Gilgit Baltistan Chamber of Commerce & Industry

Gilgit Baltistan Chamber of Commerce & Industry The Gilgit Baltistan Chamber of Commerce & Industry was established in 1995

12/06/2026

MoU Signed Between GBCCI and KCCI

A significant step towards strengthening inter-regional trade and economic cooperation has been taken with the signing of a Memorandum of Understanding (MoU) between the Gilgit-Baltistan Chamber of Commerce & Industry (GBCCI) and the Kasur Chamber of Commerce & Industry (KCCI).

The MoU was signed by Ashfaq Ahmed, President GBCCI, and Junaid Hussain, Vice President KCCI, with the objective of promoting trade, investment, industrial collaboration, tourism, logistics, mining, and business development between the two regions.

This partnership will facilitate business-to-business networking, encourage joint ventures, and create new opportunities for entrepreneurs and investors, contributing to sustainable economic growth and prosperity.

Together, we build stronger business connections for a brighter economic future.

اشفاق احمد صدر گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ پاک چائینہ بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر ثقلین رضا اور ن...
11/05/2026

اشفاق احمد صدر گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ پاک چائینہ بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر ثقلین رضا اور نگر بارڈر ٹریڈ کے صدر عدنان حسین نے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک چین بارڈر ٹریڈ سے وابستہ تاجروں کو درپیش مسائل، تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں، کسٹمز کلیئرنس، ٹرانسپورٹ، بارڈر پراسیس اور بالخصوص چھوٹے تاجروں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی اور طویل گفتگو کی گئی۔

وفد نے اس بات پر زور دیا کہ بارڈر ٹریڈ گلگت بلتستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، لہٰذا تاجروں کے مسائل کے حل اور تجارتی نظام کو مزید آسان اور مؤثر بنانے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

صدر جی بی چیمبر اشفاق احمد نے وفد کے تحفظات اور تجاویز کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے مسائل متعلقہ حکام کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھائے جائیں گے تاکہ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اہم ملاقاتنگراں وزیر جنگلات مولانا شرف الدین، نگراں وزیر خزانہ کرنل (ر) ابر...
04/05/2026

گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اہم ملاقات

نگراں وزیر جنگلات مولانا شرف الدین، نگراں وزیر خزانہ کرنل (ر) ابرار، اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) عبید نے گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر اشفاق احمد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں انجمن امامیہ گلگت کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کوثر حسین اور نائب صدر جی بی سی سی آئی سرفراز حسین بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران موجودہ ایس آر او سمیت کاروباری برادری کو درپیش مسائل، ٹیکسز، اور گلگت بلتستان میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر باہمی تعاون، پالیسی میں بہتری، اور تاجر برادری کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
چیمبر نے حکومتی نمائندگان کو تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔

Ashfaq Ahmad, President GBCCI & Convenor GB Supreme Council, held a meeting with Chief Collector Customs Mr. Wajid Ali t...
28/04/2026

Ashfaq Ahmad, President GBCCI & Convenor GB Supreme Council, held a meeting with Chief Collector Customs Mr. Wajid Ali to warmly welcome him to his new role.
A productive discussion focused on strengthening coordination and advancing areas of mutual interest for better collaboration ahead.

Eid Mubarak
21/03/2026

Eid Mubarak

گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گلگت ٹریڈ بارڈر پاس ٹریڈ ایسوسی ایشن گلگت کے نومنتخب صدرجناب ثقلین ر...
15/02/2026

گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گلگت ٹریڈ بارڈر پاس ٹریڈ ایسوسی ایشن گلگت کے نومنتخب صدر
جناب ثقلین رضا صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی، بصیرت اور ہمت عطا فرمائے تاکہ آپ تاجروں کی بہتر نمائندگی کرتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر شروع کریں۔

اہم اطلاع برائے تاجر برادری گلگت بلتستانتمام معزز تاجر حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جو تاجر ایس آر او کے تحت ٹیکس چھوٹ ح...
12/02/2026

اہم اطلاع برائے تاجر برادری گلگت بلتستان

تمام معزز تاجر حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جو تاجر ایس آر او کے تحت ٹیکس چھوٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے اپنی کمپنی کو ایس ای سی پی (SECP) یا فارم سی کے ذریعے رجسٹرڈ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اگر آپ کی کمپنی ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہے تو براہِ کرم فوری طور پر
گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر تشریف لائیں اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے چیمبر آفس سے رابطہ کریں۔

شکریہ
گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

آن لائن  پورٹل میں اندراج کرنے کا طریقہ کار 1️⃣ آغاز کریں (Get Started) • پورٹل کھولیں: krts.iclgb.gov.pk • “Get Started...
11/02/2026

آن لائن پورٹل میں اندراج کرنے کا طریقہ کار

1️⃣ آغاز کریں (Get Started)
• پورٹل کھولیں: krts.iclgb.gov.pk
• “Get Started” پر کلک کریں

2️⃣ بنیادی معلومات درج کریں (Enter Basic Details)
• ذاتی معلومات + شناختی کارڈ (CNIC) درج کریں
• قسم منتخب کریں (Importer / Trader)
• شناختی کارڈ اپ لوڈ کریں (سامنے اور پیچھے)

3️⃣ خودکار سروے چیک (Auto Survey Check)
• سسٹم API کے ذریعے چیک کرے گا
• ریکارڈ موجود ہے یا نہیں — عمل جاری رہے گا

4️⃣ نادرا کو جمع کروائیں (Submit for NADRA)
• درخواست جمع کروائیں
• نادرا بیچ کی صورت میں تصدیق کرے گا
• مسترد ہونے پر وجہ بتائی جائے گی (دوبارہ جمع کروائیں)
• منظور ہونے پر آن بورڈنگ کے اگلے مرحلے پر جائیں
• اطلاع SMS یا ای میل کے ذریعے ملے گی

5️⃣ ٹریڈر دستاویزات اپ لوڈ کریں (Upload Trader Documents)
• SECP / فارم C + چیمبر (ریئل ٹائم)
• RTB + چیمبر سرٹیفکیٹ
• بینک اسٹیٹمنٹ + سالانہ رقم
• دکان کی تصاویر + GPS کوآرڈینیٹس

6️⃣ رجسٹریشن مکمل کریں (Complete Registration)
• ایڈمن دستاویزات کی تصدیق کرے گا
• PSID چالان بنے گا → 1Link کے ذریعے ادائیگی کریں

7️⃣ چھوٹ کیلئے درخواست دیں (Apply for Exemption)
• ریبیٹ (کوٹہ کی بنیاد پر) کیلئے درخواست دیں
• PSID چالان (ریبیٹ چالان) → 1Link (ECFS) کے ذریعے ادائیگی
• کسٹمز میں QR ویلیڈیشن کے ذریعے ریڈیمشن

ادائیگیاں اور تصدیق
• ادائیگی: 1Link
• تصدیق: Survey API + NADRA + SECP
• کسٹمز: QR وی

صدر کا پیغام بر موقعِ آغازِ سالِ نوگلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریگلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ج...
01/01/2026

صدر کا پیغام بر موقعِ آغازِ سالِ نو
گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے میں تمام معزز تاجروں، صنعتکاروں، کاروباری برادری اور عوامِ گلگت بلتستان کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سال ۲۰۲۶ نئی اُمنگوں، نئے مواقع اور معاشی ترقی کی نوید لے کر آیا ہے۔ گزشتہ سال ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم ہماری کاروباری برادری نے اتحاد، صبر اور محنت کے ساتھ ان مشکلات کا مقابلہ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ باہمی تعاون، جدت اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہم گلگت بلتستان کی معیشت کو مزید مستحکم بنا سکتے ہیں۔

گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خطے میں کاروبار دوست ماحول کے فروغ، تاجروں کے حقوق کے تحفظ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

دعا ہے کہ نیا سال گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے خوشحالی، امن، ترقی اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو۔

نیا سال ۲۰۲۶ مبارک ہو
اشفاق احمد
صدر جی بی سی ی آئی

� اہم اعلانگلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریگلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سال ۲۰۲۶ کے لیےرج...
01/01/2026

� اہم اعلان
گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سال ۲۰۲۶ کے لیے
رجسٹریشن اور رینیول کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

تمام معزز کاروباری حضرات سے گزارش ہے کہ
⏰ ۳۱ مارچ ۲۰۲۶ سے قبل
اپنی رجسٹریشن / رینیول مکمل کروائیں۔

💳 آن لائن فیس جمع کروانے کے لیے اکاؤنٹ نمبر:
PK APNA 0000 0118 9021 0100

📍 پتہ:
دفتر گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
شاہراہ قائد اعظم، خومر، گلگت

🤝 آئیں، باقاعدہ رکن بنیں اور اپنے کاروبار کو مضبوط بنائیں

Address

Shahrah-e-Quaid-e-Azam Khomer Gilgit, Near RuPaul Inn Hotel
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Chamber of Commerce & Industry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gilgit Baltistan Chamber of Commerce & Industry:

Share