Habib Hijazi

Habib Hijazi I am a freelancer who can make your Instagram, Facebook,and YouTube thumbnail and images. ask me how

20/02/2024


کے ایف سے سے اشتراک کی وجہ سے پی ایس ایل کا بائیکاٹ
کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ اس سے کیا ہوگا؟

جواب:
ہمارے بائیکاٹ سے بہت کچھ ہوتا ہے۔
1۔ سب سے پہلا اثر تو یہ ہوا ہے کہ جو پی ایس ایل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خوشی سے اناؤنس کر رہی تھی کہ کے ایف سی ہمارا سنیک پارٹنر ہے اس نے ساری پوسٹس ہٹادی ہیں۔ ایک دو دن یہ مہم جاری رہی تو کے ایف سی کا لاگو بھی ہر جگہ سے ہٹا دیا جائے گا اور باقاعدہ پوسٹس کر کے بتائیں گے کہ ہم نے کے ایف سی سے اشتراک ختم کر دیا ہے۔
2۔ دوسرا فائدہ یہ ہوا ہے کہ کے ایف سی نے اشتراک اس لیے کیا تھا کہ اس کی سیل زیادہ ہو لیکن اس بائیکاٹ مہم کی وجہ سے الٹا بائیکاٹ والی مہم پھر سے تروتازہ ہوگئی ہے جس سے انھیں فائدہ کی بجائے نقصان ہی ہوگا۔
3۔ تیسرا اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر جن کمپنیوں نے بھی مظلوم فلس۔طینیوں کی بجائے ظالموں کا ساتھ دینے کے اعلانات کیے تھے، وہ سب مان رہی ہیں کہ ان کے کاروبار کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ اس نقصان کا بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اسی نقصان کے ڈر سے دوسری بہت سی کمپنیاں اس طرح ظالموں کا ساتھ دینے سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں اور یہی اصل مقصد ہے ۔
4۔ چوتھا فائدہ یہ ہے کہ فلس ۔طین کے اس اہم معاملے پر خاموشی نہیں چھاتی بلکہ دنیا کے سامنے ان کے مظالم آتے رہتے ہیں۔ پھر مظلوموں کو ایک آس رہتی ہے کہ بہت سے لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ ایک لمبی جدوجہد ہے اور ہر جگہ اور ہر ممکن طریقے سے اس میں حصہ لینا چاہیے۔ اسی وجہ سے یہ ممکن ہو پایا ہے کہ ساؤتھ افریقہ نے ظالم اسرا۔ئیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا ہے اور وہاں بھی اس کے خلاف بات ہو رہی ہے۔
5۔ پانچواں فائدہ یہ ہوتا ہے کہ میڈیا میں یہ معاملہ پھر سے آنے سے بہت سے لوگ مظلوم فلس۔طینی بھائیوں کے لیے مالی امداد بھی بھجوانے لگتے ہیں اور اس سے ان کا ڈائریکٹ فائدہ ہوتا ہے۔
یہ چند ایک ہیں جو میں نے گنوائے ہیں۔ اس مہم کو جاری رکھیں۔

یہ ایمان کا کمزور درجہ ہی سہی، لیکن اثر رکھتا ہے۔
کے ایف سی کا بائیکاٹ ہمیشہ کے لیے اور پی ایس ایل کا تب تک ، جب تک کہ پی ایس ایل کے ایف سی کی تشہیر بند نہیں کر دیتی۔ تب تک پی ایس ایل کا نہ ٹکٹ خریدیں گے نہ کوئی میچ دیکھیں گے نہ ان میچوں پر کوئی تبصرہ کریں گے اور جو یہ میچ دیکھے گا یا ان پر تبصرے کرے گا اسے بھی انفرینڈ یا سنوز کر دیں گے۔
دشمن کا دوست بھی دشمن ہی ہوتا ہے اس لیے جب تک پی ایس ایل کے ایف سی کی سپانسرشپ ختم نہیں کرتا اس کا بائیکاٹ جاری رہنا چاہیے۔
متفق ہیں تو چاہے پوسٹ شئیر کر دیں چاہیں تو کاپی کر کے اپنی وال پر لگا لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرعدنان نیازی Adnan Khan Niazi
#نیازیات

09/02/2024

پیارے ہم وطنو۔۔۔ !
یہ تم نے اچھا نہیں کِیا!!
/
آہ۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کا ایک رکن بھی نہیں۔؟؟
کلیجہ منہ کو آتا ہے، یا رب کریم۔۔۔ !!
یہ کیسی اسمبلی منتخب ہوئی ہے، سب کے سب قابل فروخت، ان میں سے بعضوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ کس ادارے کے رکن بنے ہیں، یہ سب تو پارلیمان کو بھی کوئی کاروباری کاک ٹیل پارٹی سمجھ کر بھاگے چلے آے۔۔۔۔۔
پیارے پاکستانیو۔۔!
جب جماعت اسلامی والے ہی اسمبلی میں نہ ہوں، تو رب کعبہ کی قسم، کسی دن کوئی خاموشی سے کھڑا ہوگا، اور توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کروا لے گا،
اگر ایک۔۔۔۔ صرف ایک مشتاق احمد خان بھی اسمبلی میں نہ ہو، تو یہ سارے کاٹھ کے اُلو پاکستان میں ٹرانس جینڈر بل منظور کروا لیں گے، اور تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا
میرے پیارے پاکستانیو۔۔۔ !!!
رب ذوالجلال کی قسم۔۔۔۔ یہ تم نے کیا کردیا، ارے بھائیو۔۔۔۔ اگر ہم نہ ہونگے، تو تمہارے منتخب کردہ یہ سارے کا سارا کاٹھ کبار، یہ کرپٹ اشرافیہ، ان بے حس، اور بے حمیت انبوہ کثیر میں سے کوئی ایک بھی ایسا فرد نہیں ہوگا، جو امریکیوں کے قید ہوس میں گرفتار اپنی پیاری بیٹی عافیہ کے لیے کچھ سوچ سکے،کچھ ایفرٹ کرسکے،
ارے ظالم اندھو۔۔۔۔۔
تمہاری انکھیں ہی نہیں ہیں، تم نے دیکھا نہیں، تمہاری یہ پوری کی پوری کرہٹ اسمبلی، جس میں جماعت اسلامی کے سوا کوئی ایک فرد بھی ایسا نہیں تھا۔۔۔ جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہ ہو
اور میرے پیارے رب کریم۔۔۔
ہم تجھ سے کوئی شکوہ تو نہیں کرتے، بس اتنا بتا دے کہ۔۔۔۔ کیا تو نے کوئی اور دوسرا انتظام کرلیا؟
ہم نہ ہوں، اگر اس پوری اسمبلی میں ایک بھی جماعتی نہ ہو۔۔۔ تو مملکت پاکستان میں سودی نظام کے خاتمے کے لئے، اور تیرے دین کی اقامت کے لیے، اور فلسطین اور امت مسلمہ پر مظالم کے خلاف کون بات کرے گا؟؟؟
یا رب کریم، کیا تو نے ہمارا کوئی متبادل تلاش کرلیا ہے؟
کیا تجھے یہ پسند ہی نہیں تھا۔۔
کیا تجھے بھی گوارا نہیں تھا، کہ ہم اس نظام باطل کے آتشکدے میں تیرے پاک نام کی بارش کردیا کرتے تھے؟
ہم کوئی زیادہ تو نہیں تھے، چند ہی تھے
لیکن یہ کیا؟.... کہ بھان متی کے اس پورے پلید کنبے میں، ان سب بکاؤ مال۔ ۔۔۔ کرپٹ اور نااہل ہجوم میں اتنی گنجائش بھی نہیں تھی کہ لوگ ایک۔۔۔ صرف ایک جماعتی کو بھی منتخب کرلیتے!؟؟؟
زیادتی ہے، یہ غلط ہے،
میرے پیارے پاکستانیو۔۔۔ یہ تم نے ہمارے نہیں، اپنے پاؤں پر کلہاڑی چلائی ہے، تم پچھتاؤ گے، یہ لوگ تمہیں بیچ کر کھا جائیں گے، یہ تمہارا ایٹمی پروگرام اقوام متحدہ کے حوالے، تمہارے اسٹیٹ بنک کا نظام آئی ایم ایف کے حوالے، اور اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے
کم از کم ایک جماعتی کو قومی اسمبلی میں جانےدیتے، لیکن تم لوگوں نے ایک فرد کو بھی جیتنے نہیں دیا۔۔۔۔
یہ تم نے غلطی کی ہے، یہ تم نے ظلم کیا ہے

09/02/2024
04/02/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
میں اپنے تمام دوست احباب۔۔ رشتہ داروں۔۔شاگردوں۔۔اور متعلقین سے اپیل کرتا ہوں اس مرتبہ پی پی 251 میں جماعت اسلامی کے صوبائی اسمبلی کیلیےنامزدامیدوار جناب مولانا محمداکبر فاروقی صاحب کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگا کران کوکامیاب کریں إن شاءالله جماعت اسلامی آپ کو مایوس نہیں کریگی۔۔

سیکریٹری  ادارہ تدریس القرآن حافظ عبداللہ صاحبجامعہ اسلامیہ احیاء العلوم بہاولپور کے رواں سیشن کے آخری بزمِ ادب سے خطاب ...
26/12/2023

سیکریٹری ادارہ تدریس القرآن
حافظ عبداللہ صاحب
جامعہ اسلامیہ احیاء العلوم بہاولپور
کے رواں سیشن کے آخری بزمِ ادب سے خطاب کرتے ہوئے۔ ✨✨✨

19/10/2023





Address

Bahawal Pur
Bahawalpur

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923030781633

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Habib Hijazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Habib Hijazi:

Share