Baloch Zari Service & Traders

Baloch Zari Service & Traders Quality Products

یہ بیان دیتے ہوئے آپ کو ایک بار بھی شرم نہیں آیئ۔ڈوب مرنے کا مقام ہے آپ کی حکومت کے لئے ۔وزیر اعلی پنجاب کسان کو مافیا ک...
01/02/2025

یہ بیان دیتے ہوئے آپ کو ایک بار بھی شرم نہیں آیئ۔ڈوب مرنے کا مقام ہے آپ کی حکومت کے لئے ۔
وزیر اعلی پنجاب کسان کو مافیا کہتی ہے ۔۔
وفاقی حکومت نے کھاد بیج ادویات ڈیزل بجلی سب چیزیں مہنگی کر دی ہیں ۔۔۔زرعی ٹیکس اس کے علاوہ ہیں ۔۔
جب بھی پی ایم ایل این کی حکومت ایئ ہے کسان اور ذراعت دونوں برباد ہوے ہیں
گندم,چاول,کپاس,منگی,تل,مکئ،گنا ان سب فصلوں کے کسان رل گئے ہیں

14/06/2024

بجٹ میں صحت کیلئے
ھوالشافی,
تعلیم کیلئے رب ذدنی علما, اور کسانوں کے لیے
ان اللہ مع الصابرین....🙂

زبردست یوریا نے گندم کی فصل پر پیداوار میں اضافے کی بجائے منفی اثر ڈالاسوائل فرٹیلٹی ریسرچایوب زرعی تحقیقاتی ادار ، فیصل...
04/05/2024

زبردست یوریا نے گندم کی فصل پر پیداوار میں اضافے کی بجائے منفی اثر ڈالا
سوائل فرٹیلٹی ریسرچ
ایوب زرعی تحقیقاتی ادار ، فیصل آباد کی رپورٹ

09/04/2024

گنے کی سی پی ایف 253 یا us133 ورائٹی میں بھی ریڈ راڈ کا زبردست حملہ دیکھنے کو مل رہا ہےاس لئے نئی کاشت سوچ سمجھ کر کریں ...
12/01/2024

گنے کی سی پی ایف 253 یا us133 ورائٹی میں بھی ریڈ راڈ کا زبردست حملہ دیکھنے کو مل رہا ہے
اس لئے نئی کاشت سوچ سمجھ کر کریں اس وقت صرف
Cp 77-400
واحد ورائٹی ہے جو ریڈ راڈ کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہے
بعد کی پریشانی سے بہتر ہے بروقت سوچ سمجھ کر نئی کاشت کریں

09/12/2023

پاکستان تل کی ایکسپورٹ میں دنیا بھر میں 5 واں بڑا ایکسپوٹر بن کر ابھرا ہے سال 2023
الحمدللہ
کسان خوشحال پاکستان خوشحال

گندم کی کاشت کے لئے کہیں بھی درجہ حرارت زیادہ نہیں اگر 35 پلس ہوتا تو اس درجہ حرارت میں اگاؤ 3-4 دن میں ہوتا آپ 15ویں دن...
04/11/2023

گندم کی کاشت کے لئے کہیں بھی درجہ حرارت زیادہ نہیں
اگر 35 پلس ہوتا تو اس درجہ حرارت میں اگاؤ 3-4 دن میں ہوتا
آپ 15ویں دن پانی لگا کرف فصل کے درجہ حرارت کو کنٹرول کر سکتے تھے

آجکل تو ویسے ہی درجہ حرارت 30 سے 33 تک ہے ۔۔۔۔۔ لہذا کسی پھسوڑی میں نہ پڑیں اور کاشت جلد مکمل کریں

پھر بھی کسی کو وہم ہے تو میں گارنٹی دیتا ہوں ۔۔۔ میرے ساتھ رابطے میں آ جائیں ۔۔۔۔
اس سال فصل کے گرنے کے خدشات ہیں ۔۔۔ جس کا واحد اگیتی کاشت ہے

میں اکتوبر کاشت کی تبلیغ کرتا رہا ہوں ۔۔۔۔ آج سے تو سارے ایک پیج پر ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ آج یکم نومبر ہے ۔۔۔۔ آج سے فیلڈ میں جنگ چھیڑ دیں ۔۔۔ راتوں کو بھی دن میں بدل دیں ۔۔۔۔ اپنی بیویوں سے اجازت لیں اور فیلڈ میں کھائیں پکائیں
ماؤں کی تو بس دعائیں ہی کافی ہیں

شکریہ !!!
آپ کی گندم کی پیداوار میں دس فی صد اضافے کا متمنی
نوید ریاض پنوہاں

21/10/2023
آپ کے پاس تیل تو نہیں ہے.   مگر گنے کی پیداوار میں پوری دنیا میں آپ کا پانچواں نمبر ہے۔کیا عوام سستی چینی حاصل کر پا رہے...
02/10/2023

آپ کے پاس تیل تو نہیں ہے. مگر گنے کی پیداوار میں پوری دنیا میں آپ کا پانچواں نمبر ہے۔
کیا عوام سستی چینی حاصل کر پا رہے ہیں۔۔۔؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کے پاس تیل نہیں پر گندم کی کاشت میں آپ کا دنیا بھر میں آٹھواں نمبر ہے۔
تو کیا عوام کو سستی روٹی میسر ہے۔۔۔؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔۔

آپ کے پاس تیل نہیں مگر چاول کی پیداوار میں آپ دسویں نمبر پہ ہیں مگر کیا عام شہری اچھا چاول باسانی خرید سکتا ہے۔۔۔؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔

کپاس کی پیداوار میں آپ چوتھا بڑا ملک ہیں پر کیا ہر شہری باسانی تن ڈھانپنے کا کپڑا خرید سکتا ہے۔۔۔؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔

آپ کا ملک پاکستان برف پوش پہاڑوں سے لیکر سبز میدانوں، صحراؤں اور خوبصورت سمندری کناروں پہ مشتمل ہے اس کا کیا فائدہ اٹھایا۔۔۔؟
بلکہ دن رات اسے تباہ کر رہے ہیں۔

دودھ پیدا کرنے والے ممالک میں آپکا ملک چوتھے نمبر پر ہے۔ لیکن کیا ایک عام آدمی کو دودھہ کا ایک گلاس ہی رات کو میسر ہے ؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔

دنیا کا بہترین سی فوڈ آپ ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ آپکے اگائے ہوئے پھل دنیا کے کئی ممالک میں جاتے ہیں۔ لیکن یہ اشیاء ایک عام آدمی کو میسر ہیں ؟
جی نہیں۔۔۔۔۔۔۔

عرض ہے کہ اگر اس ملک کی گلی گلی سے سونا، تانبا، گیس، تیل دریافت ہوا بھی، تو وہ بھی اس ملک پر مسلط شدہ ترینوں، چوہدریوں،، ملکوں، خانوں، زرداریوں، گیلانیوں سیدوں،وڈیروں،جاگیرداروں، سرداروں والی اشرافیہ پہ مشتمل 60، 70 گھرانوں کی چمکی ہوئی قسمت کو ہی مزید چمکائے گا۔
جبکہ عوام تب بھی اپنی قسمت و نصیب کے نچوڑے تیل کو دیکھ کر ہی آنکھیں ٹھنڈی کر رہے ہونگے۔

بڑا شور پٹا پڑرہا ہے۔ کہ ڈالر کا ریٹ نیچے کردیا سونے کا ریٹ نیچے کردیا۔ ان احمقوں کو کوئ یہ بتائے۔ ڈالر اور سونے سے ملک کی 90٪ عوام کو کوئی تعلق نہیں۔ عوام کا تعلق آٹے، دال چینی، چاول، گھی سے ہے۔ لیکن جن سے ان چیزوں کے سستا ہونے کی امید لگائی جارہی ہے۔ انھوں نے کون سا یہ چیزیں اپنی جیب سے خرید کر کھانی ہیں۔

خوب چینی پکڑی گئی۔ اب چینی 150 پر ہے۔ 100 پر نہیں۔

مملکتیں تیلوں سے نہیں، بموں توپوں ٹینکوں سے نہیں، بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ترقی کرتی ہیں۔
عوام دریافتوں سے نہیں، انصاف پر مبنی نظام سے خوشحال ہوتے ہیں۔

کیا شوگر ملز کا دھواں فضائی آلودگی کا سبب نہیں بن رہا؟صرف کسان کی فصل کی راکھ فضائی آلودگی کا سبب کیوں بن رہی ہے۔ شوگر م...
23/09/2023

کیا شوگر ملز کا دھواں فضائی آلودگی کا سبب نہیں بن رہا؟
صرف کسان کی فصل کی راکھ فضائی آلودگی کا سبب کیوں بن رہی ہے۔
شوگر ملز والے جب اپنی راکھ بیچتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ پوٹاش سے بھرپور ہوتی ہے۔ اسے زرخیزی کیلئے اپنی زمینوں میں ڈالو۔ جبکہ ہماری وہی راکھ فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہے۔
پلیز ماہرین ہمیں گائیڈ کریں۔

اسلام علیکم۔کسان بھائیو۔۔ جیسے ہی گندم کی بیجائی کا موسم قریب ہوتا ہے۔۔ فیس بکی مافیا آپ کو لمبے سٹے دکھا کر۔۔اور 100 من...
08/09/2023

اسلام علیکم۔
کسان بھائیو۔۔ جیسے ہی گندم کی بیجائی کا موسم قریب ہوتا ہے۔۔ فیس بکی مافیا آپ کو لمبے سٹے دکھا کر۔۔اور 100 من ایورج کا جھانسہ دے کر چونا لگانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔۔۔
آپ نے محتاط رہنا ہے۔۔
اگر بیج خریدنا ہی ہے تو پہلے ان کا بیک گراؤنڈ اور اس فصل اور فیلڈ کا ڈیٹا اور وڈیوز لازمی دیکھیں جہاں سے اس طرح کے سٹے لیے گئے ہوں۔۔ اگر سارا فیلڈ ایک جیسا ہو تب ہی بیج خریں۔۔ اور مناسب ریٹ پر خریدیں۔۔ اورصرف 4 کنال یا ایک ایکڑ کا خرید کر ٹرائل لگائیں۔۔
یہ ایک صاحب ہیں انہوں نے مجھے اس بیج کا 3500 فی کلو کہا ہے۔۔یعنی کہ 1 لاکھ 40 ہزار کا من۔۔
اور ایورج 100 من بتا رہے ہیں۔۔ ھاھاھا۔۔۔

آگے آپ خود اندازہ لگا لیں یہ لوگ کتنا بڑا چونا لگا رہے ہیں۔۔ نہ ان کی کوئی بیک گراونڈ ہسٹری ہے نہ ان کے پاس فیلڈ کا ڈیٹا ہے اور نہ ہی کوئی فیلڈ کی وڈیوز۔۔اور نہ ہی یہ کوئی اعلیٰ درجے کی ورائٹی ہے۔۔۔
نہ ہی کوئی ثبوت والی وڈیوز جس میں فصل کی بیجائی سے لے کر گروتھ کے مراحل۔۔ اور اس کی کٹائی اور گہائی کو دکھایا گیا ہو۔۔۔
لہذا اس طرح کے مافیا سے دور رہیں۔۔ اور اپنے دوستوں کو بھی آگاہ کریں۔۔ خاص کر ان لوگوں کو جو زراعت میں نئے ہیں۔۔اور شوق پورا کرنے کے پیچھے دھوکے کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔۔
پوسٹ شیئر کے کے سب کسان دوستوں تک پہنچائیں۔۔شکریہ
منجانب۔ نعیم چوہدری
ایڈمن ایگری کلچر ہب۔

Address

Dera Ismail Khan

Opening Hours

Monday 07:00 - 18:30
Tuesday 07:00 - 18:30
Wednesday 07:00 - 18:30
Thursday 07:00 - 18:30
Friday 07:00 - 12:30
Saturday 07:00 - 18:30
Sunday 07:00 - 18:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baloch Zari Service & Traders posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share