15/06/2026
نیری خاندان کے چشم و چراغ، نوجوان، باصلاحیت اور عوام دوست شخصیت جناب مضوب خان نے یونین کونسل 16، وارڈ 1 (گیس بالا نالہ) سے بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
عوامی خدمت کے جذبے، دیانتداری اور علاقے کی ترقی کے عزم کے ساتھ ان کی انتخابی میدان میں آمد اہلِ علاقہ کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مضوب خان اپنی صلاحیتوں اور خلوصِ نیت سے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔
اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا فرمائے اور عوام کی خدمت کا یہ سفر آسان بنائے۔ آمین۔