FMC Shop. 36 Chowk Bhakkar

FMC Shop. 36 Chowk Bhakkar We deals in All products of FMC (multinational Pesticide company) including pesticide products, seas

26/08/2026
پنجاب محکمہ زراعت کے مطابق دھان میں 13 زرعی ادویات/فعال اجزاء کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 🚨 اہم اطلاع برائے دھا...
20/08/2026

پنجاب محکمہ زراعت کے مطابق دھان میں 13 زرعی ادویات/فعال اجزاء کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

🚨 اہم اطلاع برائے دھان کے کاشتکاران 🌾

⚠️ دھان کی فصل میں درج ذیل زرعی ادویات کا استعمال ممنوع ہے!

محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایات کے مطابق دھان میں درج ذیل 13 فعال اجزاء (Active Ingredients) ممنوع قرار دیے گئے ہیں:

❌ Imidacloprid
❌ Buprofezin
❌ Acetamiprid
❌ Thiamethoxam
❌ Chlorpyrifos
❌ Profenofos
❌ Triazophos
❌ Carbendazim
❌ Thiophanate Methyl
❌ Tricyclazole
❌ Tebuconazole
❌ Flutriafol
❌ Hexaconazole

🚫 کاشتکار حضرات دھان کی فصل پر ان ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

🌾 محفوظ دھان — معیاری چاول — بہتر برآمدات

📢 تمام کاشتکاروں اور زرعی ادویات کے ڈیلرز سے گزارش ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور دھان میں صرف منظور شدہ و تجویز کردہ زرعی ادویات استعمال کریں۔

05/08/2026

فرٹیرا! دھان کے لیے بہترین دانے دار زرعی زہر-

*عوامی آگاہی**بھکر کے شہری متوجہ ہوں*!تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل مورخہ 06 اگست 2026 سے ضلع بھکر میں سیف سٹی ک...
05/08/2026

*عوامی آگاہی*

*بھکر کے شہری متوجہ ہوں*!

تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل مورخہ 06 اگست 2026 سے ضلع بھکر میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای-چالان (E-Challan) سسٹم فعال کر دیا جائے گا۔

یہ نظام درج ذیل ٹریفک خلاف ورزیوں پر خودکار کارروائی کرے گا:

۔۔ بغیر ھلمٹ
- جعلی یا غیر نمونہ نمبر پلیٹ
- سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنا
- دیگر متعلقہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں

تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر قانون کے مطابق ای-چالان براہِ راست آپ کے گھر کے پتے پر ارسال کر دیا جائے گا۔

بھکر پولیس
آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری

11/07/2026

مون سون سسٹم دوبارہ طاقتور، آندھی، موسلادھار بارش ژالہ باری ٹھنڈی ہوائیں 🌨️ 🌩️ 🌨️

11 تا 14 جولائ 2026⛈️

پاکستان میں شدید حبس اور گرمی کے بعد موسم میں بڑی تبدیلی کے جانب۔ گامزن ہے۔ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے نمی سے بھرپور مون سون ہوائیں دوبارہ متحرک ہو کر ملک کے بالائی، وسطی اور جنوبی حصوں کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ ان ہواؤں کے ساتھ فضا میں نمی کی مقدار مسلسل بڑھ رہی ہے، جبکہ بالائی فضا میں موجود ہواؤں کا سازگار نظام گرج چمک والے بادلوں کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے۔🌩️

اس وقت شمال مشرقی پنجاب، میانوالی، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گہرے بارشی بادل موجود ہیں اور کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ آئندہ چند گھنٹوں میں یہی بادل مزید علاقوں تک پھیلنے کا امکان رکھتے ہیں۔🌨️🌩️⛈️

آج دوپہر سے شام تک بھکر، لیہ، تھل، دریا خان، کلورکوٹ، منکیرہ اور قریبی علاقوں میں گرد آلود تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آج رات سے اتوار کی صبح تک موسم مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اس دوران:- بھکر- خوشاب- نورپور تھل- میانوالی
-پپلاں- دریا خان- کلورکوٹ- منکیرہ- حیدرآباد تھل- چوبارہ فتح پور- چوک اعظم- لیہ- کروڑ لعل عیسن
- ڈیرہ اسماعیل خاننمیں تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں، گرج چمک اور بارش کے امکانات موجود ہیں۔🌩️⛈️

اگر مون سون سسٹم توقع کے مطابق مزید مضبوط ہوا تو گزشتہ تقریباً دو ماہ سے اچھی بارش سے محروم بھکر، لیہ، تھل اور کچہ کے نشیبی علاقوں میں بھی خاطر خواہ بارش ہونے کی امید ہے، جس سے شدید گرمی اور حبس میں نمایاں کمی آئے گی۔🌩️⛈️

🌧️ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر

آج شام، رات سے پیر تک کشمیر، مظفرآباد، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور جی ٹی روڈ کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔🌩️⛈️🌩️

بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث:.- نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

- برساتی ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔
- پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔

🌩️ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ

آج رات سے پیر تک: ملتان، بہاولپور، مظفرگڑھ، خانیوال، جھنگ، شورکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود آندھی، تیز ہوائیں اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔⛈️🌩️

اتوار کے روز مون سون سسٹم کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کی صورت میں کئی علاقوں میں 60 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔⛈️🌩️
اس دوران - بجلی کے کھمبے اور تاریں گر سکتی ہیں۔
- درخت جڑ سے اکھڑ سکتے ہیں۔
- سولر پینلز، سائن بورڈز اور کمزور چھتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
- کچی اور کمزور تعمیرات متاثر ہو سکتی ہیں۔
- بجلی کی فراہمی میں تعطل آ سکتا ہے۔
- حدِ نگاہ کم ہونے سے شاہراہوں پر حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
- نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔🚨⚠️🌩️

- آندھی اور گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
- درختوں، بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز اور کمزور دیواروں کے قریب کھڑے نہ ہوں۔
- موٹر سائیکل سوار اور ہائی وے پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاط کریں۔
- کسان حضرات کٹی ہوئی فصل، چارہ اور زرعی آلات محفوظ مقام پر منتقل کریں۔
- سولر پینلز، پانی کی ٹینکیوں اور چھت پر موجود ڈھیلی اشیاء کو مضبوطی سے باندھ دیں۔
- بچوں کو آندھی اور بارش کے دوران کھلے میدانوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رکھیں۔

اختتامیہ ⛈️

یہ سسٹم آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں کو متاثر کرتا رہے گا، جبکہ مقامی طور پر اس کی شدت میں کمی بیشی کا امکان موجود ہے۔ تمام شہری تازہ ترین موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

22/06/2026

Latest:22/06/26:Time3:00:pm
ویدرکنڈیشنز@
شمال بلوچستان اور بالاٸیkpkسےبارش کاسسٹم پنجاب تھل کیطرف بڑھ رہاھے۔اس سسٹم کازیادہ ترفوکس تھل کےمغربی علاقوں اور جنوبی پنجاب پر ھے۔
👈اگلےچندگھنٹوں کےدوران یا بلخصوص آج شام رات سےمنگل کل صبح کوپشاور کوہاٹ بنوں ٹانک بالاٸی kpk شمال شرقی بلوچستان کوٸٹہ میانوالی پپلاں ڈی۔آٸی۔خان پروا تونسہ کوٹ ادو ڈی جی خان کروڑ فتح پور لیہ چوک اعظم چوبارہ مظفرگڑھ چوک منڈا شورکوٹ احمدپورسیال سنانواں جتوٸی خان گڑھ ملتان خانپور شجاع آباد بہاولپور لودھراں میلسی وہاڑی خانیوال کبیروالا عارف والا بورے والا پاکپتن اوکاڑہ ساہیوال لاھور بہاولنگر قصور فیصل آباد جھنگ ٹوبہ سمیت میدانی بالاٸی پنجاب وقفوں سےگردآلود تیزجھکڑآندھی چلنےکہیں کہیں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کچھ مقامات پر ژالہ باری کاامکان۔شہری الرٹ۔
👈بھکرسٹی منکیرہ دریاخان کلورکوٹ جنڈانوالہ دلیوالہ نورپورتھل خوشاب زیادہ ترعلاقوں میں مطلع ابرآلود رہنےصرف گردآلود تیزجھکڑ آندھی یاتیز ٹھنڈی ھواٸیں چلنے چنداک علاقوں میں گرج گرج چمک کیساتھ بارش کےامکانات بن سکتےہیں۔
👈بارش آندھی کےامکانات آج رات منگل صبح تک بنتےرہیں گے۔اس کےبعد بارشی سسٹم کازور ٹوٹ جاۓگا

Address

36 Chowk, Khansar Road
Bhakkar

Opening Hours

Monday 08:00 - 18:30
Tuesday 08:00 - 18:30
Wednesday 08:00 - 18:30
Thursday 08:00 - 18:30
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 18:30
Sunday 08:00 - 18:30

Telephone

+923336844327

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FMC Shop. 36 Chowk Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FMC Shop. 36 Chowk Bhakkar:

Shortcuts

Share