Qasim Bilal Air Travels

Qasim Bilal Air Travels Luxiva.store offers curated luxury essentials that blend sophistication with timeless design.

Discover quality pieces that elevate your style and space effortlessly.

رمضان مبارک 2026 🤍یہ مقدس مہینہ آپ کے لیے رحمت، مغفرت اور سکون کا سبب بنے۔قاسم بلال ایئر ٹریولز پرائیویٹ لیمیٹڈ
19/02/2026

رمضان مبارک 2026 🤍
یہ مقدس مہینہ آپ کے لیے رحمت، مغفرت اور سکون کا سبب بنے۔

قاسم بلال ایئر ٹریولز پرائیویٹ لیمیٹڈ

✨ Umrah Ramzan Package – 28 Days Special Offer ✨اس رمضان اپنے رب کے گھر حاضری کا سنہری موقع 🌙28 دن کا خصوصی عمرہ پیکیجآر...
09/02/2026

✨ Umrah Ramzan Package – 28 Days Special Offer ✨

اس رمضان اپنے رب کے گھر حاضری کا سنہری موقع 🌙
28 دن کا خصوصی عمرہ پیکیج
آرام دہ رہائش، معیاری خدمات اور روحانی سکون 🤍

📞 آج ہی رابطہ کریں اور اپنی سیٹ کنفرم کریں
(Limited seats available)

رمضان 27 دن کا عمرہ پیکیج🕋 ماہِ رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں✨ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ قیام📅 محدود نشستیں دستیاب📲 ...
03/02/2026

رمضان 27 دن کا عمرہ پیکیج
🕋 ماہِ رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں
✨ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ قیام
📅 محدود نشستیں دستیاب

📲 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں

02/02/2026
🇰🇷 جنوبی کوریا وزٹ ویزا – پاکستانیوں کے لیے مکمل رہنمائی (2024 کے بعد اپڈیٹ)جنوبی کوریا آج کل پاکستانیوں کے لیے ایک پاپو...
31/01/2026

🇰🇷 جنوبی کوریا وزٹ ویزا – پاکستانیوں کے لیے مکمل رہنمائی (2024 کے بعد اپڈیٹ)

جنوبی کوریا آج کل پاکستانیوں کے لیے ایک پاپولر ٹریول، بزنس اور وزٹ ڈیسٹینیشن بنتا جا رہا ہے۔ 2024 سے پہلے پاکستانی شہریوں کو جنوبی کوریا کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے کوریین گورنمنٹ کی طرف سے Invitation Letter درکار ہوتا تھا، لیکن اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے، جس سے ویزا حاصل کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

✅ نئی سہولتیں (2024 کے بعد)

❌ Invitation Letter اب لازمی نہیں

❌ Embassy Appointment لینے کی ضرورت نہیں

✔️ اسلام آباد یا کراچی کی کسی بھی کوریین ایمبیسی میں براہِ راست فائل جمع کروا سکتے ہیں

✔️ ویزا اپلیکیشن فارم visa.go.kr (Visa Portal of Korea) سے حاصل کیا جا سکتا ہے

🧾 ایک کامیاب ویزا کیس کا ریویو (Real Client Experience)

حالیہ طور پر ایک خاتون کلائنٹ جن کا بیوٹی سیلون بزنس تھا، جنوبی کوریا کا وزٹ ویزا کامیابی سے حاصل کر چکی ہیں:

بیوٹی سیلون اونر

1 سال سے NTN رجسٹرڈ

Fresh Traveler (پہلا انٹرنیشنل ٹریول)

ذاتی بینک اسٹیٹمنٹ اٹیچ

خود ایمبیسی میں دستاویزات جمع کروائیں

پروسیسنگ ٹائم: 3 سے 4 ماہ

👉 اس کیس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اگر فائل مضبوط اور دستاویزات مکمل ہوں تو فریش ٹریولر بھی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

💰 بینک اسٹیٹمنٹ اور فنانشل ریکوائرمنٹس

آخری 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ لازمی

کم از کم Closing Balance: 10 لاکھ روپے

اگر بیلنس زیادہ ہو تو ویزا کے چانسز مزید بہتر ہو جاتے ہیں

اگر آپ جاب کرتے ہیں:

آخری 3 ماہ کی Salary Slips

Employment Letter

Company NOC

اگر آپ بزنس کرتے ہیں:

Business NTN

Tax Returns

بزنس پروف

وزٹنگ کارڈ اور لیٹر ہیڈ

👉 Strong Source of Income = Strong Visa Chances

👨‍👩‍👧‍👦 فیملی کے ساتھ اپلائی کرنے کا فائدہ

اگر آپ فیملی کے ساتھ وزٹ ویزا اپلائی کرتے ہیں تو ویزا لگنے کے امکانات 90٪ تک ہو جاتے ہیں، بشرطیکہ فائل مکمل اور فنانشل مضبوط ہو۔

📄 درکار دستاویزات (Documents Checklist)
بنیادی دستاویزات:

تمام پاسپورٹس (پرانے + نئے)

پاسپورٹ ویلیڈیٹی کم از کم 6 ماہ

CNIC (Front & Back)

وائٹ بیک گراؤنڈ تصویر

Account Maintenance Letter

آخری 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ

Police Character Certificate

COVID, Polio اور Yellow Fever Vaccine Certificates

Email ID اور Contact Number

شادی شدہ / بچوں کے ساتھ:

MRC (Marriage Registration Certificate)

بچوں کا B-Form

Birth Certificate

FRC (By Marriage)

والدین یا بہن بھائی کے ساتھ:

FRC (By Birth)

✈️ سروس چارجز اور ویزا فیس
🇰🇷 South Korea E-Visit Visa

📋 یہ سروس Done Base پر نہیں ہے

💵 فیس کی تفصیل:

A) فائل پریپریشن اور ویزا کنسلٹنسی
💵 PKR 35,000/- (Non-Refundable)

B) ویزا فیس (Single Entry)
💵 PKR 12,000/- (Non-Refundable)
⚠️ ویزا فیس کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہے

C) شٹل سروس چارجز
💵 PKR 2,000/- (Non-Refundable)

Embassy Appointment Fee:
💵 Zero (مفت)

🧳 ہماری سروس میں شامل ہے:

ویزا اپلیکیشن فارم

پروفیشنل کور لیٹر

ٹریول پلان اور اٹینری

پوسٹ پیڈ ہوٹل ریزرویشن

ایئر لائن ٹکٹ ریزرویشن

ٹریول انشورنس

تمام ڈاکومنٹس ہائی کوالٹی PDF اسکین میں

⏳ پروسیسنگ ٹائم

نارمل: 21 دن تک

زیادہ سے زیادہ: Immigration پر منحصر

🚨 اہم شرائط و ضوابط

ویزا Done Base پر نہیں ہوتا

ہم صرف فائل پروسیسنگ کرتے ہیں

ویزا جاری یا ریفیوز کرنے کا مکمل اختیار ایمبیسی اور امیگریشن کے پاس ہے

دستاویزات جمع کروانے کے لیے آپ کو خود ایمبیسی یا قونصل خانے میں حاضر ہونا ہوگا

✨ نتیجہ

جنوبی کوریا وزٹ ویزا اب پاکستانیوں کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو چکا ہے۔ اگر آپ کے پاس مضبوط فنانشل، درست ڈاکومنٹس اور واضح ٹریول پلان ہے تو ویزا کے امکانات کافی روشن ہیں۔

جنوبی کوریا: ایشیا کا ٹائیگر، ترقی اور ٹیکنالوجی کی زندہ مثالجنوبی کوریا، جسے دنیا ایشیا کا ٹائیگر بھی کہتی ہے، بظاہر کم...
30/01/2026

جنوبی کوریا: ایشیا کا ٹائیگر، ترقی اور ٹیکنالوجی کی زندہ مثال

جنوبی کوریا، جسے دنیا ایشیا کا ٹائیگر بھی کہتی ہے، بظاہر کمزور کرنسی رکھنے کے باوجود ایک نہایت مضبوط اور مستحکم معیشت کا حامل ملک ہے۔ اس کا سرکاری نام Republic of Korea ہے۔ جنوبی کوریا کی کل آبادی تقریباً 5 کروڑ 17 لاکھ کے قریب ہے اور آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا میں 29ویں نمبر پر آتا ہے۔

یہ ملک رقبے کے اعتبار سے تقریباً 1 لاکھ مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے اور رقبے کے لحاظ سے دنیا میں 107ویں نمبر پر ہے۔ جنوبی کوریا کی سرحد ایک طرف نارتھ کوریا سے ملتی ہے جبکہ باقی تین اطراف سمندر واقع ہیں، جن میں ییلو سی، چائنا سی اور جاپان سی شامل ہیں۔

معیشت، آمدن اور معیارِ زندگی

جنوبی کوریا میں Per Capita Income تقریباً 6 لاکھ روپے کے برابر ہے، یہاں تک کہ عام مزدور بھی اتنی آمدن حاصل کر لیتا ہے۔ جاپان کے بعد ایشیا میں سب سے زیادہ تنخواہیں جنوبی کوریا میں دی جاتی ہیں۔ الیکٹریشن، انجینئر، ڈرائیور اور ویلڈر جیسے ہنر مند افراد کی کم از کم تنخواہ پاکستانی کرنسی میں 6 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملک میں نہ تیل ہے، نہ گیس اور نہ ہی اپنی سبزیاں، مگر اس کے باوجود کسی چیز کی قلت نہیں ہوتی۔ یہ ملک دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے اور یہاں کا لٹریسی ریٹ 97٪ ہے۔

ٹیکنالوجی اور صنعت

جنوبی کوریا ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں کا انٹرنیٹ دنیا کی تیز ترین رفتار میں شامل ہے۔ اسی ملک نے جیلوں میں قیدیوں کی نگرانی کے لیے دنیا کا پہلا روبوٹ سیکیورٹی گارڈ متعارف کروایا۔

دنیا کی مشہور کمپنیاں Samsung، LG، Hyundai اور Kia Motors کا تعلق بھی جنوبی کوریا ہی سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ملک صنعتی اور تجارتی اعتبار سے نہایت مضبوط ہے۔

تاریخ: شمالی و جنوبی کوریا کی تقسیم

ابتداء میں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا ایک ہی ملک تھے، مگر 1948ء میں دونوں الگ ہو گئے۔ ان کے درمیان دشمنی کی بنیادی وجوہات میں جاپان، چین، روس اور امریکہ شامل ہیں۔

یہ کہانی 1904ء سے شروع ہوتی ہے، جب جاپان نے جنگ میں روس اور چین کو شکست دے کر کوریا پر قبضہ کر لیا۔ جاپان کا یہ قبضہ 1945ء تک برقرار رہا۔ بعد ازاں امریکہ کے جاپان پر بم گرانے کے بعد جاپان نے کوریا چھوڑ دیا۔ پھر سوویت یونین اور امریکہ نے کوریا کو آپس میں تقسیم کر لیا، جس کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی کوریا وجود میں آئے۔

معاشرت، ثقافت اور دلچسپ حقائق

جنوبی کوریا میں دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک سرجری کروائی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہر تین میں سے ایک کوریائی فرد نے پلاسٹک سرجری ضرور کروائی ہوتی ہے۔ یہاں کی زبان ہانگُل (Hangul) ہے۔

آبادی کا 82٪ شہری علاقوں جبکہ 18٪ دیہی علاقوں میں رہتا ہے۔ یہاں کے لوگ دنیا کے دوسرے سب سے ذہین لوگ سمجھے جاتے ہیں۔ کوریائی لوگ خریداری کو جنون کی حد تک پسند کرتے ہیں، اسی لیے یہاں دنیا کے بڑے بڑے شاپنگ مال موجود ہیں جو اکثر صبح 4 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔

یہاں ایک عجیب عقیدہ بھی پایا جاتا ہے کہ رات کے وقت پنکھے کے نیچے سونے سے موت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ لوگ یہاں الکحل کھلے عام بھی پی سکتے ہیں۔

دارالحکومت سیئول

جنوبی کوریا کا دارالحکومت سیئول ہے، جسے ٹیکنیکل کیپیٹل بھی کہا جاتا ہے۔ سیئول دنیا کا دوسرا بڑا Metropolitan Area اور دنیا کے امیر ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق سیئول دنیا کے تیسرے بڑے شہر میں بھی شمار ہوتا ہے۔

سیئول شہر کے درمیان سے ہان دریا گزرتا ہے، جس کے کنارے بے شمار خوبصورت ریسٹورنٹس قائم ہیں۔ شہر میں کئی خوبصورت پارکس موجود ہیں اور پورے شہر کا نظارہ کرنے کے لیے Seoul Tower بہترین جگہ ہے، جو 1969ء میں تعمیر ہوا اور تقریباً 500 میٹر اونچا ہے۔

تعلیم، مذہب اور پاکستانی کمیونٹی

جنوبی کوریا میں عیسائیت سرکاری مذہب ہے، تاہم بدھ مت، اسلام اور دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی آباد ہیں۔ یہاں تقریباً 2 لاکھ مسلمان رہتے ہیں۔

پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی جنوبی کوریا میں موجود ہے، جو کام، تعلیم اور وزٹ کی غرض سے آتے ہیں۔ اندازاً 16 ہزار پاکستانی جنوبی کوریا میں آباد ہیں۔

مشہور جامعات میں Seoul National University، Yonsei University، KAIST اور SKKU University شامل ہیں۔ یہاں تعلیم کا سالانہ خرچ تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے تک ہوتا ہے۔

خوراک، قدرتی حسن اور سیاحت

کوریائی کھانوں میں کِمچی (Kimchi) اور Sweet Potato خاص طور پر مشہور ہیں، جبکہ کچھ لوگ کتے کا گوشت بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ ملک کا 64٪ حصہ جنگلات پر مشتمل ہے، اسی لیے اسے Forest Land بھی کہا جاتا ہے۔

یہاں سردیاں بہت شدید ہوتی ہیں، مگر اس کے باوجود سیاحت عروج پر ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریباً 11 ملین سیاح جنوبی کوریا کا رخ کرتے ہیں۔
سیئول کے علاوہ بوسان (Busan) شہر بھی سیاحوں میں بے حد مقبول ہے، جہاں سے سمندر کے دل فریب مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہاں کی بیچ ٹرین خاصی مشہور ہے جو سمندر کے کنارے سفر کرواتی ہے۔

ٹرانسپورٹ اور نظم و ضبط

جنوبی کوریا کا ٹرانسپورٹ سسٹم انتہائی بہترین ہے۔ ٹرین، بس اور ٹیکسی ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہیں۔ نظم و ضبط کا یہ عالم ہے کہ ایک بار جنرل پرویز مشرف کا طیارہ ایک گھنٹے تک اس لیے روک دیا گیا کیونکہ اس وقت بچوں کے امتحانات جاری تھے، اور امتحان کے دوران کوئی جہاز اڑنے نہیں دیا جاتا۔

میرا US B1/B2 ویزا انٹرویو تھا، جس کے لیے میں نے پورا ایک سال انتظار کیا۔ ایک سال کی تیاری، امیدیں، دعائیں، اخراجات — سب...
30/01/2026

میرا US B1/B2 ویزا انٹرویو تھا، جس کے لیے میں نے پورا ایک سال انتظار کیا۔ ایک سال کی تیاری، امیدیں، دعائیں، اخراجات — سب کچھ اسی ایک دن سے جڑا ہوا تھا۔
میرے پاس مضبوط اور جینوئن بینک اسٹیٹمنٹس تھیں، اپنے ملک میں واضح ہوم ٹائز تھیں پلاٹ، سرکاری نوکری، والدین سب یہاں موجود۔ مجھے پورا یقین تھا کہ میرا کیس مضبوط ہے۔
لیکن شاید تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
انٹرویو والے دن میں ڈرائیور کے ساتھ روانہ ہوا۔ اسلام آباد موٹر وے، چکری انٹرچینج کے قریب ایک ہولناک حادثہ پیش آ گیا۔ ڈرائیور کو نیند آ گئی، گاڑی ایک کوسٹر میں جا گھسی، اور چند لمحوں میں میری گاڑی مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ کر راکھ بن گئی۔
یہ کوئی معمولی حادثہ نہیں تھا — ہم زخمی تھے، صدمے میں تھے، گاڑی جل چکی تھی، جان بچنا ہی کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔
حادثہ صبح 7:40 پر ہوا ، جبکہ انٹرویو 10 بجے تھا۔
شدید چوٹوں، صدمے اور خوف کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری۔ زخموں کے ساتھ، کانپتے ہوئے دل کے ساتھ، ہم پھر بھی ایمبیسی پہنچے — کیونکہ ایک سال کی امید ہم چھوڑ نہیں سکتے تھے۔
انٹرویو شروع ہوا…
اور بس 1 سے 2 منٹ میں سب کچھ ختم ہو گیا۔
نہ دستاویزات دیکھی گئیں،
نہ کوئی سنجیدہ سوال،
نہ کیس کو سمجھنے کی کوشش۔
بس 214(b) کے تحت ویزا ریفیوز۔
میں نے وضاحت کرنے کی کوشش کی، بتایا کہ ہم آج صبح ایک خوفناک حادثے سے گزر کر آئے ہیں، میری ناک زخمی ہے، ہم شدید صدمے میں ہیں۔ شاید میں پوری طرح خود کو پیش نہ کر پا رہا ہوں۔
لیکن جواب صرف ایک تھا:
“Decision is final.”
نہ انسانیت کے ناطے ایک ہمدردی کا لفظ،
نہ ایک لمحے کا توقف،
نہ یہ احساس کہ سامنے کھڑا انسان کن حالات سے گزر کر آیا ہے۔
ایک سال کی محنت، انتظار، اخراجات، دعائیں…
ایک ہولناک حادثہ، گاڑی کا جل جانا، جسمانی چوٹیں…
اور اس سب کے باوجود جو ہمت باقی تھی…
صرف دو منٹ میں، سب کچھ ایسے ختم کر دیا گیا
جیسے کسی نے راکھ کو ہوا میں اُڑا دیا ہو۔
کبھی کبھی دکھ ویزا ریفیوز ہونے کا نہیں ہوتا…
دکھ اس بے حسی کا ہوتا ہے
جس کے ساتھ خواب توڑ دیے جاتے ہیں۔

🇵🇰 قاسم بلال ایئر ٹریولز (ایس ایم سی) پرائیویٹ لمیٹڈکنسلٹنسی سروسز📞 +92-314-760-7923صرف واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کریںایم۔...
27/01/2026

🇵🇰 قاسم بلال ایئر ٹریولز (ایس ایم سی) پرائیویٹ لمیٹڈ
کنسلٹنسی سروسز
📞 +92-314-760-7923
صرف واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کریں
ایم۔ اقبال
---!

🇰🇷 جنوبی کوریا ای وزٹ ویزا
📋 یہ سروس ڈن بیس (Done Base) پر نہیں ہے
---!

💵 ویزا فیس اور سروس چارجز:

✈️ A:-
فائل تیاری اور ویزا کنسلٹنسی فیس
💵 35,000 پاکستانی روپے — ناقابلِ واپسی

✈️ B:-
سنگل انٹری ویزا فیس
💵 12,000 پاکستانی روپے — ناقابلِ واپسی
⚠️ ویزا فیس کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہے

✈️ C:-
شٹل سروس چارجز
💵 2,000 پاکستانی روپے — ناقابلِ واپسی

🏛️ سفارتخانے کی اپائنٹمنٹ فیس
💵 0 روپے (مفت اپائنٹمنٹ)
---!

✈️ سروس میں شامل ہیں:

ویزا درخواست فارم

کور لیٹر

ٹریول پلان اور آئیٹینری

پوسٹ پیڈ ہوٹل ریزرویشن

ایئر لائن ٹکٹ ریزرویشن

ٹریول انشورنس
---!

📋 تمام دستاویزات ہائی کوالٹی پی ڈی ایف اسکین میں
---!

📄 درکار دستاویزات:

تمام پاسپورٹس (پرانے اور نئے)

پاسپورٹ کی مدت کم از کم 6 ماہ یا اس سے زیادہ

قومی شناختی کارڈ (سامنے اور پیچھے)

سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ تصویر

اکاؤنٹ مینٹیننس لیٹر

گزشتہ 6 ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ

پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ

کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ

پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ

ییلو فیور ویکسین سرٹیفکیٹ

ای میل آئی ڈی اور رابطہ نمبر
---!

👨‍👩‍👧 اگر شادی شدہ ہوں یا بچے ہوں:

ایم آر سی
(نکاح رجسٹریشن سرٹیفکیٹ)

بچوں کا ب فارم

بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ

ایف آر سی بذریعہ شادی
(فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ)
---!

👪 اگر والدین یا بہن بھائیوں کے ساتھ سفر کر رہے ہوں:

ایف آر سی بذریعہ پیدائش
(فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ)
---!

💼 اگر کاروبار کرتے ہیں:

بزنس این ٹی این سرٹیفکیٹ

بزنس ٹیکس ریٹرنز

بزنس ثبوت

وزٹنگ کارڈ

بزنس لیٹر ہیڈ
---!

🏢 اگر ملازمت کرتے ہیں:

ذاتی این ٹی این سرٹیفکیٹ

ذاتی ٹیکس ریٹرنز

ملازمت کا لیٹر

کمپنی این او سی لیٹر

گزشتہ 3 ماہ کی تنخواہ کی سلپس
---!

📑 اختیاری دستاویزات:

سفری تاریخ (ٹریول ہسٹری)

جائیداد کے کاغذات

ڈرائیونگ لائسنس

گاڑی کے کاغذات

دعوت نامہ

سفارشی لیٹر

کفالت نامہ (Affidavit of Support)

چیمبر آف کامرس ممبرشپ سرٹیفکیٹ
---!

🚨 شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے:
🛩️ یہ سروس ڈن بیس پر نہیں ہے
🛩️ ہم صرف درخواست پراسیس کرتے ہیں
🛩️ ویزا جاری یا مسترد کرنے کا مکمل اختیار سفارتخانے اور امیگریشن کے پاس ہے
🛩️ دستاویزات جمع کروانے کے لیے درخواست گزار کو ذاتی طور پر سفارتخانے یا جنرل قونصلیٹ میں حاضر ہونا ہوگا
---!

⏳ پراسیسنگ ٹائم:
معمول کے مطابق: 21 دن تک
زیادہ سے زیادہ: امیگریشن پر منحصر ہے
---!

🇵🇰 Qasim Bilal Air Travels (SMC) Private Ltd.Consultancy Services+92-314-760-7923Whats App Contact OnlyM.Iqbal---!🇰🇷 Sou...
27/01/2026

🇵🇰 Qasim Bilal Air Travels (SMC) Private Ltd.
Consultancy Services
+92-314-760-7923
Whats App Contact Only
M.Iqbal
---!
🇰🇷 South Korea E.Visit Visa
📋 This Service is Not on Done Base
---!
💵 Visa Fee & Service Charges:
✈️ A:-
File Preparation and
Visa Consultancy Fee
💵 PKR 35,000/- NON Refundable
✈️ B:-
Visa Fee For Single Entry
💵 PKR 12,000/- NON Redunable
Visa Fee May Change At Any Time
✈️ C:-
Shuttle Service Charges
💵 PKR 2,000/- NON Refundable
Embassy Appointment Fee
💵 Zero/- (Free Appointment)
---!
✈️ Service Includes:-
*:- Visa Application Form
*:- Cover Letter
*:- Travel Plan & Itinerary
*:- Post Paid Hotel Reservation
*:- AirlineTicket Reservation
*:- Travel Insurance
---!
📋 All PDF Scan in High Quality
---!
📄 Documents:-
*:- All Passports (Old + New)
*:- Passport Validity 6+ Months
*:- CNIC Front & Back
*:- Picture With White BG
*:- Account Maintenance Letter
*:- Last 6 Months Bank Statement
*:- Police Character Certificate
*:- Corona Vaccine Certificate
*:- Polio Vaccine Certificate
*:- Yellow Fever Vaccine Certificate
*:- E.Mail ID & Contact No.
---!
If Married or Have Children:-
*:- MRC
(Marriage Registration Certificate)
*:- Children B.Form
*:- Children Birth Certificate
*:- FRC By Marriage
(Family Registration Certificate)
---!
If Travelling With Parents & Siblings:-
*:- FRC By Birth
(Family Registration Certificate)
---!
✈️ If Doing Business:-
*:- Business NTN Certificate
*:- Business Tax Returns
*:- Business Proof
*:- Visiting Card
*:- Business Letter Head
---!
✈️ If Doing Job:-
*:- Personal NTN Certificate
*:- Personal Tax Returns
*:- Employment Letter
*:- Company NOC Letter
*:- Last 3 Months Salary Slips
---!
✈️ Optional Documents:
*:- Travel History
*:- Property Documents
*:- Driving License
*:- Vehicle Documents
*:- Invitation Letter
*:- Recommendation Letter
*:- Affidavit Of Support
*:- Chamber of Commerce
Membership Certificate
---!
🚨 Terms & Conditions Applied:-
🛩️ It is Not on Done Base
🛩️ We Just Process The Application
🛩️ Embassy & Immigration Has a Right To Issue or Refuse The Visa Application Request
🛩️ Personally You Have To Appear At Embassy or In Gerenal Consulate For Submitting Your Documents
---!
⏳ Processing Time:-
Normal, Upto 21 Days
Maximum, Depends On Immigration
---!

Address

Chock Churhatta Board Office Road Opposite Side Of Zainab Social Security Hospital
Dera Ghazi Khan
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qasim Bilal Air Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share