Daily Islam

Daily Islam یہ ایک اسلامی پلیٹ فارم ہے اور اسلام کی دفاع کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

10/12/2025

ڈاکٹر منظور مینگل صاحب کو ایجنسیوں نے اتنا تنگ کیا کہ آخر بول پڑے۔

19/11/2025
07/11/2025

ایک دن یہ سورج کی روشنی نہیں ہوگی
Azizen Daily Islam

20/06/2025

اطلاع ہو کہ ہم نہ اسرائیل کے حمایتی ہیں اور نہ ایران کے وکیل، ہم صرف حق اور مظلوموں کے ساتھی اور ظالم کے مخالف ہیں، احباب کا سوال ہوتا ہے کہ "آپ اسرائیل کی تباہی پر خوش ہوتے ہیں، لیکن ایران کے نقصان پر بھی کوئی خاص دکھی نہیں ہوتے۔

کیا یہ آپ کا دوغلا پن نہیں؟"
نہیں! یہ دوغلا پن نہیں، بلکہ قرآن مجید کی آیت کریمہ کا مفہوم ہے کہ
"اور ہم بعض ظالموں کو بعض پر مسلط کر دیتے ہیں، ان کے اعمال کی وجہ سے"
(الأنعام: 129)

جب کوئی قوم ظلم کرتی ہے، تو اللہ اسے کسی اور ظالم کے ہاتھوں سزا دلواتا ہے — اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ جو غالب آ رہا ہے وہ حق پر ہے۔

اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کرتا ہے، ایران کے ہاتھوں اس کی تباہی پر خوشی ہوتی ہے کہ مظلوم کی آہ سنی گئی، لیکن جو بھی اسرائیل کا دشمن ہو، وہ ہمارا ہیرو نہیں ہو سکتا ، امریکہ کو ہم دشمن مانتے ہیں اور روس امریکہ کا دشمن ہے اب اس کا مطلب یہ نہیں کہ روس ہمارا ہیرو ہے۔

ایران نے بھی امت میں تفرقہ، فتنہ اور خونریزی پھیلائی ہے — چاہے وہ شام ہو، عراق ہو یا یمن۔ خاص کر شام میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کروایا ہے۔

ہمارا پیمانہ نعرہ نہیں، عمل ہے۔

ہم ظلم کے خلاف ہیں — چاہے کوئی بھی کرے۔
ہم مظلوم کے ساتھ ہیں — چاہے وہ کہیں بھی ہو۔

کمیل احمد معاویہ

ختم نبوت کورس کراچی 2025ان شاءاللہ کل بروز منگل تا جمعرات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے زیر اہتمام مدارس اور اسکول،ک...
12/06/2025

ختم نبوت کورس کراچی 2025
ان شاءاللہ کل بروز منگل تا جمعرات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے زیر اہتمام مدارس اور اسکول،کالج کے طلباء کے لئے چار روز پر مشتمل ایک کورس کاانعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بڑے بڑے علماء اور قانون دان لیکچرز دیں گے لہٰذا موقع کو غنیمت جان کر اپنے وقت کو قیمتی بنائیں اور ضرور اس کورس میں شرکت کر کے شفاعت محمدی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا مستحق بنیں۔۔

10/06/2025

شاگردوں نے استاد سے پوچها :

سفسطہ / مغالطہ سے کیا مراد هے؟

استاد نے کہا:

اس کے لیے ایک مثال پیش کرتا ہوں.

دو مرد میرے پاس آتے ہیں. ایک صاف ستهرا اور دوسرا گندا.
میں ان دونوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ غسل کرکے پاک و صاف ہو جائیں.

اب آپ بتائیں کہ ان میں سے کون غسل کرے گا؟

شاگردوں نے کہا: گندا مرد.

استاد نے کہا:
نہیں بلکہ صاف آدمی ایسا کرے گا کیونکہ اسے نہانے کی عادت ہے جبکہ گندے کو صفائی کی قدر و قیمت معلوم ہی نہیں.

اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟

بچوں نے کہا: صاف آدمی.

استاد نے کہا:
نہیں بلکہ گندا نہائے گا کیونکہ اسے صفائی کی ضرورت ہے.

پس اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟

سب نے کہا: گندا.

استاد نے کہا :
نہیں بلکہ دونوں نہائیں گے کیونکہ صاف آدمی کو نہانے کی عادت ہے جبکہ گندے کو نہانے کی ضرورت ہے.

اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟

سب نے کہا :دونوں.

استاد نے کہا:
نہیں کوئی نہیں. کیونکہ گندے کو نہانے کی عادت نہیں جبکہ صاف کو نہانے کی حاجت نہیں.

اب بتائیں کون نہائے گا؟
بولے :کوئی نہیں.

پهر بولے:
استاد آپ ہر بار الگ جواب دیتے ہیں اور ہر جواب درست معلوم ہوتا ہے. ہمیں درست بات کیسے معلوم ہو؟

استاد نے کہا:

سفسطہ اور مغالطہ یہی تو ہے.

بچو!

آج کل اہم یہ نہیں ہے کہ حقیقت کیا ہے؟

اہم یہ ہے کہ میڈیا کس چیز کو ثابت کرنا چاہتا ہے.!

امید ہے میڈیا کے چکروں کی سمجھ آ گئی ہو گی.

07/06/2025
تمام اہل اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک ۔
07/06/2025

تمام اہل اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک ۔

05/06/2025

*مجلس سے اٹھتے وقت دعا*
حضرت ابوہریرہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس میں اچھی بری باتیں ہوں تو اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے اگر وہ یہ کلمات پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس کی سب خطاؤں کو جو اس مجلس میں ہوتی ہیں معاف فرما دیں گے ، وہ کلمات یہ ہیں : *سبحانک اللھم وبحمدک اشھد ان لا الہ الا انت استغفرک و اتوب الیک*
رواہ الترمذی ۔

05/06/2025

*مسئلہ* : دیہات میں صبح صادق کے بعد قربانی کی جا سکتی ہے مگر مستحب یہ ہے کہ طلوعِ آفتاب کے بعد کرے۔(بدائع ٥/٨٠،ط:رشیدیہ قدیم)

05/06/2025

*مسئلہ* :اگر شرکاء میں سے کوئی سود،بیمہ،قمار وغیرہ حرام آمدنی کی رقم جمع کر کے شریک ہو گیا تو پھر کسی کی بھی قربانی نہیں ہوگی۔(الہندیہ٥/٣٤٩،ط:رشیدیہ)

Address

Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Islam:

Share