Success Orbit

Directions

Success Orbit It's Ahmad Raza Hello! My name is Ahmad, and I specialize in email list services. Let me help you build and grow your email marketing campaigns effectively.

I offer top-notch solutions for your marketing needs, including creating custom email lists tailored to your industry. Whether you're looking for a targeted mailing list, a verified email list, or specific email addresses by industry, I've got you covered. With my expertise, I ensure that you receive high-quality email leads that are validated and verified. From realtor email lists to business email lists, I provide comprehensive services to meet your requirements. Contact me today to get started! I will provide you (as your requiest)

Company Name Website URL First name Last name Job Title Business Email Company Size Address Industry Type And Etc.. Tools

Appolo.Io Sales navigator Email Hunter Email Extrector Zoominfo SalesQL Seamless kendo Contactout Pipi lead Lusha Snovio Email Finder and Much more

If you have any question fell free contact me any time thanks

01/10/2026
28/09/2026

رشوت کے پیسے نہیں، اس لیے کوئی سنتا نہیں — نوشہرہ میں 45 روز سے لاپتہ بیٹی کے لیے غریب رکشہ ڈرائیور کی فریاد

ایک باپ کے لیے اس سے بڑی آزمائش شاید ہی کوئی ہو کہ اس کی کمسن بیٹی لاپتہ ہو اور وہ دن رات اسے تلاش کرتا پھرے۔ نوشہرہ سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایک رکشہ ڈرائیور اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر مدد کی اپیل کرتا دکھائی دیتا ہے۔

والد کے مطابق اس کی بیٹی گزشتہ 45 روز سے لاپتہ ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل تھانوں اور متعلقہ اداروں کے چکر لگا رہا ہے، مگر تاحال بیٹی کا سراغ نہیں مل سکا۔ ویڈیو میں اس نے یہ شکوہ بھی کیا کہ اس کے پاس رشوت دینے کے پیسے نہیں، اس لیے اس کی فریاد نہیں سنی جا رہی۔ مالی حالات کا ذکر کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ وہ کئی ماہ سے گھر کا کرایہ تک ادا نہیں کر سکا۔

روتے ہوئے مجبور باپ نے چیف جسٹس، آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کی بیٹی کو بحفاظت تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔

رشوت سے متعلق بات والد کی جانب سے لگایا گیا الزام ہے؛ اس حوالے سے متعلقہ پولیس یا حکام کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

04/09/2026

یہ بچہ آپکو یاد ہوگا۔۔۔
خاندان کی تلاش کے لئے بار بار پوسٹ لگائی۔۔۔ دوستوں کی مدد سے سماعت کا آلہ بھی لگوایا تھا۔
گزشتہ روز مجھے دوپہر پونے ایک بجے ایک پیغام موصول ہوا۔
شناخت ظاہر ناکرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ بچہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 31ڈی کا ہے ۔ اسکا نام ارحم ہے اور اسکے والد کا نام انور ہے۔ لیکن انکا مسئلہ ذرا گھمبیر ہے۔۔ میں نے مکمل تفصیل کی درخواست کی تو انہوں نے بتایا کہ در اصل اسکے والد اور چچا کا آپس میں پلاٹ پر تنازعہ ہوا تھا۔ دونوں ایک ہی محلے میں رہتے ہیں۔ انور کپڑے کا کام کرتا تھا۔ ایک ڈیڑھ سال قبل اچانک رات کو گم ہوا آج تک اسکا کوئی پتہ نہیں چلا ۔ یہ بچہ انور کا ہے۔ وہ اپنے بچے پر قربان ہونے والا انسان ہے ہمیں سمجھ نہیں آرہی کیسے بچہ لاوارث ہوگیا ہے۔
میں نے انکی لوکیشن مانگی لوکیشن موصول ہوتے ہی ایک بجے میں شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر31ڈی کے لئےبروانہ ہوا۔۔ مجھ سے شاید پچاس کلومیٹر دور علاقہ تھا۔۔اہل محلہ سے پوچھ پوچھ کر بچے کے چچا کے گھر پہنچا۔ دستک دی وہ باہر نکلا۔
بچے کی تصویر دکھائی کہ یہ کون ہے؟ تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔۔ میں نے بار بار پوچھا کہ سوچ لیں۔۔ تو نفی میں جواب تھا۔۔۔ پھر میں نے پوچھا انور کون ہے؟ جواب دیا ہاں وہ بھائی ہے لیکن وہ غائب ہے اسکا کوئی پتہ نہیں ہے۔
میں نے ان سے کہا کہ یہ بچہ انور کا نہیں ہے؟ تو انہوں نے کہا میں گھر والوں کو تصویر دکھاکر بتاتا ہوں میں اس بچے کو نہیں جانتا۔۔۔ بہت چھوٹا تھا جب دیکھا تھا ابھی تو بڑا ہوا ہے۔ گھر میں تصویر دکھائی تو آکر کہا جی وہی بچہ لگتا ہے۔۔۔ لیکن انور کی شادی نہیں ہوئی ہے یہ بچہ اس کو کسی خاتون نے جناح اسپتال میں دیا تھا۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
بار بار انور کا پوچھا اس نے کہا مجھے بالکل علم نہیں ہے۔۔۔
انور کے گھر گیا تو وہ خالی پڑا تھا۔۔ پڑوسی نے بھی کہا وہ اچانک گم ہے۔ اور پڑوسی نے بتایا کہ بچہ انور کا بھانجا ہے۔
لیکن جس ذریعے سے ہمیں اطلاع ملی ہے ان کا کہنا ہے کہ ارحم انور کا بیٹا ہے۔۔۔ اصل بات اللہ بہتر جانتا ہے۔
ہم نے یہ تمام تفصیلات چائلڈ پروٹیکشن سندھ کی متعلقہ انچارج صاحبہ کو دےدی ہیں جنہوں نے یہ کیس ہمیں دیا تھا۔انہوں نے پولیس کو کیس بھیج دیا ہے۔اللہ کرے اس پر شفاف تحقیقات ہوں انور کا پتہ لگ جائے۔۔
سوال یہ ہے کہ جو انور پلاٹ کے لئے بھائی سے لڑا تھا وہ پلاٹ اور اپنا رہائشی گھر کیسے بیچے بغیر ایسے چھوڑ کر جاسکتا ہے؟
بہر حال قانون اس پر توجہ دے تو شاید اصل بات سامنے آجائے۔
سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے درخواست ہے کہ انور کا سراغ لگائیں۔۔اور انور جو گھر چھوڑ کر گیا ہے وہ اپنی تحویل میں لیں۔۔اگرچہ گوٹھ ایریا ہے لیکن اسکے چچا کو بیچنے یا کرائے پر دینے کا حق نا دیا جائے۔ارحم کے نام پر رکھیں کل کو ارحم اپنا حق لے سکے۔

Drood O Salaam
03/09/2026

Drood O Salaam

30/08/2026

Send a message to learn more

Address

Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Success Orbit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share