11/01/2025
*شرما ، رمیش اور بجرنگ بلی*
ڈاکٹر شرما جو کہ ایک معروف چکس کمپنی پولٹری فیڈ ملوں اور میٹ پروسسنگ یونٹ کے مالک ہیں اپنے دفتر جانے سے پہلے اپنی ہیچری کے مینجر سے فون کال کرکے پوچھتے ہیں کہ آج کتنے ہیچ کا چوزہ ہے مینجر ہیچ کی تعداد بتاتے ہوئے کہتا ہے سر چوزہ بے حساب تیار ہے اور فارمرز بھی فلاک ڈالنے کے موڈ میں نہیں لگ رہے۔
ڈاکٹر شرما ترنت مینجر کو کہتے ہیں کہ آج چوزے کا ریٹ کل سے 10 روپے بڑھا کردینا پھر دیکھنا کے فارمر کا موڈ کیسے بنتا ہے اور ہمارا تیار کیا ہوا چوزہ کیسے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتا ہے اسی اسنثیٰ میں ڈاکٹر شرما اپنے ہی جیسے کاروباری دوستوں ڈاکٹر رمیش اور ڈاکٹر بجرنگ بلی کو واٹس ایپ پر وائس میسج کرکے اطلاع دیتے ہیں آج چوزے کا ریٹ کل کے ریٹ سے 10 روپے بڑھا کردینا ہے۔
چوزے کا ریٹ اناؤنس ہوتا ہے اور ملک بھر کے پولٹری فارمرز چوزہ خریدنے کی لائن میں لگ جاتے ہیں کہ کل کہیں مزید مہنگا نہ ہوجائے اور دیکھتے ہی دیکھتے چوزہ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتا ہے۔ چوزے کی یہی تیزی ہفتہ 10 دن برقرار رہتی ہے اور اس سارے پلیس کئے ہوئے چوزے کے لئے شرما ، رمیش اور بجرنگ بلی کی فیڈ ملوں کی تیار کردہ فیڈ بھی مہنگے داموں خرید کرکے پالا پوسا جاتا ہے۔
ٹھیک چالیس دن بعد تیار مال کی ڈیمانڈ کم اور پلیس کئے ہوئے چوزے کا مال حد سے زیادہ ہوتا ہے تو ملک بھر کے پولٹری فارمرز اپنی خون پسینے کی محنت اور لاگت کو اونے پونے داموں لائن میں لگ کر فروخت کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر شرما ڈاکٹر رمیش اور ڈاکٹر بجرنگ بلی مہنگے چوزے کا سارا سستا تیار مال ایک بار پھر ہفتہ دس دن لگا کر خرید لیتے ہیں اپنے میٹ پراسسنگ یونٹ میں پراسس کرکے ڈبہ بند برانڈڈ فروزن میٹ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور ملک کی لوکل مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کردیتے ہیں۔
شرما رمیش اور بجرنگ بلی کی یہ کہانی جس دن فارمرز کو اچھی طرح سمجھ آگئی تو مصنوعی طور پر مہنگے کئے چوزے کو فارمر کبھی نہیں خریدے گا۔ اور شرما رمیش بجرنگ بلی اپنی اوقات اور بساط میں رہ کر کاروبار کریں گے۔
پولٹری حب کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaE7XZA6rsQsjZZNrQ3h