Haripur Main Bazzar

Haripur Main Bazzar ھری پور میں بازار ایک تاریخی بازار جو آج بھی اپنے اندر ت

15/08/2025

خوشخبری
اگر آپ کو دس یا بیس ہزار چائیے تو بغیر کسی سود یا اضافی چارجز کے ابھی ویلفیئر فارآل فنڈ سے رابطہ کریں

Miss zaineb

03047821675

Mr nisar ali
03052720748
03078579915
03083051330

Thanks
یہ آفر پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ہے صرف سنجیدہ حضرات رابطہ کریں

31/03/2024

مسجد میں اس طرح کے ٹھٹھے لگانے سے اجتناب کیا جائے

06/03/2022

ہریپور یونیورسٹی ہراسگی سکینڈل کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری پبلک کی جائے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے، اگر ایک ہفتہ تک انکوائری پبلک نا کی گئی تو یونیورسٹی کے سامنا دھرنا دیا جائے گا
عمران خان علیزئی

10/01/2022

سوالات از منکر نکیر ۔

1۔ ھم ٹیکس نہیں دیتے؟😭😐

2۔ مجھے بتاو ٹول پلازے پر ھم کیا دیتے ھیں۔
3۔ مجھے بتاو جب شناختی کاڑڈ بنتا ھے اسکی فیس کا کیا نام ھے۔
4۔ مجھے بتاو جب پاسپورٹ بنتا ھے اس وقت جو پیسے لئیے جاتے اسے کیا کہتے ھو۔
5۔مجھے بتاو جب ھوٹل پر کھانا کھایا جاتا وہ ج22% لیا جاتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
6۔مجھے بتاو جو بجلی کے بل میں لگ کر آتا ھے اسکا کیا نام ھے۔

7۔مجھے بتاو جو موبائل سیٹ پر لیا جاتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
8۔مجھے بتاو جو فون کارڈ پر کٹوتی ھوتی اسکا کیا نام ھے۔
9۔مجھے بتاو جو سوئی گیس کے بل پر لگ کر آتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
10۔ مجھے بتاو جب ھم گاڑی لیتے اس وقت جو لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
11۔ مجھے بتاو جب ھم پراپرٹی خریدتے اس وقت جو رقم لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
12 ۔مجھے بتاو جب ھم پراپرٹی سیل کرتے اس وقت جو لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
13۔ مجھے بتاو جب ھم پٹرول گاڑی میں ڈلواتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
14۔ مجھے بتاو جب ھم منرل واٹر۔ کوک۔ سپرائیٹ۔ پیپسی پیتے اس وقت جو آپ ھم سے لیتے اسکا کیا نام ھے۔
15۔ مجھے بتاو جب ھم سگریٹ لیتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
16۔ مجھے بتاو جب ھم دوائی خریدتے ھے اس وقت جو لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
17۔ مجھے بتاو جب ھم موٹر وے پر سفر کرتےاس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
18۔ مجھے بتاو جب ھم کپڑےاور جوتے خریدتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
19۔ مجھے بتاو ھسپتال میں ایڈمٹ ھوتے وقت جو ھم فیس دیتے اسکا کیا نام ھے۔
20۔ مجھے بتاو جب ھم موٹر سائیکل اور سائیکل خریدتے اس وقت جو ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
21۔ مجھے بتاو جب ھم بچے کی جنم پرچی بنانے جاتے جو اس وقت لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
22۔ مجھے بتاو جب ھم ڈیتھ سرٹیفکیٹ بناتے وقت آپ کو کچھ روپے دیتے اسکا کیا نام ھے۔
23۔مجھے بتاو زمینوں کی رجسٹری پر جو آپ ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
24۔مجھے بتاو نہر کا پانی استعمال کرنے پر جو آپ ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
25۔ مجھے بتاو واسا کا پانی استعمال کرنے پر جو آپ ھم سے لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔۔
26۔ مجھے بتاو جب زمین دار اپنی فصل منڈی میں لے کر جاتا ھے وھاں جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
27۔مجھے بتاو جو سالانہ فیس آپ شہروں میں گھروں پر لیتے ھاوس ٹیکس کے نام پر اسکا کیا نام ھے۔
28۔ مجھے بتاو جو ٹیلی ویژن کی ماھانہ فیس بجلی کے بلوں پر لگ کے آتی ھے اسکا کیا نام ھے
29۔ مجھے بتاو سرکاری سکولوں کی جو بچے فیس دیتے اسکا کیا نام نام ھے۔
30۔ مجھے بتاو بچے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جو فیس دیتے ہیں اسکا کیا نام ھے۔
31۔ مجھے بتاو گاڑیوں کو سالانہ ٹوکن لگتے ھیں۔ اسکا کیا نام ھے۔
32۔ مجھے بتاو اسحلہ کے لائیسنس کی رینیول پر آپ جو سالانہ لیتے اسکا کیا نام ھے۔
33۔ مجھے بتاو ڈرائیونگ لائسنس بناتے وقت اور اسکی رینیول کرتے وقت جو آپ فیس لیتےھو اسکا کیا نام ھے۔
34۔ مجھے بتاو جو تم انٹر نیٹ پر کٹوتی کرتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
35۔ مجھے بتاو ھر سرکاری محکمے سے جو بھی عوام نے لائیسنس یا این او سی لینا ھوتا ھے اسکی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
36۔ مجھے بتاو یہ نیلم سرچارج بجلی کے بلوں میں لگ کر آتا ھے اسکا کیا نام ھے۔
37۔ مجھے بتاو نکاح نامہ رجسٹر کروانے کی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
38۔ مجھے بتاو بچوں کا ب فارم بنانے کی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔

39۔ مجھے بتاو ھر چیز پر جو جی ایس ٹی لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
40۔ مجھے بتاو بارڈر ایریا سے درخت کاٹنے اور مالک کی اپنی زمین سے مٹی یا ریت نکالنے کی جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
41۔ مجھے بتاو کسی بھی عدالت میں دعوی دائر کرنے سے پہلے جو فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
42۔ مجھے بتاو بجلی اور گیس کا میٹر لگانے سے پہلے جو سرکاری لوازمات لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
43۔ مجھے بتاو ملازمین کی تنخواہوں پر جو کٹوتی ھوتی ھے اسکا کیا نام ھے۔
44۔ مجھے بتاو بلڈنگ کا نقشہ پاس کروانے کے لئیے جو سرکاری فیس لیتے ھو اسکا کیا نام ھے۔
45۔ مجھے بتاو پانی کے بل پر جو ٹیکس لگ کر آتا ھے۔ اسکا کیا نام ھے۔
جناب وزیرِ خزانہ صاحب ٹی وی کے ایک چینل پر بتا رہے تھے کہ عوام ٹیکس نہیں دیتی۔ اگر عوام ٹیکس نہیں دیتی تو پھر مجھے بتاو یہ کیا ھے جو ھم آج تک دیتے آ رھے ھیں۔ عوام سے رسیدیں مانگنے کی بجائے یہ جو آپ عوام سے لیتےانکا حساب ایک دن کا ایمانداری سے دے دیں یہ کدھر جاتا ھے۔ بہت سارے ٹیکس ایسے ھیں جو عوام سے وصول کئیے جاتے ھیں۔ لیکن شاید عوام کو اور مجھے بھی معلوم نہیں انکا کیا نام ھے۔!!
منقول ۔

08/01/2022

مین بازار، صاٹم کاسمیٹکس پر دن دیہاڑے ڈاکہ، انتظامیہ مکمل طور پر ناکام، چار بجے کے لگ بگ ڈاکو گن پوائنٹ پر واردات کر کے فرار

08/01/2022

غالباً دو ہزار تین یا چار کے آس پاس کی بات ہے ۔ بحرین کالام روڈ شدید برفباری کے باعث بند ہوچکا تھا ۔ ایسے میں کالام میں غیر ملکی سیاحوں کا ایک گروپ پھنس گیا ۔ یہ مجھے صحیح سے یاد نہیں کہ یہ گروپ تین چار افراد پر مشتمل تھا یا صرف ایک couple تھا ۔ لیکن اتنا یاد ہے کہ ان گورے سیاحوں میں سے ایک خاتون کافی معمر اور جسمانی طور پر کمزور تھی ۔ روڈ بند ہوچکا تھا اور بحرین تک جانے کیلئے سب کو برف میں تیس پنتیس کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا تھا ۔ لیکن اس معمر خاتون کیلئے برف میں چلنا ممکن ہی نہیں تھا ۔ اسی وجہ سے یہ لوگ شدید پریشان اور گھبرائے ہوئے تھے ۔
تب کالام کے دس پندرہ نوجوانوں نے اکٹھے ہوکر ان سیاحوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے اس خاتون کو سٹریچر پر ڈال کر سٹریچر کندھوں پر اٹھائے بحرین تک لیجانے کا منصوبہ بنایا ۔ اور یوں دس پندرہ بہادر نوجوانوں کی یہ ٹولی شدید خراب موسم، خون جما دینے والی سردی اور ہر قدم پر پھسلنے والے برفیلے راستے پر اس خاتون کو سٹریچر پر لٹائے بحرین تک چھوڑ کر آئے تھے ۔ انہیں ایک پورا دن سفر کرنا پڑا تھا اور باری بدل بدل کر چار لڑکے سٹریچر اٹھاتے تھے ۔ تھکنے پر اور چار لڑکے سٹریچر کو کندھا دینے آجاتے تھے ۔ خاتون پر سٹریچر میں گرم کمبل اوڑھا گیا تھا اور کمبل کے اوپر ایک پلاسٹک شیٹ ڈالی گئی تھی تاکہ اوپر سے پڑنے والی برف سے کمبل بھیگ نا جائے ۔

اب تو دور بدل گیا ہے اور انتظامیہ نے ہر پانچ چھے کلومیٹر میں روڈ سے برف ہٹانے کیلئے ایک بلڈوزر رکھا ہوتا ہے اور بحرین کالام روڈ برف کی وجہ سے کم ہی بند ہوتا ہے ۔ لیکن پہلے جب برف زیادہ ہوجاتی اور گلیشیرز آجاتے تھے تو یہ روڈ مہینوں بند ہوتا تھا ۔ ایسے میں علاقے کی مساجد میں اعلانات کر کے لوگ ایک دن معین کرکے سارے مرد گھروں سے بیلچے لیکر نکلتے تھے اور تین چار سو افراد روڈ سے برف ہٹاکر اسے آمد و رفت کیلئے بحال کرتے تھے ۔ تیس پنتیس کلومیٹر کے اس فاصلے میں لوگوں کو پہاڑ جتنے گلیشیرز کاٹ کر بھی راستہ بنانا پڑتا تھا ۔ دو ہزار دس کے سیلاب میں جب یہ روڈ دریا برد ہوگیا تھا تو تب بھی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ بنایا ۔

میں سوچ رہا تھا کہ اگر یہ گاڑیاں مری کی بجائے کالام میں اس طرح پھنسی ہوتیں تو لوکل لوگ ان سیاحوں کو رات گاڑیوں میں گزارنے ہی نا دیتے اور انہیں اپنے گھروں میں لیجاتے ۔ میں یہ نہیں تسلیم کرسکتا کہ بحرین سے کالام تک روڈ پر ایک یا ایک سو گاڑیاں پھنس جائیں اور دور دراز کی وادیوں سے لوگ اتر کر ان سیاحوں کی مدد کو نا آئیں ۔

جیو پر ابھی ایک خاتون سیاح بتا رہی تھی کہ اس نے مری میں ساتھ آئے سانس کی تکلیف میں مبتلا ایک مریض کیلئے لوگوں سے گرم پانی کا ایک گلاس مانگا تو وہ ہیٹر اٹھا کر لے گئے اور پانی نہیں دیا ۔ سیاح مری والوں کی بے حِسی سے بلک کر رہ گئے ہیں ۔ جس کمرے میں باتھ روم تک نہیں وہ بھی پچیس ہزار رینٹ پر دیا گیا۔۔۔۔۔

مانا کہ کمرشلزم میں یہی ہوتا ہے اور پیسے بنانے والوں کیلئے پیسے سے زیادہ اہم کچھ نہیں ہوتا ۔ لیکن جو کفر مری میں ہورہا ہے ایسا کالام والے کالام میں کبھی نا ہونے دیں ۔ کالام جتنا بھی کمرشل ہوجائے کالام کے لوگ کالام کے کاروباری ماحول کو اتنا بے حِس ہونے کبھی نا دینگے ۔ ویسے بھی کالام میں سیاحوں کیلئے "مہمان" کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور آئے ہوئے لوگوں کو وہاں کوئی بھی ٹورسٹ یا سیاح نہیں کہتا ۔ اس لفظ میلمہ(مہمان) کیساتھ ایک پوری ثقافت جُڑی ہے جو مہمان کیلئے جان تک دینے پر یقین رکھتی ہے ۔ خدا نا کرے لیکن اگر سیاحوں کیساتھ ایسا کرائسز کالام یا بحرین میں پیدا ہو اور وہاں کے ہوٹل والے اس کرائسز میں سیاحوں کیساتھ ایسی زیادتی کرنا شروع کردیں تو لوکل لوگ ہوٹل والوں کا مار مار کر بھرکس نکال دینگے ۔ مری کے یہ کیسے بے حِس لوگ اور کیسے ہوٹل والے ہیں؟

اعجاز عدیم ۔ Ijaz Adeem

05/11/2021

جب پیٹرول کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں تو کیا سرکاری افسران اور سیاستدانوں کے پیٹرول الاؤنسز ختم نہیں کر دینے چاہییں؟ اگر ملک میں 15 ہزار ماہانہ کمانے والا اپنی جیب سے پیٹرول خرید سکتا ہے تو لاکھوں روپے تنخواہ لینے والا پیٹرول خود کیوں نہیں خرید سکتا

23/10/2021

اُٹھا لے زَر کی رنگینی فقیری کا ہُنر دے دے
عطا کر جان لفظوں کو دُعاؤں میں اَثر دے دے

فرشتے ہم نے کیا کرنے ہمیں کوئی بَشر دے دے
ترستی ہے یہ دُنیا یا خُدا کوئی عمر(رض) دے دے
۔۔۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی

امیرالمومنین  سید عمران خان حفظہ اللہ کے دور حکومت میں پاکستان کی خوبصورتی اور ترقی کی کرن
18/10/2021

امیرالمومنین سید عمران خان حفظہ اللہ کے دور حکومت میں
پاکستان کی خوبصورتی اور ترقی کی کرن

اے محسن دفاع وطن ۔۔ہم شرمندہ ہیں۔ تماری غیر اعلانیہ حراست پر نہ کوئی ہڑتال کی نہ احتجاج ہوا۔۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِل...
10/10/2021

اے محسن دفاع وطن ۔۔ہم شرمندہ ہیں۔ تماری غیر اعلانیہ حراست پر نہ کوئی ہڑتال کی نہ احتجاج ہوا۔۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎
ایٹمی پاکستان کے روح رواں
محسن پاکستان ، محافظ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان علی الصبح 6:20 دنیا فانی کو چھوڑ گے نماز جنازہ آج 10 اکتوبر 2021 دن 3:30 بجے شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی-
محسن پاکستان ہم آپ سے شرمندہ ہیں ۔جس عزت و احترام کے آپ قابل تھے وہ ہم نہ دے سکے۔اللہ پاک آپ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے ۔

Address

Tarbela Road Haripur
Haripur
22800

Opening Hours

08:00 - 21:00

Telephone

+92995612228

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haripur Main Bazzar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share