ہے اور اس عشرہ کی طاق راتوں میں تبدیل ہوتی رہتی ہے ، یعنی ہر سال کسی ایک ہی رات میں آنا متعین نہیں ہے ، شب قدر کے اعمال میں سے دُعا کا اہتمام ہے ، احادیث میں اس کا ذکر آیا ہے ، خاص طورپر آپ ﷺ نے حضرت عائشہ ﷝ کو اس رات کے لئے یہ دُعا سکھائی : ’’ اللّٰہم إنک عفو ، تحب العفو ، فاعف عنی‘‘ (ابن ماجہ ، کتاب الدعاء ، حدیث نمبر : ۳۸۵۰ ) ’ اے اللہ ! آپ معاف کرنے والے ہیں ، معاف کو پسند کرتے ہیں ؛ لہٰذا مجھ کو بھی معاف کردیجئے ‘ --- منکرین حدیث جو اپنے آپ کو " اہل قرآن " کہتے ہیں ، ان کا خیال ہے کہ یہ ایک شب تھی ، جو گذر گئی ، ہر سال شب قدر نہیں آتی ؛ لیکن یہ درست نہیں ہے سورہ القدر کی مکمل تلاوت؛ مکیہ، پانچ آیات، ایک رکوع۔ سکونِ قلب، برکت اور Laylat‑ul‑Qadr کی یاد کے لیے سنیں۔ نیت: اللہ کی رضا۔ اگر آپ کو پسند آئے تو ویڈیو لائیک کریں، شیئر کریں اور ہمارے پیج کو فالو کریں تاکہ مزید تلاوتیں دیکھ سکیں۔ #تلاوت #مکیہ #5آیات #دعاء

09/06/2026

سُورَۃُ الْقَارِعَۃِ|اس سے قیامت کے دن پھونکا جانے والا پہلا صور مراد ہے ، جس سے لوگ گھبراکر مرجائیں گے ، بار بار اس کا ذکر اس کی اہمیت کو ظاہر کرنے اور لوگوں کو متوجہ کرنے کے لئے ہے ، یوں تو ہر زبان میں کسی بات کی اہمیت کو بتانے کے لئے اسے مکرر کہا جاتا ہے ؛ لیکن خاص کر عربوں کے یہاں یہ تقریر و خطابت کے اُصول میں شامل ہے|سُورَۃُ الْقَارِعَۃِ ✅ Ranking Tips

06/06/2026

Surah asar mein Allah Tala jamane ka Kasam khakar kahate Hain Insan Badi ghate mein Hai Shivay UN logon Ke Jo iman Le Aaye Nek Amal karte Rahe ek dusre ko haqpar Kayam Rahane ki aur Sabra karne ki Takeed karte Rahe |is tarah Ki tilawat sunane ke liye channel ko like share aur subscribe Karen taki aapko is tarah ka content sabse pahle mil paye |Surah Al Asar

04/06/2026

Surah Quraish | سورة قريش | Dil Ko Chho Lene Wali Tilawat|Surah Quraish ki short aur khubsurat tilawat Urdu tarjuma ke sath is post/video me share ki gayi hai. Is video me Quran ki pur-sukoon recitation aur us ka ma’ni dono shamil hain.Ye surah Allah ki di hui aman, rizq aur nematon ki yaad dilati hai. Quran ko samajh kar sunna aur dekhna dono roohani sukoon ka zariya banta hai.Video ko like karein, share karein aur apne doston tak zaroor pohanchayein.

03/06/2026

Surah Al-Ma'un ki tilawat Urdu ma’ni ke sath is post/video me share ki gayi hai. Is video me aap Quran ki khubsurat recitation ko sunte hue us ka Urdu meaning bhi samajh sakte hain.Ye surah yateem ki dekhbhal, namaz ki pabandi aur riya se bachne ka paigham deti hai. Quran ko samajh kar sunna dil ko sukoon deta hai aur iman ko mazboot karta hai.Video ko like karein, share karein aur apne doston tak zaroor pohanchayein.

Address

MD Marghoob Alam
Kishanganj
BAHADURGANJCHANDWARPINCODE855101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naaj Digital Shop posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share