Rohi Ispaghol Chilka

Rohi Ispaghol Chilka Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rohi Ispaghol Chilka, Wholesale & Supply Store, Hasilpur.

اسپغول کا پودا ۔۔۔ جس سے چھلکا اسپغول تیار ہوتا ہے ۔ اسپغول چھلکا ایک بڑی نعمت ہے ۔                                 #روہ...
29/05/2025

اسپغول کا پودا ۔۔۔ جس سے چھلکا اسپغول تیار ہوتا ہے ۔
اسپغول چھلکا ایک بڑی نعمت ہے ۔


#روہی #اسپغول

Ispaghol Chilka Supplier in Pakistan
27/05/2025

Ispaghol Chilka Supplier in Pakistan

روہی اسپغول چھلکا  (بهوسى)، اسے سائیلیم بهى كہا جاتا ہے۔ اسپغول يا سائیلیم بنیادی طور پر غذائی ریشہ يا چھلکا یا بهوسى کے...
27/04/2025

روہی اسپغول چھلکا (بهوسى)، اسے سائیلیم بهى كہا جاتا ہے۔ اسپغول يا سائیلیم بنیادی طور پر غذائی ریشہ يا چھلکا یا بهوسى کے طور پر ‏قبض اور ہلکی اسہال دونوں کی علامتوں کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ‏غذا میں تین ہفتوں یا اس سے زیادہ عرصے تک سائیلیم کا استعمال بلڈ کولیسٹرول والے افراد میں بلڈ کولیسٹرول کی سطح ‏کو کم کرتا ہے اور ذیابیطس والے افراد میں خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔ ایک ماہ یا اس سے ‏زیادہ عرصے تک سائیلیم کا استعمال سسٹولک بلڈ پریشر میں تھوڑی بہت کمی لاتا ہے۔ وہ پودے جن سے بیج نکالا جاتا ہے وہ خشک اور ٹھنڈی آب و ہوا کو برداشت کرتے ہیں اور بنیادی طور پر اس كى ‏کاشت بدین سندھ اور چولستان ،روہی کے علاقوں میں کی جاتی ہے۔
سائیلیم (روہی اسپغول چھلکا) بنیادی طور پر وزن میں کمی،قبض ميں مدد کے لیے فروخت کیا جاتاہے۔ ، اگرچہ اس طرح کے اثرات کے ‏بارے میں سائنسی ثبوت بہت کم ہیں۔

اسپغول کا تعارف : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسپغول  ایک بیج ہے جس کا پو دا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے۔ اس کی ٹہنیا ں باریک ہو تی ہ...
26/04/2025

اسپغول کا تعارف : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسپغول ایک بیج ہے جس کا پو دا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے۔ اس کی ٹہنیا ں باریک ہو تی ہیں اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتوں سے تقریبا ً مشابہ ہوتے ہیں۔ اس کا رنگ سرخی ما ئل سفید اور سیا ہ ہوتاہے۔ یہ بے ذائقہ اورلعاب دار ہوتا ہے اس کامزاج سر د اور تر ہو تا ہے۔ اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے ایک تولہ ہوتی ہے۔ چھلکا اسپغول کو سبوس اسپغول کہتے ہیں۔

23/04/2025

Soon Start Delivery of
روہی اسپغول
All over Pakistan
Stay Tuned

                             #روہی  #اسپغول  #چھلکا
16/01/2022


#روہی #اسپغول #چھلکا

04/01/2022

روہی اسپغول چھلکا کا روزانہ استعمال ہمارے روز مر ہ کے صحت کے مسائل کو حل کر سکتا ہے۔ اسپغول پلانٹاگو اواٹا کے بیجوں سے حاصل کی جاتی ہے ۔ یہ ایک ریشہ ہے ، روہی اسپغول چھلکا فائبر سپلی منٹس(غذائی ریشے) کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسے سیریلز میں بھی ملایاجاتاہے جس سے اس میں ریشے یا فائبر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔یہ کم کاربس کی منصوبہ بندی کے ساتھ اعلیٰ فائبر فراہم کرتی ہے۔ سو گرام اسپغول ۷۱ گرام فائبر فراہم کرتی ہے۔ یہ بڑی آنت کی صفائی کے لئے ایک بہترین قدرتی علاج ہے ۔روہی اسپغول چھلکا فضلات اور آنتوں میں اضافی پانی جذب کرکے ، انہضام کی نالی کو صاف کرتی ہے اور اسہال ، اپھارہ اور قبض جیسے مسائل کو حل کرتی ہے۔

روہی اسپغول چھلکا کے فوائد

۱۔فائبر سپلی منٹس جیسے اسپغول جسم میں برے کولیسٹرول (ایل ڈی ایل )کی سطح کو کم کرنے میں اضافی فائدہ فراہم کر سکتی ہے۔
۲۔اسپغول کے ذریعے صحت مند انداز میں بآسانی وزن کم کیا جاسکتاہے۔
۳۔اسپغول اسہال اور اسکی وجہ سے ہونے والی پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔
۴۔اسپغول پانی میں ملاکر پینے سے عمل انہضام کی نالی کے ذریعے اسٹول بآسانی گزرنے میں مدد کرکے قبض سے بچاتاہے۔
۵۔گیس اور بدہضمی میں مفید ہے۔
۶۔اعلیٰ ریشے دار غذا جیسے اسپغول بڑی آنت کے کینسر کے خلاف موثر ہے او رآنت کے کینسر کی تشکیل کو روکتاہے۔
۷۔یہ خون میں شوگرکی سطح اور انسولین میں باقاعدگی رکھ کر کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتی ہے اور ذیابیطس کے مرض کے خطرے سے بچاتی ہے۔
۸۔اسکے استعما ل سے دل کی بیماریوں سے بچاجاسکتاہے یہ شریانوں کے اندر جمی چکنائی کو دور کرکے برے کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔
۹۔یہ اسٹول کو معتدل رکھ کر آنتوں کو صحت مند رکھتی ہے اور بواسیر میں ہونے والی تکلیف میں بے حد مفید ہے۔
۱۰۔ہائی بلڈ پریشر میں روزانہ بارہ گرام اسپغول کا استعمال آپکے بلڈ پریشر کو کم کرسکتاہے ۔
۱۱۔اسپغول کا استعمال بھوک کی طلب کو کم کرکے آپکووزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتاہے۔وزن کی کمی کے لئے کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے ایک چمچ اسپغول پانی میں ملا کر استعمال کریں۔
۱۲۔یہ ان خواتین کے لئے بھی مفید ہے جو ہارمونل عدم تواز ن کا شکار ہیں اسکا استعمال جسم میں اسٹروجن کی پیداوار میں اضافہ اور ہارمونل عدم توازن کو کنڑول کرنے میں مدد کرتاہے۔
۱۳۔اسے آپ دانتوں میں ہونے والے درد کے لئے سرکہ میں بھگو کر دانتوں پر لگاسکتے ہیں ۔

روہی اسپغول چھلکا کے استعمال سے پہلے چند ضروری احتیاطیں۔

۱۔شوگر، گردوں کے مریض اور زیرِ علاج افراد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
۲۔اگر آپ کوئی دوا لیتے ہیں تو دوا سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹے بعد اسپغول کا استعمال کریں۔
۳۔آٹھ اونس پانی میں ملا کر استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے اسکے استعمال کے بعد پورے دن آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں۔
۴۔ اسپغول کا استعمال پانی کی مناسب مقدار کے بغیر سوجن اور دم گھٹنے کا سبب بن سکتاہے۔
۵۔اگر آپکو آنتوں کی تکلیف، یا نگلنے میں مشکل، تشنج یا معدے کی نالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ کا مسئلہ ہے تو اسپغول کا استعمال نہ کریں۔
۶۔کسی بھی فائبر مصنوعات سے گیس اور اپھارہ کی شکایت ہوسکتی ہے۔
۷۔یہ خون میں شوگر کی سطح میں اضافہ کرسکتی ہے۔
۸۔ادویات کے ساتھ اسکے استعمال سے سائڈ افیکٹس ہو سکتے ہیں لہٰذا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اسے استعمال نہ کریں۔

                              #روہی  #اسپغول  #چھلکا
28/12/2021



#روہی #اسپغول #چھلکا

                   #
25/12/2021

#

20/12/2021


                   #روہی  #اسپغول
11/12/2021


#روہی #اسپغول

Address

Hasilpur

Telephone

+923070435730

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rohi Ispaghol Chilka posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share