19/05/2026
ڈائریکٹر ڈاکٹر ہارون بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ چکوال کی دعوت پر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری عامر نجیب بھٹہ نے نائب صدر راجہ عبدالمنان، ایگزیکٹو ممبر راجہ ظفر اقبال، سابق صدر شیخ ہارون اور سینئر ممبر فاروق گوندل کے ہمراہ “بلیک بیری کاشت، مینجمنٹ اور ویلیو ایڈیشن” کے حوالے سے منعقدہ ون ڈے ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری تھے۔
اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، کاشتکاروں اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری عامر نجیب بھٹہ نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور بلیک بیری جیسی جدید و منافع بخش فصلوں کے فروغ سے نہ صرف کسانوں کی آمدن میں اضافہ ممکن ہے بلکہ مقامی صنعت اور برآمدات کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔ انہوں نے بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تربیتی ورکشاپس کسانوں اور نوجوانوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گی۔
تقریب کے اختتام پر صدر چوہدری عامر نجیب بھٹہ نے شرکاء میں اسناد تقسیم کی۔