hosla_rakh

hosla_rakh Online shpoing with whole sale rates

01/04/2025

Eid 2nd Day Logon ki mastiyaaan




12/03/2025

کیا کمال کک لگائی بچی نے


ایک ٹویوٹا کرولا کے دروازے پہ ڈینٹ تھا۔ اس کے مالک نے ڈینٹ والا دروازہ کبھی مرمت نہیں کرایا. کوئی پوچھتا تو وہ بس یہی کہ...
11/03/2025

ایک ٹویوٹا کرولا کے دروازے پہ ڈینٹ تھا۔ اس کے مالک نے ڈینٹ والا دروازہ کبھی مرمت نہیں کرایا. کوئی پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"۔
سننے والا اس کی آنکھوں میں نمی دیکھ کر قدرے حیران ہوتا اور پھر سمجھتے، نہ سمجھتے ہوئے سر ہلا دیتا؛
-سرگوشی سنو گے یا اینٹ سے بات سنو گے !
ایک نوجوان بزنس مینیجر اپنی برانڈ نیو ٹویوٹا کرولا میں دفتر سے ڈی ایچ اے میں واقع گھر جاتے ہوئے ایک پسماندہ علاقے سے گزرا جو مضافات میں ہی واقع تھا. اچانک اس نے ایک چھوٹے بچے کو بھاگ کر سڑک کی طرف آتے دیکھا تو گاڑی آہستہ کردی. مگر پھر بھی اس نے بچے کو کوئی چیز اچھالتے دیکھا۔ ٹھک کی آواز کے ساتھ ایک اینٹ اس کی نئی گاڑی کے دروازے پر لگی تھی. اس نے فوراً بریک لگائی اور گاڑی سے باہر نکل کر دروازہ دیکھا جس پر کافی بڑا ڈینٹ پڑ چکا تھا.
اس نے غصے سے ابلتے ہوئے بھاگ کر اینٹ مارنے والے بچے کو پکڑا اور زور سے جھنجھوڑا. "اندھے ہوگئے ہو، پاگل کی اولاد؟ تمہارا باپ اس کے پیسے بھرے گا؟" وہ زرو سے دھاڑا
میلی کچیلی قمیض پہنے بچے کے چہرے پر ندامت اور بے چارگی کے ملے جلے تاثرات تھے.
"سائیں، مجھے کچھ نہیں پتہ میں اور کیا کروں؟
میں ہاتھ اٹھا کر بھاگتا رہا مگر کسی نے گل نئیں سنی." اس نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کچھ کہا. اچانک اس کی آنکھوں سے آنسو ابل پڑے اور سڑک کے ایک نشیبی علاقے کی جانب اشارہ کیا "ادھر میرا ابا گرا پڑا ہے. بہت وزنی ہے. مجھ سے اُٹھ نہیں رہا تھا، میں کیا کرتا سائیں؟"۔
بزنس ایگزیکٹو کے چہرے پر ایک حیرانی آئی اور وہ بچے کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقے کی طرف بڑھا تو دیکھا ایک معذور شخص اوندھے منہ مٹی میں پڑا ہوا تھا اور ساتھ ہی ایک ویل چیئر گری پڑی تھی۔ ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ شائد وزن کے باعث بچے سے ویل چیئر سنبھالی نہیں گئی اور نیچے آگری اور ساتھ ہی پکے ہوئے چاول بھی گرے ہوئے تھے جو شاید باپ بیٹا کہیں سے مانگ کے لائے تھے۔
"سائیں، مہربانی کرو. میرے ابے کو اٹھوا کر کرسی پر بٹھا دو." اب میلی شرٹ والا بچہ باقاعدہ ہچکیاں لے رہا تھا۔
نوجوان ایگزیکٹو کے گلے میں جیسے پھندا سا لگ گیا۔ اسے معاملہ سمجھ آگیا اور اپنے غصے پر بہت ندامت محسوس ہورہی تھی۔ اس نے اپنے سوٹ کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھ کر پوری طاقت لگا کر کراہتے ہوئے معذور شخص کو اٹھایا اور کسی طرح ویل چیئر پر بٹھا دیا۔ بچے کے باپ کی حالت غیر تھی اور چہرہ خراشوں سے بھرا پڑا تھا۔
وہ بھاگ کر اپنی گاڑی کی طرف گیا اور بٹوے میں سے پچاس ہزار نکالے اور کپکپاتے ہاتھوں سے معذور کی جیب میں ڈال دیے۔ پھر ٹشو پیپر سے اس کی خراشوں کو صاف کیا اور ویل چیئر کو دھکیل کر اوپر لے آیا۔ بچہ ممنونیت کے آنسوؤں سے اسے دیکھتا رہا اور پھر باپ کو لیکر اپنی جھگی کی طرف چل پڑا۔ اس کا باپ مسلسل آسمان کی طرف ہاتھ اٹھاتے ہوئے نوجوان کو دعائیں دے رہا تھا۔
نوجوان نے بعد میں ایک خیراتی ادارے کے تعاون سے جھگی میں رہنے والوں کے لیے ایک جھگی سکول کھول دیا اور آنے والے سالوں میں وہ بچہ بہت سے دوسرے بچوں کے ساتھ پڑھ لکھ کر زندگی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔
وہ ٹویوٹا کرولا اس کے پاس مزید پانچ سال رہی، تاہم اس نے ڈینٹ والا دروازہ مرمت نہیں کرایا. کبھی کوئی اس سے پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"۔
اوپر والا کبھی ہمارے کانوں میں سرگوشیاں کرتا ہے اور کبھی ہمارے دل سے باتیں کرتا ہے. جب ہم اس کی بات سننے سے انکار کردیتے ہیں تو وہ کبھی کبھار ہمارے طرف اینٹ بھی اچھال دیتا ہے۔
پھر وہ بات ہمیں سننا پڑتی ہے۔
ہم جہاں ملازمت، بزنس، خاندان، بیوی بچوں کی خوشیوں کے لیے بھاگے جارہے ہیں، وہیں ہمارے آس پاس بہت سی گونگی چیخیں اور سرگوشیاں بکھری پڑی ہیں۔ اچھا ہو کہ ہم اپنے ارد گرد کی سرگوشیاں سن لیں تاکہ ہم پر اینٹ اچھالنے کی نوبت نہ آئے۔😔😔😔

یہ ایک مسجد زیر تعمیر ہے ہمارے علاقے میں جس  بھائی نے اس کار خیر میں حصہ لینا ہو تو دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں اور ان کے...
09/03/2025

یہ ایک مسجد زیر تعمیر ہے ہمارے علاقے میں جس بھائی نے اس کار خیر میں حصہ لینا ہو تو دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں اور ان کے اکاؤنٹ پر اپنے جو پیسے کوئی بھیجنا چاہتے ہیں بھجوا دیں اللہ تعالی اپ کو جزائے خیر دے

Yeh kia hy is ka kisi ko confirm pata hy to batao
08/03/2025

Yeh kia hy is ka kisi ko confirm pata hy to batao

Join JazzTube and start earning money today! Sign up now and earn up to Rs5,600.00 per day. Get a Rs2,310.00 sign-up bonus!

قصائی سے اچھا گوشت لینا ہے تو اُسکی نفسیات سمجھنا ہوگی کیونکہ وہ آپکی نفسیات سے بخوبی واقف ہے۔ عوام کی اکثریت قصائی کو ج...
07/03/2025

قصائی سے اچھا گوشت لینا ہے تو اُسکی نفسیات سمجھنا ہوگی کیونکہ وہ آپکی نفسیات سے بخوبی واقف ہے۔ عوام کی اکثریت قصائی کو جا کر کہتی ہے کہ "بھیا ایک کلو گوشت دینا" یہ جملہ سنتے ہی اُسے سمجھ لگ جاتی ہے کہ میرے پاس اب فری ہینڈ ہے۔ وہ تھوڑی سی بوٹی ران سے اُتارتا ہے، بغل میں رکھے چھیچھڑے اور چربی ڈالتا ہے، دو چار پسلیاں مکس کرتا ہے اور ایک کلو کا شاپر آپکو تھما دیتا ہے۔ اس مکس اچار کی کوئی ڈھنگ کی ڈش بھی نہیں بنے گی۔

اسکے برعکس اگر آپ جاتے ہی کہیں کہ بھیا بونگ کا پیس دکھاؤ۔ دستی پڑی ہے؟ پُٹھ کی کیا صورت حال ہے؟ تو اُسے فوراً سمجھ لگ جائیگی کہ اُسکا واسطہ کسی کُوڑھ یا عطائی سے نہیں پڑا بلکہ سامنے ایک باریک آدمی کھڑا ہے لہذا سمبھل کر ہینڈلنگ کرنا ہوگی۔ ہمیشہ گوشت کا پورا پیس تلوائیں۔ چھوٹے بڑے ہر طرح کے پیس ہوتے ہیں۔ اڑھائی تین کلو لینا ہے تو بونگ بن جائیگی۔ کلو لینا ہے تو دستی طلب کر لیں۔ اگر لازمی ران ہی لینی ہے تو پھر بعد از دوپہر قصائی کے پاس جائیں کیونکہ ران وہ سب سے آخر میں بیچتے ہیں۔ وہ انکا شوپیس ہوتا ہے اگر آپ صبح صبح جا کر ران طلب کرینگے تو وہ بس ایک چھلکا سا ران کا اُتار دینگے اور باقی بی گریڈ سامان شامل کر دینگے لیکن جب سب سے آخر میں صرف ران ہی ران باقی ہوگی تو ظاہر ہے اُسے بیچنا ہی ہوگا۔

پاکستان میں گوشت کو پانی لگا کر اِسکا وزن بڑھانے کا قبح فعل عام ہے۔ پہلے پہل تو قصائی صرف گیلا کپڑا گوشت پر لپیٹا کرتے تھے مگر اب باقاعدہ کمپریسر کے ساتھ گوشت کی نسوں میں پانی انجیکٹ کیا جاتا ہے جس سے وزن ڈبل ہو جاتا ہے۔ جب آپ گھر آ کر گوشت ہانڈی میں ڈالتے ہیں تو ہانڈی پانی سے بھر جاتی ہے اور بوٹیاں سکڑ کر چھوٹی ہو جاتی ہیں۔ یاد رکھیئے ران وہ جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ پانی جذب ہوتا ہے۔ کوشش کیجیئے کہ ران سے اجتناب برتا جائے۔ ہڈی والا گوشت ایک تو ذائقے دار ہوتا ہے دوسرا اسمیں پانی کی مقدار نسبتاً کم ہوتی ہے۔

گوشت ایک لگژری ہے۔ لوگوں کی اکثریت اسے بمشکل افورڈ کرتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ جب آپ مشکل سے کمائے پیسوں سے گوشت خرید کر اپنے بچوں کے لئے گھر لیکر جائیں تو بہتر سے بہترین چیز ہو۔ آپکا پیسہ برباد نہ ہو۔

05/03/2025

Best wishes for New Zealand for final 🏆🎉👏💪

02/03/2025

38.5K followers, 114.6K likes, 22.1K comments

رمضان کی رحمتوں اور برکتوں بھری آمد ہو!  یہ مہینہ ہمیں صبر، تقویٰ، اور عبادت کا سبق دیتا ہے۔  آئیے اس رمضان میں اپنے دل ...
01/03/2025

رمضان کی رحمتوں اور برکتوں بھری آمد ہو! یہ مہینہ ہمیں صبر، تقویٰ، اور عبادت کا سبق دیتا ہے۔ آئیے اس رمضان میں اپنے دل کو پاک کریں، اور اللہ کی رضا کے لیے نیکیوں کے راستے پر چلیں۔ رمضان مبارک ہو! 🌙✨️💫️🌟️

(یہ کیلنڈر ڈیرہ غازی خان شہر کے لیے ہے کمی بیشی کے لیے دیکھ لیجئے گا یہ انٹرنیٹ سے تصویر ڈاؤن لوڈ کی ہے)

Address

Shah Sikandar Road
Dera Ghazi Khan

Telephone

+923457041708

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when hosla_rakh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to hosla_rakh:

Share