Laptops & PCs Conurbation

Laptops & PCs Conurbation مختلف لیپ ٹاپ کمپنیوں اور ان کی پروڈکٹس کے بارے میں معلومات عام استعمال کنندہ اور پروفیشنلز کے لے

08/06/2025

‏مُشتاق احمد یوسفی کی ایک مزاحیہ تحریر سے اقتباس: "انگریزی اور ہم"
ہمارے سکول میں چَھٹی کلاس سے اے بی سی شروع کرائی جاتی تھی۔
مجھے یاد ہے تب ہم سب CUP کو سپ پڑھا کرتے تھے۔
اس انگریزی کا بہت بڑا فائدہ یہ تھا کہ اکثر ’ٹیچر بھی اسی کو صحیح سمجھتے تھے اور نمبر بھی اچھے مل جایا کرتے تھے۔ میٹرک تک مجھے Unfortunately کے سپیلنگ یاد نہیں ہوتے تھے، پھر میں نے دیسی طریقہ اپنایا، پورے لفظ کو چار حصوں میں تقسیم کیا اور یوں سپیلنگ یاد ہوگئے۔
زمانہ طالبعلمی میں بھی میری انگلش ایسی ہی تھی جیسی آج ہے۔ سو میں نے ایک ماہر سے انگریزی ٹیویشن پڑھنا شروع کردی۔ موصوف خود بی اے کے سٹوڈنٹ تھے اور بڑی تسلی سےHugeکو “ہیوجی” پڑھایا کرتے تھے۔

الحمد لِلّٰہ ان کی تعلیم کے نتیجے میں ہم دونوں انگریزی میں امتیازی نمبروں سے ناکام ہوا کرتے تھے۔
یقین کیجئے جب گورمے ریسٹورنٹ بھی کھلا تھا تو اکثریت اسے ’’گورنمنٹ‘‘ سمجھی تھی۔آج بھی’’شیورلے‘‘ کار کا نام ’’شیورلیٹ‘‘ زبان زد عام ہے،
ویسے ایسی انگریزی پڑھنے کا اپنا ہی مزا ہے۔”چمِسٹری اور کنالج” سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔
میرے ایک دوست کو سخت غصہ ہے کہ انگریزوں نے ہماری اردو پر ڈاکا ڈال لیا ہے اور اب ہر بندہ رومن انگریزی میں اردو لکھنے لگا ہے۔ انہوں نے اس کا بدلہ لینے کے لیے انگریزی کو اردو میں لکھنا شروع کر دیا ہے۔ پچھلے دنوں ان کے چھوٹے بچے کو بخار تھا، موصوف نے اردو میں انگریزی کی درخواست لکھ کر بھجوا دی۔

”ڈیئر سر! آئی بیگ ٹو سے دیٹ مائی سن از اِل اینڈ ناٹ ایبل ٹو گوسکول، کائنڈلی گرانٹ ہم لیو فار ٹو ڈیز۔ یورس اوبی ڈی اینٹلی”۔

جونہی ان کی درخواست پرنسپل صاحب تک پہنچی انہوں نے غور سے درخواست کا جائزہ لیا، کچھ سمجھ نہ آیا تو ایک خاتون ٹیچر کو بلایا اور درخواست دکھا کر مطلب پوچھا، خاتون کچھ دیر تک غور سے درخواست دیکھتی رہیں، پھر اچانک ان کے چہرے کا رنگ زرد پڑ گیا، کپکپاتی ہوئی آواز میں بولیں”سر! یہ کسی نے آپ پر انتہائی خطرناک تعویز کرایا ہے”۔

مجھے تسلیم ہے کہ میں انگریزی نہیں جانتا اسی لیے ابھی تک “ڈاکٹرائن” کو لیڈی ڈاکٹر سمجھتا ہوں۔ اللہ جانتا ہے میں تو ایک عرصے تکSchool کو “سچول” اور College کو”کولیگ” اور Asia کو “آسیہ “پڑھتا رہا ہوں۔ بلکہ مجھے تو ’ٹیچریں‘ اور ’ٹِچّریں‘ بھی اکثر ایک جیسی ہی لگتی ہیں۔

انگریزی کو ذبح کیے بغیر مزا ہی نہیں آتا۔ میرے دوست کا کہنا ہے کہ ہماری”کیئرلیسِیوں” کی وجہ سے انگریزی کا تلفظ خراب ہورہا ہے۔ میرا خیال ہے غلط کہتا ہے، انگریزی کی بوٹیاں نوچنے کی لذت بے مثال ہے۔ جو مزا”موویاں” دیکھنے میں ہے وہ Movies میں کہاں۔ ویسے بھی انگریزی خود بھی ایک پہیلی ہے،بندہ پوچھے جب Cut کٹ ہے، تو Put پَٹ کیوں نہیں؟؟؟ ۔۔۔ مختلف ملکوں کے نام بھی عجیب و غریب ہیں۔”شام “کا نام Evening کی بجائے Syria کیوں ہے؟ یورپ کے سپیلنگ Europe کیوں ہیں بھائی؟ E کہاں سے ساتھ آگیا؟؟؟ بینکاک کو Bangkok لکھنے کا کیا تُک ہے؟ بلاوجہ G اندر گھسا یا ہوا ہے۔ یہ سب چیزیں غلط ہیں اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ جتنا ہو سکے انگریزی کو ٹھیک کریں !!!

08/06/2024
03/04/2024
28/03/2024
امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے طاقتور ترین بیٹری کے حامل فون کو متعارف کرادیا، جس کی بیٹری لگ...
16/03/2024

امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے طاقتور ترین بیٹری کے حامل فون کو متعارف کرادیا، جس کی بیٹری لگ بھگ 100 دن تک چلے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انرجائزر نے ورلڈ موبائل کانفرنس میں اینڈرائیڈ فون متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ طاقتور ترین بیٹری کا حامل فون رواں برس کے اختتام تک عام فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مذکورہ کمپنی دراصل بیٹریز اینڈ پاور بینک بناتی ہے اور اب اسی کمپنی نے 28 ہزار ایم اے ایچ کے پاور بینک کو اسمارٹ فون میں تبدیل کردیا اور کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ ہارڈ کیس پی 28 کے نامی فون متعارف کرائے گی۔

مذکورہ فون کو 87-6 انچ اسکرین، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
فون کے بیک پر تین کیمرے دیے جائیں گے، جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل، دوسرا 20 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہوگا۔

اسی طرح ہارڈ کیس پی 28 کے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی دیا جائے گا، ساتھ ہی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ فرنٹ کیمرے کو خصوصی طور پر ویڈیو کالز کے دوران بہتر کوالٹی کی ٹیکنالوجی سے اپگریڈ کیا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے جائیں گے جب کہ اسے ایںڈرائیڈ کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون کا وزن بھی عام فونز کے مقابلے چار گنا زیادہ یعنی نصف کلو سے زیادہ ہوگا۔

کمپنی کے مطابق ہارڈ کیس پی 28 کے میں 28 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 36 واٹ کے چارجر کے ساتھ پیش کیاجائے گا اور فون کی بیٹری محض ڈیڑھ گھنٹے میں 100 فیصد فل ہوجائے گی۔

کمپنی کے مطابق اگر مذکورہ فون کا استعمال کم رکھا جائے گا تو اس کی بیٹری 94 دن تک چلائی جا سکے گی اور اگر فون سے مسلسل 24 گھنٹے تک فون کالز بھی کی جائیں تو بھی اس کی بیٹری 5 دن تک چلے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ مذکورہ فون کو اکتوبر 2024 تک فروخت میں پیش کیا جائے گا اور اس کی ابتدائی پاکستانی قیمت 74 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Laptops & PCs Conurbation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share