Micro Business Development Associate

Micro Business Development Associate We are offering your financial and technical support to develop your business.

13/06/2021
16/01/2021

کچھ کاروباری اصول
حصہ سوم
1-کاروبار شروع کرتے ہوئے خوف ضرور آ تا خوف تجربے سے ختم ہوتا ہے اور تجربہ دو طریقے سے آ تا ہے یا کاروبار شروع کر کے نقصان اٹھا کر تجربہ حاصل کر کے یا اسی فیلڈ میں نوکری کر کے تجربہ حاصل کریں۔
2- نوکری کرنا آ سان کام ہے کاروبار میں مشکلات ہیں محنت کرنی پڑتی ہے اگر آ پ کے پاس سرمایہ ہے پھر بھی آ پ زندگی میں پرائیویٹ نوکری ضرور کریں جب آ پ سیٹھ کی بلاوجہ کی بکواس سنیں گے تو پھر کاروبار والی محنت آ پ کو زیادہ مشکل نہیں لگے گی۔
3 اللّٰہ پاک بھی بہادروں کی مدد کرتا ہے آ پ بھی ہمت کریں اور اپنا کام شروع کریں
4- اکثر لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ سٹارٹ کہں سے لیں آ پ کسی بھی فیلڈ میں نوکری کر لیں جب confidence آ جائے تو آ پ گھر کی قیمتی چیز بیچ کر بھی آ پ کاروبار کریں گے تب آ پ کو خوف نہیں ہو گا۔
5-ہمارے گاؤں میں ایک بڑا سا درخت ہے اس کے نیچے چھوٹے چھوٹے پودے ہیں وہ چھوٹے پودے جب تک بڑے درخت کے نیچے ہیں کبھی بھی بڑے نہیں ہونگے جب تک ان چھوٹے پودوں کو وہاں سے اٹھا کر الگ نہ کر دیا جائے جب تک ان کی جگہ تبدیل کر کے آ زاد نہ کر دیا جائے اسی طرح آ زاد زہن ہی کاروبار میں ترقی کر سکتا ہے جو کسی اور کے سائے میں بیٹھ کر کھا رہا ہے وہ خاک ترقی کرے گا۔
6- شروع میں کاروبار آ ہستہ ہی چلے گا لیکن اس فیلڈ میں صرف وہی لوگ کامیاب ہو جاتے ہیں جنھیں ہم مستقل مزاج اور زمانہ انہیں ڈھیٹ کہتا ہے
7- جس دن آ پ نے دیکھاوا شروع کر دیا مثال کے طور پر آ پ گاڑی افورڈ نہیں کر سکتے پھر بھی رشتے داروں کو دیکھانے کے لیے قسطوں پے لے لی آ پ اس دن سمجھ جائیں کہ آ پ کے کاروبار کو ریورس گیئر لگ چکا ہے
8-اگر آ پ بھی میری طرح تعلیم یافتہ ہیں تو بھائی جان پریکٹیکل لائف پھر زیرو سے شروع کرنی پڑے گی۔
9- بالٹی میں جتنا مرضی چھوٹا سوراخ ہو وہ پانی کو ختم کر دے گا چھوٹے خرچے کنٹرول کریں اگر فضول خرچ ہو رہے ہیں
10-اگر ایک کام میں بچت ہو رہی ہے تو یا تو اپنا کاروبار بڑھا لیں یا فوراً کسی دوسرے کاروبار میں انویسٹ کر دیں
11- اگر آ پ وہ چیز خرید لیں گے جس کی ضرورت نہیں ہے تو آ پ کو وہ چیز بیچنی پڑے گی جس کی ضرورت ہے
12-ہر کام قربانی مانگتا ہے آ پ وقت اور پیسہ جس چیز پے لگایئیں گی وہ آ پ کی ہو جائے گی۔
آ خر میں اتنا کہوں گا لوگوں کے لیے آ سانیاں پیدا کریں اللّٰہ تعالیٰ آ پ کے راستے آ سان کر دیں گےwhatsapp 03334121935

14/01/2021

(بزنس اور نوکری )

(((چھپکلی))))

چھپکلی ہمیشہ لائٹ کی محتاج ھوتی ھے اس کو لائیٹ کےعلاوہ کسی اور طرف خیال ہی نہیں جاتا وہ ہر وقت لائیٹ کے انتظار میں رہتی ھے حتی کے اس کا اثاثہ اور ذریعہ معاش بھی لائیٹ ھی ھوتی ھے اگر لائیٹ ھے تو وہ اپنا پیٹ بھر سکتی ھے ورنہ وہ کچھ نہیں کر سکتی سیونگ والی اس میں سوچ ہی نہیں ھوتی لائیٹ آئ اور اس پر انے والے کیڑے مکوڑے کھائے اور سو گئی
نوکری کرنےوالے انسان کی مثال اس چھپکلی ہی کی طرح ھے جو اپنا اثاثہ اپناسب کچھ نوکری کو ہی سمجھتا ھے اگر نوکری ھے تو گھر چلے گا نوکری گئ تو سب کچھ ختم

((((مکڑی )))))

مکڑی سب سے پہلےدن رات محنت کر کے اپنا جالا بناتی ھے اس دوران وہ بھوک پیاس سب کچھ برداشت کرتی ھےکیوں کے اس کو پتہ ھوتاھے کے میری زندگی کا گزر بسر اور میرا اثاثہ یہی جالا ھے جب جالا تیار ھو جاتاھے تو وہ اس کے درمیان میں ارام سکون سے بیٹھ جاتی ھے پھر اس کے ارد گرد جالے میں مچھر کیڑے مکوڑے ا کر پھنس جاتے ھیں اور وہ بیٹھ کر مختلف قسم کے کھانوں سے مزے اڑاتی ھے
بزنس کرنے والے انسان کی مثال بلکل اس مکڑی جیسی ھوتی ھے جو سب سے پہلے حالات کتنے ھی برے کیوں نہ ھوں پہلے وہ اپنا بزنس بناتا ھے اثاثہ بناتا ھے پھر ساری زندگی ارام سے بیٹھ کر کھاتا ھے

Happy new year to all MBDA's Clients and members..
31/12/2020

Happy new year to all MBDA's Clients and members..

26/12/2020

سوچ بدلو.....زندگی بدلو.....

میں جہاز سے اترا اور کسٹم سے گزر کر ٹیکسی لینے سٹینڈ کی طرف چلا۔ جب میرے پاس ایک ٹیکسی رکی تو مجھے جو چیز انوکھی لگی وہ گاڑی کی چمک دمک تھی۔ اس کی پالش دور سے جگمگا رہی تھی۔ ٹیکسی سے ایک سمارٹ ڈرائیور تیزی سے نکلا۔ اس نے سفید شرٹ اور سیاہ پتلون پہنی ہوئی تھی جو کہ تازہ تازہ استری شدہ لگ رہی تھی۔ اس نے صفائی سے سیاہ ٹائی بھی باندھی ہوئی تھی۔ وہ ٹیکسی کی دوسری طرف آیا اور میرے لئے گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولا۔

اس نے ایک خوبصورت کارڈ میرے ہاتھ میں تھمایا اور کہا ’سر جب تک میں آپ کا سامان ڈگی میں رکھوں، آپ میرا مشن سٹیٹ منٹ پڑھ لیں۔ میں نے آنکھیں موچ لیں۔ یہ کیا ہے؟‘ میرا نام سائیں ہے، آپ کا ڈرائیور۔ میرا مشن ہے کہ مسافروں کو سب سے مختصر، محفوظ اور سستے رستے سے ان کی منزل تک پہنچاؤں اور ان کو مناسب ماحول فراہم کروں ’۔ میرا دماغ بھک سے اڑ گیا۔ میں نے آس پاس دیکھا تو ٹیکسی کا اندر بھی اتنا ہی صاف تھا جتنا کہ وہ باہر سے جگمگا رہی تھی۔

اس دوران وہ سٹئرنگ ویل پر بیٹھ چکا تھا۔ ’سر آپ کافی یا چائے پینا چاہیں گے۔ آپ کے ساتھ ہی دو تھرماس پڑے ہوئے ہیں جن میں چائے اور کافی موجود ہے‘ ۔ میں نے مذاق میں کہا کہ نہیں میں تو کوئی کولڈ ڈرنک پیوں گا۔ وہ بولا ’سر کوئی مسئلہ نہیں۔ میرے پاس آگے کولر پڑا ہوا ہے۔ اس میں کوک، لسی، پانی اور اورنج جوس ہے۔ آپ کیا لینا چاہیں گے؟‘ میں نے لسی کا مطالبہ کیا اور اس نے آگے سے ڈبہ پکڑا دیا۔ میں نے ابھی اسے منہ بھی نہیں لگایا تھا کہ اس نے کہا ’سر اگر آپ کچھ پڑھنا چاہیں تو میرے پاس اردو اور انگریزی کے اخبار موجود ہیں‘ ۔


اگلے سگنل پر گاڑی رکی تو سائیں نے ایک اور کارڈ مجھے پکڑا دیا کہ اس میں وہ تمام ایف ایم سٹیشن ہیں جو میری گاڑی کے ریڈیو پر لگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں وہ تمام البم بھی ہیں جن کی سی ڈی میرے پاس ہے۔ اگر آپ کو موسیقی سے شوق ہے تو میں لگا سکتا ہوں۔ اور جیسے یہ سب کچھ کافی نہیں تھا، اس نے کہا کہ ’سر میں نے ائر کنڈیشنر لگا دیا ہے۔ آپ بتائیے گا کہ ٹمپریچر زیادہ یا کم ہو تو آپ کی مرضی کے مطابق کردوں‘ ۔

اس کے ساتھ ہی اس نے رستے کے بارے میں بتا دیا کہ اس وقت کس رستے پر سے وہ گزرنے کا ارادہ رکھتا ہے کہ اس وقت وہاں رش نہیں ہوتا۔ پھر بڑی پتے کی بات پوچھی ’سر اگر آپ چاہیں تو رستے سے گزرتے ہوئے میں آپ کو اس علاقے کے بارے میں بھی بتا سکتا ہوں۔ اور اگر آپ چاہیں تو آپ اپنی سوچوں میں گم رہ سکتے ہیں‘ وہ شیشے میں دیکھ کر مسکرایا۔

میں نے پوچھا ’سائیں، کیا تم ہمیشہ سے ایسے ہی ٹیکسی چلاتے رہے ہو؟‘ اس کے چہرے پر پھر سے مسکراہٹ آئی۔ ’نہیں سر، یہ کچھ دو سال سے میں نے ایسا شروع کیا ہے۔ اس سے پانچ سال قبل میں بھی اسی طرح کڑھتا تھا جیسے کہ دوسرے ٹیکسی والے کڑھتے ہیں۔ میں بھی اپنا سارا وقت شکایتیں کرتے گزارا کرتا تھا۔ پھر میں نے ایک دن کسی سے سنا کہ سوچ کی طاقت کیا ہوتی ہے۔ یہ سوچ کی طاقت ہوتی ہے کہ آپ بطخ بننا پسند کریں گے کہ عقاب۔ اگر آپ گھر سے مسائل کی توقع کرکے نکلیں گے تو آپ کا سارا دن برا ہی گزرے گا۔ بطخ کی طرح ہر وقت کی ٹیں ٹیں سے کوئی فائدہ نہیں، عقاب کی طرح بلندی پر اڑو تو سارے جہاں سے مختلف لگو گے۔ یہ بات میرے دماغ کو تیر کی طرح لگی اور اس نے میری زندگی بدل دی۔


’میں نے سوچا یہ تو میری زندگی ہے۔ میں ہر وقت شکایتوں کا انبار لئے ہوتا تھا اور بطخ کی طرح سے ٹیں ٹیں کرتا رہتا تھا۔ بس میں نے عقاب بننے کا فیصلہ کیا۔ میں نے ارد گرد دیکھا تو تمام ٹیکسیاں گندی دیکھیں۔ ان کے ڈرائیور گندے کپڑوں میں ملبوس ہوتے تھے۔ ہر وقت شکایتیں کرتے رہتے تھے اور مسافروں کے ساتھ جھگڑتے رہتے تھے۔ ان کے مسافر بھی ان سے بے زار ہوتے تھے۔ کوئی بھی خوش نہیں ہوتا تھا۔ بس میں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے میں نے چند تبدیلیاں کیں۔ گاڑی صاف رکھنی شروع کی اور اپنے لباس پر توجہ دی۔ جب گاہکوں کی طرف سے حوصلہ افزائی ملی تو میں نے مزید بہتری کی۔ اور اب بھی بہتری کی تلاش ہے۔‘

میں نے اپنی دلچسپی کے لئے پوچھا کہ کیا اس سے تمہاری آمدنی پر کوئی فرق پڑا

’سر بڑا فرق پڑا۔ پہلے سال تو میری انکم ڈبل ہوگئی اور اس سال لگتا ہے چار گنا بڑھ جائے گی۔ اب میرے گاہک مجھے فون پر بک کرتے ہیں یا ایس ایم ایس کرکے وقت طے کرلیتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب مجھے ایک اور ٹیکسی خریدنی پڑے گی اور اپنے جیسے کسی بندے کو اس پر لگانا پڑے گا۔‘

یہ سائیں تھا۔ اس نے فیصلہ کیا کہ اسے بطخ نہیں بننا بلکہ عقاب بننا ہے۔
کیا خیال ہے، اس ہفتے سے عقاب کا سفر نہ شروع کیا جائے؟ سائیں نے مجھے ایک نیا فلسفہ دیا۔
سوچ بدلو ۔ زندگی بدلو ۔
وہ جو کسی نے کہا ہے نا کہ کوئی بھی پانی میں گرنے سے نہیں مرتا۔مرتا وہ اس وقت ہے جب وہ اس مشکل سے نکلنے کے لیۓ ہاتھ پاؤں نہیں مارتا ہے....

Combine cluster laspur program ..
15/11/2020

Combine cluster laspur program ..

Address

Chitral

Telephone

+923484640564

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Micro Business Development Associate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Micro Business Development Associate:

Share