Rao Umer

Rao Umer Advertising

27/12/2024
27/12/2024
https://www.youtube.com/
18/05/2024

https://www.youtube.com/

Welcome to [Entertainment Tadka]!**Get ready for a world of endless fun and excitement! Here on [Entertainment Tadka], we bring you the best in entertainment...

07/05/2024

بہت دنوں سے ہوں چپ
کہ باتیں بنا بنا کے میں تھک گیا تھا
نہ کوئی حیرت نہ کوئی دُکھ ہے
نہ زخم کوئی نہ کوئی غم ہے
نہ دِل پریشاں نہ آنکھ نم ہے
عجیب وحشت بسی ہوئی ہے
مہیب رونق لگی ہوئی ہے

جو تھے نہیں ہیں
جو ہیں کہاں ہیں ؟

کوئی نشانی نہیں ہے باقی
کہ جسم کیا ہے تو سایہ کیا ہے
ہے کون اپنا پرایا کیا ہے

نہ یاد کوئی نہ آس کوئی
نہ آس کوئی نہ پاس کوئی
نہ خوف ہی ہے نہ ڈر ہے باقی
سڑک ہے باقی نہ گھر ہے باقی
خلا نہیں ہے فضا نہیں ہے
کہ جیسے کُچھ بھی بچا نہیں ہے

ادھر نہیں ہوں ادھر نہیں ہوں
نہ کام کوئی نہ ہے فراغت !
نہ کوئی دشمن نہ یار کوئی
نہ جیت کوئی نہ ہار کوئی
کہیں بھی کوئی نہیں تماشا
کوئی بھی منظر نیا نہیں ہے
ہر اک کہانی وہی پرانی
وہی ثواب و گناہ کے دفتر
وہی ہیں واعظ وہی ہیں منبر

ہے زندگی یا سراب کوئی
ہے یہ حقیقت یا خواب کوئی
نہ ہاتھ میں کوئی ہاتھ باقی
نہ دُور کوئی نہ ساتھ باقی

11/04/2024

وجہ‌‌ رنگینئ حیات گئی
تم گئے ساری کائنات گئی

موسم گل ہے فصل جامہ دری
احتیاج تکلفات گئی

جب سے لذت کش جفا ہے دل
حاجت چشم التفات گئی

صبح تک منتظر رہے انجم
تم نہ آئے تمام رات گئی

بڑھ گیا اور رنگ استغنا
درد دل کہہ کے اپنی بات گئی

ان کی آنکھوں سے ڈھل پڑے آنسو
مایۂ حسن کی زکوٰۃ گئی

لب نوشین یار کی خاطر
دل سے شیرینیٔ حیات گئی

عاشقی کے قمار خانے میں
جو بھی بازی لگائی مات گئی

مظفر شکوہ

Address

Chichawatni
57200

Telephone

+971523390916

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rao Umer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rao Umer:

Share