Engr. Sajjad Hussain Construction Engineering Consultancy Property Advisory

Engr. Sajjad Hussain Construction Engineering Consultancy Property Advisory Deal in Property Businesses, Land For Societies and Farm Houses, Commercial and Residential Plots, C

20/04/2026

گلگت بلتستان میں نئے سیاسی دور کا آغاز نوجوان قیادت کو درپیش مسائل عوام اور ریاست کا کردار
انجئنیر سجاد حسین خان بلتستانی کا تجزیہ اور پیغام
# # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # #

بزرگ سیاسدانوں نے موروثی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے بچوں کو قوم کے بچوں پر ترجیح دی ہے اور گلگت بلتستان میں نئی سیاسی نسل اور لیڈرشب کو متناضہ اور مشکل بنا دیا ہے۔
گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ستر اور اسی کی دھائی کے بزرگ سیاسدان اپنی ریٹائرمینٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں مگر دیکھا یہ گیا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی اپنی سیاسی اجارداری سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔ اپنی سیاسی وراثت سماچی شہرت اور معاشرتی حثیت کے ثمرات نئ نسل کو میرٹ کی بنیاد پر منتقل کرنے سے گریزاں ہے۔

گانگچھے تا دیامیر گلگت بلتستان کی سیاست میں نوجوان قیادت کا مقابلہ پارٹی اجارادی وفاقی مداخلت اندھی دولت اور طاقت منافقانہ رویوں اور عوامی سیاسی بے راہ روی سے ہو گا۔

میں دعا گو ہوں ان تمام نوجوان سیاسی امیدواروں کے لیے جنھوں نے اپنے آپ کو مستقبل کی سیاست کے لیے وقف کیا ہے یہ جانتے ہوئے کہ ان کی راہیں مسدود کر دی گئی ہیں ان کے لیے سیاسی اور ریاستی ہمدردیاں موجود نہیں مذہی مسلکی پارٹی زات برادری قوم قبیلے کی سیاست میں ایک پر عظم باہمت باغیرت اور بلند نگاہ نوجوان کو تائید غیبی ہی کامیاب کر سکتی ہے۔

گانگچھے تا دیامر یہ سیاسی امتحان نوجوان امیدواروں کے ساتھ ساتھ ان وٹرز اور سپوٹرز کا بھی ہے جو اپنا ضمیر اپنا شعور اپنا حق خود ارادی اور اپنا ووٹ کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

ریاستی مشینری کو بھی عالمی تناظر مقامی حساسیت اور سیاست کے اتار چڑھاو کے پیش نظر دیکھنا ہو گا کہ گزشتہ دھائیوں کی پولیٹیکل انجنیرینگ کے نتائج کی روشنی میں کیا یہ خطہ ایسے افراد کی لیڈرشب کا متحمل ہو سکتا ہے جو وفاقی پارٹیوں میں رہ کر ریاستی اختیارات تو حاصل کرتے ہیں مگر گلگت بلتستان کو وفاقی سوچ قومی دھارے اور ریاست پاکستان سے بہت دور کر چکے ہیں۔

اج گلگت بلتستان کے کشیدہ ترین حالات کی پہلی زمہ داری انھیں سیاسی خانوادوں پر ہے جنھوں نے سال ہا سال سیاسی ایوانوں کے مزے لوٹے مگر ریاستی سوچ قوی دھارا پاکستان محب الوطنی قوم سازی انھیں چھو کر نہ گزری۔ ساتھ ہی ریاستی مشینری کے کارندے بھی خود پر افسوس ضرور کریں کہ جی بی میں سیاسی نظام کے ساتھ ساتھ ریاستی نظام بھی بہت کامیاب نہیں رہا۔

میں امید کرتا ہو اور دعا گو ہوں کہ گلگت بلتستان کے نئے سیاسی منظر نامے پر نوجوان قیادت کا ظہور ہو جو پانچویں نسل کی تباہ کاریوں کا شعور رکھے ملک خدادا پاکستان پاکستانی قوم اور پاک افواج کا دل سے احترام کرے اور صرف ایک سسٹم بینیفشری بننے کے بجائے ایک مثبت گیم چینچر ثابت ہو اور گلگت بلتستان پاکستان عالم اسلام اور اقوام عالم کے بدلتے منظر نامے میں ایک طاقتور بااختیار اور وفادار کردار کے طور پر اپنا لوہا منوائے۔

ہولیٹیکل انجئنیرز سے بھی گزارش ہے کہ بلوچستان کے سرداروں کی طرح ریاستی مال پر پل کر ریاستی منافرت پھیلانے والوں کے مقابلے میں محب وطن باشعور با کردار نوجوانوں کو پائپ لائین میں رکھا جائے۔

میں دیکھ رہا ہوں کہ مزید غلط پولیٹیکل مس منجمینٹ کی گنجائش موجود نہیں معاشرہ اپنا پارہ دیکھا چکا ہے گلگت بلتستان کو بلوچستان بننے سے صرف آج کا باشعور نوجوان روک سکتا ہے جیسے سیاسی ریاستی معاشی معاشرتی اعتماد کی ضرورت ہے۔

اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاست پر واجب ہے کہ نظام کو اپنی رو میں بہنے کے بجائے ایک قومی دھارے کے مطابق ڈھالا جائے تاکہ ایک مظبوط مربوط اور معتبر قومی سیاسی ڈھانچہ وجود میں آئے۔

وما علینا الاالبلاغ المبین

Engineer's Perspective

03/04/2026

میرے لشکر میرے سالار میری سرحدوں کے محافظ ۔۔۔ تیری عظمت تیری جرات تیرے ظرف کو سلام ۔۔۔ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ کی تفسیر ۔۔۔ دشمن پر تیری ہیبت اپنوں سے محبت کو سلام ۔۔۔ میرے لشکر کو خدا دے وہ قوت حیدری ۔۔۔ بدر خندق احد خیبر میں جن پر میری نبی کا سلام ۔۔۔ عالم اسلام کا قائد دین اسلام کا آخری حصار ۔۔۔ پاک قوم پاک فوج پاک سرزمین کو سلام ۔۔۔ میرے وطن کے باسیوں خدا کہ رحمت کا شکر تم پر واجب ۔۔۔ تمھاری حفاظت پر معمور پاک فوج کو سلام ۔۔۔ امن سلامتی ریاست کا احترام پاک فوج سے محبت ۔۔۔ سجاد کا ہے یہ پیغام پوری قوم کو سلام

Engineer's Perspective

04/01/2026

قلب سلیم

وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَ(87)یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَ(88)اِلَّا مَنْ آ تَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍﭤ(89)
ترجمہ:
اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اُٹھائے جائیں گے جس دن نہ مال کام آئے گا نہ بیٹےمگر وہ جو اللہ کے حضور حاضر ہوا قلب سلیم لے کر۔

قلب سلیم میں حق الیقین تک پہنچنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اور یہ قلب روح اور عقل کا معاون اور مددگار ہوتا ہے۔ جبکہ قلب خبیث اور قلب غلیظ حق کا منکر ایمان سے عاری اور نفاق سے پر ہوتا ہے۔ یہ عقل اور روح کے ساتھ مکر و فریب کرتا ہے۔ قلب سلیم ہمیشہ روحانی اور ایمانی بلندی کی طرف نگاہ کرتا ہے اور قلب خبیث مادیت پرستی حرص و حوس اور کفر کی پستیوں کی جانب رجحان رکھتا ہے۔ علم کا حصول یا نزول قلب سلیم میں عجز انکساری تقوی پرہیزگاری تعظیم امر اللہ اور شفقت خلق اللہ کا باعث بنتا ہے جبکہ قلب غلیظ اور خبیث پر علم کا حصول یا نزول تکبر ریاء بغض وعداوت کینہ امر الہی اور حدود اللہ کی پامالی اور خلق خدا پر ظلم و ستم کہ صورت ظاہر ہوتا ہے۔ قلب سلیم دنیا وآخرت میں جنت کا طلبگار رہتا ہے جبکہ قلب خبیث دنیا میں ہی جہنم کا سودا کر لیتا ہے۔ اسی لیے انسان کی پہچان اس کے قلب روح اور عقل سے کی جاتی ہے انسان کی بلندی اور پستی کا میعار اس کے ظاہر و باطن میں جھلکتا ہے۔ فطرت کے مسلمہ اصول کے مطابق صحبت اور وحشت دوست اور دشمنی قلب روح اور عقل کے تابع ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قلب سلیم کو دنیادار مادیت پرست حق کے منکر اور حدوداللہ سے تجاوز کرنے والوں سے فطری وحشت اور نفرت ہوتی ہے اور وہ حق والوں کی صحبت میں ہی قرار پاتا ہے جبکہ قلب غلیظ و خبیث کو حق حدوداللہ تعظیم امر الہی صحبت صالحیں اور زہد وتقوی سے وحشت اور نفرت ہوتی ہے اور پستی قلب کی انتہا میں حصول دنیا مال و متاع اور شہوات نفسانی اس کی ابتداء اور منتہا ہوتی ہے دھوکا مکر وفریب شریعی حدود کی پامالی بے حیائی میں بے باکی مخلوق خدا پر ظلم وستم اور اخلاقی پستی میں اسے قرار ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسا قلب جلوت و خلوت میں اپنے ہی جیسے خبیث اور غلیظ کی صحبت کا متلاشی رہتا ہے۔ عموما انسان اور انسانی رویوں میں سب سے طاقتور یہی قلبی رجحانات ہوتے ہیں جو دنیاوی رشتے ناتوں دوستی دشمنی خیر وشر کا تعین کرتے ہیں۔ بس یہ ثابت ہوا کہ قلب کا مرض علاج طلب ہے اور اس کے لیے تصفیہ قلبی اور تزکیہ نفسی کے معالج اور حکیم درکار ہیں جو سیر وسلوک کی منازل طے کر چکے ہوں نفس کی گھاٹیوں اور قلب قلابازیوں کو جانتے ہوں۔ عموما ہر مرد اور عورت میں یہ نشانیاں موجود ہوتی ہیں اور بلخصوص سلاطین امراء علماء کو اس پیمانے پرپرکھا جا سکتا ہے۔

وماعلینا الالبلاغ

Engineer's Perspective

01/01/2026
01/01/2026

عرب افریقہ اسلامی ممالک کی بدلتی ہوئی صورت حال کا تقاضہ ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی سرحدوں کا تعین ان علاقوں تک وسیع کرے اور اپنی عسکری موجودگی اور طاقت کا کھل کر اظہار کرے۔
Engineers Perspective

19/12/2025

سکردو: خانقہ معلی صوفیہ نور بخشہ کرسمہ تھنگ سکردو میں بھارت کے مظالم کے خلاف زبردست احتجاج
آج بعد از نمازِ جمعہ مسجد جامع صوفیہ نور بخشہ میں بھارت کے صوبہ بہار میں پیش آنے والے شرمناک اور انسانیت سوز واقعے کے خلاف ایک بھرپور اور منظم احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نہ صرف بھارتی صوبائی حکومت بلکہ وزیرِ اعلیٰ بہار اور مودی سرکار کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
اس احتجاجی اجتماع سے صدر گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی منظور حسین نقیبی اور صدر انجمن صوفیہ نور بخشہ صادق صدیقی نے پراثر اور ولولہ انگیز خطابات کیے۔ مقررین نے بھارت میں جاری مظالم کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی اور اقوامِ عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی ریاستی جبر اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔
خطابات کے دوران مقررین نے کہا کہ بھارت میں مذہبی اور انسانی حقوق کی مسلسل پامالی عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اور خاموشی ان مظالم کو مزید بڑھاوا دے رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے باشعور نوجوان مظلوموں کی آواز بن کر بھارتی ظلم کو ہر فورم پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔
اس احتجاجی مظاہرے میں ملتِ صوفیہ نور بخشہ کے نوجوانوں نے جوش و جذبے کے ساتھ جوک در جوک شرکت کی اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرہ پُرامن رہا، تاہم اس میں عوامی غیظ و غضب اور مظلوموں سے یکجہتی کا واضح اظہار دیکھنے میں آیا۔
احتجاج کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جب تک بھارت مظالم کا سلسلہ بند نہیں کرتا، گلگت بلتستان کے نوجوان اور مذہبی و سماجی تنظیمیں مظلوموں کے ساتھ اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی اور ہر سطح پر احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

جناب مولانا عارف خطیب جمعہ وجماعت اور شیخ۔طریقت جناب بوا فدا حسین کاچو نے عالم کفر۔کے علمبردار بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اقلییتوں خصوصا مسلمانوں کے دینی اور انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے بھارتی مسلمانوں کے لیے دعائے خیر کی۔ انھوں نے پاکستان کو ایک نعمت خداوندی قرار دیا جہاں مسلمان آزادانہ اپنے دین پر۔کاربند ہیں۔

مسلک صوفیہ نوربخش کے جوانوں نے بھارت کو ایک غاصب ملک قرار دیا اور کہا کہ سیاچن شیوک سیکٹر چھوربٹ کے محاز جنگ سے لیکر کراچی گوادر کے ساحلوں تک مسلک صوفیہ کے جوان اپنے سپہ سالار جنرل عاصم کی ایک آواز پر۔لبیک کہنے کے لیے تیار ہیں۔

ہم محب وطن پاکستانی بھارت میں موجود اپنے مسلمان بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا رشتہ اور دو قومی نظریہ اج بھی زندہ ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ بھارت کے اندر سے ایک اور اسلامی ریاست کو ظہور ہو گا۔

اکابرین صوفیہ نوربخش نے تجدید عہد کیا کہ پاکستان ہمارا ہے اور ہم۔پاکستانی ہیں اور ہمارا جینا مرنا اس ملک۔خداداد۔کے لیے ہے۔ اخر میں وطن عزیز اور۔پاک فوج کی کامیابی اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

انجئنیر سجاد حسین

قوم ملک سلطنت پائندہ تابندہ باد ۔۔۔ شاد باد منزل مرادEngineer's Perspective
14/11/2025

قوم ملک سلطنت پائندہ تابندہ باد ۔۔۔ شاد باد منزل مراد

Engineer's Perspective

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اجلاس میں متعلقہ قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ان ترامیم کا مقصد افواج پاکستان سے متعلق قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 243 میں جو ترامیم کی گئی ہیں ان کی بنیاد پر ضروری قانون سازی کی گئی ہے جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کی معیاد بھی شامل ہے۔

ان ترامیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ موجودہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ختم ہو جائے گا۔
اسی طرح سے ان قوانین میں فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس، ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدے بھی شامل کئے گئے ہیں ۔

یہ اسکیم اور متعلقہ قوانین میں ترمیم ہمعصر اور جدید جنگی تقاضوں کو سامنے رکھ کر تجویز کی گئیں ہیں۔

Address

Islamabad

Telephone

+923181973189

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Engr. Sajjad Hussain Construction Engineering Consultancy Property Advisory posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Engr. Sajjad Hussain Construction Engineering Consultancy Property Advisory:

Share