PKG Consultant

PKG Consultant We are professional kitchen gardening consultant and provide consultancy
If you want we can grow or

26/10/2019
Kitchen Gardening stall
15/10/2019

Kitchen Gardening stall

لوگ: اسے مار ڈالو ، یہ ہمارے گاؤں میں داخل ہوا ہے۔ جانور: شریف آدمی قریب سے دیکھو ، آپ کا گاؤں میرے جنگل میں داخل ہوا ہے...
26/08/2019

لوگ: اسے مار ڈالو ، یہ ہمارے گاؤں میں داخل ہوا ہے۔
جانور: شریف آدمی قریب سے دیکھو ، آپ کا گاؤں میرے جنگل میں داخل ہوا ہے۔
Deforestation💔

انسان لاکھ کاٹ ڈالیں پیڑوں کو لیکن زندگی پھر بھی سر اُٹھائے گی
26/08/2019

انسان لاکھ کاٹ ڈالیں پیڑوں کو
لیکن زندگی پھر بھی سر اُٹھائے گی

گھر میں آسانی سے بٹرفلائی پی اگانے کا طریقہآج میں آپ کو بٹرفلائی پی کے بارے میں بتائوں گا اور ساتھ میں یہ بھی بتائوں کہ ...
26/06/2019

گھر میں آسانی سے بٹرفلائی پی اگانے کا طریقہ

آج میں آپ کو بٹرفلائی پی کے بارے میں بتائوں گا اور ساتھ میں یہ بھی بتائوں کہ ہم اِس کو کس طرح آسانی کے ساتھ گھر میں اگا سکتے ہیں۔

بٹرفلائی پی ایک بہت ہی فائدہ مند بیل دار پودا ہے۔یہ ایک سو ایک خوبیوں کا حامل ہے۔ یہ مٹر کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اِس پر نیلے رنگ کے پھول لگتے ہیں جو بعد میں پھلیوں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ اِس پر لگنے والے پھول اور پھلیاں دونوں یہ قابلِ استعمال ہیں لیکن اِس کے پھول نمایاں خصوصیات رکھتے ہیں۔ اِس کے پھولوں سے قہوہ بنایا جاتا ہے جو نیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ قہوہ اپنے بے پناہ فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت مقبول ہے۔ اِس کے علاوہ اِس کے پھولوں کو مختلف کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ چاول پکاتے وقت اگر اِس کے پھولوں کو چاوالوں میں ڈال دیں تو چاولوں گا رنگ نیلا ہو جاتا ہے۔ اِس کے علاوہ بٹرفلائی پی کے پھول مختلف مشروبات اور آئیس کریم میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔بٹرفلائی پی کے پھول انڈونیشیائی فلپینی اور ویتنامی کھانوں کا ایک اہم جز ہیں۔

بٹرفلائی پی کے پھولوں کا قہوہ بہت سے طبعی فوائد کا حامل ہے۔ اِس کے قہوہ کا استعال بخار کی شدت کو کم کرتا ہے خافظہ بڑھاتا ہے آنکھوں اور دماغی امراض کے علاج کے لیے مفید ہے اِس کے علاوہ یہ بڑھاپے کے رفتارکو بھی سست کرتا ہے۔ اِن فوائد کے علاوہ اِس کے اور بھی بہت سے طبعی فوائد ہیں تاہم مضمون کے طوالت کو پیشِنظر رکھتے ہوئے مزید فوائد کے لکھنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

اب میں آپ کو بتائوں گا کہ ہم بٹرفلائی پی کے پودے کو کس طرح اگا سکتے ہیں۔ یہ پودا زمین میں بھی لگایا جا سکتا ہے اور گملے میں بھی۔ تاہم اگر اِس کو زمین میں لگایا جائے تو یہ ایک جھاڑی کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اگر گملے میں لگانا ہے تو ایک بارہ اینچ یا اِس سے بڑا گملا لے لیں ۔ گملے کے سوراخ کو کسی پتھر کی مدد سے ڈھک دیں تاکہ گملے سے مٹی باہر نہ نکل سکے۔ اب آپ آدھی مٹی لے لیں اور آدھی پتوں کی کھاد لیں لیں اگر پتوں کی کھاد میسر نہیں ہےتو گلاسرا گوبر لے لیں۔ اب مٹی اور پتوں کی کھاد یا گلے سرے گوبر کو اچھی طرح آپس میں ملا لیں۔ ملانے کے بعد اِس کو گملے میں بھر لیں۔

بٹرفلائی پی اگانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے اِس کے بیج چاہیے ہوں گے۔ بٹرفلائی پی کے بیج آپ کسی بھی گارڈنگ سٹور سے خرید سکتے ہیں۔ یہ بیج ہر جگہ دستیاب ہیں۔

بٹرفلائی پی کے بیج گرمیاں شروع ہونے سے ایک مہینہ پہلے لگائے جاتے ہیں۔ ویسے اِن کو گرمیوں میں کسی بھی وقت لگایا جا سکتے ہیں۔

بیج لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ گملے میں مٹی بھرنے کے بعد مٹی میں آدھا اینچ گھرا سوراخ کریں اور اِس میں بٹرفلائی پی کا بیج ڈال دیں اِس کے بعد سوراخ کو مٹی سے ڈھک دیں اور پھر پانی دے دیں۔ گملے میں ہر وقت نمی برقرار رکھیں یعنی گملے کی مٹی کو کبھی خشک نہ ہونے دیں لیکن اِس کا یہ بھی مطلب نہیں ہے کہ گملے میں اتنا ذیادہ پانی ڈال دیں کہ مٹی کیچر بن جائے۔ اگر ایسا کریں گے تو بیج گل جائیں گے اور پودا نہیں اگے گا۔ ایک بارہ انچ کے گملے میں صرف ایک بیج یہ لگائیں۔ تقریبا چار دن بعد بیج سے پودا نکل آئے گا۔ تاہم ایک ہفتہ یا اُس سے ذیادہ کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔ کیوں کے بٹرفلائی پی ایک بیل ہے اِس لیے گملے میں ایک چھڑی بھی لگا دیں تاکہ بیل اُس پر چڑہ جائے۔ پودا اگنے کے تقریبا دو مہینے بعد بیل پر پھول لگنا شروع ہو جائیں گے اور سردیوں تک لگتے رہیں گے۔ پھول لگنے کے دو تین دن بعد اِن کو بیل سے اتار لیں کیوں کہ اِس کے بعد اِن سے پھلیاں بننا شروع ہو جائیں گی۔ آپ پھلیوں سے بیج بھی خاصل کر سکتے ہیں جو بعد میں اگائے جا سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ پھلیاں پکائی بھی جا سکتی ہیں۔ سردیوں میں بٹرفلائی پی کے پتے جھڑ جاتے ہیں لیکن گرمیاں آنے پر اِسی بیل سے دوبارہ پتے نکلنا شروع ہو جاتےہیں۔ اِس لیے اگر آپ چاہیں تو سردیوں میں بیل کو اکھار کر پھینک دیں اور اگلی گرمیوں میں پھر بیج سے پودا اگا لیں اور اگر چاہیں تو اِس کو سردیوں میں بھی لگا رہنے دیں۔

بٹرفلائی پی کے پودے کو کسی ایسی جگہ اگائیں جہاں دوپہر تک دھوپ آتی ہو اور جب دوپہر شروع ہو جائے تو اُس جگہ سائیہ آ جاے یا پھر اِس کو کسی ایسی جگہ میں لگایا جا سکتا ہے جہاں سورج کی روشنی چھن کے آ رہی ہوں مثلا کسی درخت کے نیچے۔

پودے کودن میں صرف ایک دفع ہی پانی دیں ذیادہ پانی دینا نقصاندہ ہے۔ اگر پودے پر کسی کیڑے نے حملہ کر دیا ہے تو پودے پر نیم آئل کا سپرے کریں اگر نیم آئل میسر نہیں ہے تو لہسن سے بنے ہوئے سپرے کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے جس کو بنانےکا طریقہ آرگینک کچن گارڈنگ پیج پر پہلے ہی بتایا جا چکا ہے۔ اُمید ہے آپ کو بٹرفلائی پی کے بارے میں معالومات اچھی لگی ہوں گی۔اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے یا پھر آپ کو کسی چیز کی سمجھ نہیں آئی تو آپ وہ کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔ اب میں آپ سے اگلی پوسٹ تک اجازت چاہوں گا۔ اُس وقت تک اللہ خافظ ۔

Think about it
07/03/2019

Think about it

Celebrating National Kitchen Garden Festival at Best Garden Nursery Farms with the collaboration of Agri Tourism Develop...
03/02/2019

Celebrating National Kitchen Garden Festival at Best Garden Nursery Farms with the collaboration of Agri Tourism Development Corporation of Pakistan

06/12/2018

.
موسم سرما کی سبزیوں اور پھلوں کے لا تعداد فوائد
موسم سرما کے پھل کینو، موسمی، نارنگی، فروٹر وغیرہ۔ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔

موسم سرما کی سبزیوں اور پھلوں کے لا تعداد فوائد
رب العالمین نے موسم سرما میں خاص ایسے پھل اور سبزیاں پیدا کیں جو وٹامن سی سے بھرپور ہوں۔

سردی کے موسم میں کئی قسم کے پھل پیدا ہوتے ہیں، جیسے کینو، موسمی، نارنگی، فروٹر وغیرہ۔ ان کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔ یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ عموماً لوگوں کو سردی میں ترش اورکھٹی چیزیں کچھ زیادہ ہی کھٹی محسوس ہوتی ہیں اس کی وجہ موسم کی خنکی ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ سرد موسم میں ترش پھل کھانا نقصان دہ ہوتا ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ جو پھل خاص سردیوں میں ہوتے ہیں وہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوں۔

سردی میں ہمیں وٹامن سی کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لیے رب العالمین نے اس موسم میں خاص ایسے پھل اور سبزیاں پیدا کیں جو وٹامن سی سے بھرپور ہوں۔ وٹامن سی ہمارے جسم میں موجود پانی اورخون میں حل ہوجاتا ہے۔ یہ ہمارے بالوں اور جلد کی نشوونما خوب کرتا ہے۔ یہ وٹامن شکرقندی، ٹماٹر، کینو،نارنگی، فروٹر، اسٹرابری ،سبز مرچ، پیاز ،لیموں، چکوترا، پالک، آلو، چقندر اور شملہ مرچ میں پایا جاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی فالج کے مریضوں کی صحت کی طرف بحالی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ اسی طرح بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور اس کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے۔ کولیسٹرول، اعصابی تناؤ، ہڈیوں اور ناخنوں کی کمزوری، الرجی اور خشک جلد سے بچاؤمیں وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں وٹامن سی معاون ہے۔ سردی کے موسم میں نزلہ زکام ایک عام بیماری تصور کی جاتی ہے، وٹامن سی کے معتدل استعمال سے نزلہ زکام سے بچا جا سکتا ہے اور سرد موسم سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔ جس طرح ہر چیز کے فائدے بھی ہوتے ہیں اس طرح نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ وٹامن سی کو بھی اعتدال میں رہ کراستعمال کرنا چاہیے۔ماہرین عموما ایک دن میں 75 سے 90 ملی گرام وٹامن سی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اب ہم چند اشیاء جو وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ان کا ذکر انفرادی طور پر کریں گے۔

کینو: کینو موسم سرما کا خاص پھل ہے۔ اس میں 85 فیصد کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس میں کولیسٹرول کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ دن میں کم از کم دو کینو کے استعمال سے نہ صرف آپ کی غذائی ضرورت پوری ہو سکتی ہے بلکہ کمزور جسم والے افراد اور بچوں میں بھوک کی اشتہا بڑھانے کا بہترین ٹوٹکا ہے۔ کینو کے متواتر استعمال سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جس سے آپ کا جسم بیماریوں سے لڑنے کی خوب طاقت حاصل کرتا ہے۔کینو کے استعمال سے فربہی مائل افراد اپنے وزن پر قابو پاسکتے ہیں اور آپ کی جلد، ناخن اور بال کی خوب صورتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔

شوگر کے مریض اپنا انسولین لیول بڑھا سکتے ہیں۔ اسی طرح کینوکھانے سے بینائی پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے اور موتیے جسی بیماری سے بچنے میں معاون ہوتا ہے۔ کینوکے استعمال کے ساتھ اس کے چھلکے کو بھی کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔ کینو کے چھلکے دھوپ میں سکھا کر پھر ان کو پیس کر پاؤڈر کی شکل میں بنا لیں،اس میں چکنائی نکلا دودھ یا عرق گلاب ملا کر چہرے پر ماسک لگائیں اس کو آپ ہاتھوں اور پیروں پر بھی لگا سکتی ہیں، چند دنوں میں آپ پھٹی اور خشک جلد میں ایک نمایاں فرق محسوس کریں گی۔

چقندر :سردی کے موسم میں چقندر جیسی مفید اور سستی سبزی آپ کو وٹامن سی اور خون کی کمی سے نجات دلاکر صحت مند جلد اور جسم عطا کرتی ہے۔ چقندر کو بہ طور سلاد اور سالن کی صورت میں پکا کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔ اس کا جوس خون کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین ہے۔ کمزور افراد گاجر کی طرح چقندر کا حلوہ بھی بنا کر استعمال کرسکتے ہیں۔ اسے پیس کر یا جوس نکال کر چہرے پر لگانے سے چہرہ سرخی مائل اور شاداب ہو جاتا ہے۔

لیموں: لیموںسردیوں اور گرمیوں دونوں کی پیداوار ہے۔ لیموں کے لاتعداد فوائد ہیں اس کے استعمال سے آپ اپنا وزن کنٹرول کرکے خوب صورت بن سکتی ہیں۔ لیموں کا اچار پرانے زمانے کی روایات میں سے ہے ،جو آج کے دور میں بھی اسی طرح مقبول ہے۔ ہلدی، سرکہ اور نمک کے ساتھ لیموں کو مرتبان میں محفوظ کردیا جاتا ہے۔

لیموں کے چھلکے خشک کرکے اپنے کچن کیبینٹ اور درازوں میں رکھ دیں۔ حشرات الارض سے حفاظت رہے گی۔ فریج کی بدبو ہو یا صفائی کا معاملہ،داغ دھبے دور کرنے ہوں یا کمرا مہکانا ہو، لیموں آپ کے ہر جگہ کام آئے گا۔ چہرے کے داغ دور کرنے اور جھائیوں سے بچاؤ ہوں یا دانتوں کا پیلاپن دور کرنا ہو، لیموں ایک بہترین اینٹی سیپٹک کا کردار ادا کرتا ہے۔ چاندی کے زیورات اور المونیم کے برتنوں پر لیموں رگڑنے سے ایک نئی چمک نمودار ہوتی ہے۔ بلاشبہ لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے۔

        ?
04/12/2018

?

Address

Faisalabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00
Sunday 09:00 - 22:00

Telephone

03030486787

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PKG Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share