Mujtaba Travel Umra Consultant

Mujtaba Travel Umra Consultant Asalam o Alikum Mera Naam Mujtaba ha aor me Umra Visa aor tmam Airlines ki ticket k lie apka consultant hun. Ap Hmari khidmaat le sakte han. Shukria.

23/06/2024

جولائی اگست عمرہ کی سعادت حاصل کریں معیاری عمرہ پیکج.
ٹکٹ
ہوٹل
ویزہ
ٹرانسپورٹ
مکہ مدینہ زیارات.
سستے اور مہنگے ہر قسم کے پیکج دستیاب ہیں.
مجتبٰی ٹریولز اینڈ ٹورز 03040248100

پاکستانی حاجیوں کیلئے نصیحت حج پر روانہ ہونے سے پہلے نیت درست کرلیں،واپس آکر حاجی کہلانے کی نیت سے جا رہے ہیں تو خسارے م...
09/06/2024

پاکستانی حاجیوں کیلئے نصیحت

حج پر روانہ ہونے سے پہلے نیت درست کرلیں،واپس آکر حاجی کہلانے کی نیت سے جا رہے ہیں تو خسارے میں ہیں -

فیملی کو ساتھ لیکر حج پر جانے والے جہاں لاکھوں لگا کر جاتے ہیں وہی چند سو روپے مزید لگا کر اپنی خواتین کیلئے مناسب لباس اور عبایا بھی لیکر جائیں،پاکستانی خواتین کو مقدس مقامات پر روایتی باریک لباس میں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے -

حرمین شریفین میں سبیلوں کی لائنوں میں کھڑے،چاول،کھجور پانی اور زبادی تقسیم کرنے والی گاڑیوں کے پیچھے دوڑ کر اپنا ٹائم اور وقار ضائع مت کریں-

جماعت کھڑی ہوتی ہے کعبہ اور مسجد نبوی پہلو میں ہیں پاکستانی حجاج مگر بازاروں میں مٹر گشت کر رہے ہوتے ہیں،اس محرومی سے بچیں،حج کے علاوہ ان دو عظیم مساجد میں نمازوں کا بے شمار اجر و ثواب بھی سمیٹیں -

مکہ مدینہ کے بازاروں میں گھوم پھیر کر پاکستان اور سعودی عرب کے بازاروں اور اشیاء کی قیمتوں کا تقابل کرنا چھوڑ دیں،آپ حج پر ہیں بزنس ٹرپ پر نہیں -

سفر حج سے ایمان تازہ کرنے والے جذبات،واقعات،مشاہدات اور تجربات لیکر واپس لوٹیں
تاکہ ملنے والوں کو بتانے کیلئے آپ کے پاس سعودی عرب کے لمبے لمبے کیلوں کے علاوہ بھی کچھ ہو-

جمرات (شیطان) کو کنکر مارنے کی بجائے چپل،اینٹ،چھتری،بیگ وغیرہ مار کر اور گالم گلوچ کرکے اپنے حج کو خراب نہ کریں -

حرمین شریفین میں قیام کے دوران شرعی اور تاریخی زیارتوں سے ایمان تازہ کریں لیکن پاکستانی زیارتوں (جو زیارتیں پاکستانیوں نے مشہور کیں ہیں جن کی کوئی شرعی و تاریخی حیثیت نہیں )سے گریز کریں -

حج کی ادائیگی کے دوران اپنے علاقوں،تنظیموں اور جماعتوں کے جھنڈے اٹھا کر جہالت کا مظاہرہ نہ کریں،یاد رکھیں آپ حج پر ہیں ،دھرنے میں نہیں -

حرمین کی ٹرینوں،بسوں،پتھروں ،دیواروں اور مختلف جگہوں پر اپنے نام اور سیاسی نعروں کی چاکنگ کرکے پاکستان کی بدنامی کا سامان نہ کریں -

روضہ رسول پاک میں اپنی شکایات،بچیوں کی شادیوں کے مسئلے،قرضے،جھگڑے،کاروبار میں برکت پر مبنی پرچیاں اور خطوط لکھ کر پھینکا غیر شرعی عمل ہے اس سے بہرطور اجتناب کریں-

حج عبادت ہے اول سے آخر تک مسنون طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کیجئے -

(حرمین شریفین میں قریب دس سالہ قیام اور متعدد بار حج پر جانے کے دوران یہ ہمارے مشاہدات کا نچوڑ ہے جو ہم نے پاکستانی حجاج کرام سے متعلق نوٹ کیا)

Copy

رمضان المبارک عمرہ گروپانشاءاللہجبل رحمہ ٹریولز اینڈ ٹورز 03400784500
23/01/2023

رمضان المبارک عمرہ گروپ
انشاءاللہ
جبل رحمہ ٹریولز اینڈ ٹورز 03400784500

Address

Bhalwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mujtaba Travel Umra Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share