13/08/2021
بورےوالا(مغل نیوز)بورےوالا محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے محمد اشرف تبسم۔محرم الحرام میں منعقد ہونے والی تمام مجالس عزا بسلسلہ مولا امام حسین علیہ السلام کی لازوال اور بے مثال قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی بورےوالہ حاجی محمد اشرف تبسم نے بورےوالا سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہر چیز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ محرم الحرام میں شرپسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ سوشل میڈیا کو بدستور مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں گے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ مجالس اور جلوسوں کے منتظمین بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اداروں سے تعاون کریں۔۔۔