16/12/2024
16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور 😪
16 دسمبر کی دردناک صبح ہمیں یاد ھے ہمیں یاد ھے جب مائیں اپنے لخت جگر کو تیار کرکے سکول لے گئیں سورج کرنیں بکھیرنے لگا سرد صبح کاروبار زندگی رواں دواں تھی اے پی ایس سکول میں بچے اپنی پڑھائی سٹارٹ کرنے ہی والے تھے کہ خبر آئی کچھ لوگ اے پی ایس سکول کے اندر داخل ھوگئے ہیں اور معصوم کلیوں پھولوں کو روندنے لگے اف میرے اللہ ہم ان معصوموں کی زندگی کی دعائیں مانگنے لگے تھے کہ ایسے میں خبر آئی 138 بچوں کو شہید کر دیا گیا ہے ہم کیسے ان معصوم پھولوں کو بھلا سکتے ہیں جب بھی دسمبر آتا ھے بس دل میں ایک خوف سا رہتا ھے کہ اللہ ایسا دسمبر پھر کبھی نہ آئے جس میں قوم کے معمار شہید ھو ماوّں کی گود خالی ھو اے پی ایس سانحہ کو10 سال پورے ھو گے اللہ پاک سے دعا ہے کے اللہ کی ذات ہمارے ان ننھے شہداء کو کروٹ کروٹ جنت عطا ہو آمین