12/06/2024
آج سرگودھا کی ایک ایک عدالت میں رہنما تحریکِ انصاف و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی ایک ضمانت کے سلسلے میں پیشی تھی، مگر عدالت کو پولیس نے ٹیک اوور کرلیا اور عمر ایوب لاکھ کوشش کے باوجود عدالت میں داخل نہیں ہوپائے، جج صاحب نے "عدم پیروی" پر عمر ایوب کی ضمانت خارج کردی، جی ہاں عدم پیروی پر، جبکہ عمر ایوب سارا دن عدالت کے باہر کھڑے رہے اور پولیس نے انکو کمرہ عدالت تک جانے ہی نہیں دیا
یہ ہے اس ملک میں انصاف کا اندھا نظام اور یہ ہے ایک موجودہ ایم این اے کی حیثیت جس کو پولیس نے کمرہ عدالت جانے سے روک دیا
پنجاب کو ایک "پولیس سٹیٹ" میں تبدیل کردیاگیا ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں اور آئین پاکستان تو خیر پاکستان بنتے ساتھ ہی معطل ہوگیا تھا
حمنہ احمد