17/09/2024
تمام امت مسلمہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت مبارک ہو
آج کا دن برکتوں والا ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنا حبیب اس دنیا میں مبعوث فرما کر مومنین پر احسان عظیم فرمایا آج حضور ﷺ کی وجہ سے ہی ہمارے چہرے سلامت ہیں ہم پر اللہ تعالی کے اتنے کرم ہیں جس کا شکر ہم کبھی ادا نہیں کرسکتے
حضور ﷺ آگئے تو چرند پرند ساری مخلوقات خوشیاں منانے لگی اس دن میں اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہوں درود پاک کثرت کے ساتھ پڑھیں اور حضور ﷺ کی مناقب و فضائل آپ کی سیرت کے متعلق زیادہ سے زیادہ سیکھیں اور اپنی نسلوں تک محبت رسول کو منتقل کریں اللہ تعالی ہم سب کو حضور ﷺ سے سچی محبت عطا فرمائے اور آپ کے دین پر چلنا نصیب فرمائے کہ
بہت کم نصیب وہ جو قرار تک نا پہنچے
در یار تک تو پہنچے دل یار تک نا پہنچے
*جشن میلاد مصطفی مبارک*