17/03/2023
بلب کی وارنٹی 6 ماہ کرنے کا فیصلہ تمام مینوفیکچررز کا ہے۔ کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں کے یہ شائد پارٹس سپلائر کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ کوالٹی کو مزید گرایا جا سکے جبکہ حقیقت برعکس ہے۔ پارٹس سپلائرز کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ 6 ماہ وارنٹی دیں یا ایک سال وہ تو پارٹس دیتے ہی نان وارنٹی ہیں اور بعد میں آپکو کلیم آجائے تو وہ بات بھی سننا گوارا نہیں کرتے۔ چھوٹے مینوفیکچرر کے پاس اتنا سرمایہ نہیں کے وہ خود چائنہ سے اپنا اچھی کوالٹی والا مال منگوا سکے اسلیے لوکل سپلائرز کے آسرے پر وہ کاروبار کر رہا ہوتا اور مینوفیکچررز کا مارجن بھی انتہائی کم ہوتا ہے اس میں سے بھی ایک سال تک کیلم دینا پڑتا ہے جو اکثر مینوفیکچررز کو فائدہ کی بجائے نقصان کی طرف لے جاتا ہے اسلیے مینوفیکچررز کی آسانی کے لیے ہی 6 ماہ وارنٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے وارنٹی 6 ماہ کرنے کا ہرگز مقصد کوالٹی کو گرانا نہیں ہے اگر کوئی مینوفیکچرر ایسی غلطی کرے گا تو وہ اپنا خود کا نقصان کرے گا اور مارکیٹ سے آوٹ ہوجائے گا کیونکہ کہ نام ہمیشہ اچھال مال سیل کرنے سے ہی بنتا ہے۔
تمام مینوفیکچررز بھائیوں سے اپیل ہے کہ اس کاوش میں ہمارا ساتھ دیں اور اس پر خود بھی عمل کریں دوسرے بھائیوں کو بھی بتایئں۔
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں سے شئیر کریں شکریہ۔