01/05/2026
بلاتے ہیں ہمیں محنت کشوں کے ہاتھ کے چھالے
چلو محتاج کے منہ میں نوالہ رکھ دیا جائے
یومِ مزدور محض ایک چھٹی کا دن نہیں، بلکہ ان ہاتھوں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کا نام ہے جو تپتی دھوپ اور سخت موسموں میں بھی پاکستان کی ترقی کا پہیہ رواں رکھتے ہیں۔ ایک مزدور کی محنت، دیانت اور اس کا پسینہ ہی کسی بھی قوم کی معیشت کی بنیاد ہوتا ہے۔
آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ معاشرے کی خوشحالی ان محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی خدمات کے اعتراف میں پوشیدہ ہے۔ آئیے عہد کریں کہ ہم نہ صرف ان کی محنت کی قدر کریں گے بلکہ انہیں وہ مقام اور احترام بھی دیں گے جس کے وہ حقیقی حقدار ہیں، کیونکہ کسی بھی ریاست کا اصل سرمایہ اس کے محنتی انسان ہوتے ہیں۔